The Latest
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نشر پارک میں چہلم شہید حسن نصراللہؒ وشہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جلسہ سے غزہ حماس و حزب اللہ لبنان سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد،خواتین،بچوں اور کارکنان شریک تھے۔ اس موقع پر فلسطینی بچوں اورعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف ٹیبلو اور ترانے بھی پیش کئے گئے۔
اپنے مرکزی خطاب میںسربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطہ کا کینسر ہے عظیم رہنماوں نے غاصبوں اور ظالموں سے جنگ کا درس دیافلسطین کی سر زمین پر اسرائیل نے قبضہ کیا۔غزہ اس وقت انسانی زندان بن چکا تھا۔امام خمینی رح نے ظالموں سے ٹیبل ٹاک نہیں جہاد کا درس دیا۔ملکی حکمران یحییٰ سنوار کی زندگی سے سبق حاصل کریں۔یحییٰ سنوار 22 سال اسرائیلی جیل میں رہے۔سنوار نے دشمن شناسی کا درس دیا۔فلسطین کی حمایت میں انصار اللہ، حشدالشعبی ، حزب اللہ سمیت کئی تنظیموں کے مجاہدین نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔فلسطین میں 10 ہزار سے زائد معصوم بچوں کو شہید کیا۔اسپتالوں،تعلیمی اداروں مساجد کو نشانہ بنایا۔سید حسن نصر اللہ،اسماعیل ہانیہ، یحییٰ سنوار، ہاشمی صفی الدین کی شہادت عظیم قربانیاں ہیں۔قربانی شہداء آزادی کا صفر ہے۔طوفان الاقصیٰ نے امریکہ و اسرائیل سمیت عالمی قوتوں کی کمر توڑ دی۔ مظلوم بچون، خواتین کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ سید حسن نصر اللہ 32 سال حزاب اللہ کے سربراہ رہے،وہ مزاحمت کا استعارہ اور ان کی زندگی نمونہ عمل ہے۔ملکی حکمران امریکہ کو اپنا دوست نہ سمجھیں۔دنیا میں امریکی تسلط کو قائم رکھنا امریکی پالیسی ہے۔ملکی حکمران اللہ پر نہیں امریکہ پر توکل کرتے ہیں۔بائیڈن ہو یا ٹرمپ یہ انسانیت کے قاتل ہیں۔ پاکستان کی آزادی ہزاروں جانوں کی مرحون منت ہیں۔ جانیں دینے کے بعد بھی اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔ہمیں غزہ اور لبنان سے عزت کا راستہ سیکھنا ہوگا۔ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہوگا۔ملک میں صہیونی حکمرانوں کا قبضہ ہے۔ملکی حکمران طاقت کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرم کو مسیحا سمجھنے والے اپنے لئے گڑھا کھود رہے ہیں۔ حکمرانوں نے تباہی کے دھانے پر لاکر کھڑا کیا۔عمران خان کو اللہ پر توکل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔خون کے آخری قطرے تک حماس و حزب اللہ کی حمایت کرتے رہیں گے۔
کانفرنس سے خطاب میں حماس ترجمان ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ ملت پاکستان نے اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا۔خطہ میں فلسطین، کشمیر، افغانستان کے مسائل ہیں۔فلسطین عالم اسلام کا ہے۔مغربی فلسطین کے بیشتر حصے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے آزادی فلسطین کیلئے مسلم امہ کی وحدت اشد ضروری ہے۔
فلسطین جہاد اسلامی کے ترجمان احسان عطایا ٹیلی فونک میں کہنا تھا کہ بیت المقدس کے راستے چلتے ہوئے شہید ہونے والوں کو سلام پیش کیا۔شہیدحسن نصر اللہ، اسماعیل ہانیہ،یحییٰ سنوار کی تمام زندگی مذاحمت کیلئے وقف تھی۔عظیم رہنماوں کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوکر اسرائیل کو خطہ میں شکست دیں گے۔
حزب اللہ لبنان کے رہنما سید ابراہیم موسوی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔عالمی برادری اقوام متحدہ سمیت اسرائیلی جارحیت پر خاموش ہے۔امریکہ اور یورپی ممالک اسرائیل کی کھلے عام حمایت کررہے ہیں۔فلسطین اور لبنان حالت جنگ میں ہیں ہم عالم اسلام سے مدد کی اپیل کرتے ہیں۔حسن نصر اللہ،اسماعیل ہانیہ،یحییٰ سنوار کی قربانیان رائیگاہ نہیں جائیں گی۔بیروت اور غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے شہید سید حسن نصر اللہ اور تمام شہدائے فلسطین کو خراج تحسین پیش کیا اورملت اسلامیہ کی یکجہتی کیلئے پر زور اپیل کی انہوں نے کہادنیا میں دو ہی مذاہب ہیں حسینی و یزیدی۔غزہ و فلسطین میں جارحیت کے خلاف مسلم ممالک خاموش کیوں ہیں راہ مقاومت میں دی جانے والی شہادتیں را ئیگاہ نہیں جائیں گی۔دنیا بھرمیں فلسطینی مظلوموں کی شہادت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔صہیونیزم دنیا بھر میں معاشی، اور میڈیا میں مضبوط ہے۔ ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہا عرب ممالک اسرائیل دہشتگردی پر مجرمانہ خاموش ہیں۔فلسطینی مزاحمت کیلئے رہبر معظم سید علی خامنہ ای سرمایہ اورعالم اسلام کے رہبر ہیں۔لیبیا، انگولہ، مالٹا نے اسرائیل کو اپنے اڈے نہیں دیئے۔حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو واضح پیغام دیا کے فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی۔1989 میں سب سے پہلے امام خمینی نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیایوم القدس امام خمینی رح کے فرمان پر منایا جاتا ہے۔اسرائیل نابودی کے قریب ہے۔ انشاء اللہ غلام مصطفیٰ کی فتح ہوگی۔
کانفرنس سے عوامی تحریک کے رہنماالیاس مغل،علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ باقر عباس زیدی،علامہ مختار امامی،علامہ صادق جعفری،ڈاکٹرصابر ابو مریم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر علمائے کرام،ذاکرین،سماجی اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مُسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن اور دیگر ملی تنظیمات کے زیر اہتمام سردار مُق اوم ت شہید سیّد ح س ن ن ص ر اللّٰہ و دیگر شہدائے راہ الق دس کی عظیم الشان مرکزی مجلس چہلم و شہدائے مُق اوم ت کانفرنس کا نشتر پارک کے تاریخی گراؤنڈ میں انعقاد، تلاوت کلام پاک کی سعادت قاری مُحمد حسین نے حاصل کی، نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دئیے ، دینی مدارس اور اسکولوں کے بچوں نے فلسطینی و لبنانی بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ٹیبلو پیش کیا۔
اجتماع سے خصوصی خطاب سربراہ مجلس وحدت مُسلمین پاکستان قائد وحدت ناصر ملت سینیٹر علّامہ راجہ ناصر عبّاس جعفری حفّظہ اللّٰہ نے کیا جبکہ دیگر مقررین میں سینیئر رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان معراج الہدیٰ صدیقی ، رہنما پاکستان عوامی تحریک ظفر اقبال ،مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس تقوی، وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سیّد احمد اقبال رضوی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، صدر ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ علامہ سیّد باقر عباس زیدی ، جنرل سیکریٹری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابرابومریم ، خطیب اہل بیت علامہ فرقان حیدر عابدی ، صدر ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کراچی مولانا مُحمد حسین رئیسی ،مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا تصور علی مہدی، صدر ایم ڈبلیوایم کراچی مولانا صادق جعفری ، مرکزی رہنما ح ز ب اللّٰہ لبنان ابراھیم موسوی، مرکزی ترجمان ح م اس موسیٰ ابو المرزوق ، ترجمان ح م اس غزہ سعیدالہندی اور نائب امیر جہ اد اسلامی فلسطین احسان عطایا نے آن لائن خطاب کیا جبکہ مولانا حیات عبّاس نجفی نے مترجِم کے فرائض انجام دئیے، بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ و منقبت خواں احمد رضا ناصری نے ترانہ شھادت پیش کیا، آخر میں حیدری دائرے نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کی، سیکورٹی کے فرائض وحدت یوتھ کے رضاکاروں نے انجام دئیے۔
اس موقع پر چیئرمین شوریٰ عالی ایم ڈبلیوایم علامہ شیخ حسن صلاح الدین ، صدر جعفریہ الائنس علامہ سیّد رضی جعفر نقوی، رہنما جماعت اسلامی اسد اللّٰہ بھٹو ،محمد حسین محنتی، قائدین جماعت صوفیہ نور بخشیہ امامیہ، صدر مجلس ذاکرین امامیہ کراچی جناب علامہ نثار احمد قلندری ،آغا سبط حیدر ، مولانا سیّد علی مرتضیٰ زیدی ، مولانا اصغر حسین شہیدی ،مولانا صادق رضا تقوی، مولانا حیدر عباس عابدی، یعقوب شہباز، صدر مرکزی تنظیم عزا غفران مجتبیٰ نقوی، رہنما بوتراب اسکاؤٹ گروپ مہدی عباس ،صدر آئی ایس او کراچی ڈویژن ظفر حیدار، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن ، پیام ولایت پاکستان اور جعفریہ ارگنائزیشن و دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران اور بڑی تعداد میں علماء کرام ، ذاکرین ، مذہبی ، سیاسی ،سماجی شخصیات ،نوحہ خوان ،سوز خوان ،شعراء اہل بیت ، ناظمین محفل و مجالس سمیت ہزاروں کی تعداد میں شیعہ سنی عاشقان شہداء اسلام نے شرکت کی جنھوں نے ہاتھوں میں شہید سیّد کی تصاویر ، ح ز ب اللّٰہ ، فلسطین، پاکستان اور ایم ڈبلیوایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔
ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں تمام علماء، ذاکرین، ملی تنظیموں، ماتمی انجمنوں اور اداروں اور مومنین و مومنات کو کہ جنہوں نے مرکزی چہلم شہید سید و شہدائے مقا و م ت میں بھرپور شرکت کرکے تاریخی پروگرام کا انعقاد کیا، یہ اجتماع ملی اتحاد، شہداء سے تجدید عہد اور فلسطین و لبنان کے مظلومین سے عشق و محبت اور یکجہتی کا اظہار تھا۔ خدا ہم سب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔
وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی شام میں رھبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای دام ظلہ کے نمائندہ علامہ شیخ صفار الھرندی حفظہ اللہ سے ملاقات۔
دو طرفہ ملاقات میں پاکستان سمیت خطے کی صورتحال بالخصوص مشرق وسطی میں جاری غاصب اسرائیل وامریکہ کا ایک سال بربریت جبھہ مقاومت کی عظیم قربانیاں اور شجاعانہ کردار ، مجلس وحدت کا پاکستانی سیاست وملی امور میں کردار ، حوزہ علمیہ امام باقر وادارہ الباقر کی علمی وتبلیغی و فرھنگی واجتماعی خدمات زیر بحث آئیں۔
وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈرگلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے نو نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے علامہ اقبال پبلک سکول کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر آرٹس کی نمائش کا جائزہ بھی لیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقبال مشرق کا بلند ستارا تھا۔ مشرقی فیلسوف میں اقبال کا رتبہ بہت بلند ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں اقبال کے نظریہ نے حریت کی روح پھونکی۔ آج بھی اقبال کا نظریہ پاکستان کو فکری اور معاشی غلامی سے نکالنے کے لیے نسخہ کیمیا ہے۔ اقبال کے نظریات نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی تھی آج بھی انقلاب اسلامی ایران کے اسباب میں اقبال کے نظریات کو بھی سبب قرار دیتے تھے۔ اقبال مشرق تہذیب و تمدن کو ہی آئیڈل جبکہ مغربی تہذیب کو شاخ نازک پہ بنایا ہوا آشیانہ قرار دیتے تھے۔ ہمیں اقبال کے نظریات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس اہم دن کے انعقاد پر پرنسپل اورسٹاف کا شکریہ ادا کیا گیا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے عوام کے مسائل حل کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے۔ عوام الناس کی شکایات سننے اور انہیں بروقت حل کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں دفاتر کے قیام کی ضرورت ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین نے مالی باغ کے قریب واقع سوئی سدرن گیس کمپنی کے فرینچائز کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مرکزی علاقے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا دفتر عوام الناس کے لئے بہتر تھا، تاہم اسے بند کرنے سے عوام کے مسائل میں اضافے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی مذکورہ علاقے میں دوبارہ اپنا دفتر قائم کرکے فوری طور پر فعال کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی سی کے بعض ملازمین کوئٹہ شہر میں غلط ریڈنگ اور اوور بلنگ جیسی بعض سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم شہر کے اہم علاقے میں سوئی گیس کے دفتر کی بندش کے بعد عوام الناس کو اپنی چھوٹی چھوٹی شکایات لے کر مرکزی دفتر تک جانا پڑے گا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی ان مسائل کو درک کرکے عوام اور ادارے کے درمیان بہتر رابطہ کے قیام کے لئے اپنے دفاتر قائم کرے، اور ایس ایس جی سی کے اعلیٰ ذمہ داران مالی باغ کے دفتر کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے عوام الناس کو سہولت فراہم کرے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ میں مسافروں کو خون کی ہولی میں نہلانا بزدلانہ کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا بلوچستان کو مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معصوم لوگوں کو بے دردی سے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے۔ صوبے میں دہشتگردی کو روکنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع نہایت افسوسناک عمل ہے۔ ہم اس سفاکانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے واقعہ میں متاثر ہونے والے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرنے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین سکردو آفس میں شہید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما شیخ جان حیدری نے کہا کہ یہ ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے کہ کوئی بھی طاقت اس نظریے اور اس جماعت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکتبِ سرخِ تشیع کے اندر ہمیشہ کے لیے ایک عنصر کا ہونا ضروری ہے جو کہ شہادت ہے، کیونکہ شہادت ہی اس مکتب کی بقا کی ضامن ہے۔
شیخ جان حیدری نے کہا کہ امیر المومنین علی (ع) کی پہلی شیعہ، اگر ہم تاریخ اور نظریات کے اعتبار سے دیکھیں تو، جناب صدیقۂ شہیدہ فاطمۃ الزہرا ہیں۔ وہ ہر گھر جا کر حق اور ولایت علی (ع) کی بات کرتی تھیں۔ مدینہ کی گلیوں میں جو پہلا خون گرا، وہ علی (ع) کی مددگار اور ان کی وفادار بیوی، صدیقہ شہیدہ فاطمۃ الزہرا کا تھا۔ اسی بابرکت خون کی بدولت آج تک تشیع زندہ اور قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ہر شہید کا خون، خون جنابِ سیدہ سے متصل ہوتا ہے، اور اسی اتصال کی وجہ سے دشمن کی لاکھ سازشوں کے باوجود، کل بھی تشیع سر بلند اور زندہ جاوید تھی اور آج بھی سربلند ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے۔ حکومت کی لاپرواہی اور سیکیورٹی حکام کی غفلت کے باعث درجنوں معصوم افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کے تشدد و گرفتاری اور طاقت کے زور پر سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کی بھی مذمت کی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکے سے بے گناہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ درجنوں خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جو باعث افسوس ہے۔ عوام الناس پہلے ہی ہر طرف سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ جس پر حکومت انتظامی امور، امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کی فراہمی میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔ صوبے کے وزیر داخلہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وزیراعلیٰ نے صوبے کے ایک اہم عہدے کو خالی رہنے دیا۔ صوبائی حکومت صوبائی امور اور عوام سے زیادہ اپنے اتحادی جماعتوں کی خوشنودی کو ترجیح دے رہی ہے۔ جو بلوچستان کے عوام کے لئے باعث تشویش ہے۔
علامہ علی حسنین نے ریلوے اسٹیشن کے افسوسناک واقعہ سے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ بیان میں گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس کے تشدد اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے نائب صدر نے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے اور دباؤ ڈالنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کا استعمال کر رہی ہے۔ فارم 47 کی جعلی حکومت سے خیر کی توقع تو پہلے بھی نہیں تھی، تاہم انتظامیہ اور پولیس کو عوام الناس کے خلاف استعمال کرنا حکومت کی بدترین پالیسیوں میں سے ایک ہے۔ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے تحریک تحفظ آئین پاکستان اور اتحادی جماعتوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے ہیں۔ تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کو ہراساں کرنا، غیر اعلانیہ پابندی اور غیر سیاسی اقدامات قابل مذمت ہیں۔
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری اور افکار آج بھی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں،علامہ مقصودڈومکی
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری اور افکار آج بھی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کے عظیم افکار اور تعلیمات کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کو آگے بڑھانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برصغیر کے عظیم مفکر، فلاسفر، شاعر اور انقلابی رہنماء حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال کی 147 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں منعقدہ یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی جدوجہد شخصیت اور شاعری پر روشنی ڈالی۔
یوم اقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی شخصیت برصغیر کے عوام کے لئے رہبر اور رہنماء کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے افکار و تعلیمات اور شاعری میں دین اسلام کے انقلابی افکار کی ترجمانی کی گئی ہے۔ ان کی شاعری اور افکار آج بھی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔ ان کے عظیم افکار اور تعلیمات کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کو آگے بڑھانا چاہئے۔ بدقسمتی سے ہر سال یوم اقبال منانے والے حکمرانوں نے حکیم الامت کے فرامین اور تعلیمات کو فراموش کر دیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ آج کا پاکستان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ علیہ اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار کے الٹ چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال نے پاکستان کو عوامی، جمہوری جدوجہد کے ذریعے عوام کی طاقت سے حاصل کیا۔ برصغیر کے مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے یہ ملک حاصل کیا اور اسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام دیا۔ کیونکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا، کسی فرقے یا مسلک کے نام پر نہیں بنا۔ لہٰذا پاکستان میں مسلکی تفریق پھیلانے والے ملکی بنیادوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ اور طالبات کو دینی اور عصری علوم پر توجہ دینی چاہئے، تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ ہمارے طلباء اور تعلیمی اداروں کو یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ تعلیم کمائی کا ذریعہ نہیں بلکہ خدمت انسانیت کا وسیلہ ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)نو نومبر حکیم الامت شاعر مشرق علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب (ص) کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔
انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت ،حب الوطنی ، انسانیت،اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔انھوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انھوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے عملی سیاست میں حصہ لیا یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنااور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا ان کا کہنا تھا شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے آج کے جوان غفلت کا شکارہیں ادب ، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جاے تاکہ ملت کا ہر جوان علامہ محمد اقبال کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ،باصلاحیت ،مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگابصورتِ دیگر قوم اندھیروں میں بھٹکتی رہے گی۔