The Latest
وحدت نیوز (لاہور) شیعہ وحدت کونسل پنجاب کے زیر اہتمام قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی و سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے کی،اجلاس میں نامور علما و ذاکرین، مذہبی جماعتوں کے رہنما، بانیان مجالس و جلوس، متولیان امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار اور ملت تشیع کے اکابرین شریک ہوئے۔اجلاس میں عزاداری کو درپیش مسائل، بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور عالم اسلام کے خلاف استکباری سازشوں پر گفت و شنید کی گئی۔
اجلاس میں شرکا نے دس نکاتی اعلامیہ کی بھی مشترکہ طور پرمنظوری دی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ آج کا یہ اجتماع فرانس اور سویڈن میں قرآن پاک اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر شدید رنج ، غم کا اظہار کرتا ہے اور ان واقعات کی مذمت کرتا ہے۔ نیز عالمی طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ پیغام دیتا ہے کہ اسطرح کے واقعات مسلمانوں کے لئے نا قابل برداشت ہیں ۔کشمیر میں بھارتی دہشت گردی اور فلسطین میں اسرائیل کی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور عرب امارات و دیگرعرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کئے جانے کو فلسطینیوں کی جدوجہد اور عالم اسلام سے غداری سے تعبیر کرتا ہے ۔ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت پرانتہائی تشویش کا اظہارکرتا ہےاورسمجھتا ہے کہ عالمی استعماری قوتیں پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کے لئے اپنے آلہ کاروں کے ذریعہ سے فرقہ وارایت کے پھیلاؤ کا گھناونا کھیل کھیل رہی ہیں ۔ پاکستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس میں مختلف اسلامی مسالک آباد ہیں۔ یہاں کسی بھی مسلک کی مذہبی آزادی کو چھیننے کی کوشش کرنا دراصل پاکستان کی بنیاد کو کھو کھلا کرنے کی کوشش کے مترادف ہے '' اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں اور دوسرے کا عقیدہ چھیڑو نہیں '' پرعمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا ئے۔ پاکستان کی دوسری بڑی اکثریت اہل تشیع کو دیوارسے لگانے اور علماء ،ذاکرین ، عزاداران، بانیان مجالس پر بے بنیاد مقدمات قائم کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
شرکائے اجلاس ذاکرین عظام پرجعلی ایف آئی آرکے اندراج پرشدید احتجاج کرتے ہیں اوراسے پولیس گردی کی بد ترین مثال قرار دیتے ہے۔ حکومت پاکستان ، صوبائی حکومت، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ ہے کہ وہ ذاکرین امام حسین علیہ السلام کی توہین کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داران افسران کے خلاف تا دیبی کاروائی کریں ۔ ان نام نہاد ، مذہبی اسکالرز ، کو فوری نظر بند / گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو حقائق کو مسخ کر کے عوام کو اشتعال میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ حکومت پاکستان اورسیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر فعال تکفیری گروہوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اورانہیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے ۔ اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ملت جعفریہ اپنے مسلمہ عقائد سے ایک انچ اور ایک لمحہ کے لئے بھی کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کرے گی۔ اہل سنت بھائی ہماری جان ہیں اور ہم اہل سنت کے مسلمات کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع غربی حیدری یونٹ کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد ظل حسنین ابن خادم حسین حرکت قلب بندہوجانے کے باعث اچانک انتقال کرگئے، ایم ڈبلیوایم کے انتہائی فعال اور محنتی رکن محمد ظل حسنین کی اچانک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری، ضلعی غربی کے سیکریٹری جنرل کلیم حیدر اور دیگر رہنماؤں نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہا رکیاہے۔
رہنماؤں نے کہاکہ محمد ظل حسنین مرحوم انتہائی جفاکش ، ملنساراور فعال تنظیمی ساتھی تھے، ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے، ان کی ناگہانی وفات پر ان کے تمام والدین سمیت تمام پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں، خدا وند متعال سے دعا گو ہیںکہ وہ مرحوم کوجوارآئمہ معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی اور پاکستان تحریک انصاف بلتستان ڈویژن کے صدر وزیرولایت علی کی آج اہم ملاقات وزیر ہاؤس سکردو میں ہوئی۔ اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما یوسف نمبردار اور ایم ڈبلیو ایم کے سینئیر رہنما کاظم میثم موجود تھے۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی و علاقائی صورتحال پر گفت و شنید ہوئی۔ دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے بروقت اور شفاف الیکشن کو ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر سیاسی جدوجہد کے ذریعے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خطے کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کو کردار ادا کرنا وقت کی ضرورت قرار دیا۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے آغا علی رضوی کی عوامی حقوق کے لیے جاری جدوجہد کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کا خاتمہ ہماری جماعت کی بنیادی ترجیحات میں سے ہیں۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے حصول اور خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام میں روز افزوں بڑھتا ہوا احساس محرومی کا کسی طور خطہ متحمل نہیں ہے۔تمام سٹیک ہولڈر کو عوامی حقوق خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں خطے کی سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
وحدت نیوز (لاہور) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین سیدہ زھرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا محمد علی جناح جیسے عظیم سیاستدان ، ممتاز قانون دان اور فقید المثال رہنما نے منتشر قوم کو ایک پرچم تلے اکھٹا کرکے وہ تاریخی کارنامہ انجام دیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
انھوں نے کہا کہ ایک ایسی بکھری ہوئ شکستہ قوم کوجو مدتوں سے اپنا الگ تشخص کھو چکی تھی یکجا کرنا آسان کام نہ تھا لیکن قائداعظم محمد علی جناح کی بابصیرت قیادت نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان مخلص، انتھک کام کرنے والے تھے، بظاہر فولادی مگر درد مند دل رکھنے والے ، قول کے سچے، بات کے پکے اور اصولوں کے پابند تھے ان کا دل برصغیر کےمسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا تھا۔
سیدہ زھرا نقوی کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم ملک پاکستان کو ایک آزاد فلاحی و اسلامی مملکت بنانا چاہتے تھے ایک ایسی خود مختار ریاست جسکے اختیارات میں سامراجی قوتیں مداخلت نہ کریں۔ سیدہ زھرا نقوی نے کہا کہ ہم اپنے عظیم رھبر و رہنما بانی پاکستان محمد علی جناح کی روح سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی و خود مختاری اور اسکے نظریاتی تحفظ کی خاطر تا دم مرگ جدوجہد کرتے رہیں گے اور اپنے عظیم قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ کبھی کسی سامراجی و طاغوتی طاقت کے آگے نہیں جھکیں گے ۔
وحدت نیوز(لاہور)ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر قرآن حکیم کی توہین کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سینٹرل لاہور کا بھرپور احتجاج۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی توہین کے باعث محبان اہل بیت مقیم پاکستان کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں ۔ انسانیت کی فلاح کا دعویٰ کرنے والے فرانس کے دعوے جھوٹے اور کھوکھلے ہیں یہ انسانیت کے جزبات تو مجروح کر سکتے ہیں البتہ انسانیت کی فلاح نہیں کر سکتے ۔
علامہ اسدی نے کہاکہ حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ فرانس کے سفیر کو بلا کر اسکی سرزنش کی جائے اور بتایا جائے کہ کبھی مسلمانوں نے تو کسی دوسرے مزہب کی مقدسات کی توہین نہیں کی تو یہ نام نہاد لبرل حکومتیں ہمیشہ خاتم النبیین پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ ص پر نازل کی گئی الہی کتاب قرآن حکیم کی ہی توہین کیوں کرتے ہیں کیوں دنیا میں بسنے والے سوا عرب مسلمانوں کی توہین برداشت کی جاتی ہے ۔ ان صیہونی حکومتوں کی خاموشی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اس قبیح فعل پر راضی ہیں اور مملکت خداداد پاکستان میں بسنے والے 18 کروڑ مسلمان فرانس کی حکومت کے اس عمل پر سراپا احتجاج ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)شیعہ وحدت کونسل کے زیر اہتمام"حرمت رسول ص و اتحاد امت"کے عنوان سے ملک کے مختلف شہروں میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔جن میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔شرکا نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عالم استعمار اور ملک دشمن سازشی عناصر کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہروں کا مقصد امت مسلمہ کے خلاف دشمنانِ اسلام کے مذموم عزائم کا پردہ چاک کر کے مسلمانوں کو سازشوں سے آگاہ کرنا تھا۔اسلام آباد میں مظاہرے کا آغاز مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے ہوا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ضیغم عباس حسینی نے اتحاد بین المسلمین اور رواداری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو اپنی بقا اور قومی سالمیت کے لیے اختلافات بھلا کر اتحاد واخوت کا راستہ اختیار کرنا ہو گا۔ دشمنان اسلام کے پاس امت مسلمہ کی تباہی کا سب سے موثر ہتھیار "نفاق بین المسلمین" ہے.مذہب کا لبادہ اوڑھ کر جو بھی امت مسلمہ میں انتشار پھیلانے کی بات کرتا ہے وہ یہود و ہنود کاسہولت کار اور ملک و قوم کی سلامتی کا دشمن ہے۔تمام مکاتب فکر کو ایسے عناصر سے لاتعلقی کا کھلم کھلا اظہار کرنا ہو گا۔
خطیب جامع مسجد علامہ اختر عباس نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی ناچاکی نے اسلام دشمنوں کے حوصلے بلند کر رکھے ہیں۔آج عالم استکبار اس قدر بے لگام ہو گیا کہ عالم اسلام کی مقدس ترین ہستی خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے ذریعے اور ہماری مقدس ترین کتاب قران مجید کو نذر آتش کر کے ہماری غیرت ایمانی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔عالم اسلام کی بے بصیرتی اور دشمن ناشناسی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ مسلمان اپنے اصل دشمن کو فراموش کر کے دین اسلام کےحقیقی پیروکاروں اور اپنے ہی بھائیوں کے خلاف صف آرا ہیں۔انہوں نے کہا اگر عالم اسلام نبی کریم ص کی ذات مبارکہ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کیے بغیر پہلی بار کی جانے والی ناپاک جسارت پر متعلقہ ریاست سے تجارتی و سفارتی روابط ہمیشہ کے لیے ختم کر دیتا تو دوبارہ کسی کو یہ توہین کرنے کی جرات نہ ہوتی سید ظہیر عباس نقوی نے کہا کہ ہماری کمزوریاں دشمن کا مضبوط ہتھیار بنی ہوئی ہیں۔دشمن ہمیں فروعی اختلافات میں الجھا کر حقیقی اسلام سے دور کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے مذہبی مقدسات کی توہین کسی بھی مسلک میں قطعاً جائز نہیں ہے۔ جو عناصر توہین یا تکفیر کو عقیدے کا جز سمجھتے ہیں وہ یہود ونصاریٰ کے تنخواہ دار ہیں یا پھرایسے نا سمجھ دوست ہیں جوگہری کھائی کی پرواہ کیے بغیر اس ٹہنی کو کاٹنے میں مگن ہیں جس ہر وہ خود بیٹھے ہوئے ہیں۔ہمیں اس ہلاکت سے بچنا ہو گا۔باہمی احترام اور مذہبی رواداری کو زندگی کا حصہ بنا کر قومی سلامتی کی ضمانت لی جا سکتی ہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کے خلاف فرانس اور سویڈن سے سرکاری سطح پر احتجاج کریں اور ملک میں مذہب کے نام پر ملت تشیع کے خلاف منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے گزشتہ شب موٹروے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی مبینہ ذیادتی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ملک میں تسلسل کے ساتھ جنسی زیادتی کے ہولناک واقعات کا رونما ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ درندہ صفت وحشی مجرموں کو جب تک اسلام و شریعت کے مطابق سزائیں نہیں دی جائیں گی معاشرے میں یہ درندگی بڑھتی چلی جاۓ گی۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کے سامنے خاتون کی عصمت دری کا واقعہ انتہائی وحشت ناک ہے جس پر مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کے بجاے خاتون کے اکیلے سفر کرنے پر بے جا سوال اٹھاے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا ملک میں امن و امان ، عوام کا تحفظ اور فوری انصاف کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے قیام کے لیے مدینہ کی طرز کا نظام عدل و انصاف قائم کرنا ہی معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کا سد باب کر سکتی ہے ۔رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زھرا نقوی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے مضبوط اقدامات کیے جائیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصولوں سے انحراف نے ملک کو تکفیریت اور دہشت گردی کے چنگل میں پھنسا دیا۔ قائد اعظم کی جدوجہد بیرونی ڈکٹیشن سے پاک ایک ایسی عظیم اور خود مختار ریاست کے لیے تھی جہاں ریاست کا کسی فرد کے مذہب سے کوئی سروکار نہیں، ریاست میں بسنے والا ہر فرد یکساں مذہبی آزادی کاحق رکھتا ہے۔طاقت کے زور پر دوسروں کے عقائد یا مذہب پر حملہ کرنا قائد کے فرمودات کی نفی ہے۔یہی عناصر قائد کے پاکستان کو شدت پسند ریاست میں بدلنے کے لیے بے تاب ہیں ۔جن طاقتوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی آج انہی کے پیروکار مستحکم و خوشحال پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عظیم قائد کے رہنما اصولوں پرکاربند رہے بغیر ایک عظیم فلاحی ریاست کی تشکیل ممکن نہیں۔ قائد اعظم کے حقیقی پاکستان کی شناخت ایک پُرامن اور تفرقہ بازی سے پاک ریاست سے ہو گی۔ تمام طبقات کو وطن عزیز کی خوشحالی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرکے اپنی حب الوطنی کو ثابت کرنا ہو گا۔آج کا دن اس عہد کا تقاضہ کرتا پے کہ محض یوم پیدائش یا برسی کی تقریبات منانے سے حق ادا نہیں ہوتا ۔ملک سے کرپشن دہشت گردی، تکفیریت، تعصبات کے خاتمے اور یکساں مذہبی آزادی، قومی ترقی و استحکام اور باہمی احترام کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں میں خود کو ڈھالنا ہو گا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید ساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی حیات طیبہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آپ نے واقعہ کربلا کے بعد یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا اور کوفہ اور شام کے بازار میں اور دربار میں ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا آپ نے یزید کے دربار میں اس ظالم حکمران کو رسوا کیا اور کربلا اور امام حسین عالی مقام علیہ السلام کا پیغام پوری دنیا تک پہنچایا
علامہ ڈومکی نے کہاکہ امام علی ابن الحسین زین العابدین ع نے دعا اور مناجات کے ذریعے اللہ رب العزت سے عشق اور محبت کا درس دیا اور بلند و بالا اسلامی معارف کو دعا کی صورت میں پیش کیا بنو امیہ کے دور آمریت میں سید سجاد امام زین العابدین علیہ السلام نے اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے لئے لیے کیے گٸے اقدامات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحیفہ سجادیہ معارف الہی اور مناجات کا بے مثل خزانہ ہے اسی لہذا اس کو زبور ال محمد کہا جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ سید سجاد کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اپنی زندگی میں امام سجاد علیہ السلام کے نقش سیرت کو عملی کریں اس موقع پر کانفرنس سے شیعہ سنی علماء کرام اور شخصیات نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(ماتلی)ملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دباؤاور بلیک میلنگ کے بعد بدین پولیس نے وطن دوست رہنما ، اتحاد بین المسلمین کے داعی او ر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی کے خلاف توہین صحابہ کے الزام کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا ہے ۔
ایم ڈبلیوایم کے رہنما محمد یعقوب حسینی کے خلاف کالعدم دہشت گرد جماعت کے مقامی کارندے مولوی محمد ہاشم ولد عبد المجید خان کی مدعت میں دفعہ 295-Aاور298-Aکے تحت تھانہ ماتلی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت اور مقامی پولیس ڈی ایس پی خالد رستمانی کی بھر پور رکاوٹوں کے باوجود نیو دمبالو میں مرکزی جلوس عاشورا کی قیادت کرنے پر کالعدم جماعت اورپولیس یعقوب حسینی کے خلاف سرگرم عمل تھیں،پہلے جلوس عاشورا کو بنیاد بنا کر بے بنیاد ایف آئی آر کاٹی گئی اب توہین صحابہ کا جھوٹا الزام لگا کر ایک اور بےبنیاد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
یعقوب حسینی پر کالعدم جماعت اور مقامی پولیس کے گٹھ جوڑ کے سبب قائم جھوٹے مقدمات پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی اور صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ، آئی سندھ اور ڈی جی رینجرز سندھ کے مطالبہ کیا کہ ماتلی کے امن وتباہ ہونے سے بچایا جائےاور ایم ڈبلیوایم کے رہنما یعقوب حسینی کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات فوری ختم کرکے کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے۔