The Latest
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑہی یاسین کے زیر اہتمام لبیک یا زینب پیدل مارچ میں شرکت کی اور گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء شکارپور نے حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں جام شہادت نوش کیا ان کا جرم یہ تھا کہ وہ مولا علی کے پیروکار اور کربلا کے عاشق تھے 6 سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود شکارپور کے عوام نے اپنے شہداء کے مشن کو جاری رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وارثان شہداء سے کئے گئے معاہدے پر عمل نہ کرکے سندہ حکومت نے عہد شکنی کی ہے۔ سندہ حکومت اور وارثان شہداء کمیٹی کے درمیان تحریری معاہدہ صوبے میں امن کی ضمانت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے وارثان شہداء کو انصاف فراہم کریں یوں اعلیٰ عدالتوں سے دھشت گردوں کا باعزت بری ہوجانا نظام عدل و انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے دینی مراکز مساجد اور شخصیات علماء اور وکیل کو مکمل سیکورٹی دی جائے انہوں نے بعض مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے افسوس کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کےسنٹرل سیکرٹریٹ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کے عہدہ داروں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس سے مختصر گفتگو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصرعباس شیرازی نے کی۔
انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ملت جعفریہ میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کو یہ افتخار حاصل ہے کہ انہوں نے کھبی بھی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا۔ ان دو جماعتوں نے سانحہ مچھ ہو یا پہلے کوئی سانحات ہو ںملت تشیع کی مظلومیت کی آواز بن کر میدان میں حاضر رہے۔ مگر جو میدان میں حاضر رہے انکو ہی زیر سوال بھی لیا جاتا ہے جواب تو انکو دینا ہے جو ہر موقع پر خاموش بیٹھ جاتے ہیں اور بعد میں طرح طرح کے شبہات پیدا کرکے عوام کو بیوقوف بناتے ہیں مگر آج وہ دور نہیں سب سمجھ چکے ہیں۔
انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلباءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسٹوڈنٹس کا ایک وقت میں مدرسہ ہوتا ہے جو نیک اور پاک جوان معاشرے کے لئے تربیت کرتی ہے جو اپنے طالب علمی کے زمانے کے بعد اچھی پوزیشنیں لیکر اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں اوریہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ہی امتیاز ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے زیر اہتمام ہفتہ وار محفل دعائے کمیل کا انعقاد کیا گیا۔ دعائے کمیل پڑھنے کا شرف مولانا نفیس شریف اورجامعہ الولایہ کے ایک طالب علم نے حاصل کیا۔ اس بابرکت محفل میں مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباداور ضلع راولپنڈی کے مسئولین اور کارکنان کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی ڈویژن کی نامزد کابینہ اور صوبائی وزیرزراعت گلگت بلتستان برادر میثم کاظم اور دیگر علمائے کرام نے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔اس محفل دعا کے اہتمام کی سعادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ احمد نوری نے حاصل کی ۔
وحدت نیوز(لاہور)20جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کو پاکستان میں یوم خواتین کے طور پر منایا جائے۔ یہ مطالبہ مجلس وحدت مسلمین کی رہنما اوررکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد پیش کی ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والے اس ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی یوم ولادت خاتون جنت ، دختر رسول ؐ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کو یوم مادر کے طور پر منایا جائے۔
قرار داد میں مزید کہا گیاہے کہ سیدۃالنساءالعالمین حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت عالمین کے لیئے مشعل راہ ہے۔بی بیؑ کی زندگی ایک مثالی بیٹی ، ایک مثالی ماں ، ایک مثالی زوجہ کی حیثیت سے نا فقط مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئےاسوہ حسنہ ہے ۔ لہٰذا اس مقدس کی متفقہ رائے ہے کہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی یوم ولادت کو یوم مادر کے عنوان سے منانے کا رواج عام کیا جائے ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) رہنما مجلس وحدت مسلمین اورصوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے باہمی گفت و شنید ہوئی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ آپکی گلگت بلتستان کے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہے اور انکے مسائل کو سر فہرست رکھتے ہیں جس کے لئے پورے خطے کے عوام آپکے شکر گزار ہے اور امید رکھتے ہیں آئندہ بھی گلگت بلتستان کے طلباء جو کہ گوناگوں مسائل کا شکار ہوتے ہیں انکے حل کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے لئے مختص کوٹے میں مزید اضافے کی ضرورت ہے تاکہ اس اعلیٰ تعلیمی ادارے سے مستفید ہو سکیں اور زیادہ سے زیادہ گلگت بلتستان کے طلباء یہاں سے زیور علم سے آراستہ ہو سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ندیم سہیل نے کہا کہ طلباء کے مسائل حل کرنا ہماری زمہ داری اور فرائض میں سے ہیں تاہم گلگت بلتستان کے طلباء جو کہ دور دراز سے آکر یہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں انکے منفرد مسائل ہوتے ہیں جن کو حل کرنے کی ہماری طرف سے کوشش ہوتی ہے اور مزید تمام مسائل کو حل کرنے،کوٹہ بڑھانے،ہاسٹل کے مسائل اور دیگر مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں گے۔
وحدت نیوز(نصیر آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنرنصیرآباد ڈویژن عابدسلیم قریشی سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سیدعبدالقادرشاہ مدرسہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ مشتاق علی عمرانی قبائلی رہنماسید احسان علی شاہ دوپاسی منظور عباس جعفری ممتاز علی ڈومکی ودیگر شریک تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہیکہ سانحہ مچھ بلوچستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے اس سانحہ میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ضلع کچھی اور نصیرآباد ڈویژن میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ جس میں اھل تشیع معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ سال پہلے گوٹھ چھلگری ضلع بولان میں دہشتگردی کا جو المناک سانحہ رونماہوا ضرورت اس امر کی ہے اس سانحہ میں ملوث دہشتگرد مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔ جب معاشرے میں مجرم کا تعاقب ہوتاہے تو معاشرے میں امن قائم ہوتاہے۔
انھوں نے توقع ظاہر کی کہ کمشنر صاحب اور انتظامیہ سانحہ مچھ اور دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرینگے۔ مزید انہوں نے ممتاز قبائلی رہنما سید احسان شاہ دوپاسی کی زمین پر کچھ افراد کے قبضہ پر بھی خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم بلوچستان میں مذہبی رواداری اتحاد بین المسلمین اور امن پر یقین رکھتے ہیں۔
اس موقعہ پر کمشنر ڈویژن نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے کہا کہ سانحہ مچھ دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ ہے حکومت اور ادارے اس سانحے میں ملوث مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچائینگے اور متاثرہ خانوادہ شہدا کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم فروغ امن اور اخوت کے لیے مل کر کوشش کریں۔ انہوں کہاکہ سید احسان شاہ کی زمین کے حوالے سے قانون اور میرٹ کے مطابق انصاف کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے رہنماؤں کی کوششیں ثمر آور،پاری کے معلق پل کی مرمت کے احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق سسپولو کیلئے پورے خطے میں مشہور علاقہ پاری کے واحد معلق پل کی مرمت کے احکامات جاری ہوگئے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں پاری کو دنیا سے ملانے والے واحد معلق پل کی رسیاں ٹوٹ چکی تھی جس کی وجہ سے علاقے کے افراد پل پر سفر کرتے ہوئے شدید خوف کا شکار ہورہے تھے۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے اس ایشو پر پرنٹ اور سوشل میڈیا پر اٹھایا اور رکن اسمبلی و سکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ شیخ اکبر رجایی کے وزیر تعمیرات کیساتھ ملاقات میں پاری پل کی مرمت کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما وزیر غلام محمد کلیم کیجانب سے تحریری درخواست پر وزیر تعمیرات نے سکریٹری تعمیرات کے ذریعے فوری طور پر پاری پل کی مرمت کے احکامات جاری کر دیئے۔ اہالیان علاقہ کیجانب سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں ، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی اور صوبائی وزیر تعمیرات وزیر سلیم احمد کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ فورا ان احکامات کے مطابق مرمت کا کام شروع کروایا جائیگا۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) رہنما مجلس وحدت مسلمین اور منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس گلگت بلتستان کے قیام کے لئے جلد عملی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی تاکہ پاکستان کے داخلی دروازے پر زرعی خوشحالی اور خودکفالت کے لئے مقامی آبادی کو نئی جدتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر، زرعی ماہرین اور سائنسدانوں کے علاوہ گلگت بلتستان کے طلباء کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان چاروں موسموں کا حامل ایک ایسا خطہ ارضی ہے جہاں سے میٹھے پانیوں کے گلیشیئرز سے ٹپکتے ہوئے زرخیزیوں کے حامل آب حیات سے دریائے سندھ کی صورت میں نصف سے زائد پاکستان سیراب ہوتا ہے۔ یہاں دنیا کے لذیز ترین پھل اور ادویاتی نباتات وافر مقدار میں دستیاب ہیں جنہیں ویلیوایڈیشن کے ذریعے اگر ملک بھر میں بھجوایا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ نچلی سطح پر غربت کا خاتمہ نہ ہو سکے۔
محمد کاظم میثم نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نہ صرف برصغیر بلکہ براعظم ایشیاء میں زرعی تعلیم و تحقیق میں صف اول کی جامعہ ہے لہٰذا یہاں گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات کے لئے مختص کوٹہ بڑھایا جانا چاہیے اس مقصد کے لئے وہ فوری طور پر اپنی وزارت کی جانب سے خط لکھیں گے تاکہ آئندہ تعلیمی سال سے وہاں کے طلباء کو زیادہ تعداد میں داخلہ میسر آ سکے۔
انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر کی سربراہی میں بہت جلد یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا ایک وفد ان کی خصوصی دعوت پر گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا تاکہ وہاں پر سب کیمپس کے قیام کے لئے جائزہ لیا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر نے کہا کہ وزیرزراعت گلگت بلتستان کی جانب سے خط موصول ہوتے ہی یونیورسٹی طلباء کا کوٹہ بڑھانے کے لئے اکیڈیمک کونسل اور سنڈیکیٹ سے منظوری حاصل کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائے گی زیادہ سے زیادہ طلباو طالبات یہاں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی اور گلگت بلتستان حکومت اپنے اپنے کوآرڈینیٹر مقرر کرے گی تاکہ اس مرحلے کی تیزی کے ساتھ تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی منظوری اور گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کی صورت میں یونیورسٹی گلگت بلتستان میں اپنا سب کیمپس قائم کر سکے گی جہاں زرعی تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ لائیوسٹاک، جنگلات اور دیگر شعبوں میں جدید خطوط پر پیش رفت یقینی بنائی جائے گی۔
رجسٹرار عمرسعید قادری نے کہا کہ یونیورسٹی گلگت بلتستان کے طلباوطالبات کو کرونا کے دنوں میں بھی ہاسٹلز میں پوری سہولیات دے رہی ہے تاکہ وہ اپنی آن لائن تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت احسن طریقے سے حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں داخلے خالص میرٹ کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔
اس دورہ کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف نے کہا کہ زرعی سائنسدانوں کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے دوران پھلوں، سبزیات، لائیوسٹاک اور حشریات کے ماہرین شامل کئے جائیں گے تاکہ وہاں کے کسانوں کو مفید مشورے دیئے جا سکیں۔ گلگت بلتستان کے وفد میں ڈاکٹر ذاکر حسین ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت سکردو، زاہد علی خان ڈپٹی ڈائریکٹر (ر) محکمہ زراعت بلتستان اور محمد سلیم پی آر او ٹو وزیر زراعت شامل تھے۔
یونیورسٹی کی جانب سے ڈین کلیہ امور حیوانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم مرزا، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرزپروفیسر ڈاکٹر شہباز طالب ساہی، ہال وارڈن پروفیسر ڈاکٹر محمد یٰسین، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ پروفیسر ڈاکٹر قمربلال، ڈاکٹر وسیم امجد و دیگر نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(سکردو)رہنما مجلس وحدت مسلمین اور صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 1975 میں پہلی دفعہ قراقرم نیشنل پارک ڈکلیئر کیا گیا جو کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ہوا، اسکے بعد 1993 میں دو نیشنل پارک ڈکلیئر کئے گئے ایک سنٹرل قراقرم نیشنل پارک اور دوسرا دیوسائی نیشنل پارک، یہ دونوں نیشنل پارکس بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں ہی نیشنل پارک قرار دیا گیا۔اسکے بعد قرمبر نیشنل پارک بھی 2012 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں نیشنل پارک ڈکلیئر ہوا۔آج امجد ایڈوکیٹ مخالفت برائے مخالفت کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا اور بیوقوف بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور امجد ایڈوکیٹ بتائیں کہ اس وقت آپ لوگوں کے عقل ٹھکانے پر نہیں تھی جو تین اہم سیاحتی مقام کو نیشنل پارک قرار دیا اور آپ آج چیخ رہے ہیں۔ نیشنل پارک قرار دینااگر ڈاکا ڈالنا اور خطے کے حقوق پر شب خون مارنا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ امجد ایڈوکیٹ خود قائل ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی جماعت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جی بی کے سربراہ امجد ایڈوکیٹ عوام کو دھوکہ نہ دیں اور عوام کے آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں،منفی پروپیگنڈے کی بجائے جنگلی حیات کے تحفظ،جنگلات کے تحفظ اور سیاحتی مقام بنانے کے لیے جو اقدامات حکومت کی طرف سے اٹھائے جا رہے ہیں ان اقدامات کو کھلے دل سے سراہے اور عوام میں منفی پروپیگنڈا پھیلانے سے باز رہے۔
کاظم میثم نے کہاکہ آج ہم سوال کرنا چاہتے ہیں کہ دیوسائی کو نیشنل پارک قرار دینے کے بعد کیا گلگت بلتستان میں دیوسائی پارک کی پورے پاکستان میں اہمیت نہیں بڑھی،کیا دیوسائی اہم سیاحتی مقام نہیں بنا،کیا دیوسائی نیشنل پارک کی وجہ سے گلگت بلتستان کا نام روشن نہیں ہوا، کچھ لوگ جو منفی پروپیگنڈا کے ذریعے عوام میں تشویش پھیلانا چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل پارک کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ یقینی ہوگا، ماحولیات کا تحفظ ہوگا اور خطے میں سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے خطے کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں شاید یہی وجہ ہوگی جسکی مخالفت پر پیپلز پارٹی تلی ہوئی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) عالمی شہرت یافتہ شاعر اہل بیت ؑ اور نوحہ نگار ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ کی ناگہانی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہاکہ ریحان اعظمی کا انتقال قومی سانحہ ہے،قوم ایک گراں قدر علمی شخصیت سے محروم ہو گئی، ریحان اعظمی علم و ادب کے ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،ریحان اعظمی کے انتقال پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ان کا انتقال ملک کے علمی و ادبی حلقوں کےلیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
علامہ محمّد صادق جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاکہ ریحان اعظمی سرمایہ ملت تھے ۔ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔ پاکستانی شعراء میں ریحان اعظمی وہ قدآورشخصیت تھے جنہوں نے مدح اہلبیتؑ میں سب سے زیادہ لکھا ان کی ساری زندگی مدح اہلبیت اطہارؑ میں بسر ہوئی۔