The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودڈومکی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ماورائے آئین و قانون جوانوں کا اغواء افسوس ناک ہے۔ ریاستی ادارے عوام کو قانون کا پابند بنانے سے قبل خود قانون کی پاسداری کریں۔ہم اس ملک کے وفادار اور محب وطن شہری ہیں ہمیں دین سے محبت وطن سے وفاداری کے جرم میں دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ہم نے پاک وطن میں سینکڑوں شہدا دیئے اور ہمیشہ اپنے عظیم شہدا کو سبز ہلالی پرچم کا کفن پہنا کر حب الوطنی کی نئی تاریخ رقم کی۔ ہمیں بتایا جائے آخر ہمارے جوانوں کو کس جرم میں اغوا کیا جاتا ہے

انہوں نے کہاکہ اگر ان جوانوں کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے. کیا ریاستی اداروں اپنی عدالتوں پر اعتماد نہیں،میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمارے نوجوانوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ تمام تر امتحانوں کے باوجود حب الوطنی کے نعرے

پاکستان بنایا تھا
پاکستان بجائیں گے

آج بھی ہماری شناخت اور ہمارے اجتماعات کی زینت ہیں۔ 2اپریل کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کراچی میں منعقد ہونے والے دہرنے کی حمایت کرتے ہیں ۔ہم نے کبھی وطن کے کسی دشمن سے ناطہ نہیں جوڑا۔ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں کیا پاکستان سے محبت کرنا جرم ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام کے صدر سید احسان علی شاہ بخاری متولی مرکزی امام بارگاہ سید فضل عباس شاہ بخاری سید غلام شبیر نقوی سید کامران علی شاہ زوار شاہنواز استاد عبد الوہاب و دیگر نے ایس ایس پی جیکب آباد شمائیل ریاض ملک سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عوامی فلاح اور قیام امن کے سلسلے میں ہم نے ہمیشہ حکومت اور ریاستی اداروں سے تعاون کیا ہے۔ امن معاشرے کی ضرورت اور ترقی کی علامت ہے۔ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا جس میں ملوث مجرموں کا تعاقب ضروری ہے جو آج بھی امن کے لئے خطرہ ہیں۔

 انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی کو خوش آمدید کہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔اس موقع پر ایس ایس پی جیکب آباد شمائیل ریاض ملک نے کہا کہ ہم عوام کے تعاون سے فروغ امن کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اور سیکورٹی کے حوالے سے بہتر انتظامات کریں گے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے انہیں سیرت و کردار حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری،جی ڈی اے کے ترجمان اور این اے 249 کے نامزد امیدوار سردار عبدالرحیم نےمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی دفتر پہنچ کر صوبائی رہنماء علی حسین،صوبائی ترجمان مبشر حسن،مولانا صادق جعفری سے ملاقات کی اور ملک بلخصوص سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

رہنماوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے سردار عبدالرحیم نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی بلخصوص سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل اور سہولیات کے حل کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کریں گے، مثبت سیاسی ملاقات رہی ہم کشکول لے کر یہاں آئے ہیں،عوام کی ابتر حالات ہے صوبائی اور مرکزی حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے حلقے کی حالات بہت خراب ہے نہ روڈ ہے اور ناہی پینے کا پانی اور طبی سہولیات میسر نہیں،ہم جمہوریت پسند ہیں،دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس جاکر بھی ان کی حمایت حاصل کریں گے،جی ڈی اے نے ہمیشہ پی ٹی آئی کی مدد کی ہے سینٹ انتخابات میں ہمارے 14 ووٹوں سے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کامیاب ہوئے،پی ٹی آئی والوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے امیدوار کو جی ڈی اے کے امیدوار کے حق میں دستبردار کرائے،ہمیں امید ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہماری مدد کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مجلس وحدت مسلمین اور جی ڈی اے مشترکہ طور پر الیکشن میں حصہ لے تو عوام کی بہتر خدمت ہوگی،متحد سندھ اور مظبوط پاکستان کے پلیٹ فارم سے کراچی سمیت پورے صوبے کی عوام کو متحد کریں،سندھ کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے عوام ہم پر اعتماد کرے۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علی حسن نقوی نے کہا کہ این اے 249 کی عوام سے پی ٹی آئی والوں نے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے وہاں کوئی ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوا،کون سی تبدیلی آئی ہے،حکمران صرف عیاشیوں اور محلات بنانے میں مصروف ہے انہیں عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے،ہمارا مؤقف واضع ہے کہ مظلوم عوام کی داد رسی کی جائے،این اے 249 میں ہمارا مناسب ووٹ بینک ہے،سردار عبدالرحیم مناسب امیدوار ہے جن کی حمایت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی کاؤنسل کے اجلاس میں فیصلہ کریں گے،عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت پریشان ہے،اگر حکمرانوں نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا تو عوام روڈو پر ہوگی اور حالات کی تمام تر ذمہ دار حکمران ہونگے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نےکہا ہے کہ ملک میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے شروع ہونے والی ہر تحریک کی حمایت کی جائے گی۔کسی بھی حکومتی ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کی زندگی کا قیمتی ترین حصہ خفیہ عقوبت خانوں کی نذر کریں۔اس غیر آئینی اقدام کے خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ہم ملک میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔اپنے اس موقف سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ نوجوانوں کو آئین و قانون کے مطابق عدالتوں کے سامنے پیش کیا جائے۔جو لوگ قصوروار ہیں انہیں قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں۔بے گناہ لوگوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک نا قابل برداشت ہے۔ہم نے حکومت عدلیہ اور سیکورٹی کے اداروں سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے،جبری گمشدگی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ اس ظلم و زیادتی پر حکومتی اداروں کا غیر سنجیدہ ردعمل ہمارے اضطراب میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔لا پتا افراد کے اہل خانہ کی جانب سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2اپریل کو کراچی کے دھرنے میں مجلسِ وحدت مسلمین بھرپور شرکت کرے گی۔جب تک ہمارے لاپتہ پاکستانی بیٹوں کو عدالتوں کے سامنے پیش نہیں کیا جاتا یا ان کے اہل خانہ سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تب تک ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ایک جمہوری ریاست ایسے آمرانہ طرز عمل کی متحمل نہیں ہو سکتی۔مقتدر اداروں نے اگر اپنی نیک نامی برقرار رکھنی ہے تو  آئینی حدود و قیود کو مقدم رکھیں۔ کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔ محض شک کی بنیاد پر شیعہ عزاداروں کو لاپتہ کرنا قانون و انصاف کا قتل ہے۔عدلیہ کو اس غیر آئینی اقدام اورلاقانونیت کا نوٹس لینا چاہئے۔شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ)حوزہ ہائے علمیہ خصوصا حوزہ علمیہ قم المقدسُ ، نجف الاشرف ، مشہد المقدس ، اصفہان ، کربلا و سیدہ زینب دمشق کے جید اساتذہ کرام اورطلاب دینیہ کی ایک کثیر تعداد نے  مجلس وحدت مسلمین اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حضرت  علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ علمیہ کہ بیرون ملک موجود پاکستانی اساتذہ و طلباء نے اپنے خطوط کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کی عملی کوششوں اور مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس کی ملت کیلئے بے لوث خدمت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی گزشتہ دس سال کی کارکردگی پر سربراہ شوری عالی حجت الاسلام و المسلمین مولانا شیخ صلاح الدین سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری صاحب کی خدمت میں ہدیہ تبریک وہ تہنیت بھی پیش کیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ حوزہ ہائے علمیہ میں زیر تعلیم اکثریت پاکستانی طلاب ایم ڈبلیو ایم کی پالیسیوں اور جدوجہد سے مکمل اتفاق کرتی ہے۔ اساتذہ کرام نے خط میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم  علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی مدبرانہ قیادت، ، شجاعانہ اور بابصیرت فیصلوں اور مسوولین و کارکنان کی شب و روز محنت کی بدولت شیعہ قوم کی مقبول ترین نمائندہ جماعت بن کر ابھری ہے جس پر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں۔

علاوہ ازیں حوزہ ہائے علمیہ کے جید اساتذہ اور طلاب کی ایک بڑی تعداد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی نگران ادارے شورای عالی کے سرپرست حضرت علامہ شیخ حسن صلاح الدین حفظہ اللہ کو اپنے خط میں مجلس کے اقدامات کو سراہا اور مسوولین سمیت تمام کارکنان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اپنی ہمہ جہتی حمایت کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے وفد کی راجہ ثاقب مجید کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر اور کابینہ سے ملاقات۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پارلیمانی وفد رکن پارلیمانی بورڈ و صدر مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد راجہ ثاقب مجید کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی اور کابینہ سے ملاقات۔

ملاقات میں آزادکشمیر میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے کردار کو سراہتے ہوئے راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین آزادجموں وکشمیر نے ہمیشہ بنیادی اور ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔

وفد میں راجہ ثاقب مجید کے ہمراہ یاسر نقوی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد , سید تصور عباس موسوی کنوینئر حلقہ 4 و 7 جہلم ویلی کے علاوہ منظور انقلابی ممبر مرکزی مجلس عاملہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس بھی شامل تھے۔ مسلم کانفرنس کے وفد نے قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی طرف سے مجلس وحدت مسلمین کو آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس کے ساتھ باضابطہ انتخابی اتحاد کی دعوت دی۔

اس موقع پر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادجموں و کشمیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے مسلم کانفرنس کے وفد کو وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ آزادکشمیر کی سیاست میں ریاستی جماعت ہونے کے ناطے آل جموں وکشمیر مسلم کا نفرنس کا انتہائی اہم رول ہے مجاھد اول سردار عبدالقیوم خان نے ریاستی تشخص کی بحالی , نظریہ الحاق پاکستان , تحریک آزادی کشمیر اور مذہبی رواداری کے اداروں کے قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی اتحاد کی تجویز پر علامہ تصور نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی مدر پارٹی چونکہ پاکستان میں ہے اور یہاں پر ہماری پولٹیکل کونسل بھی موجود ہے ہم یہ معاملہ پولٹیکل کونسل کے سامنے رکھیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے ہمراہ سید ذوالفقار حیدر نقوی ایڈوکیٹ سیکرٹری سیاسیات , سید وقارت حسین کاظمی سیکرٹری میڈیا , سید فدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی , سید رضی عباس سبزواری سیکرٹری یوتھ , خالد محمود عباسی سیکرٹری ویلفئیر , سید عامر علی نقوی سیکرٹری روابط کے علاوہ ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد سید غفران علی کاظمی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی خصوصی دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری برائے ایوی ایشن افیئرز کیپٹن (ر) جمیل احمد خان نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری و سابق امیدوار حلقہ پی ایس89سید علی حسین نقوی کے ہمراہ ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی کا دورہ کیااور عشائیہ میں شرکت کی۔

 ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے ایم این اے کیپٹن (ر) جمیل احمد خان کو یوسی 11 جعفرطیاراور یوسی 12 میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ذمہ داران نے ان سے گذارش کی کہ موجودہ مالی سال میں جاری فنڈز سے شمائل ہومز ، جعفرطیار فیز ۲ ، جعفری مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں گلیوں میں سی سی ٹائلنگ اور کارپیٹنگ کرکے علاقہ مکینوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

 اس موقع پر ایم این اے صاحب نے خدیجتہ الکبری فاؤنڈیشن اور ایم ڈبلیوایم کے اشتراک سے غازی ٹاؤن میں قائم الزہرا س میڈیکل سینٹر کیلئے جدید مشنری کی فراہمی ، وکٹری اسپورٹس گراؤنڈ کی اپگریڈیشن، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، شمائل ہومز اور دیگر سرویز کی گلیوں میں سی سی ٹائلز کی تنصیب کی یقین دہانی کرواتے ہوئے موقع پر موجود افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔

ملاقات کے موقع پر کوآرڈینیٹرٹو ایم این اے عاصم حیدر، پی ڈبلیو ڈی کے افسران، پی ٹی آئی کے عہدیداران، حکیم امیر رضا رومی، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی، مولانا گلزار شاہدی، آصف صفوی، شعیب رضوی، حسن عباس رضوی، ممتاز مہدی، رضا حیدر، محمد علی زیدی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے معروف ذاکر اہلبیت سید ریاض حسین رتوال کے انتقال پر رنج و دکھ کا اظہار کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے ہمیشہ اپنی ذاکری میں فضائل اہلبیت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو بھی اجاگر کیا آپ اتحاد بین المسلمین کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے عزاداری سید الشہدا ءع کی تبلیغ و ترویج میں آپ نے احسن خدمات انجام دیں۔

 انھوں نے کہا مرحوم کی دینی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور یقیناً ان کی یہ پرخلوص ذاکری انکے لیے توشہ آخرت ثابت ہوگی خداوند کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(نگر) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام آغا سید علی رضوی نے گلگت ،نگر،ہنزہ کا دو روزہ دورہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شیخ نیر مصطفوی، ترجمان ایم ڈبلیو ایم، صوبائی مشیر معدنیات جناب الیاس صدیقی، ایم ڈبلیو ایم گلگت حلقہ 1 کے سیکریٹری جنرل آغا سید قائم علی شاہ، حلقہ 3 گلگت کے سیکریٹری جنرل محترم ابوالحسن، نگر کے صوبائی رہنما ڈاکٹر علی محمد،نگر حلقہ 4 کے سیکرٹری جنرل شیخ عارف حسین سمیت گلگت نگر ہنزہ کے تنظیمی برادران سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں تنظیمی صورتحال کی بہتری کے حوالےسے گفت وشنید ہوئی۔اس دورے کے دوران ہنزہ علی آباد میں اسماعیلیہ کونسل ہنزہ کے صدر محترم کرنل امتیاز سے انکے دفتر میں ملاقات کی جسمیں جی بی کی موجودہ صورتحال اور امان وآمان کے قیام میں دوطرفہ تعلقات اور باھمی رواداری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آرگنائزر شعبہ تنظیم سازی مولانامحمدجان حیدری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین  گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یوم جوان کا عظیم الشان پروگرام گلگت نومل میں منعقد ہوا اور گلگت بلتستان بھر میں تین ہزار اسٹوڈنٹس کے مابین معرفت امام زمانہ علیہ السلام کے حوالے سے کوئز مقابلہ جات ہوئے۔لیکن گلگت میں سانحہ نلتر کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں خواہران کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کو ماہ شوال تک کےلئے ملتوی کیاگیاہے۔کیونکہ گلگت،نگر،استور،غذر وغیرہ سے خواتین کا جمع ہونا موجودہ حالات میں قدرے مشکل ہے۔انشاءاللہ ماہ شوال میں یہ پروگرام عظیم الشان طریقے سے منعقد کیاجائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree