The Latest

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ پاکستان کا وہ اثاثہ تھےجنہوںنے عالمی سطح پر اسلامی تحریک کو شناخت بخشی، شہید حسینیؒ کی شخصیت نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کےلئے ابھرتا ہوا ستارہ تھا، ملت اسلامیہ کیلئے ان کی خدمات بہت زیادہ تھیں، 1973 سے آپ نے امام خمینیؒ کی شاگردی اختیار کی اور انقلاب اسلامی سے قبل بڑی بڑی علمی شخصیات کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیئے۔

شہید حسینیؒ نے شاہ ایران کےخلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی جس کے  سبب انہیں ملک بدر کیا گیا اور آپ پاکستان واپس لوٹ آئے اور وہاں اپنا وظیفہ انجام دینا شروع کیا، آپ امام خمینیؒ کے بہت قریبی اور محبوب انسان تھے اور یہ قرب طبعی تھاکیوں کے آپ ابتدا ء ہی سے امام خمینیؒ کے لائق ترین شاگرد بھی تھے اورتمام جہات میں امام ہی سے رہنمائی لیتے تھے ، آپ ایسے عالم تھے کہ سیاسی فقہی اجتماعی اخلاقی حوالے سے نمونہ سمجھے جاتے تھے بلکہ واقعا ً اس امت اور قوم کے لئے ایک رول ماڈل شخصیت تھے، 1988 میں انہیں اس لئے قتل کیا گیا اور ان کے قتل اس بات کی دلیل ہے کہ دشمن ان کی شخصیت اور موثرفعالیت کو برداشت نہیں کرپا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم شہید کی برسی منا رہے ہیں ، میں شکریہ ادا کرتا ہوں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا جنہوں نے شہید کی عظیم الشان برسی کا اہتمام فرمایا، بالخصوص سیکریٹری جنرل الشیخ راجا ناصرعباس جعفری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس قسم کے پروگراموں کا انعقادآپ کی طاقت میں اضافے کا سبب بنے گانہ صرف آپ کی طاقت بلکہ پاکستان کی مضبوطی اور اسلام کے استحکام کا سبب بنے گا۔آپ نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کیلئے خدمات انجام دیں،اور اسی اتحاد ووحدت کے نتیجے میں ہم نے دنیا بھرمیں نصرت پائی ہے ، پاکستان میں بھی اتحاد ووحدت کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، خدا آپ کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے بذریعہ ملٹی میڈیا خطاب کرتے ہوئے مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ الشیخ حمام حمودی نے کہا کہ آج ہم اس شخصیت کو یاد کررہے ہیں جس نے اپنے خدا سے کیئے ہوئے وعدے کو پورا کردیا ، وہ فنا فی اللہ کی منزل پر فائز تھے، وہ عاشق قرآن تھے، وہ مکتب اہل بیت ؑ کے عظیم فرزند تھا، وہ سید الشہداء ؑ کا سچا عاشق تھا، لوگ امام حسین ؑ کی زیارت کیلئے تین تین روز کا سفر کرتے ہیں لیکن یہ ایسا عاشق حسینؑ تھا جو اپنے معشوق کی زیارت کی خاطر یہ سفر ایک ہی دن میں طے کرتا تھا، یہ وہ شخصیت تھی جس نے پاکستان کی سرزمین پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد یکجہتی کیلئے عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ امام خمینی کے سچے عاشق تھے جنہوں نے انقلاب کے پیغام کی ترویج کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کیا، ان کے قتل میں وہی عالمی استکبار ملوث تھا کہ جس کے اشارے پر آج بھی کئی حکومتیں ناچتی ہیں، جنہوںنے عراق کےمجاہد فرزند علامہ باقر الحکیم کے خون سےاپنے ہاتھ رنگے ہیںبلکہ وہی ہاتھ شہید عارف حسینی کے قتل میں ملوث ہیں جن کا کینہ بغض مکتب اہل بیت کے تمام فرزندوں کیلئے ایک جیسا ہے مگر ہم نے اتحاد وحدت کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے ، مجلس وحدت مسلمین اور اس کی مجاہد قیادت الشیخ راجاناصرعباس جعفری کو اس عظیم شخصیت کی یاد میں اس پرشکوہ اجتماع کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس عظیم کی پاک دوح کی شادمانی کیلئے دعا گو ہوں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ عالم دین اورایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ غلام شبیر بخاری نے کہا کہ شہید قائد عارف الحسینی ؒ وہ عظیم شخصیت تھے جو امام خمینیؒ کے عظیم افکار کو ملک کے چھوٹے سے چھوٹے دیہات تک پہنچانے میں مصروف رہے، انہوں نے قوم کیلئے ایک وسیع ترین سسٹم کی تشکیل کی کوشش کی دفتر میں بیٹھنے سےقریہ قریہ دورہ جات کو ترجیح دیتے تھے۔ شہید سندھ سے گلگت بلتستان اور کوئٹہ تا پاراچنار دن رات انقلاب کا پیغام گھر گھر پہنچاتے رہے ۔ شہید قائد ؒ نے امام خمینی ؒ کا پیغام بلوچستان کے بیابانوں تک سفر کی سخت صعوبتیں برداشت کرےپہنچایا۔ شہید قائد نے شیعہ قوم کو ایک باعظمت ، باعزت اور با غیرت قوم بنایا۔شہید قائد نے عزاداری امام حسینؑ کو ہمیشہ اہمیت کا حامل قرار دیا۔ شہید قائد نے واضح طور پر کہا کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے ، جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی بلکل اسی طرح ہم عزاداری کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رکن مرکزی شوریٰ عالی اور شہید قائد کے شاگرد رشیدعلامہ محمد اقبال بہشتی نے کہاکہ 70 کی دہائی سے شہید قائد کی قومی واجتماعی خدمات کا سلسلہ شروع ہوا، انہیں نے نجف کی سرزمین پر صدام جیسے ڈکٹیٹر، قم کی سرزمین پر شاہ جیسے ڈکٹیٹر اور پاکستا ن کی سرزمین پر ضیاء جیسے بدنام زمانہ ڈکٹیٹر کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ذلت قبول کرنے کے بعد اگر آپ کوعزت اور آزادی کی قیمت کے بدلے اقتدار، اختیار اور طاقت ملےاس سے موت بہتر ہے، شہید نے ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا، شہید قائد نے پاکستان میں ولایت فقیہ کا پرچم اس وقت بلند کیا جب کو ئی اس اصطلاح سے بھی واقف نہیں تھا، امام خمینیؒ کی پیروی کے جرم میں انہیں قم اور نجف بدر بھی کیا گیا لیکن انہوں نے حق اور سچ کا راستہ ترک نہیں کیا ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم صوبہ سینٹرل پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا کہ عظیم الشان قرآن واہل بیت کانفرنس  میں شریک ہونے پر پنجاب بھر کے اضلاع و ڈویژن کے قافلوں کے شرکاء کا شکریہ اداکرتاہوں، سرگودھا ڈویژن، کجرانوالہ، قصور، لاہور، ساہیوال، چنیوٹ، جھنگ، فیصل آباد، جڑانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس اجتماع کے میزان بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ جن کی قیادت کا دو رانتہائی مختصر دورانئے پر مشتمل ہے لیکن ان کے اصول اور چھوڑا ہوا راستہ مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں، پنجاب بھرمیں جہاں بھی جاتاہوں قوم شہید قائد کو آج بھی بھرپور محبت کی نگاہ سےدیکھتی اور یاد کرتی ہے  ۔عزاداری سید الشہداء کے انعقا د کے راستے میں رکاوٹیں انتہائی افسوس ناک پہلو بنتا جارہاہے، پنجاب بھرکے اضلاع میں پولیس افسران جوکہ جرائم کی سراغ رسانی میں لگے ہوتے تھے آج مظلوم عزاداران امام حسینؑ کے پیچھے پڑ گئے ہیں، انہوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ ہمیں ان بے جا مقدمات ، شیڈول فور، ہراسمنٹ سے ہمیں عزاداری سے روک لیں گے یہ ان کی بھول ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوریامقبول جیسےخودساختہ دانشور عزاداری کو محدود کرنے کے خواب دیکھتے ہیں، ہم کٹ سکتے ہیں، مرسکتے ہیں، قید ہوسکتے ہیں، مقدمات کا سامنا کرسکتے ہیں لیکن عزاداری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔عزاداری کو ہراساں کرنا کسی صورت درست نہیں عزاداری قیام پاکستان سے بھی پہلے سے منعقد ہورہی ہے ،قانون کے ناجائز استعمال سے شیعیان حیدرکرارؑ کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ۔ عزاداری کے جلوسوں اور روٹس سے ایک منٹ اور ایک انچ کیلئے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ایف آئی آر ز کے نام پر طوفان بدتمیزی مچا رکھا ہے ۔ جس قوم نے ہزاروں نے شہید پیش کیئے جن نے منظم نسل کشی کا سامنا کیا اسے ایف آرآرز سے ڈرایا نہیں جاسکتا ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر ان کی عظیم شخصیت سے تمسک کیلئے ملک بھر سے لیاقت باغ کےاس پنڈال میں جمع ہونے والے عاشقان شہید حسینی ؒ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پاکستان میں ایک بدعت کا آغاز کیا گیا ہے اب یہاں اکثریت اور اقلیت کا معیار تشکیل دیا جارہاہے۔پاکستان میں مذہبی اجتماعات کے انعقاد کیلئے مذہبی اقلیت اور اکثریت کو بنیاد بنایا جانا کسی صورت قبول نہیں، پاکستان اہل سنت علامہ اقبال اور اہل تشیع قائد اعظم محمدعلی جناح اور فاطمہ جناح نے مل کر بنایا ، پاکستان شیعہ سنی نے مل کر بنایا تھا آج ایک اقلیت جو عزاداری اور میلاد النبیؐ کے منکر ہےاسے ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمارا جینا اور مرنا اسی وطن میں ہے ، جن کی اولادیں وطن سے باہر ، سرمایہ وطن سے باہر جن کا کاروبار وطن سے باہر وہ ہم سے حب الوطنی کے سارٹیفکیٹ مانگتے ہیں،مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ کرنے پر ہمیں زیر سوال لایا جاتا ہے ، ہمیں ان سوال کرنے والوں سے سوال کرتے ہیں کہ ظہیر الدین بابر، مولانا مظہر کاظمی اور دیگر شیعہ مسنگ پرسنز کو غائب کرنےوالے اگر حق پر ہیں تو ان شیعہ مسنگ پرسنز کو عدالتوں کے سامنے پیش کریں۔ انہیں کئی کئی برس سے گمشدہ رکھ کر کیوں خوفزدہ ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کے قاتل اور پاک فوج کے جوانوں کے سروں سے فٹبال کھیلنے والے احسان اللہ احسان کی سکیورٹی تحویل سے فرار کا جواب کون دے گا؟؟علامہ اعجاز بہشتی کو راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سےشیڈول فور میں ڈالنے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہیں،ہمارے علماء و عزاداروں کو شیڈول فور میں ڈالنے کی دھمکی دینے والے سن لیں 6کروڑ لوگوں کیلئے شیڈول فور کا انتظام کرلو ہم سب شیڈول فورمیں جانے کو تیار ہیں،ہمارے حکمرانوں کو کان کھول کرسن لینا چاہیئے کہ پاکستان کو داعشی و طالبانی تفکر کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے کہا کہ آج کا یہ عظیم الشان اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یاد اب بھی ہمارےدلوں میں زندہ ہے، اے شہید قائد ہمیں فخر ہے کہ آپ کے راستے کو فراموش نہیں کیا، مینار پاکستان پر شہید قائد کی جانب سے پیش کردہ قومی سیاسی منشور کے مطابق ملت جعفریہ پاکستان نے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کو جاری رکھا ہواہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید قائد آپ کے روحانی فرزندوں کے رہنما قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےشہید قائد کی راہ کو زندہ رکھا ہوا ہے جو کہ آپ کے مشن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں، آج اس عظیم اجتماع میں پنجاب اور گلگت بلتستان میں موجود ایم ڈبلیوایم کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہیں، آپ کی تعلیمات کی روشنی میں نظام ولایت فقیہ کے مدافع رہیں گے،وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ، انشاء اللہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سےبھی ایم ڈبلیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی 33 ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےتاریخی لیاقت باغ راولپنڈی میں عظیم الشان قرآن واہل بیتؑ کانفرنس منعقد کی گئی ۔ کانفرنس میں جہاں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان وپیروان شہید حسینیؒ نے بھرپور شرکت کی وہیں اس اجتماع میں اہل سنت علماء واکابرین و قائدین کی شرکت بھی مثالی تھی ، قرآن و اہل بیتؑ کانفرنس میں جہاں ملک بھر سے شریک نمائندہ علماء نے خطاب کیا وہیں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، تحریک اہل حرم پاکستان کے چیئرمین مفتی گلزار نعیمی ، جمعیت علمائے پاکستان (نورانی ) کے مرکزی جنرل سیکریٹری پیر صفدر گیلانی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور نے بھی اپنے اپنے خطابات میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، تمام اہل سنت قائدین نے تاریخی اجتماع کے انعقاد اور شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام کارکنان اورخصوصاً سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو خراج تحسین پیش کیا۔

اہل سنت مقررین نے کہا کہ شہید عارف حسینیؒ کسی خاص مکتب فکر کے نہیں بلکہ ملت پاکستان کے عظیم شہید ہیں جنہوں نے عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، علامہ عارف حسینیؒ، شہید حسن جان اورشہید سرفراز نعیمی پوری امت کے شہیدہیں۔ ہم ان کے شہداء کے راستے پر گامزن رہیں گے اور وطن عزیز میں دشمن قوتوں کے منصوبوں کوکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اہل سنت علماء نے اس تاریخی اجتماع شرکت کو اپنے لئے عظیم سعادت قرار دیتے ہوئے دعوت خطاب دینے پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ کی برسی کی پروقار تقریب میں شرکت سعادت ہے اسی لیئے طبیعت کی ناسازی کے باوجود شریک ہوا ہوں، شہید عارف حسین الحسینیؒ ایک عظیم مقصد کی راہ کے شہید ہیں، اب پھر وہ وقت آرہا ہے کہ وطن عزیز میں فتنہ وفساد سراٹھائے، حسینی اور یزیدی کا فرق واضح ہونا ضروری ہے ، مارنے ، لوٹنے اور کاٹنے والا یزیدی اور مرجانے ، شہید ہوجانے اور ہمیشہ حق و سچ کہنے کا دعویٰ کرنے والا ہمیشہ حسینی ہوتا ہے ۔ عمران خان صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کیا آپ کو کشمیرجیسی اولیاء کی سرزمین پر ایک کالعدم جماعت کا دہشت گرد ہی ملا ہے جسے آپ مخصوص نشست کا ٹکٹ دے رہے ہیں؟تکفیریت اور طالبان نوازی کسی صورت تسلیم نہیں کی جائے گی، طالبان آج بھی پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کررہے ہیں، ہم نے اس وطن میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔

تحریک طالبان پاکستان نے آج تک کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے اظہار و اعلان لاتعلقی نہیں کیا، طالبان طالبان ہیں ان میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان کی تفریق نہیںیہ صرف سر کاٹنا جانتے ہیں، نعرہ تکبیر پر گلے کاٹنے والےقاتل فسادی تو ہوسکتے ہیں جہادی نہیں، ہم حسینؑ کے در کے کتے ہیں نعرہ رسالت ؐ کسی صورت لگانا نہیں چھوڑ سکتے، ہم ریاست اور اداروں کی رٹ کو تسلیم کرنے والے لوگ ہیں لیکن طالبان کو قبول کرنے کی کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، ہمارے حکمران ان بھیڑیوں کے فریب میں نہ آئیں، مجلس وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس عظیم الشان اجتماع کاانعقاد کرکے شہداء کی وارث جماعت ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں شیعیان حیدرکرارؑ کو مسنگ کیا جانا کسی صورت قبول نہیں، ہمیں حب الوطنی کی سزا ہمارے جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کرکے دی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہ اکہ امام خمینی ؒ نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے افکار کو زندہ رکھنے کی جو اپیل ملت پاکستان سے کی تھی وہ اپیل آج بھی ہمارے لیئےمشعل راہ ہے، شہید قائد کے عالی افکار ہمارے لیئےہر دور میں راہنما ہیں، انہوں نے کہا کہ پاراچنار اور ڈی آئی خان سے شیعہ جوانوں کا اغواء ریاستی نا اہلی کی دلیل ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree