The Latest

وحدت نیوز ++(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملت تشیع کے عظیم قائد شہید عارف حسین الحسینی کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید قائد کی جدائی استعماری طاقتوں کا لگایا گیا وہ زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہوسکتا۔ عارف حسینی محض کسی شخصیت کا نام نہیں بلکہ جرات و جوانمردی کے ایک ایسیے عہد کا نام ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ سنہری لفظوں سے یاد رکھا جائے گا۔

شہید قائد نے قوم کے وقار پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔انکے کردار و افکار کودنیا کی کوئی طاقت مات نہیں دے سکتی۔ ان کی فکر ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں رہتی دنیا تک زندہ رہے گی اور ان کا کردار کے اظہار میدان عمل میں ہماری موجودگی سے اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک ہماری آخری سانس باقی ہے۔شہید قائد عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ایک جراتمند آواز تھے۔

انہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے ان دشمنوں کو بے نقاب کیا جومسلمانوں کو آپس میں لڑا کر عالم اسلام کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتے تھے۔اتحاد و اخوت کے حقیقی داعی اور وحدت کے پرچارک کو ان طاقتوں نے شہید کرا دیا جو شہید قائد کو مذہبی منافرت کے راستے کی سب سے مضبوط رکاوٹ سمجھتے تھے۔دریں اثنا شہید قائد کی برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عظیم انقلابی رہنما حضرت علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید سے رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی طویل قید کے بعد رھائی سے دنیا بھر کے حسینیوں میں خوشی کا سماں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی اپنے بے مثال ایثار قربانی اور صبر واستقامت کے باعث اقوام عالم میں ایک عظیم رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ نائیجیریا کی سر زمین کو اس بات پر ناز ہونا چاہئے کہ اس نے زکزاکی جیسے انمول موتی بشریت کو تحفے میں دیئے ہیں کہ چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور چھ سال کی طویل قید بھی جس کے آھنی ارادے کو متزلزل نہیں کر سکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طویل قید کے بعد زکزاکی کی رھائی پر نائیجیریا کی بہادر عوام اور دنیا بھر کے انقلابیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نائیجیریا کی بہادرعوام خراج تحسین کی مستحق ہے جس نے مجاہد رہنما علامہ ابراہیم زکزاکی کی رھائی کے لئے مسلسل جدوجہد کی۔ نائیجیریا کے بہادر حسینیوں کو یہ بات ذھن نشین رکھنی چاہئے کہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ اور خدا کی راہ میں ان کی اور ان کے عظیم رہنما زکزاکی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےبزرگ عالم دین ،معروف خطیب اہل بیتؑ اور ایم ڈبلیوایم کے بانی رہنماعلامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کسی عزادار کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ پڑوس میں کیا ہورہاہے،ہم ہر زمانے میں میدان میں کھڑے تھے اور کھڑے ہیں، عزاداری صدیوں سے ہورہی ہے اور صدیوں تک ہوتی رہے گی، ہم لا وارث قوم نہیں ہیں بلکہ ہمارا وارث آج بھی حاضر اور ہم پر ناظر ہے ، کربلاقیامت تک کیئے یزیدیت کے منہ پر تماچے کا نام ہے ، عزاداران حسینی نظم وضبط کے ساتھ محرم الحرام کی تیاریوں کا آغاز کریں۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرزند سید حسین عارف الحسینی نے کہا کہ اس عظیم اجتماع کے انعقاد پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ تمام ماوں بہنوں بزرگوں اور جوانوں کا بھی مشکور ہوں جو اس اجتماع میں شریک ہوئے ، آج کا دن کسی نعمت سے کم نہیں کہ جب قوم کے تمام طبقات شہید قائد کی یاد میں جمع ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد شہید کی فکر پر عمل کرنا ہونا چاہئے ، اگر ہم شہید کو اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں تو ہمیں شہید کی فکر پر من وعن عمل کرنا ہوگا، شہید کی فکر میں دو راہیں نہیں ، شہید نے اپنی زندگی میں کبھی خود کو ٹھیک اور دوسروں کو غلط قرار نہیں دیا، شہید قائد نے خود کو کبھی محدود نہیں کیا ہمیں بھی شہید کی طرح سب کوساتھ لیکر چلنا ہوگا، سب کو قبول وبرداشت کرنا ہوگا، شہید نے ہمیشہ قوم کے وسیع ترمفادمیں قدم اٹھایا ، آج کا دن شہید کے ساتھ تجدید عہد اور ان کی جانب پلٹنے کا دن ہے ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ آج کی شام کئی لحاظ سے بہت اہم ہے، آج 2014 کے دھرنے کی یاد تازہ ہوگئی کہ جب مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل نے 72 روزہ تاریخی دھرنے میںپاکستان عوامی تحریک کےدھرنےمیں تاریخی کردار ادا کیا ، اگر عوامی تحریک ، ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحاد کونسل کے جانباز کارکن نہ ہوتے ہوتے تو آج کے وزیر اعظم عمران خان اپنی کرسی پر نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ میرےلئے باعث فخر ہے کہ میں ان کے درمیان کھڑا ہوں جو ہمیشہ شہداء کیلئے میدان میں نظر آتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے کیلئے 72 روزہ دھرنے میں ساتھ دینے والوں کے درمیان کھڑا ہوں، اگر ہم نہ ہوتے تو آج ملک میں تحریک انصاف کی حکومت نہ ہوتی،30 میں انصاف فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی موجودہ حکومت 3 سال گذرجانے کے باوجود ماڈل ٹاون کے شہداء کو انصاف نہیں دے سکی۔مقتدر اداروں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کے عوام کو ایسےحالات کی جانب سے نہ دھکیلیں کہ وہ پھر دھرنوں پر مجبور ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسی حکومت جو تبدیلی اور ریاست مدینہ کی بات کرتی ہے لیکن چار وں طرف نظر دوڑائیں تو نہیں قانون کی عملداری نظر نہیں آتی، وزیر اعظم صاحب روز تقریریں کرتے ہیں کہ میں اسے نہیں چھوڑوں گا میں اُسے نہیں چھوڑوں گا لیکن اگلے ہی روز وہ لوگ عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہوجاتے ہیں۔پاکستان کو لوٹ کھانے والے آزاد گھوم رہے ہیں، نوازشریف کی فرار میں اگر عدالتیں ذمہ دار ہیں اور حکومت اور مقتدر ادارے بھی کم قصوروار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی ممکنہ حکومت کو پاکستان کی دوست حکومت قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم نے جس ایثار و قربانی کا مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دی، کویت اور عمان کے برابر کی آبادی کو روٹی ، کپڑا اور مکان دیا آج وہی ہمارے خلاف زبان درازی کرتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قائدین اورایک ایک کارکن کا شکر گذار ہوں کہ مجھے یہ موقع ملا کہ آپ سے گفتگو کرسکوں آپ کا احسان مندہوں کہ آپ نے ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا جسے ہم فراموش نہیں کرسکتے ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر نقوی نے کہا کہ وطن عزیز میں گذشتہ محرم الحرام میں فرقہ پرست ملاؤں نے نفرتوں کی آگ لگائی، ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے محرم الحرام سے قبل مذہبی ہم آہنگی کی کوشش کررہے ہیں جلد اسلام آباد میں ایک علماء کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں، شیعہ علماء اور تنظیموں نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کیئے جدوجہد کی اور اس کی راہ میں قیمتی قربانیاں پیش کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزاداری سید الشہداء ؑ سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے ہم اپنے روائتی انداز میں عاشورہ اور اربعین منائیں گے ، شیعہ قوم اہل سنت برادران کو عزاداری کے اجتماعات میں شرکت کی دعوت دیں۔ آج ہماری عزاداری کے جلوسوں کو چار دیواری میں محدود کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہمارے خلاف خود سڑکوں  پر جلوس نکالتے ہیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ شہید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر ہم ان سے اظہار عقیدت کرتے ہیں، شہید کی راہ پر چلتے ہوئےعلمی زندگی میں ان کی سیرت کو نمونہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، شہید عارف الحسینیؒ ایک ہمہ جانبہ شخصیت کےحامل تھے، ہمیشہ مظلوم طبقات کے مسائل کے حل کیلئے کھڑا ہونا ان کا شیوا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ شہید عارف الحسینیؒ نےکا یہ خاصہ تھا کہ انہوں نے شیعہ مکتب کو عملی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار کیا۔ شہید نے شیعہ مذہب کو مسجد ومحراب سے نکال کر ایوانوں کا راستہ دکھایا۔ مجلس وحدت مسلمین نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے خواب کو عملی جامہ پہنایا اور آج الحمد اللہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کے وژن کے مطابق عملی سیاست میں اپنا بھرپورکردار ادا کررہی ہے، ہم صوبائی حکومت کا اہم حصہ ہیں اور اپنے مکتب کی تعلیمات کی روشنی میں ملک وقوم کی خدمت میں کوشاں ہیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک اہل حرم پاکستان مفتی گلزار حسین نعیمی نے کہا کہ آج یہ اجتماع جو قرآن واہل بیت ؑ کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے میں اس اجتماع میں شرکت کو اپنے لیئے سعادت سمجھتا ہوں ، جنہوںنے دین متین کیلئے طاغوت کے آگےسر نہیں جھکایا اور اپنی جانیں قربان کیں ان کا ذکر میرے لیئے باعث برکت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو قرآن و اہل بیت ؑ کے ساتھ محبت اللہ کی طرف سے فرض اور حکم ہے، جو قرآن سےمحبت کرے اور اہل بیتؑ سے محبت نہ کرے اس کی محبت ادہوری ہے، اہل بیتؑ سے محبت اللہ کی جانب سے عائد کردہ فرائض میں شامل ہے، نماز بھی محبت و ذکر اہل بیتؑ کےبغیر قبول نہیں، آج شہید علامہ عارف الحسینیؒؒ صرف اہل تشیع نہیں بلکہ ہر اہل حق لیئے عظیم رہنما ہیں، طاغوتی قوتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ شہید عارف حسینی،شہید حسن جان، شہید سرفراز نعیمی کو شہید کرکے بھی تم ناکام رہے ہم ان شہداء کے مشن کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں اور حق وسچ گوئی سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی میں ملک بھر سے شریک مومنین ومومنات کو سلام پیش کرتاہوں جو 33 سال گزرجانے کے باوجود شہید کے راستے کو نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن نے گواہی دی ہے کہ راہ خدا میں مارے جانے والے زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں، شہید قائد نے پاکستان کے شیعہ سنی کو ایک لڑی میں پرویا، اس اسٹیج پر موجود شیعہ سنی علماء کی بھرپور شرکت شہید قائد کی عظیم تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے ، دشمن نے سمجھا تھا کہ وہ شہید کو ہم سے چھین کر ان کے راستے کو مٹا دے گا لیکن جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے شہید کی یاد میں اور نکھار آرہا ہے ، مجلس وحدت مسلمین اور اس کی قیادت خصوصاً علامہ راجہ ناصرعباس جعفری شہید قائد کے افکار کے مطابق اپنے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم شہید اور اسیر ہوتے رہیں گے لیکن شہید قائد کا یہ راستہ آگے بڑھتا رہے گا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی )پیر صفدر گیلانی پیر صفدر گیلانی نے کہا کہ ملت شیعہ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہورہی ہے ، یہ پیغام ہے استعماری قوتوں کے لئےکہ اب وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ان کاکہنا تھاکہ شہید عارف حسینیؒ کے بارے میں جو میں نے پڑھا ہے اس کے بعد تین باتیں میرے زہن میں بیٹھیں وہ یہ تھیں کہ جس شخصیت نے ملت شیعہ سے ملت اسلامیہ بننے کا سفر اتحاد بین المسلمین کا پرچم تھام کر شروع کیا وہ شخصیت علامہ عارف حسین الحسینی تھے ۔انہوںنے شیعہ سنی مکاتب کے درمیان اتحاد ویکجہتی کیلئے شب وروز جدوجہد کی ، انہوں نے سیاسی کردار ادا کرنے کااعلان کرکے شیعہ قوم کو قومی سیاسی دہارے میں شامل کیا، انہوں نے امام خمینیؒ کے افکار کی روشنی میں قوم کو امریکا کے مکروہ چہرے سے روشناس کروایا ۔

علامہ عارف حسینیؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کا جائز انداز یہی ہے کہ ہم ان کی راستے کو زندہ رکھیں، انشاءاللہ اہل سنت شہید عارف حسینی ؒ کے اتحاد المسلمین کے پرچم کو گرنے نہیں دیں گے ہم اہل تشیع کے شانہ بشانہ شہید عارف حسینیؒ کے راستے پر گامزن رہیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree