The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی واسلام آباد کے زیر اہتمام بعنوان "یوم مادر" فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کانفرنس جامع الصادق ٹرسٹ میں منعقد ہوئی جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ معروف خواتین مذہبی اسکالرز نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہاکے مقام ومنزلت پر اظہارِ خیال کیا۔ مدح خواں بچیوں نے اہلبیت علیہم السلام خصوصاً حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔
محترمہ عابدہ راجہ ممبر صوبائی اسمبلی، محترمہ معصومہ نقوی مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی شعبہ خواتین و ممبر قرآن بورڈ پنجاب، محترمہ قندیل زہراء مرکزی سیکریٹری خواہران زینب (س) زینبیہ گائیڈ ، محترمہ سائرہ ابراہیم مرکزی سیکریٹری وحدت یوتھ شعبہ خواتین ،محترمہ ناہید راجپوت از منہاج القرآن ، محترمہ رباب رضوی ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع گلگت ، محترمہ راضیہ از گلگت محترمہ نادیہ اشتیاق ضلعی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع باغ (ریاست آزاد جموں کشمیر ) اور محترمہ طاہرہ زیدی الکوثر کالج ۔
اسلام آباد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسوہ دختر رسول ﷺ کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ محترمہ سلمی ٰ از اسلام آباد ،محترمہ عفت از راولپنڈی ، اور محترمہ سبیلہ از بھمروٹ سیداں مری نے بی بی فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں مدح سرائی اور منقبت خوانی کی ۔
کانفرنس کے انتظامات کو بہتر بنانے میں محترمہ زینب بنت الھدی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میڈیا سیل شعبہ خواتین ، محترمہ بینا شاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد شعبہ خواتین نے مؤثر کردار ادا کیا ۔ کانفرنس میں نظارت کے طور پر مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوارڈینیٹر، شعبہ خواتین جامع الصادق ٹرسٹ میں موجود رہے ۔
مقررین نے اس امر پر زور ڈیا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں اپنے تنظیمی برادران کے شانہ بشانہ باہر نکلیں اور معاشرہ سازی میں اپنا بھرپور ادا کریں ۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں یوم مادر کی مناسبت سے یہ تیسری سالانہ کانفرنس تھی۔آئندہ بھی ہر سال اسی عقیدت و احترام کے ساتھ کانفرنس کے بھرپور انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین کی زیر اہتمام وحدت ایمپلائز ونگ ڈویژنل کنونشن چنیوٹ میں منعقد ہوا،جس میں ضلع جھنگ اور چنیوٹ سے 200سے زائد ایمپلائز نے شرکت کی اور باقائدہ وحدت ایمپلائز ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا، کنونشن سے مرکزی سیکریٹری وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان ملک اقرا حسین ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکرٹری سید اسدعباس نقوی، مرکزی سیکرٹری وحدت یوتھ پاکستان علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید محمد رضا نے خطاب کیا، جبکہ سیکرٹری وحدت ایمپلائز ونگ آزاد جموں کشمیر سید ممتاز نقوی بھی کنونشن میں شریک تھے۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس مھران کلچرل سنٹر سکھر میں منعقد ہوئی جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین وممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ،سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی نےخطاب کیا، جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں سید فرحان علی وارث نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر چوہدری اظہر حسن نےمعزز مہمانان گرامی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین ومرد کارکنان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔
وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی کے زیراہتمام شہدائے کربلائے معلیٰ شکارپور کی ساتویں برسی کی مناسبت سے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ مختار احمد امامی، مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبليو ایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی، سید علی صفدر، ذاکر اہل بیت منظور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سیدالشہداء کے 65 مظلوم شہداء کا پاکیزہ لہو ملت کی بیداری کا باعث بنا، اسلام دشمن دہشت گردوں نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز اور سجدے میں، جنہيں بے جرم و خطاب قتل کیا، وہ آج بھی زندہ ہیں۔ سات سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود ان شہداء کی یاد، فکر اور پیغام آج بھی زندہ ہے۔
مقررین نے کہا کہ شہداء کے وارث انصاف کے لئے حکمرانوں سے اپیل کر رہے ہیں، مگر انصاف ملنا تو دور کی بات سارے قاتل دہشت گردوں کو باعزت بری کرکے عدل و انصاف کا قتل کیا گیا، ہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے کہ سانحہ جیکب آباد، شکارپور اور سہیون شریف کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جائے، تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ فوجی عدالتیں عوام کے لئے بنی ہیں، مگر ملک کا کوئی ادارہ ہمیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں، قاتل دہشت گرد آزاد ہیں، اس لئے دہشت گردی ختم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو سے ہم نے جو عہد کیا تھا، اسے پورا کریں گے، دہشت گرد اور ان کے سپورٹر رسوا ہوچکے جبکہ شہداء آج بھی زندہ ہیں، یزیدی قوتوں کو سرزمین پاکستان میں عبرت ناک شکست دیں گے، سندھ حکومت وارثوں سے کئے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرے، ورنہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہوگا، ملت جعفریہ چھین کر اپنے حقوق لے گی۔
مقررین نے کہا کہ آخر حکمرانوں و ریاستی اداروں کو کالعدم تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں نظر نہیں آتیں، کیا وجہ ہے کہ اب بھی دہشتگرد عناصر کے حوالے سے اچھے اور برے کی تمیز باقی رکھی ہوئی ہے، آخر قانون و آئین سے بالاتر وہ کون سی قوت ہے، جو کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائیوں میں رکاوٹ کا باعث ہے، چند سیاسی فوائد کے حصول کی خاطر ملک دشمن عناصر کے ساتھ حکومت کی بے جا لچک نے آج ملک کے ہر شہری کو غیر محفوظ کر رکھا ہے، ملک دشمن عناصر کے ساتھ لچک نے ملکی سالمیت و بقاء کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ مقررین نے مطالبہ سے کیا کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے بھر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرے، کالعدم دہشتگرد تنظیموں، ان کے سیاسی و مذہبی سہولت کاروں کیخلاف مؤثر حکمت عملی کے تحت فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کیا جائے۔
وحدت نیوز(شکارپور)شہدائے شکارپور کی ساتویں برسی کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم گڑھی یاسین کے زیراہتمام ڈکھن سے شکارپور چالیس کلوميٹر پیدل مارچ شروع ہوا۔ گڑھی یاسین میں پیدل مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سانحہ نماز جمعہ جامع مسجد سید الشہداء کے 65 مظلوم شہداء کا پاکیزہ لہو ملت کی بیداری کا باعث بنا، اسلام دشمن دہشت گردوں نے اللہ کے گھر مسجد میں حالت نماز اور سجدے میں جنہيں بے جرم و خطاب قتل کیا وہ آج بھی زندہ ہیں، سات سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود ان شہداء کی یاد فکر اور پیغام آج بھی زندہ ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سات سال گذر گئے ہمیں انصاف نہیں ملا، وارثان شہداء آج بھی ریاستی اداروں سے سوال پوچھتے ہیں ہمیں کب انصاف ملے گا، ملک کی اعلیٰ عدالتیں کب مجرموں کو تختہ دار پر لٹکائیں گی، حکمران بتائیں دہشت گردوں کو عام معافی دینے کا کیا نتیجہ نکلا؟ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وارثان شہداء سے کئے گئے اپنے معاہدے کی پاسداری کرے، 21 نکاتی معاہدے صوبے میں امن کی ضمانت ہے، وارثان شہداء نے شہداء کے ساتھ جو عہد کیا تھا اسے نبھائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مسلکی نصاب تعلیم پر ملت جعفریہ کو تحفظات ہیں۔ اس لئے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا مسلکی تعصبات اور مسلکی بالادستی سے وطن عزیز پاکستان کا قومی تشخص مجروح ہوگا۔یکساں نصاب تعلیم ایک اچھا قدم تھا جس کی حمایت ہر محب وطن پاکستانی نے کی تھی لیکن نصاب کو مسلکی رنگ دینا نسلوں کو فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنا ہے جس کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ حکومت اور وزارت تعلیم متنازعہ نصاب تعلیم نافذ کرنے کی بجائے ملت جعفریہ کے خدشات اور تحفظات کو دور کرے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نصاب تعلیم سے آل رسول اور واقعہ کربلا کا ذکر حذف کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔ آل رسول پر درود کے بغير تو نماز ہی نہیں ہوسکتی ان کے پاکیزہ کردار کا تذکرہ نوجوان نسل کی ھدایت و رہنمائی کا باعث ہے۔ مقام تعجب ہے کہ اس نصاب میں جناب غزالی کو تو امام غزالی لکھا گیا ہے مگر جوانان جنت کے سردار نواسہ رسول حضرت امام حسن ع اور امام حسین علیہ السلام کے اسمائے گرامی سے امام کا لقب ہٹا دیا گیا ہے یہ بات ناصبی ذہنیت کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعليم سمیت تمام اداروں میں ملت جعفریہ کو مناسب نمائندگی دی جائے اور ان کے نقطہ نظر کو اہميت دی جائے۔اور ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس کے نتيجے میں مسلم پاکستان کی شناخت مجروح ہو۔
انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر جعفری نے متنازعہ نصاب تعلیم کے حوالے سے ملت کے تحفظات کا ایک پریس میں باقاعدہ اظہار کر چکے ہیں اور وزیراعظم پاکستان کو باضابطہ طور پر خط لکھ کر اپنا موقف بیان کر چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں مرکزی سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے ایک کمیٹی تشکيل دی ہے اور مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی کو اس کمیٹی کا کنوینیر مقرر کیا ہے۔ اس کمیٹی کا ھنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اس اہم ایشو پر مشاورت جاری ہے۔ اس حوالے سے ملت کے موقف کی ترجمانی کرتے ہوتے عنقریب ایک وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین مرکزی شعبہ یوتھ کی جانب سے گلگت میں عالمی یوم مادر کے عنوان سے جشن ولادت جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا ۔
سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت و ذاکرہ اہلبیت محترمہ طاہرہ بتول ، جامعہ خدیجتہ الکبری کی پرنسپل محترمہ رباب فاطمہ اور مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے تقریب سے خطاب کیا۔
اس تقریب میں اساتذہ ، ذاکرات اور مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی کاوشوں کو سراہا ۔
وحدت نیوز(آرٹیکل) گلگت بلتستان دینی اخلاقی حوالے سے مہذب اور دیندار خطہ ہونے کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے۔
سی پیک، سیاحتی تبدیلی کی وجہ سے وہاں کی زمین یعنی معیشت تہذیب وتمدن اور عزت ووقار شدید خطرے میں ہے۔
پاکستان اور آؤٹ آف پاکستان سے آنے والے سیاح اپنے ہمراہ بے حجابی،بد حجابی، محرم نامحرم میں تمیز کا خاتمہ، عریانیت، فحاشیت اور دینی اقدار کی پامالی کا تخفہ لیکر آتے ہیں۔
جسکی وجہ سے گلگت بلتستان میں اخلاقیات،دینی اقدار خصوصا ناموس کی عزت اور پردہ غیر محفوظ ہے۔
اگر ہم سے ہماری دینی اقدار کو چھین لیا جائے تو معیشت ترقی اور پیسہ سے ہم کیاکریں؟
گلگت بلتستان کی انتظامیہ کی حرکات و سکنات کو وہاں کے لوگ مشکوک سمجھتے ہیں۔
ایک طرف زمینوں کی فروخت پر پابندی ہے دوسری طرف اندر گراؤنڈ معاملات جاری ہیں۔
صرف ضلع شگر مل سے حشوپی کے مابین جنوری کے مہینہ میں 70 کنال سے زائد زمین کی غیر مقامیوں کو فروخت کرنے کی خبریں گردش کررہی ہے۔
لہذا گلگت بلتستان کے علماء کرام،عمائدین، دانشمند ،خصوصا جوان اور باغیرت ماں بہنوں کو چاہئے کہ اپنے خطہ کو اغیار کی ثقافت کا مرکز بنے سے بچائے،اپنے خطہ کو ثقافتی فلسطین نہ بننے دیں،مری کی طرح اپنی زمین پر چلنے کےلئے غیروں سے منتوں کی نوبت نہ آئے ہوشیار خبردار اپنی زمین کی حفاظت کریں۔
پنجابی زبان میں کہاوت ہے کہ زمین ماں ہے لہذا غیرت مند انسان ماں کی حفاظت کرتاہے۔
گلگت بلتستان خصوصا بلتستان کی عوام ہوش کے ناخن لیں اور غور وفکر کریں ۔
اور اپنی زمینوں کی حفاظت کریں کیونکہ زمین ماں ہے ماں کی حفاظت ہر باغیرت بیٹے کی حفاظت ہے۔
آج اگر فلسطین اسرائیلیوں کے ہاتھوں غلام بنا ہواہے تو زمین بیجنے کے نتیجہ میں۔
اگر گلگت میں جغرافیائی تبدیلی اور مذھبی انتہاپسندی ہے تو زمین بیچنے کے نتیجہ میں۔
آج اگر مری والے اپنے ہی شہر میں ذلت و خواری کا شکار ہے تو زمین بیچنے کے نتیجہ میں۔
لہذا گلگت بلتستان خصوصا بلتستان کے باغیرت لوگوں سے گزارش ہے اپنی زمینوں کی حفاظت کریں۔
وحدت نیوز(کراچی) یمن میں سعودی اماراتی فوجی اتحاد کی بدترین جارحیت اور مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فوراً بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن و دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، آصف صفوی، صابر کربلائی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف نعرے بلند کئے، شرکاء نے مظلوم یمنی مسلمانوں کے خلاف سعودی اماراتی اتحاد کی بدترین جارحیت کے خلاف تحریروں پر مبنی مذمتی پلے کارڈز ْبھی اٹھا رکھے تھے۔
علامہ باقر زیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن، فلسطین اور کشمیر محض علاقائی مسئلے نہیں، یہ اسلامی و عالمی مسئلے ہیں، عالم اسلام کو درپیش سنگین مسائل پر امت مسلمہ کو یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان عالم استکبار کے نرغے میں ہیں، اسلامی تعاون تنظیم میں موجود عرب ممالک نے مسلم امہ کو سخت مایوس کیا ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموشی لاتعداد سوالات پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تناؤ کی یہ صورتحال عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریکوں کو امریکا اور حواریوں کے ایماء پر دبانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ احتجاجی مظاہرے کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔
وحدت نیوز(لاہور) قومی مرکز شاہ جمال میں دعا کمیٹی کی طرف سے ماہانہ دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حالات حاضرہ بالخصوص یمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یمن امام زمانہ عج کے ظہور میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔یمنی ایمان،حکمت اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں۔یمنی پا برہنہ ہیں لیکن اپنے ایمان کی بدولت عصر حاضر کی سپر طاقتوں کو مغلوب کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی رھبر معظم کو اپنا امام مانتے ہیں۔ہمیں جارحین کے مقابلے میں یمنی عوام کی حمایت کرنی چاہئیے ،حوثی باغی نہیں اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں،ظہور امام عج یمانی کے خروج سے وابستہ ہے۔یمن میں شکست ظالم اور جارح قوتوں کا مقدر ہے۔