The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا مشاورتی اجلاس، تنظیمی فعالیت کا جائزہ منشیات، بدامنی اور عوامی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ضلعی آفس ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی نے کی۔

 اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی نائب صدر آغا سید ضیاء، کابینہ کے دیگر اراکین ٹھیکیدار حسن علی، ناصر علی، اور وحدت یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حیدر علی ہزارہ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن کے سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ خاص طور پر منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت، بدامنی، اور مہاجرین کے گھروں پر رات گئے چھاپوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا:"منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔ یہ ایک معاشرتی ناسور ہے جس کے خلاف اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ کوئٹہ میں رات کے وقت مہاجرین کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے انسانی وقار اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے سوداگر دراصل نسلوں کے قاتل ہیں۔ یہ بااثر عناصر تعلیمی اداروں، بازاروں اور گلی محلوں میں زہر بیچ رہے ہیں، اور بدقسمتی سے بعض اوقات انہیں حکومتی اداروں کی خاموش حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی چیف ایگزیکٹیو کے طور پر اختیارات کے استعمال میں ضابطے کی عدولی جگ ہنسائی کا سبب ہے۔ چیف سیکرٹری اور چیف ایگزیکٹیوکے مابین تصادم کے بابت پیدا ہونے کے تاثر کو ختم کرانا اداروں کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت کے ذمہ داران وزیراعلٰی سے لایعنی قسم کی حرکتیں سرزد کرانے والے عوامل کا سدباب کرائیں اور اختیارات کے درست و ضابطے کے تحت استعمال کو رائج کرائیں۔

 رجیم چینج کے بعد موجودہ حکومت میں یہ تیسرا واقعہ ہے کہ منسٹر یا چیف منسٹر نے حکم نامے پر اپنے دستخط سے جاری کیا ہو۔  بیوروکریسی اور حکومت کے درمیان دوری مجموعی طور پر ڈیلورنس اور گورننس کو متاثر کرے گا۔ دونوں کی دوریاں ختم کرانے کے لیے اپوزیشن مذاکرات کے ثالثی کرنے کو تیار ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ پر لیکن دونوں شخصیات اہم ترین مناصب پر فائز ہیں اور دونوں قابل احترام شخصیات ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری کا قومی اسمبلی میں خطاب، بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور پاکستان ائیر فورس کی شاندار کامیابی پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ضلع کرم کی آٹھ ماہ سے بند ٹل پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ عوام کو درپیش خطرات اور مشکلات کا خاتمہ ہو سکے، ایمبولینسز کو چیک پوسٹوں پر روکنا غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل قرار ہے، یہ اقدام نہ صرف مریضوں کی جانوں کے لیے خطرے گا باعث ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین، جناب سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب، لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ایک صمیمی نشست میں شرکت کی، جس میں تنظیمی امور اور ملکی حالاتِ حاضرہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ تھا۔

صوبائی سیکرٹریٹ آمد پر ان کا استقبال صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی، صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود جناب شیخ عمران علی، اور صوبائی آفس سیکرٹری جناب ظہیر کربلائی نے کیا۔

اس ملاقات کا مقصد صوبائی و مرکزی سطح پر رابطوں کو مؤثر بنانا اور تنظیمی پالیسیوں کے نفاذ میں ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ نشست میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی اسمبلی سیشن کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ہوئی، جس میں ضلع کرم کے حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے انجنیئر حمید حسین کو ضلع کرم میں حالات معمول پر لانے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کرنے اور اس سنگین صورتحال کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی، جس پر انجینئر حمید حسین نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع کرم ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بڑے افسوس اور رنج کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ علمی و فکری دنیا کی قدآور شخصیت، ریڈیو تہران کے سابق ڈائریکٹر آغا سید محمد رضوی اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔ ان کے انتقال سے علمی و فکری حلقے ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔آغا صاحب کی رحلت سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا ہے۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

 مولانا سید محمد رضوی کے انتقال پر آپ کے خانوادہ گرامی اور آپ سے وابستہ تمام افراد کو دلی تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں، آپ کی ملی ودینی حوالے سے تدریسی و تربیتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، خدا وند متعال سے دعا گو ہوں صدقہ چہاردہ معصومین علیہ السلام آپ کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔الٰہی آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا خصوصی اجلاس ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی آفس جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقد ہوا  اجلاس سے ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی راہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ،اسرائیل اور ہندوستان کی مسلم اور پاکستان  دشمنی واضح ہے ۔ان پر کبھی اعتبار نہی کرنا چاہیے ۔ایران اور چین پاکستان کے قابل اعتبار ہمسایہ ہیں  جو عالمی استعمار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت  بھی رکھتے ہیں ۔انہوں نے فتح میزائل کو پاکستان کی داخلی صلاحیت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے ملکی وسائل پر انحصار کو اہم قرار دیا انہوں نے آزادی کشمیر کی تحریک کی بھر پور حمایت کو پاکستان کی زمہ داری اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔

اجلاس میں سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل جناب مفتی گلزاراحمد نعیمی،نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل جناب لیاقت بلوچ، محترم علامہُ عارف حسین واحدی مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل اور محترم عبد اللہ گل سربراہ نوجوانان پاکستان اور محترم طاہر رشید تنولی مرکزی رہنماء جے یو پی و فائنانس سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل کے علاوہ دیگر قائدین ملی یکجہتی کونسل نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ کی منظوری دی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے وزارتِ خارجہ میں ڈی جی مشرق وسطیٰ اور ڈی جی ساؤتھ افریقہ سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مڈل ایسٹ کے مختلف ممالک میں قید ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تارکین وطن کی جلد از جلد رہائی کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا، ڈی جی نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہمارے آفس کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا انکے رہائی کے لئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں گے،

اس موقع پر لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، جس میں زندہ بچ جانے والے افراد کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے اور ان کی باعزت رہائی کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا، انجینئر حمید حسین طوری نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ذمہ داری قرار دیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جناب سلیم عباس صدیقی کو مرکزی صدر ایم ڈبلیوایم ایمپلائز ونگ نامزد کر دیاہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے مرکزی کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس کے دوران کیا ، واضح رہے کہ سلیم عباس صدیقی اس سے قبل جماعت میں جنوبی پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور گذشتہ تین سال مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امید کا اظہار کیا کہ سلیم عباس صدیقی شعبہ ایمپلائز ونگ کی ملک بھرمیں تنظیم سازی اور وسعت کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید انوار زیدی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی محض عسکری حکمتِ عملی کا نتیجہ نہیں، بلکہ پوری قوم کے بے مثال اتحاد، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی یکجہتی، اور عوام کے وطن سے والہانہ جذبے کی مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس انداز سے پاکستانی عوام اور تمام طبقات نے ایک قوم بن کر دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنے وطن کا دفاع کیا، وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔

سید انوار زیدی نے مزید کہا کہ اگر ہم اسی جذبے اور اتحاد کا تسلسل برقرار رکھیں تو پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور ہم آہنگی وقت کی  اہم  ضرورت  ہے۔

Page 18 of 1572

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree