The Latest

mwm logoوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبائی کنونشن بعنوان ’’افکار خمینی (رح)‘‘ 2 جون بروز اتوار پشاور میں منعقد ہوگا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے دستوری تقاضوں کے مطابق تنظیم کے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کے انتخاب اور امام خمینی (رح) کی برسی کی مناسبت سے پشاور میں 2 جون بروز اتوار صوبائی کنونشن بعنوان ’’افکار خمینی (رح)‘‘ منعقد ہوگا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ صوبائی کابینہ اور تمام اضلاع کی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور وحدت ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف ملی تنظیموں کے رہنماء، علمائے کرام، امام بارگاہوں کے متولیان اور نوحہ خواں سنگتیں بھی شرکت کریں گی۔

iqtedar naqvi mwmوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج کراچی میں کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور اُن کے دو بچوں کو جو شہید کیا گیا ہے اس پر سول سوسائٹی اور نام نہاد این جی اوز کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ کل بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا اور آج پھر ایک باپ کو دو بیٹوں سمیت شہید کر دیا گیا جو سکیورٹی ادارے اور انتظامیہ کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونیوالی شہادتوں میں ملک دشمن عناصر شامل ہیں، یہ وہی عناصر ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ جو یہ نہیں دیکھ سکتے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بنے بلکہ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ اور سعودی عرب کا غلام بن کر رہے۔

 علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں لسانی جماعتیں اپنے ناپاک ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مادر وطن کے عظیم بیٹوں کو ہم سے جدا کر رہی ہے لیکن یہ خدا کا وعدہ ہے کہ جس جس دور میں فرعون، نمرود اور یزید رہے، وہیں اُن کو شکست دینے کے لیے موسٰی(ع)، ابراہیم(ع) اور امام حسین (ع) میدان عمل میں رہے۔ آج اگر کوئی یزیدی سر اُٹھائے گا تو یہ یاد رکھے کہ کوئی حسینی آئے گا جو اُسے پاش پاش کر دے گا۔ یہ شہادت ہمارے لیے خوف نہیں بلکہ ہماری طاقت اور ہمت میں اضافے کا نام ہے۔

khalik asadi mwmوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، رکن مرکزی سیاسی کونسل سید اسد عباس نقوی، سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ سید امتیاز کاظمی نے کراچی میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ پر واجب ہوچکا ہے کہ وہ بیرونی دشمنوں سے قبل سکیورٹی اداروں میں موجود انسانیت کے قاتلوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائے۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ جب عوام کے محافظ ہی قاتل بن جائیں تو عوام کس سے امان کی امید رکھیں، حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے ماتحت اداروں میں ایسے ملازمین موجود ہیں جو بیگناہ انسانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں، شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث سندھ پولیس کے کانسٹیبل طارق شفیع انصاری سے مزید شواہد اکٹھا کرکے پولیس ڈپارٹمنٹ میں موجود مزید کالی بھیڑوں کو بھی منظر عام پر لایا جائے۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اگر ہماری فوجی اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ایف سی، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی موثر کارروائی عمل میں لے آتی تو آج یہ بیماری کراچی اور پاکستان کے دیگر اداروں میں سرایت نہ کرتی۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور خصوصاً وفاقی وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم سندھ پولیس کے کانسٹیبل طارق شفیع انصاری سے مکمل تفتیش کے بعد اس جیسی دیگر کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کرے اور طارق شفیع انصاری کو نشان عبرت بنایا جائے، تاکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دوبارہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ شہر قائد کے پر امن ماحول کو دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ارشد عباس نقوی، ایڈووکیٹ کوثر ثقلین، اْن کے دو معصوم فرزندوں محمد عباس اور عون عباس کا بہیمانہ قتل اسی سازش کا حصہ ہے۔ ارشد عباس نقوی ہماری ملت کا روشن ستارہ تھا، قومی و ملی پروگرامات کی رونق سمجھا جاتا تھا، اورنگی ٹاون کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں جھونکنے کی تیاری ہو رہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا معصوم بچوں کے قتل میں وہی گروہ ملوث ہیں جو اسلام کے نام پر لوگوں کے گلے کاٹتے ہیں اور اپنے سوا سب کو کافر سمجھتے ہیں، یہ تکفیری گروہ اس وقت ملک میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کے درپے ہیں، ہم متعلقہ حکام کو بارہا دہشت گرد عناصر کی نشاندہی کرا چکے ہیں لیکن حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکام نظر آرہے ہیں، دہشت گردی کا یہ بے قابو جن ہماری سینکڑوں عظیم شخصیات کو نگل چکا ہے، ہم نے ابھی تک صبر کے دامن کو تھاما ہوا ہے جو کہ اور زیادہ دیر ممکن نہیں، ہم نگراں حکومت، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ارشد عباس نقوی، ایڈووکیٹ کوثر ثقلین، اْن کے فرزندوں عون عباس اور محمد عباس کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

shaikh nayyar electionوحدت نیوز (بلتستان) علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی مجلس وحدت مسلمین صوبہ گلگت بلتستان کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کی صوبائی تنظیم نو کا انعقاد ڈویژنل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن میں ہوا۔ صوبائی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ گلگت بلتستان بھر سے کثیر تعداد میں علمائے کرام بھی شریک ہوئے، جن میں بزرگ عالم دین علامہ آغا مظاہر حسین موسوی حسین آباد،علامہ بلال ثمائری ، علامہ شیخ احمد علی نوری اسکردو، علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی گلگت، علامہ شیخ حفاظت علی جعفری استور، علامہ شیخ علی اصغر طاہری گلگت، علامہ شیخ اکبر علی رجائی کھرمنگ، علامہ محمد یعقوب محمدی کھرمنگ، علامہ شیخ علی یوسف اخونزاد، علامہ اشرف حسین مفتی اسکردو، علامہ محمد ابراہیم اور علامہ احمد شاہدی شامل تھے۔

صوبائی کنونشن دو روز جاری رہا، کنونشن میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ان میں ضلع بلتستان، ضلع گلگت، ضلع ہنزہ نگر، ضلع گنگچھے، ضلع شگر اور ضلع کھرمنگ کی بھی نمائندگی تھی۔ صوبائی کنونشن میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے خطاب کیا۔ ضلعی اراکین نے اکثریت رائے سے علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کو مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ تنظیمی کنونشن میں گلگت بلتستان کے تمام یونٹس سیکرٹری جنرلز اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا، جس سے ابتدائی خطاب ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کیا۔ ان کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان بھر سے آنے والی تنظیمی شخصیات اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں سے مختصر اطلاع پر تشریف لانے والے یونٹس مسؤلین اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ آپ سب کے خلوص اور جذبہ دینی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہم نے اپنی سرگرمیوں کو جاری و ساری رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور اسلام و وطن عزیز پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے سرگرم عمل رہے۔ ہمیں گلگت بلتستان میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنے صفوں میں وحدت پیدا کرنی ہے اور اس خطے امن آشتی اور تمام مسالک کے درمیان وحدت کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اس وقت عالمی سامراجی طاقتوں کے نرغے میں ہے، وطن عزیز کے دشمنوں کی نگاہیں اس سرزمین پر ہیں، ہمیں ہوشیار اور آمادہ رہنے کی ضرورت ہے۔

raja iftikharوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ممتاز عالم دین اور امام خمینی (رہ) ٹرسٹ کے سربراہ علامہ سید افتخار حسین نقوی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ایوان صداقت اخبار میں ایم ڈبلیو ایم کے خلاف چھپنے والے قابل اعتراض مواد پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اس پر علامہ افتخار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ایوان صداقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں، وہ ایسے مواد کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے اہل تشیع کی وحدت زیر سوال آتی ہو۔

 یاد رہے کہ ایوان صداقت اخبار نے مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں حصہ لینے پر انتہائی قابل اعتراض مواد شائع کیا تھا۔ جس پر شیعہ قوم میں بے چینی پیدا ہونے لگی، اس پر علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ افتخار حسین نقوی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ریاست کی اولین ذمہ داری امن و امان کی فراہمی ہے علامہ سید ہاشم موسویوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے ملک میں جاری دہشتگردی اور خاص کر کراچی کے بدترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ کوئی ملک بغیر امن و امان کے ترقی نہیں کرسکتا ۔ملک کے ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ امن و امان فراہم کرے بصورت دیگر عہدوں پر باقی رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز ختم ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایک شخص کی ہلاکت پر بھی پورا ملک حرکت میں آکر مسئلے کو ختم کرتا ہیں جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کی لعنت سے اب تک ہزاروں گھر اجڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانی جان کا کوئی قیمت نہیں ہے، حکومتی اداروں میں دہشتگرد ٹولے کے ایجنٹ کی موجودگی سے حالات روز بروز کشیدگی کی طرف جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی قتل و غارت کی وجہ سے مقتل بنا ہوا ہے اور سیکورٹی فورسز خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ،ان حالات میں ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔

علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستانی عوام خود اپنی صفوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کریں تاکہ کوئی ناپاک دہشتگرد ٹولہ انکے صفوں میں داخل نہ ہوسکے ۔نئی پارلیمنٹ اور نئے صوبائی اسمبلیوں سے بھی یہی توقع ہے کہ پاکستان کودہشتگرد وں کے لعنت سے نجات دلانے کی حتی الوسع کوشش کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے حالیہ دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو لگام دیکر مظلوم عوام کی فریاد رسی کرے، ورنہ خدانخواستہ حکومت اور ریاستی ادارو ں کی اس غفلت کے نتیجے میں پاکستان میں کہیں خانہ جنگی شروع نہ ہو ۔

azmat e shohada biltistanوحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام شہدائے سانحہ چلاس کی برسی کے موقع پر سانحہ کوہستان، سانحہ بابوسر، شہدائے سانحہ 88 اور شہدائے ملت اسلامیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرلعلامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نئیر عباس مصطفوی، ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، سید مظاہر حسین موسوی، علامہ شیخ اکبر علی رجائی اور علامہ شیخ بلال ثمائری  نے خطاب کیا۔ عظمت شہداء کانفرنس میں وارثین شہداء نے بھی شرکت کی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں رائج استحصالی اور طبقاتی نظام کو عوامی طاقت سے ختم کریں گے، ہم ملک بھر کے مظلومین اور مستضعفین کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

hassanjaffri rajanasirوحدت نیوز (بلتستان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو کے امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی بھی موجود تھے ۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا ، دونوں علماء کرام نے گلگت بلتستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال ہر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شیخ حسن جعفری کو عظمت شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔
ملاقات کے اختتام پر علامہ شیخ حسن جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو مرکزی جامع مسجد امامیہ کے احاطے میں قائم کتب خانے کا معائنہ بھی کروایا ۔

sadiq taqvi 01وحدت نیوز (کراچی)  شہر قائد کے پر امن ماحول کو دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور ارشد عباس نقوی کا قتل اسی سازش کا حصہ ہے۔ ارشد عباس نقوی ہماری ملت کا روشن ستارہ تھا، قومی و ملی پروگرامات کی رونق سمجھا جاتا تھا، اورنگی ٹاؤن کو ایک مرتبہ پھر کشت و خون میں جھونکنے کی تیاری ہو رہی ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے پاک حیدری اسکاؤٹس کے ممبر ارشد عباس نقوی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وحدت ہاؤس سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم متعلقہ حکام کو بارہا دہشت گرد عناصر کی جانب نشاندہی کرا چکے ہیں لیکن حکام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری میں ناکام نظر آرہے ہیں، دہشت گردی کا یہ بے قابو جن ہماری سینکڑوں عظیم شخصیات کو نگل چکا ہے، ہم نے ابھی تک تو صبر کے دامن کو تھاما ہوا ہے جو کہ اور زیادہ دیر ممکن نہیں، ہم نگراں حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ارشد عباس نقوی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

quetta pcوحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کیخلاف آپریشن انتہائی ناگزیر ہے، ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی کنونشن 22 اور 23 جون کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنماء اقبال نذر اور رشید علی جعفری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

 علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین جو کہ اتحاد بین المسلمین، وحدت، اخوت اور امن کی داعی جماعت ہے، خدا کا شکر ہے کہ اتنی قلیل مدت میں ایم ڈبلیو ایم ملک گیر عوامی جماعت بن چکی ہے۔ جسے ملک بھر کے لاکھوں شہریوں کی حمایت اور تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بے روزگاری، دہشتگردی اور سامراجی مداخلت کا خاتمہ ہماری جدوجہد کا محور ہے۔ دہشتگردی کے خلاف ملک گیر موثر اور پرامن دھرنے دے کر ہم نے ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل میں مرکزی کنونشن کے بعد اب مجلس وحدت مسلمین کا صوبائی تنظیمی کنونشن آئندہ ماہ 22 اور 23 جون کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے ضلعی ذمہ داران اور تنظیمی کارکن شریک ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صوبائی کنونش میں آئندہ تین سال کیلئے نئے صوبائی سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ محمد امین شہیدی سمیت دیگر مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے انقلابی افکار کے تحت معاشرے کی اصلاح کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ ہم سیرت انبیاء (ع) کو اپنی جدوجہد کا محور سمجھتے ہوئے طاغوتی نظام کیخلاف برسرپیکار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نومنتخب اراکین اسمبلی اور نئی تشکیل پانے والی حکومت سے ہم توقع رکھتے ہیں کہ وہ جہاں کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری، غربت، لاقانیت اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر بھرپور توجہ دیں گے وہاں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بھی جامع پالیسی کا اعلان کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی آگ میں پورا بلوچستان جل رہا ہے، دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ، ان کے ٹریننگ کیپمس اور محفوظ ٹھکانوں کیخلاف آپریشن بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن و اخوت کے علبردار ہیں، اس لئے اس سلسلے میں ہونے والی ہر پرخلوص کوشش کی بھرپور حمایت کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree