The Latest
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ ملت تشیع پاکستان میں مظلوموں کیلئے نجات دہندہ اور امت مسلمہ کی رہبری کرنے کے قابل ہوگئی ہے۔ ہم اپنی شناخت کا اظہار اور سیاسی میدان میں قدم رکھ چکے، اب اگلا مرحلہ بھرپور انداز میں میدان میں کردار ادا کرنے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں منعقدہ ’’افکار خمینی (رح) کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 36 ماہ میں جس بھی موقع پر دشمن نے ہم پر وار کیا تو ہم اس سے ڈرے نہیں بلکہ بھرپور انداز میں میدان میں نکل پڑے۔ شہادت سے ہم خوفزہ ہونے والے نہیں بلکہ شہادت ہماری طاقت ہے۔ شہادت وہ عظیم مقام ہے جس کی تمناء اور دعا اور امام علی (ع) ابن ابی طالب شدت سے کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملت تشیع پاکستان میں بیدار ہونے کیساتھ دیگر مظلوم طبقات کیلئے رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے، آج دیگر مکاتب فکر کے تنظیمیں بھی تشیع کی استقامت اور شجاعت کی معترف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دیگر مکاتب فکر کی مذہبی شخصیات یہ کہنے پر مجبور ہوگئی ہیں کہ جب مجلس وحدت مسلمین کی اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے کاوشیں اور کوششیں خراج تحسین کے قابل ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے جماعتی انتخابات صوبائی سطح پر تکمیل کے قریب ہیں، اب اضلاع اور یونٹ تک یہ سلسلہ جائے گا، تاہم ہمیں اب پہلے سے زیادہ بہتر اور موثر انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مسئولین تنظیمی اعتبار سے اپنے چھوٹے اہداف مقرر کریں اور پھر آہستہ آہستہ ان اہداف کو بڑھائیں۔ انہوں نے کہ آج شیعہ میں ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا جذبہ اور ہمت پیدا ہوچکی ہے۔ اب شیعہ دشمن کے کسی حربے سے مرعوب نہیں ہوتا بلکہ یاعلی (ع) مدد کہہ کر میدان میں اتر آتا ہے۔
وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ایک بیان میں گذشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذمہ دار فرد کی طرف سے ایک شہری پر کی گئی زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر اور دکھ کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ذمہ دار فرد قانون کو ہاتھ میں لیکر عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اور اس طرح کے واقعات محکمہ پولیس کے چہرہ پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ظالم کی مخالفت اور ہر مظلوم کی حمایت ہماری روش ہے۔ ظالم چاہے جس مسلک اور جس پیشے سے ہو ہم مخالفت کریں گے اور ہر مظلوم کی حمایت کریں گے۔
انہوں نے اسکردو ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آزادی صحافت پر مارے گے شب خون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ بدعنوانی، رشوت اور دیگر جرائم کو بے نقاب کرنے والی صحافت کو جسے دور حاضر میں ریاست کے ایک ستون کی حیثیت حاصل ہے اس شعبے کو سہولتیں دینے کے بجائے ان کے اثاثوں پر قبضہ کرنا عجیب اور افسوسناک عمل ہے، ہم آزادی بیان اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ اختلاف رائے کا حق ہر صحافی کو حاصل ہے حکومت یا کسی بھی ادارے کو حق حاصل نہیں کہ انہیں ذہنی کوفت میں مبتلا کرکے اپنی مرضی کی باتیں کرنے پر مجبور کرے۔ صحافیوں کوحق کی آواز بلند کرنے کی سزا میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ معاشرہ میں جاری جرائم و بدعنوانیوں کو لگام دینے، آواز حق کو بلند کرنے مصروف رہیں گے اور استقامت و ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو انتظامیہ بلتستان میں امن و امان قائم رکھنے اور معاشرہ میں جاری جرائم اور بدعنوانیوں کی بیخ کنی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کا صوبائی کنونشن بعنوان ’’ یاد روح اللہ خمینی (رہ) کنونشن ‘‘ حیدرآباد میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں سندھ بھر کے تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کنونشن میں تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور احتسابی عمل بھی کیا گیا۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شفقت عباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری میڈیا سیل برادر مہدی عابدی، مرکزی سیکریٹری یوتھ ونگ برادر فضل عباس رکن شوریٰ عالی و گزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، بزرگ عالم دین علامہ غلام قنبر کریمی سمیت دیگر علمائے کرام و شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن میں صوبائی سیکریٹری جنرل کے لئے رائے شماری کے موقع پر صوبائی کابینہ اور ڈسٹرکٹس کی مشاورت سے صوبائی شوریٰ کو تین نام پیش کئے گئے جن میں علامہ مختار امامی، علامہ صادق رضا تقوی اور علامہ امداد علی نسیمی شام تھے۔ بعدازاں برادران نے کثرت رائے سے علامہ مختار امامی کو دوسر مدت کے لئے ایم ڈبلیو ایم سندھ کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔ اس موقع پر انتخابی کمیٹی کے فرائض علامہ شفقت شیرازی، برادر مہدی عابدی، برادر نثار شیخ اور برادر فضل عباس نے انجام دیئے۔
درایں اثناء صوبائی کنونشن سے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ حیدر علی جوادی، علامہ باقر عباس زیدی اور علامہ نقی ہاشمی نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اللہ کی جماعت وہ ہے جس کے نظم کا مرکز و محور ولایت ہو اور وہی جماعت غلبہ پانے والی جماعت ہے، غلبہ پانے کے لئے کثرت کی نہیں بلکہ ایسی معیت چاہیئے جس کو اللہ کا ساتھ میسر ہو تو چھوٹی سے چھوٹی جماعت بھی بڑی جماعتوں پر غالب آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے نظم کا محور بھی ولایت ہی ہونا چاہیئے اور امام زمانہ (عج) کی غیبت میں ہمیں ولی فقیہہ زمان حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی ولایت کی پیروی کرنی ہے تاکہ خدا کا قرب حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ تنظیمی تین سال تنظیمی اداروں کی تاسیس کے سال ہیں اور تنظیمی اسٹیبیلیٹی کے سال ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ برادران وحدت کے لئے عہدہ طلبی اور شخصیت پرستی زہر قاتل ہے، ہمیں شخصیات سے زیادہ تنظیم اور نظریات پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے تاکہ ایک مظبوط نظریہ کی حامل تنظیم پاکستان کی تمام مظلوم اقوام کو اپنے سامن می سموئے اور ظالموں کے مقابلے میں ہمیشہ قیا کی حالت میں رہے۔
علامہ حیدر علی جوادی نے شرکائے کنونشن سے اپنے خطاب میں کہا کہ طاغوت کے خلاف قیام اور کلمہ حق کے دنیا پر چھا جانے کا نام ہی روح اسلامی ہے، امام خمینی (رہ) نے اس ہی فکر کے تحت اپنی جدوجہد کا آغاز کیا اور دنیا نے انقلاب اسلامی کی کرامات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور آج تک اس کا مشاہدہ کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی نے اسلام کو زندان سے نکال کر عملی طور پر انسانی معاشرہ میں نافذ کیا، امام خمینی (رہ) کی سیاست دراصل سیاست حسینی (ع) ہے، امام خمینی (رہ) مجدد اسلام ہیں جنہوں نے اسلام کو نئی زندگی دی، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی معاشرہ بالخصوص انقلابی افراد روح خمینی (رہ) کو زندہ کرنے کی کوششیں کریں تاکہ انسان کو خدا کے نزدیک کیا جاسکے۔
وحدت نیوز (بدین ) امام علی ع کی ولایت ہم سے تقاضہ کر تی ہے کہ ، ہم ہمیشہ مظلوموں کے حامی اور ظا لموں کے دشمن بن کر رہیں ،چاہے وہ ظالم شیعہ ہی کیوں نہ ہو اور مظلوم کافر ہی کیوں نہ ہو، انتخابات انجام نہیں آغاز تھے ، ہماری جدو جہد بہت طولانی ہے ، اور راستہ کٹھن ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاہ نواز چوک بدین میں جشن مولود کعبہ کے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر اہلیان بدین ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ، جب کے علماء کرام ، معزین اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء بہادر علی ، زھیر عباس حیدری اور آفتاب حسین جعفری بھی شریک تھے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھاکہ ولایت علی ع باب ولایت اللہ ہے ، پس خدا کے قرب و خوشنودی کے حصول کے لیئے دامن ولایت علی ع سے متمسک رہنا واجب ہے ، جب کوئی جماعت نظام ولایت سے مربوط ہو جائے تو دنیا کی بڑی سے بڑی شیطانی قوت بھی اس جماعت کو شکست سے دوچار نہیں کر سکتی اور بیشک وہی جماعت اللہ کی جماعت یعنی حزب اللہ ہے ،اور اسی حزب اللہ نے غالب آنا ہے اور پرودگار کا قرآن مجید میں وعدہ ہے جو کبھی جھوٹا نہیں ہو سکتا کہ اسی گروہ کو خدا نے اہل زمین کا وارث بنانا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمیں انتخابات کے بعد بھی غیر ضروری ایشوز میں الجھا کر رکھنا چاہتا ہے ،الیکشن ہو گئے ،دھاندلی بھی ہو ئی اور خیانت بھی ، لیکن ہم ان زخموں کو لے کر نہیں بیٹھیں گے ، ہمیں آگے کی حکمت عملی مرتب کر نی ہے ، یہ الیکشن آغاز تھے انجام نہیں ، ہم نے جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے وہ بہت طویل ہے ، اور انتہائی پر خطر اور کٹھن راستہ ہے ، یہ حوصلوں اور جذبوں کی جنگ ہے کمزور لوگ اس جنگ کو نہیں لڑ سکتے ، اپنے امور کو منظم کریں اور ولایت کے پرچم تلے جمع ہو کر مظلوموں کے حقوق کی جنگ میں ہمارا ساتھ دیں ، مظلوم مظلوم ہے خواہ وہ سنی ہو یا شیعہ ، ہندو ہو یا عیسائی ، ہمیں سب کے حقوق کا دفاع کر نا ہے ، ان انتخابات میں ہندوں اور عیسائیوں نے بھی ہم پر اعتماد کیا اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مندروں اور گرجا گھروں میں جا کر ان کے مسائل سنیں اور ان کا حل بھی تلاش کریں ۔ .
جلسے کے اختتام پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو وادی مہران کی ثقافتی نشانی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا ، بدین کے ضلعی دفتر کا افتتاح بدست مبارک علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہوا ۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے ایک وفد کے ہمراہ امامیہ کالونی بم دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی، سیکرٹری جنرل ضلع پشاور محمد عباس اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذوالفقار حسین بھی تھے۔ وفد نے پہلے امامیہ کالونی پشاور کا دورہ کیا اور شہید ظہیر عباس اور شہید گلشن علی کے خانوادوں سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علامہ سبیل حسن مظاہری کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے دہشتگرد خدا کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔ دہشتگرد ان مزموم حرکتوں سے ملت تشیع کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے شہداء کے خانوادوں کو اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ علاوہ ازیں علامہ سبیل حسن نے دیگر مسئولین کے ہمراہ گزشتہ روز شہید ہونے والے نوجوان آغا میر کے خانوادے سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت میں مرکزی حسینی امام بار گاہ ڈیرہ اللہ یار منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین مولانا سہیل شیرازی،مولانا عبدالحق ، مولانامحمد علی جمالی،شمن علی حیدری، وقاص بلیدی،ظفر علی،مختار چھلگری،و یگر شریک ہوئے۔
اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے انقلابی اہداف اور پاکیزہ جدوجہد کے باعث عوام کے مقبول جماعت بن چکی ہے۔صوبائی کنونشن اس الہیٰ تحریک کے لئے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے صوبائی کابینہ اور تنظیمی دوستو ں کا تین سالہ جدوجہد میں بھر پور ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
اجلاس میں صوبائی کنونشن کے انتظامات کو طے کیا گیا جبکہ خیر العمل فاؤنڈیشن شعبہ فلاح MWMمولانا سہیل شیرازی نے تعمیر مساجد کی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعہ نو منتخب صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جامع پالیسی کا اعلان کرے۔ کیونکہ پورا ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جائے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے صوبائی مسئولین کے علاوہ کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں گذشتہ دنوں اسکردو بلتستان میں منعقد ہونے والے پہلے صوبائی کنونشن میں اگلے سیشن کیلئے ایک مرتبہ پھر مولانا نیئر عباس مصطفوی کو صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر تمام کارکنان کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ علاقائی سطح پر تنظیمی فعالیت اور ملت جعفریہ کے اتحاد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر کارکنان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
وحدت نیوز (کراچی) ملک بھر کی طرح آج شہر کراچی میں بھی شیعہ عمائدین بشمول شیعہ وکلاء،ڈاکٹرز ،انجینئر،علماء، نوجوان سمیت معصوم بچوں کے قتل عام کے خلاف یوم سوگ اور یوم احتجاج منایا گیا اور شہر بھر کی جامع مساجد بشمول جامعہ مسجد حسینی برف خانہ ملیر،گلشن حدید،لانڈھی بابر مارکیٹ،ڈرگ روڈ مسجد یثرب گلشن اقبال سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،جبکہ مرکزی احتجاجی ریلی مسجد خراسان نمائش چورنگی سے نکل کر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی ۔
کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کی جبکہ احتجاجی ریلی میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں سرخ اور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر یا حسین اور یا عباس لکھا ہوا تھا جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی نا منظور، شیعہ عمائدین کے قاتلوں کو گرفتار کرو، کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے،امریکہ مردہ باد اور اسرائیل منظور کے نعرے درج تھے۔
شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی ،مولانا علی انور جعفری،مولانا حسین کریمی،مولانا باقر زیدی،مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا منور نقوی ،مولانا اصغر شہیدی،علامہ مبشر رضا،علامہ اصغر زیدی ، عقیل عباس ، آصف صفوی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں معصوم انسانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ارو سفاکیت کی تاریخ رقم کی جا رہی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے ہاتھوں پر ہاتھ دھرے تماشا دیکھ رہے ہیں جبکہ درجنوں شیعہ رہنماؤں اور عمائدین کے قاتل خود پولیس کی وردی میں پناہ لئے ہوئے ہیں جو قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
رہنما ؤں نے کہا کہ وزیرستان میں ایک ملالہ پر حملہ ہوا تو پوری دنیا چیخ اٹھی کیونکہ اس میں امریکی مفادات پنہاں تھے لیکن یہاں پاکستان کے ہر شہر میں روزانہ درجنوں ملالاؤں کو موت کی نیند سلا دیا جاتا ہے لیکن انسانی حقوق کے اداروں سمیت کسی کے کانوں تک ان مظلوموں کی چیخوں کی آواز نہیں پہنچتی ہے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور رہنماؤں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اگر شہر کراچی میں طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں کا با ضابطہ سلسلہ شروع کر دیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں پر عائد ہو گی۔ا س موقع احتجاجی ریلی کے شرکای ،امریکہ اور اسرائیل سمیت ان کے مقامی ایجنٹوں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
وحدت نیوز (نصیر آباد )کراچی اور پشاور میں حالیہ دنوں سے جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ بالخصوص کراچی میں ہونے والی سندھ ہائی کورٹ کے سینئر وکیل کوثر ثقلین اور ان کے دو کمسن بچوں کی مظلومانہ شہادت کی مذمت میں ایم ڈبلیو ایم کی اپیل پر آج بعد نماز جمعہ کراچی سمیت اندرون سندھ اور بلوچستان میں بھی احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔ بلوچستان کے شہرنصیر آباد میں بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی جسمیں سیکڑوں کی تعداد میں مومنین اور بچوں نے شرکت کی شرکاء ریلی دہشت گردی مردہ باد ، امریکہ مردہ باد ، اسرائیل نامنظور اور لبیک یا حسین ع کے فلگ شگاف نعرے لگارہے تھے ۔
شرکاء سے مولانا خادم حسین الحسینی ، سید اختر عباس نقوی اور حبدار علی حیدری نے خطاب کیا ، اور کراچی اور پشاور سمیت پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کی بھر پور مذمت کی مقررین کا کہنا تھا کہ امریکی اور سعودی ایجنٹ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور اس کی جڑوں کو کھوکلا کرنے کے لیئے یہاں دہشت گردی کا سہارا لے رہے ہیں ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے ڈویژن شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ کراچی کے تمام اضلاع اپنے اپنے علاقے کی تمام جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بے گناہوں کا خون بہایا جا رہا ہے، ہم اس ظلم و بربریت پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ریاست مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اگر ریاست کا کوئی وجود ہے تو ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر فوجی آپریشن شروع کیا جائے اور طالبان دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے تاکہ کراچی کے شہری سکھ اور چین سے زندگی بسر کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو ملک بھر سمیت کراچی میں باضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عائد ہوگی۔ شہر کراچی میں معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سول سوسائٹی بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ریاست سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا بلکہ دوسری طرف جیلوں میں قید خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو آزاد کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ملک بھر میں آزادی سے دہشت گردی کا کھیل کھیلیں۔