The Latest
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سینکڑوں کارکنان کے قافلے کے ہمراہ آج صبح بھکر جلسہ کے لئے روانہ ہونگے مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ ،گڑھ موڑ،حیدر آباد تھل،منکیرہ میں کارکنان استقبال کریں گے اور قافلوں کی شکل میں بھکر جلسہ گاہ پہنچیں گے،علامہ عبدالخالق اسدی نے بھکر جلسہ عام کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر کا جلسہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ ثابت ہو گا ،یہاں کے عوام نے جاگیرداروں اور سٹیٹس کو کے خلاف جس جواں مردی سے مزاحمت کی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،انشااللہ مجلس وحدت مسلمین عوامی حقوق اور قومی وحدت کے لئے جدو جہد جاری رکھےگی اورانشااللہ وطن عزیز سے نفرت کا خاتمہ کر کے تکفیریت کو شکست دینگے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور انکے با وفا محافظ شہید سرفراز حسین بنگش کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید دیدار جلبانی ایک نڈر، بے باک، بہادر، شجاع اور مرد میدان ، مجاہد عالم دین تھے، شجاعت انکی ذات کا خاصہ تھی، شہید نے مختصر مدت تنظیم میں گذاری لیکن اپنی فعالت اور بےباکی کی بنیاد پر ملت جعفریہ کراچی کی دل کی دھرکن بن گئے، شہید علامہ حسن ترابی کی شہادت کے بعد خدا نے شہیدعلامہ دیدار جلبانی کو ایک نعمت کی صورت میں کراچی کے مومنین پر نازل کیا تھا، ان کی مسلسل میدان مبارزہ میں حاضری سے خوفزدہ استعماری آلہ کاروں نے انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کردیا ، آج ان کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کے خانوادگان کو ہدیہ تعزیت وتسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کی مقدس راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں ۔ شہید علامہ دیدار جلبانی ان کا با وفا محافظ سرفراز بنگش اور دیگر شہداء ہمارے شفیع ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ شہدائے راہ ولایت و وحدت روز محشر ہماری شفاعت کا ذریعہ قرار پائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اتحادی جماعتوں کے زیر اہتمام جمیل اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے، علامہ ناصرعباس جعفری کی اسلام آباد سے بھکر آمد پر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ان کا والہانہ استقبال بھی کریں گے جبکہ انہوں بڑے جلوس کی صورت میں پنڈال تک لایا جائے گا، یہ عوامی اجتماع کل بروز اتوار صبح 10بجے شروع ہوگا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت اتحادی جماعتوں کےدیگر قائدین بھی خطاب کریں گے، واضح رہے کہ یہ عوامی اجتماع انتہائی اہمیت کا حامل ہےکیونکہ آئندہ ہفتے بھکر کے حلقے پی پی 48میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام اتحادی جماعتوں نے پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار ملک نذر عباس کہاوڑ کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کا ہے، اس جلسے کو حکومت مخالف جلسے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا اہم ستون بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے جانب سے قدم گاہ سے حبیب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے کی .اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کے بجا ئےپرامن احتجاج کرنے والے مومنین پر جھوٹے مقدمے داخل کر رہی ہے جس کی تازہ مثال شکارپور بدین اور سکھر کے مومنین شامل ہیں اس پوری سازش میں آئی جی سندھ کا کردار نہایت مشکوک ہے جسکو سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی حمایت حاصل ہے، جس کی ناہلی کی وجہ سے آج پورا سندھ بدامنی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ان کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) 25 محرم الحرام حضرت امام علی زین العابدین ؑ کے یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کے بعدبازار شام اور دربار یزید میں امام زین العابدین ؑ نے جوخطبہ دیا وہ باطل یزیدی سلطنت کی رسوائی اور شکست کا سبب بنا۔ واقعہ کربلا نے یزیدی چہرے کو بے نقاب کیا اور امام سجاد ؑ پیغام کربلا کے پہلے مبلغ ہیں۔ آپ نے ظلم و بربریت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے جرائت و بہادری اور صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔ سید سجاد ؑ اور سیدہ زینب کبریٰ ؑ نے کربلا کے حقائق کو مسخ ہونے سے بچایا اور تحریک کربلا کوہر دور کے یزید کے خلاف عالمگیر انقلابی تحریک میں بدلنے کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ عزاداری تحریک کربلا کا تسلسل اورفرزند رسول ﷺ سید سجاد ؑ کی امانت ہے۔ طاقتور جابر حکمرانوں کو کیسے للکارا جاتا ہے عالم انسانیت باطل نظام کو للکارنے کا درس سید سجاد ؑ سے لے ،جو طوق و زنجیر میں جکڑا ہوا تھا مگر بشریت کو حریت و آزادی کا درس دے رہا تھا۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم دسمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جبکہ 20, 21 دسمبر کوصوبائی شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ تنظیمی اجلاس کے موقع پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس نے ایک قرار داد کے ذریعہ حکومت اور پاک فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن کا آغاز کرے تاکہ ملک سے فرقہ وارانہ منافرت اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔
وحدت نیو ز (علی پور) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹر کٹ علی پور کے سیکرٹری جنر ل بر دار اعجاز حسین زیدی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہو ئے دو نئے یونٹ تشکیل دیئے جس میں کوٹلہ رحمت شاہ سیکرٹری جنرل ، اوچ موغلہ موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ علی پور گھلواں میں بر ادر حسن گھلو ، بستی ٹبی میں بر ادر کامران عباس ، بستی بصیرہ میں ملک فیاض حسین ، بستی غریب شاہ میں بر ادر سیف اللہ ، بستی بدھوالی میں نذر حسین ، جتوئی میں شہباز علی ، یونٹ اوچشریف میں برادر احسن رضا جعفری جنر ل سیکرٹر ی منتخب ہوئے ۔ اس کے علا وہ محر م الحرام کی کار گر دگی حوالے تمام یونٹس سے رپوٹ طلب کی ۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعبا س شیرازی ، ضلعی سیکرٹری انیس عباس زیدی ، سید اخلاق حسین بخاری ، سید عاشق حسین بخاری ، مظہرعباس جعفری اور دیگر کابینہ کے افراد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ 16نومبر کے بعد ملکی سیاست نئے دھارے میں نظر آئے گی۔ 16نومبرکے بعد چاروں اتحادی جماعتوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ بھکر میں عوامی اجتماع کریں گے ۔ جس میں ایک دن دھرنااورایک دن جلسہ عام ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین انشاء اللہ ہر جگہ اپنا کردار ادا کرے گی ۔
انہوں نے مذیدکہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر جگہ جگہ ان کا فقید المثال استقبال اس بات کی گواہی ہے کہ عوامی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی۔ حکمران اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت جلد حکومت کی باگ دوڑ سے محروم ہوجائے گے۔ ابھی یہ بات واضح رہے کہ 16نومبر کے بعد ہماری ترجیحات میں جو چیزیں شامل ہونگی ان میں دھرنے کو پورے ملک میں پھیلانا ہے جس کا اختتام 25دسمبر کو قائد اعظم کے مزار پر ہو نے والے جلسے میں ہوگا۔ یہ جلسہ اس بات کی گواہی دے گا کہ تحریک اب پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔اورگو نواز گو کو جونعرہ ہے یہ ان کی ظالمانہ اور معتصبانہ پالیسیوں کی بدولت ان کو لے ڈوبے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ملت تشیع کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں، ملت جعفریہ کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، تاریخ گواہ ہے کہ اس ملت کے غیور بیٹے وطن عزیز کے لئے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے جان و مال کی قربانی دیتے رہے لیکن پاکستان کیخلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی اداروں نے شدت پسندوں کو پنپنے کا موقعہ دیا اور آج یہی گروہ پاکستان کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے جن کے روابط براہ راست را، موساد اور سی آئی اے جیسی پاکستان دشمن ایجنسیوں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج انہی تکفیریوں کے ہاتھوں افواج پاکستان سمیت سول سوسائٹی اور بے گناہ مسلمان کا قتل عام جاری ہے۔
سید مہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے خارجی دشمن انہی دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہمارے سلامتی کے درپے ہیں، آج بین الاقوامی دہشت گرد اور مسلمانوں کے قاتل گروہ ’’داعش‘‘ کی تشہیری مہم چلا کر یہی دہشت گرد اُن کو پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں امریکیوں اور عربوں کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہر حکمران ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیتا ہے لیکن کبھی بھی پاکستان کے مفاد کے لئے نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے ان دہشت گردوں کے سرپرستوں سے ناطہ توڑیں اور خارجہ پالیسی کو ازسر نو ترتیب دیں، تاکہ پاکستان کے ماتھے سے دہشت گردی کے یہ بدنما داغ مٹ سکیں۔
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی، ابنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی جو چند روز قبل طبی معائنے کے لیے نجف اشرف سے لبنان کے دار الحکومت بیروت پہنچے ہیں، بیروت کے ایک ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس سفر میں لبنان کی مختلف دینی اور سیاسی شخصیتوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے شہر جباع میں شیعہ مسلمانوں کی اسلامی اعلی کونسل کے نائب صدر شیخ عبد الامیر قبلان، حزب اللہ کے کمانڈر شیخ محمد جمعہ اور دیگر علماء و فضلا سے ملاقاتیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے قائد سید حسن نصراللہ نے مرجع دینی آیۃ اللہ شیخ حافظ بشیر حسین النجفی کے لبنان میں موجود دفتر میں ان کی عیادت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے اس دوران سید حسن نصر اللہ نے آیۃ اللہ بشیر نجفی کے ساتھ بالعموم پورے خطے کے اور خاص طور سے عراق اور لبنان میں مسلمانوں کے مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وحدت نیوز (حیدرآباد) سندھ بهر میں انتظامیہ کی طرف سے دشتگردوں کو آزادی اور امن پسند محب وطن مومنین کے اوپر جهوٹی ایف آئی آر کاٹی جاری ہیں ،جس کی مثال سکهر میں ضلعی سیکرٹری چوہدری اظہر حسن اور 200 عزاداروں کے خلاف ، شکارپور میں ضلعی سیکرٹری اور 300 عزاداروں کے خلاف اور بدین میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی اور 52 عزاداروں کے خلاف جهوٹی ایف آئی آرکاٹی گئی ہے. اس ظلم کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے گا اورگو آئی.جی. سندھ پولیس گو کی مہم چلائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مسلسل کالعدم جماعتوں کو سندھ کی سرزمین پر تحفظ فراہم کر رہی ہے، جس کی تازہ مثال علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی نامزدگی کے باوجود عدم گرفتاری ہے، جبکہ دوسری جانب قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے پر امن ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران اور کارکنان سمیت عزاداروں کے خلاف جھوٹے کیس بنا کر ایف آر کاٹی جارہی ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے اعلان کیا کہ اگر جھوٹی ایف آرواپس نہیں لیں گئیں تو سندھ بھر میں گو آئی جی پولیس گو مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔