وحدت نیوز(اسلام آباد)آج روز مقام منٰی میں ایک عظیم عالمِ دین، خطیبِ اہلِ بیتؑ، اور خادمِ ملتِ جعفریہ، شہیدِ راہِ ولایت علامہ غلام محمد فخرالدینؒ ہم سے جدا ہوئے تھے ان برسی کے موقع پر ان کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں وہ عظیم شخصیت جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام، عشقِ اہلِ بیتؑ، اور ملت کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کی ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حج کے مبارک سفر کے دوران منیٰ میں پیش آنے والے المناک حادثے میں شہید ہو کر علامہ غلام محمد فخر الدین نے اپنی زندگی کا آخری لمحہ بھی اللہ کی راہ میں بسر کیا اور راہِ عشق و شہادت کو اپنی زندگی کا حاصل بنایا۔ان کی شہادت، ملتِ تشیع کا ایک ناقابلِ فراموش سانحہ ہے، لیکن ساتھ ہی ان کا کردار، خطابت، اور اخلاص آج بھی ہمارے دلوں کو روشنی عطا کرتا ہے۔ان کی برسی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہپروردگار، شہید منیٰ علامہ غلام محمد فخرالدینؒ کے درجات بلند فرمائے، ان کے صدقے ملتِ اسلامیہ کو اتحاد، بصیرت اور استقامت نصیب فرما، اور ہمیں ان کے مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرما۔