The Latest
وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ الشیخ ناصر عباس النجفی صاحب نےامام جمعہ مرکزی مسجد پاراچنارعلامہ محمد نواز عرفانی صاحب کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہےانہوں نے کہا کہ عرفانی صاحب کا دار الحکومت اسلام آباد میں قتل ملک میں فرقہ واریت پھلانے کی سازش ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ حکومت کی لا پرواہی کا نتیجہ ہے،افسوس اس بات کا ہے کہ ابھی تک قاتل بے خوف پھر رہے ہیں مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ہم حکومت پاکستان سے علامہ صاحب کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(چوک آعظم) سلام آباد میں پارا چنار کے معروف عالم دین علامہ شیخ نوازعرفانی کی مظلومانہ شہادت کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین تحصیل چوبارہ کے سیکرٹری جنرل سید سیماب حیدر شاہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحصیل چوبارہ مزمل عباس اور تحصیل لیہ کے رہنما مصور عباس نے مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شیخ نواز عرفانی کا اسلام آباد جیسے اہم شہر میں قتل اس بات غماز ی کرتا ہے کہ ملک بھر میں نواز شریف کی نہیں بلکہ دہشتگردوں کی حکمرانی ہے، اسلام اور پاکستان کے دشمن یہ دہشتگرد جب چاہیں، جہاں چاہیں کسی کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پارا چنار کی اہم شخصیت اور معروف عالم دین علامہ شیخ نواز رعرفانی کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے، اور دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، تاہم حکومت کی جانب سے ان کی سیکورٹی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے، شہید نواز عرفانی کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کردی گئی اور ان کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق پارا چنار میں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ نواز حکومت بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اور عوام کو تحفظ دینے کی بجائے مسلسل دہشتگردوں کو ریلیف دینے میں مصروف ہے، اب نواز شریف کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کا یہ سلسلہ نہ رکا تو ہم یہ سمجھنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی محض دکھاوا ہے، کالعدم تنظیمیں اس طریقہ آزادنہ اپنی مزموم سرگرمیوں میں مصروف ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ملک میں دہشتگرد نواز حکومت قائم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے، ہم مزید نعشیں اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم حکومت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ اگر قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ رکا تو ہم اپنے نوجوانوں کو کنٹرول نہیں کر پائیں گے۔ جنوبی پنجاب کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس خطہ میں کالعدم فرقہ پرست جماعت اپنی شرانگیز سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور اس کو حکومت پنجاب کی مکمل ہمایت اور پشت پناہی حاصل ہے۔ جس کی ایک مثال حالیہ محرم الحرام میں خانیوال میں عزاداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی جنوبی پنجاب میں وال چاکنگ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ داعش کہ ہمایتیوں کو منظر عام پر لاکر سخت سزا دی جائے۔
مزمل عباس
وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کے ممبران اور آئی۔ایس۔او شعبہ طالبات'' کی مرکزی صدر ''خواہر گلِ زہرہ'' کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد کے درمیان وحدت ہاوس میں ملاقات ہوئی ،آئی۔ایس۔او کراچی ڈویژن کی صدر خواہر عصمت'' اور '' جنرل سیکرٹری خواہر صوبیکا ''بھی وفد میں شامل تھیں. ملاقات کا باقائدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سےکیاگیا جسکی تلاوت کا شرف خواہر زرین نے حاصل کیا.جسکے بعد ''جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی خواہر ھما جعفری '' نےگفتگو کا آغاز کرتے ہوئے، ''خواہر گلِ زہرہ'' کو آئی۔ایس۔او شعبہ طالبات کی مرکزی صدر منتخب ہونے پر تہنیت پیش کی. اور '' راہِ امام[ع]'' میں اس عظیم ذمہ داری کی اہمیت کےپیشِ نظر توفیقات میں مزید اضافہ کی دعا فرمائی.اس کے بعد مختلف امورپر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا اولین مقصد اور ہدف ''راہِ امام[ع] '' کو ہموار کرنا ہے، اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے.اور اس راہ پر گامزن رہتے ہوئے باہمی روابط اور مظبوط سے مظبوط تر کرنے ہیں.جس کےلیے مکمل طور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جائے گا. کیونکہ دونوں راہِ امام[ع] کے سپاہی ہیں.راہِ امام[ع] میں سرانجام دیئےجانے والے مختلف امور کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل co-ordination رکھی جائے گی.
جسکےبعد مرکزی صدر آئی۔ایس۔او شعبہ طالبات خواہر گلِ زہرہ نے اس خصوصی دعوت پر ایم ڈبلیو ایم کی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی درخواست کی ، تاکہ وہ احسن طریقے سے اس عظیم زمہ داری کو نبھاسکھیں. اور راہِ امام[ع] میں سرخرو ہو سکیں. خواہر گلِ زہرہ نے اس بات پر زور دیا کہ آپ ہمارے سینیرز ہیں اور ہم آپکے تعاون اور مکمل رہنمائی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں.آپ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور بحیثیت جونیئرز ہم آپ کے زیرِ سرپرستی رہ کر آپ کے تجربہ سے مستفید ہوتے ہوئے آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں.اس راہِ امام[ع] میں موجود مسائل کاباہمی روابط کی مظبوطی اور ایک دوسرے سےمکمل تعاون کے ساتھ مل کر سامنا کریں گے. اور مقصدیت پر ہر لمحہ گامزن رہیں گے.اختتام ''دعائے سلامتی امام زمانہ[ع] اور '' رہبرِ معظم ؒ کی صحت و سلامتی '' کی دعا کے ساتھ کیا گیا.جسکے بعد نمازِ ظہرین کا اہتمام کیا گیا اور بعد نماز طعام نوش کیا گیا.
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں تین خواتین سمیت چار ہیلتھ ورکرز کے قتل کو انسانیت سوز واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم خواتین کا قتل بلوچستان کی تاریخ کے ایک المناک اور سیاہ واقعہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ ریاستی ادارے معصوم شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ دو دہائیوں سے جاری شیعہ نسل کشی بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے ممتاز عالم دین مولانا شیخ محمد نواز عرفانی کے قتل کو المیہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کا راج ہے جبکہ ریاستی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اعلیٰ عدالتیں بھی دہشت گردوں کو سزا دینے میں ناکام رہی ہیں۔ محترم جج صاحبان کوسپریم کورٹ کی دیوار پر پڑے کپڑے تو نظر آجاتے ہیں مگر معصوم انسانوں کا بہتا ہوا لہو نظر نہیں آرہا ۔ اس ملک میں نہ انصاف ہورہا ہے اور نہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ملک میں گذشتہ کئی دہائیوں سے جاری شیعہ نسل کشی کا نوٹس لے ،جبکہ ملک میں دیگر طبقات اور معصوم شہریوں کے خلاف جاری دہشت گردی کا خاتمہ بھی از بس ضروری ہے۔ عوام ریاستی اداروں سے مایوس ہوچکے ہیں اس مایوسی کو امید میں بدلنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقے اور نسل کی بنیاد پر تقسیم بندی کی بجائے ظالم اور مظلوم کی صف بندی کی جائے۔ ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے دشمن ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والےامام جمعہ والجماعت پاراچنارعلامہ شیخ نوازعرفانی نماز جنازہ جامع امام صادق ع سیکٹرجی نائن ٹو میں علامہ شیخ شفاء نجفی کی زیر اقتداء اداکردی گئی، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسنین گردیزی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اصغرعسکری،علامہ ضیغم عباس، علامہ سبطین حسینی اوراقرار ملک سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اعزا، اقرباءاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ اشکبار بھی ، نماز جنازہ میں شریک افراد لبیک یا حسین ع اور شہادت شہادت سعادت سعادت کےفلک شگاف نعرے لگا رہے تھے، نماز جنازہ کی آدائیگی کے بعد شہید علامہ شیخ نواز عرفانی کاجسد خاکی بذریعہ ہیلی کاپٹرپاراچنار روانہ کردیا گیا جہاں شہید کی وصیت کے مطابق مرکزی امام بارگاہ پاراچنار کے احاطے میں ان کی تدفین عمل میں آئی اس موقع پر کرم ایجنسی کے دور دراز علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں مومنین موجود تھے، جو اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدار کرنے کیلئے بیتاب تھے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے اسلام آباد میں پارا چنار سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین پیش نماز مرکزی جامعہ مسجد علامہ شیخ نوازعرفانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز حکومت اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکی ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیخ نوازعرفانی کا قتل یہ ثابت کرتا ہے کہ ملک میں دہشتگرد جب چاہیں، جس کو چاہیں نشانہ بناسکتے ہیں، ملک میں جنگل کا قانون ہے، ان کا کہنا تھا کہ شیخ نواز عرفانی کی دینی خدمات بلخصوص پارا چنار کے عوام کیلئے کاوشیں ہمیشہ یار رکھی جائیں گی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جنرل سیکرٹری '' خانم ہما جعفری'' نے مجلس وحدت مسلمین کےمعروف عالم دین '' علامہ شیخ نوازعلی عرفانی '' کی شہادت پر تمام شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی جانب سے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ''علامہ نواز علی عرفانی ایک بہادر اور جری عالمِ دن تھے، مسلسل قتل کی دھمکیوں کے باوجود '' راہِ امام[ع] '' میں مسلسل استقامت اور بلا کسی خوف و خطر ، میدانِ عمل میں موجود رہے. آپ ''عالم با عمل'' تھے ، جو '' اسوہِ حسینی [ع]'' کے کربلائی راستے سے ایک لمحہ کےلئےبھی پیچھے نا ہٹے. یہاں تک کہ دشمنوں نے آپ پر چھپ کر وار کیا اورآپ نےجامِ شھادت نوش فرمائی، حکومتِ وقت کےلیے قاتل گمنام نہیں، تمام اعلٰی حکومتی ادارے اچھی طرح واقف ہیں ان تمام دہشتگرد تنظیموں سے جو ان واقعات میں ملوث ہیں اور یہ ان پر سے پابندی ہٹنے کا ہی نتیجہ ہےکہ ان کےقدم اور مظبوط ہورہئے ہیں، اوریہ حکومتی سرپرستی ہی شمار کی جائے گی. ہم '' علامہ نواز علی عرفانی '' کی شھادت کے ساتھ ساتھ ان چار شھداء کے ، جن کو ملک کےدیگر حصوں میں ٹارگٹ بنایا گیا اور تمام شھداء کے بھی قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا حکومتِ وقت سےپر’زور مطالبہ کرتے ہیں مگر دشمنوں کو بھی یہ بتانا اور اچھی طرح سمجھانا چاہئے ہیں کے یہ شھادتیں ہمیں نئی روح عطا کرتیں ہیں اور راہِ امام[ع] میں ہمیں مزید مظبوطی عطا کرتیں ہیں، یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ یہ خونِ ناحق کربلاسے ہمارا رشتہ مزید استوار کر رہا ہے.
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری، علامہ سبطین حسینی ، علامہ ضیغم عباس اور اقرار ملک نے کہا ہے کہ علامہ شیخ محمد نوازعرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے۔لہٰذا ہم عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں ،کل رات پاراچنار کی ہردل عزیز شخصیت عالم دین،روحانی شخصیت، علامہ شیخ نواز عرفانی کو وفاقی دارالحکومت میں بیگناہ شہید کردیا گیا۔ قتل کے پیچھے یقیناایسے عناصر ملوث ہیں جنہوں نے شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، علماء ، غرض کسی کو بھی نہیں چھوڑا اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شہید علامہ عرفانی پاراچنار میں اتحاد وحدت کے داعی تھے۔انہوں نے زندگی بھر دین اسلام کے عملی نفاذ کیلئے خدمات انجاد دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے، ہم سمجھتے ہیں، علامہ نواز عرفانی کے قتل میں داعش کے مقامی اسپانسرز ملوث ہیں اور علامہ عرفانی کی شہادت کے ذمہ دار یہ حکمران ہیں جن کے ہوتے ہوئے کالعدم تنظیمیں بحال ہورہی ہیں اور یہ حکمران دہشتگرد وں کو ختم کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، داعش کی پاکستان میں سرگرمیاں ہر شہر میں شروع ہوچکی ہیں، کئی افراد پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں اور حتیٰ اب لاہور میں کتابچے تک تقسیم ہورہے ہیں،یہ بات میڈیا پر بھی آچکی ہے کہ داعش کا پہلا ٹارگٹ پاراچنار ہے جہاں شیعہ نشین اکثریت میں ہیں، ایک ساز ش کے تحت پاراچنا پر ایک لشکر کشی کی تیاری ہوررہی ہے۔شیخ نواز کی شہادت اس سازش کی ایک کڑی ہے ۔تاکہ وہاں کے داخلی اختلافات کو مزید ہوا دی جائے اور مذموم مقاصد کی تکمیل ہوسکے۔ فقط ایک ہفتہ قبل کالعدم تنظیموں پر پابندی اٹھنا اسی سلسلہ کی کڑی نظر آتا ہے۔ اس سازش کے پیچھے جہاں عالمی قوتیں کارفرماں ہیں وہیں ایوان میں بیٹھے حکمران بھی ملوث ہیں جو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ باتیں پہلے ہی میڈیا پر سامنے آچکی ہیں کہ نواز حکومت کے کالعدم جماعتوں سے اندرونی رابطے اور تعلقات ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ کسی طور پر بھی پاراچنار پر کسی لشکر کشی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، پرامن شہریوں کے خلاف بننے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا، ہم امید کرتے ہیں پاراچنا ر کے غیور عوام اپنے اتحاد اور صبر سے دشن کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔ پاراچنار کے عوام نے جیسے پہلے اپنے اتحاد اور صبر سے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا تھا اب بھی ناکام بنائیں گے۔ شہادتیں ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں دھکیل سکتیں، دشمن ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے ہم یہ سازش ناکام بنا دیں گے، ہم کئی بار کہہ چکے ہیں ملک میں فرقہ واریت نہیں بلکہ دہشتگرد ہے، جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے، افسوس کے کالعدم تنظیموں پر پابندی ہونے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے بجائے ان سے پابندی ہٹائی جارہی ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، جن تنظیموں کے دامن پر سینکڑوں بے گناہ افراد کا لہو ہے انہیں کیسے آزادی دی جاسکتی ہے۔ ہم طالبہ کرتے ہیں علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سنائی جائے اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔ علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے۔لہٰذا ہم عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی، اقرار حسین ملک اور ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے پمز اسپتال اسلام آباد میں شہیدعلامہ نوازعرفانی کاآخری دیدار کیا، پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد شہید کا جسد خاکی ایمبولینس کے زریعے پمز اسپتال سےجامع امام صادق منتقل کردیا ، پوسٹ مارٹم اور جسد خاکی کی منتقلی ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے اپنی نگرانی میں کروائی،ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے خانوادے کے حکم کے مطابق شہید کی نماز جنازہ کل صبح نو بجے جامع اما م صادق ع سیکٹر جی نائن ٹومیں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کے لئے جسد خاکی پاراچنار منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی تدفین عمل میں آئے گی،واضح رہے کہ شہید کا آبائی تعلق ہنزہ نگر گلگت سے تھا جبکہ شہید مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں خطیب کے فرائض طویل مدت سے انجام دے رہے تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی جامع مسجد پارچنار کے خطیب علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی اسلام آباد میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں افسوس ناک شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ شیخ نواز عرفانی انتہائی نڈر، شجاع اور حوصلہ مند عالم تھے، پاراچنار میں مرکزی مذہبی حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے امن کی علامت بھی تھے، اسلام آباد میں ان کا بہیمانہ قتل علامہ شیخ نواز عرفانی کا قتل ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش اور وفاقی حکومت بالخصوص چوہدری نثار کی قیام امن اور اسلام آبادکی سکیورٹی فول پروف ہونے کے دعووں کی کھلی نفی ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ 12گھنٹوں کے اندر اندر علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے ورنہ مجلس وحدت مسلمین اپنی پالیسی بنانے میں آزاد ہوگی۔