وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی صدارت کے عہدے کے لیے انتخابی عمل سال 2025 تا 2028 کی مدت کے لیے مکمل کر لیا گیا۔ باہمی مشاورت، رائے دہی اور تنظیمی مشاورتی عمل کے بعد جناب مولانا سید محسن رضا نقوی کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔اس انتخابی مرحلے کے تمام مراحل مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر نگرانی شفاف، منظم اور دستوری طریقے سے انجام پذیر ہوئے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے نمائندگان اور شعبہ اصفہان کے فعال اراکین نے بھرپور شرکت کی اور تنظیمی عزم و وفاداری کا مظاہرہ کیا۔منتخب صدر مولانا سید محسن رضا نقوی کا شمار اصفہان کے متحرک اور باعمل ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ آپ ایک مدبر، بااخلاق اور فکری اعتبار سے بالغ نظر شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ آپ نے ہمیشہ وحدت، بیداری اور شعور کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے بھی نئے صدر کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ شعبہ اصفہان میں تنظیمی ڈھانچے کے خدمت سر انجام دیں گے۔