Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ حسنین عباس گردیزی کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں علامہ حسنین عباس گردیزی کے علاوہ حجۃ الاسلام والمسلمین جان محمد حیدری معاون شعبہ تربیت ، حجۃ الاسلام والمسلمین عیسی امینی معاون صدر مجلس علماء شیعہ پاکستان ، حجۃ الاسلام والمسلمین علی شیر انصاری معاون مجلس علماء شیعہ پاکستان ضلع اسلام آباد اور مولانا ظہیر الحسن کربلائی مرکزی کوارڈینیٹر شعبہ تربیت نے شرکت کی۔

 اجلاس  میں دستوری ڈھانچے پر گفتگو کی گئی اور ایک مجوزہ ڈھانچے کی سفارشات مرتب کی گئیں جو جلد ایک مسودے کی صورت میں دستوری کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جناب عیسی امینی کو مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدرکا معاون نامزد کیا گیا اور آفس سیکرٹری کی ذمہ دار دی گئی ۔انہیں ان کی ذمہ داری سے آگاہ کیا اور دفتر کے لیے ایک کمرہ ان کے لیے مختص کیا گیا۔ ان شاءاللہ تعالیٰ آئندہ علماء کرام سے روابط کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔ اجلاس میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ آج کے اجلاس میں جناب مولانا عیسیٰ امینی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اس اہم ذیلی ادارے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ نے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلےخیمے کے نشان پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

صوبائی قیادت کے فیصلے پرمجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے کارکنان اور ذمہ داران نے یہ طے کیا کہ ہم بھرپور انداز میں حصہ لیں گے، اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواروں نے ٹاؤن اور یوسیز پر حصہ لینے کے لیئے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کے کینیڈیٹ مختلف یوسیز پر، ٹاؤن مدیجی اور ٹاؤن گڑھی یاسین پر بھی حصہ لے رہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین ایک عوامی جماعت جنہوں نے ہمیشہ مظلومین کے حقوقِ کے لیے آواز بلند کی ہے، ہمارے مجلس وحدت مسلمین کے کینیڈیٹ باصلاحيت باکردار اور مظبوط ہونگے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر یوم احتجاج منایا گیا، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ ملتان میں مرکزی ریلی گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا طاہر عباس نقوی، مولانا وسیم عباس معصومی، انجینئر سخاوت علی، مولانا ناصر سبطین ہاشمی، مولانا عمران ظفر، ڈویژنل صدر آئی ایس او ڈاکٹر جوہر عباس، مولانا مجاہد حسین جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری، وسیم عباس زیدی، ندیم عباس کاظمی، زوار حسین بسمل نے کی۔ ریلی کے شرکا نے سعودی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جنت البقیع کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ 8 شوال عالم اسلام کے لیے یوم سوگ ہے، آل سعود نے اہلبیت اطہار علیہم السلام، ازواج رسول ص اور صحابہ کرام کی قبروں کو مسمار کر کے صیہونیوں کے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دی ہے۔ حجاز مقدس کی پاک سرزمین پر آل سعود کا وجود ایک ناقابل برداشت بوجھ ہے۔ ان خائن حکمرانوں نے اسلام کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بجائے ہمیشہ یہود ونصاری کی نصرت کی۔ جو حکمران فلسطین و یمن کے مظلوم مسلمانوں کے مخالف اور اسرائیل و امریکہ جسیے اسلام دشمنوں کے حامی ہوں وہ مسلمان کہلانے کے کیسے مستحق ہو سکتے ہیں۔

علامہ اقتدار نقوی نے کہا سعودی حکمرانوں نے شدت پسندی کا راستہ ترک کر کے لبرل ازم کی راہ کا انتخاب کر لیا ہے۔ میوزک کنسرٹس، جوئے خانوں اور مخلوط رنگین محفلوں کی کھلم کھلا آزادی دی جا چکی ہے۔ دین کے نام پر نبی زادی کا روضہ زمین بوس کرنے والوں کا سماجی اعتبار سے عمل و کردار تبدیل ہو چکا ہے۔ جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر پر سعودی حکومت کی طرف سے انکار کا کوئی اخلاقی جواز اب باقی نہیں بچا۔ عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلوں میں مقید ہو کر رہے گئے ہیں۔ اپنے اجداد کی اشیاء کو تبرکات کا درجہ دے کر عجائب گھروں میں سجانے اور جنت البقیع کے مزارات کو شرک کے نام پر ملیامیٹ کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔ سعودی حکومت فوری طور جنت البقیع کی سابق حیثیت و ہیئت بحال کرنے کے لیے اقدامات کا اعلان کرے۔ انہوں نے امت مسلمہ، مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی تعمیر کے لیے سعودی حکومت پر زور دے۔ ریلی میں حسنین انصاری، زوار لنگاہ، ظفر زیدی، مظہر کات، فخر نسیم صدیقی، الطاف بلوچ، آصف گردیزی، وقار نقوی، مداح ملنگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین)مجلس وحدت مسلمين تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو کے زیر صدارت تین یوسیز کا اجلاس ہوا جس میں کثیر تعداد تعداد میں مومنین نے شرکت کرکے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا عزم کیا۔

 اس موقع پر سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2018 سے ملت کی خاطر تحصیل گڑھی یاسین میں سیاسی جدوجہد کا آغاز، اور گزشتہ الیکشن میں بھی ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو طے کرنا ہے کہ ووٹ مجلس وحدت مسلمین کے کینیڈیٹ کو دینا ہے اگر کہیں مجلس وحدت مسلمین کا امیدوار نہیں ہو تو وہاں ووٹ شیعہ کے حیثیت سے کاسٹ کرنا ہے جس پر مومنین نے کہا کہ اس پر بھرپور رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا سید علی رضوی کی سربراہی میں رضوی ہاؤس سکردو میں تکریم شہداء کے عنوان سے ایک پرنور پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر سانحہ پشاور کے شہید علی مرتضیٰ شاد کے والد محترم حاجی زرمست خان (صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین) نے شرکت کی۔

اس پرنور محفل میں ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری،منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی،مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز حسین بہشتی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ علی محمد کریمی،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلعی سکردو شیخ فدا ذیشان،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ضلع شگر شیخ اشرف شگری،صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم کاچو زاھد علی خان اور دیگر ضلعی و صوبائی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں شھید علی مرتضیٰ شاد اور مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ اعجاز حسین بہشتی کے والدہ محترمہ اور دیگر شہداء ملت جعفریہ کی ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں خیمے کے نشان پر مہر لگا کر ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین نے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے باکردار امیدوار متعارف کرائے ہیں جو انقلابی سوچ کے ساتھ خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں۔ عوام میرٹ پر باکردار امیدواروں کو آگے لائیں ووٹ کو قومی امانت سمجھ کر اس کے اھل تک پہچائیں۔انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ وطن عزیز پاکستان میں اپنے آئینی اور شہری حقوق کے حصول کے لئے سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرے۔

چھوٹا حلقہ انتخاب اور کم لاگت و اخراجات کے باعث بلدیاتی الیکشن میں ملت ہمت و کوشش سے مناسب نمائندگی حاصل کر سکتی ہے۔ بلدیاتی الیکشن میں غیر سنجیدہ رویہ ملت کے لئے ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوگا۔ بلدیاتی الیکشن میں اپنے امیدواروں کو تنہا چھوڑنے کی بجائے ملت متحد ہوکر اپنے امیدواروں کو کامیاب کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree