Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ملتان) قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ چوک کمہارانوالہ سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان و جامعہ شہید مطہری ملتان کے زیراہتمام ایک عظیم الشان مرکزی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا علامہ وسیم عباس معصومی، سیلم عباس صدیقی، انجئنیر مہر سخاوت، سید اقبال مہدی ایڈووکیٹ نے کی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ اسرائیلی ظلم و زیادتی کی انتہا ہو چکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح بانی پاکستان نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

رہنمائوں نے مزید کہا کہ مسلمان قبلہ اول پر یہودیوں کے قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ تمام عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کرواکر یہودیوں سے آزاد کروائیں۔ ریلی میں مولانا امیر ساقی، مولانا مجاہد جعفری، مولانا غلام جعفر انصاری، حسنین علی انصاری، مظہر کات، ممتاز حسین ساجدی، مولانا صابر حسین، مولانا فرمان، حسن رضا، غدیر شیرازی، علی گیلانی شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر اسرائیلی پتلا اور پرچم نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان)عالمی یوم القدس اور قبلہ اول کی استعمار سے آزادی و مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مرکزی امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ رحیم یار خان سے بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے مقامی علمائے کرام اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی نے خطاب کیا اور امریکہ و اسرائیل اور دیگر استعماری طاقتوں کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہونے کا پیغام دیا،

اُنہوں نے تمام عالمی طاقتوں کو یہ باور کرایا کہ مسلمان کسی صورت اسرائیلی تسلط و ناجائز قبضہ کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی اسرائیل کا وجود کو تسلیم کیا جائے گا۔ جلوس کے شرکا نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر استعمار کے خلاف بھرپور مذمتی پیغامات درج تھے۔ اس موقع پر امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے اور ساتھ ساتھ امریکی صدر جوبائڈن کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے مقامی اور علاقائی یونٹس کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس  وحدت  مسلمین  نجف  اشرف  کے  دفتر  میں  یوم  القدس  کی  مناسبت  سے  ایک  پروگرام  کا  انعقاد  کیا  گیا  جس  میں  سب  سے  پہلے  اذان  مغرب  کے  بعد  باجماعت  نماز  ادا  کی  گئی  اس  کے  بعد  مختصر  افطاری  کروائی  گئی  پھر  باقاعدہ  پروگرام  کا  آغاز  تلاوت  قرآن  پاک  سے  قاری  صابر  علی  مؤذنی  نے  کیا  اور  پھر  مرکزی  خطاب  حجة  الإسلام  و  المسلمين  آیة  الله  سماحة  السيد  نسيم  عباس  نقوی  النجفی  صاحب  کا تھا  آخر  میں  شرکاء  کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی جانب سے بمناسبت یوم القدس ایک نشست کا اھتمام کیا گیا جس میں حجت الاسلام والمسلمین آقای احمد مقیمی زید عزہ دبیر مجمع انقلاب اسلامی نے خطاب کیا پروگرام کے اختتام پر طلاب کے لیئے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز(قم) گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم ایران نے یوم القدس اور جمعۃ الوداع  کے موقع پر افطاری اور ایک تحلیلی نشست کا اہتمام کیا۔حالات حاضرہ کی تحلیلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام ڈاکٹر سيد شفقت حسين شيرازی مسئول امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ  مردہ باد امریکہ کا نعرہ ہم نے حضرت امام خمینی اور قائد شہید عارف حسینی سے سیکھا ہے۔ آج اگر پاکستان کے ایوانوں میں مردہ باد امریکہ کی بازگشت سنائی دے رہی ہے تو یہ حضرت امام اور قائد شہید کے نظریاتی فر زندوں کی فتح ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے  ابتدا میں  مسئلہ فلسطین کے پسِ منظر پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق آج استعماری اور قابض طاقتیں فلسطینیوں کو ظالم جب کہ قابض صہیونیوں کو مظلوم بنا کر پیش کر رہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حضرت امام خمینی کی بصیرت  اور اسلامی انقلاب کے ثمرات کی وجہ  سے  یہ مسئلہ آج تک دبنے نہیں پایا۔  آگے چل کر انہوں نے پاکستان میں استعمار شناسی اور مردہ باد امریکہ کے حوالے سے آئی ایس او پاکستان کی شاندار تاریخ کا ذکر بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے  مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجۃالاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق  موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت کے سربراہ نے قائد شہید  کے افکار و نظریات کے عین مطابق بصیرت اور دوراندیشی پر مبنی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس نے شجاعت اور جرات  کے ساتھ پاکستان میں بیرونی مداخلت اور پاکستان کی آزادی وخود مختاری کے لئے ٹھوس  موقف اختیار کیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ  امریکہ اور استعمار کے خلاف جو آواز پہلے صرف انقلابی طبقے کی آواز تھی، آج وہ پورے پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ ان کے مطابق ہمیں عمران خان کی مخالفت کی وجہ سے امریکہ کی دشمنی ترک نہیں کرنی چاہیے۔ عمران خان اور پاکستانی عوام کے امریکہ کے خلاف جو بھی اقدامات ہیں انہیں سراہا جانا چاہیے اور  عوامی لہر کو  قومی شعور میں تبدیل کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(کشمور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراہ میر فائق علی جکھرانی کا ٹاؤن غوث پور کا دورہ ۔مختلف مذھبی جماعتوں کے 30 سے زائد عہدیداران اور کارکنان نے مجلس وحدت مسلمین کی مذہبی و سیاسی کارکردگی سے متاثر ہو کر باضابطہ طور اعلان کیا ۔

مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے سربراہ میر فائق علی جکھرانی نے شمولیت کرنے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ضلعی رہنما صابر حسین کربلائی ، ڈاکٹر احسان علی شیخ اور عبدالرزاق شیخ بھی ہمراہ تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree