
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا چولستان میں پانی کی کمی سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکمران جماعت پوری کابینہ سمیت ڈیکٹیشن لینے لندن میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہے۔چولستان سے ڈیرہ بگتی تک پانی کی شدید قلت کسی بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کا اولین فریضہ ہے۔پانی کے بحران کے خاتمہ کے لیے بلاتاخیر اقدامات کیے جائیں ۔یہ وقت حکمرانوں کے غیر ملکی دوروں کا نہیں بلک قوم کو درپیش سنگین مشکلات سے نجات دلانے کا ہے ،ملک کو بدترین صوتحال کا سامنا ہے ۔ مقتدر قوتوں کی آنکھ مچولیاں پاکستان کو خدانخواستہ سری لنکا جیسی صورتحال کی طرف لے جا رہی ہے۔
وحدت نیوز(شگر)ضلع شگر کے مختلف مقامات پر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی امام بارگاہ مرہ پی شگر میں پاسدار سکواٹس کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر شیخ اشرف حسین قمی نے کہا کہ نام نہاد مسلمان حکمرانوں نے رسول کی بیٹی اور اہل بیت رسول ص کے روضہ انوار کو آج سے 99 سال پہلے منہدم کر کے شرمناک فعل کا ارتکاب کیا۔آل رسولؐ کے مقدس قبروں کو منہدم کر کےکروڑوں محب اہل بیت کی دل آزاری کی گئی۔
ادھر چھورکاہ جامع مسجد میں سرباز امام زمانہ تنظیم کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کلمہ گومسلمانوں نے اجر رسالت کا صلہ آل رسول کو خوب دیا،اہل بیت رسول کی عزت و توقیر اور فضیلت کو دبایا گیا،ان کے مقدس روضے کو بھی گرا کر یزیدی تسلسل کو دہرایا گیا۔
جلسے میں ایک مذمتی قراداد منظور کی گئی جسمیں سعودی حکومت سے مطالبہ کیا گیا فورا روضہ اہل بیت رسول کو تعمیر کرنے کی اجازت دی جائے اور مقدس مقامات کی زیارت کے لئےجنت البقیع کے مقام کو کھولا جائے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اگلے ہفتے منعقد ہونے والے ہزارہ کلچر ڈے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ہر فرد کیلئے ہزارہ ہونا فخر کی بات ہے کیونکہ ہم نے دلیری اور دیگر صفات آئمہ اطہار و انبیاء کرام سے حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کے ہر فرد کو اس ثقافت کی پیروی کرنی چاہئے جو ہم نے انبیاء کرام، رسول پاک (ص) اور امام علیؑ سے حاصل کی ہے۔ ہم اسی اسلامی ثقافت کو فروغ دیتے آئے ہیں۔
انہوں نے قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے رقص و موسیقی کے محافل کو ثقافت کا نام دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایچ ڈی پی کی ثقافت کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم عوام الناس میں یہ شعور پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ ایسی غیر اخلاقی سرگرمیوں میں اپنی اولادوں کو مشغول نہ کرے اور نہ ہی اس غلط ثقافت کو اپنائے۔ ہماری اصل ثقافت دلیری، شجاعت اور غیرت پسندی ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے بی این پی مینگل کے مقتول رہنما سعید احمد بلوچ کے ورثاء سے تعزیت کی۔
اس موقع پر سعید احمد بلوچ کے ورثاء فیض اللہ بلوچ اور بی این پی مینگل کوئٹہ کے صدر میر غلام نبٕی مری سے گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل افسوس ناک واقعہ ہے کوئٹہ بلوچستان کو امن کی ضرورت ہے۔ امن دشمن عناصر اور دھشت گرد نیٹ ورک کے خلاف ریاستی ادارے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کے رہنما کا قتل لمحہ فکریہ ہے ٹارگٹ کلنگ قتل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاس ہیں جن پر قابو پانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور اقدامات کریں۔
انہوں نے مقتول رہنما کے ورثاء اور بی این پی کے رہنماوں کو یقین دلایا کہ قاتل دھشت گرد عناصر کی گرفتاری کے لئے ہونے والی ہر جدوجہد میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کیوں کہ ہم آپس میں بھائی ہیں اور ہمارے دکھ سکھ مشترک ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی این پی رہنما موسی بلوچ اور میر غلام نبی مری نے کہا کہ واقعہ ڈکیتی نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہے کیونکہ قاتل نے پانچ گولیاں مار کر شہید سعید احمد بلوچ کو بے دردی سے قتل کیا ہے جبکہ لوٹا کچھ نہیں تین دن گذر جانے کے باوجود حکومت اور انتظامیہ نے قاتل مجرموں کے حوالے سے کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) دعا کمیٹی و صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ھفتہ وار اجتماعی دعائے توسل، پرسہ داری بسلسلہ یوم انہدام جنت البقیع اور ماتمداری محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔
مولانا سید حسن عباس جعفری نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا، برادر محمد علی جلالوی نے نوحہ خوانی کی، اس موقع پر مولانا حسن جعفری، ناصر حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 شوال المکرم عالم اسلام کے لیے بدترین یوم سیاہ کا دن ہے آل سعود نے اہلبیت اطہار، ازواج مطہرات رسول، صحابہ کرام کی قبروں کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کرکے یہودیوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوا سعودی حکمرانوں کی جانب سے جنت البقیع کی سر نو تعمیر پر انکار کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں بچا، عالم اسلام پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے اپنے عالیشان محلات میں مقید ہو کر رہ گئے ہیں۔
برادر ناصر حسینی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جنت البقیع کے مزارات کو شرک و بدعت کے نام پر اہلبیت رسول کے قبروں کو بلڈوزر کے ذریعہ مسمار کرنے والوں کا عبرتناک انجام قریب پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے امت مسلمہ،حکمرانوں سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کی جلد تعمیرات کے لیے سعودی حکومت پر زور دیں تاکہ جنت البقیع تعمیر ہو سکے کے اور عالم اسلام کے مسلمان کربلا نجف کی طرح سعودی عرب میں جنت البقیع کی زیارت پر جا سکیں۔
وحدت نیوز(شورکوٹ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے شورکوٹ میں سانحہ مسجد کوچہ رسالدار خودکش حملے میں شہید ہونے والے شہید آصف آفتاب کے والد سے ملاقات کی، ملاقات میں شہید کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی بھی موجود تھے۔
سید ناصر عباس شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اظہر حسین کاظمی کی برسی میں بھی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ سید اظہر حسین کاظمی ایک بہادر، نڈر اور قوم کا درد رکھنے والے عالم دین تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی ترویج علوم آل محمد میں صرف کردی، قومیات میں ہمیشہ پیش پیش رہے، اُن کی وفات سے ضلع جھنگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔