Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان میں ہم جنس پرستی کے فروغ اور حمایت کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی اساس اور دین اسلام پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی تمام مذہبی جماعتوں پر شرعی طور پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس غلیظ امریکی حرکت کے خلاف یک زباں ہوں اور اسلامی تعلیمات کے دفاع کے لیے بھرپور انداز میں آواز بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ دجالی قوتیں اسلام کے خلاف کھل کر میدان میں نکل آئی ہیں۔دنیا حق و باطل کے دو گروہوں میں تقسیم ہونے جا رہی ہے۔ہمیں سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔امریکہ کی حمایت ان باطل قوتوں کو تقویت دینے کے مترادف ہو گی جو نظام اسلام کو مٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الہامی مذہب ہم جنس پرستی کی اجازت نہیں دیتی۔ایسے غیر فطری رجحانات کے پاکستان میں فروغ کی امریکی کوششیں اسلامی نظام کو ملیامیٹ کرنے کے لیے ہیں۔دین اسلام کے پیروکار اور نبی کا ایک بھی امتی جب تک پاک سرزمین پر باقی ہے اس غلیظ نظام کو پنپنے نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا ہمارے حکمرانوں نے وطن عزیز میں امریکہ کو مداخلت کی کھلی چھوٹ دے کر اس کے حوصلے اتنے بلند کر دیے ہیں کہ اس نے ہمارے دین اسلام پر وار کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا امریکی سفارت خانے کی جانب سے اسلامی ریاست اور مذہب کی توہین پر قوم امریکہ اور پاکستان میں موجود اس کے حواریوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ و ممتاز حریت رہنما یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لیے مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہو گا۔کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) بحیثیت مسلمان آزاد مملکت خداد پاکستان کے لئے ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں، امریکہ سازشیں کرتا ہے حکومتیں بدلتا ہے بھول جاتا ہے کے اس کا واسطہ ایک غیور قوم سے پڑا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری یوتھ  محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نےکہا کہ ہم بحیثیت مسلمان فلسطین ،یمن ،کشمیر کو بھول گے تھے کے آج وہ امریکہ کی سازشوں کی وجہ سے ظلم و ستم کا شکار ہیں آج امریکہ نے ڈالر کی جھنکار دکھا کر پاکستان میں کمزور ضمیر فروش لوگوں کو خریدا ہے تو پھر ہمیں کسی بیرونی دشمن کی کیا ضرورت جب ہمارے اندر ہی دشمن موجود ہے جو پاک وطن کی جڑیں کمزور کرنے پر تلےہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کےپاک وطن پرمعمولی آنچ بھی برداشت نہیں کریں گے اور امپورٹڈ حکومت صرف کرسی کے نشے اور ذاتی مفادات کی خاطر پورے ملک کو داؤ پر لگانے جارہی ہے، انہوں نے کہا کے امپورٹڈ حکومت کی خواہشات کسی صورت پوری نہیں ہوں گی اب پاکستانی قوم کا بچہ بچہ باشعور ہے اور اپنے ملک کے وقار کو بچانے کے لئے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔

 انہوں نے کہا بحیثیت مسلمان اور آزادپاکستانی ہم اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں اس وقت پاکستان کی سیاسی صورت حال کسی دنگل سے کم نہیںہے مفاد پرست ٹولے نے پوری دنیا میں ہمارا تماشہ بنا دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی مخالفت میں ہر حد کو پار کر رہے ہیں شیریں مزاری کی بے جا گرفتاری ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کے بحیثیت قوم ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کے یہ ملک بچانے کا وقت ہے اور اس میں تمام مسالک وفرقوں کو متحد ہو کے آواز بلند کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے بانیان ایسے باشعور، باکردار اور بابصیرت لوگ تھے جو حالات کے تقاضوں سے آشنا اور اپنی الہی ذمہ داریوں کا درک رکھتے تھے۔عالم استکبار و طاغوت کے خلاف مادر وطن سے اٹھنے والی پہلی توانا اور بھرپور آواز آئی ایس او کی تھی۔اس جماعت نے نوجوانوں کو جرات ،حوصلہ، بے باکی و حق گوئی سکھائی۔

انہوں نےکہا کہ آمریت کی سختیاں ہوں یا جمہوری دور حکومت کی آڑ میں فرد واحد کا فرعونی طرز عمل آئی ایس او اپنے اہداف کے حصول کے لیے پورے عزم و حوصلے کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں رہی۔مشترکہ اہداف اور مشترکہ آرزوؤں کی تکمیل نظم و ضبط کے بغیر ممکن نہیں۔آئی ایس او کے اندر جو نظم وضبط موجود ہے وہی اس جماعت کی  مقبولیت میں مسلسل اضافے کی وجہ ہے۔آئی ایس او نے خط ولایت کو اپنے دل و جاں سے لگایا۔ دنیا کے مادہ پرست رہبروں سے اظہار برات کرتے ہوئے فقیہ عادل، نائب امام جامع شرائط کے پرچم تلے جمع ہوئے۔انہیں یہ فخر و اعزاز حاصل ہے کہ آج بھی فقہیہ عادل کا پرچم تھامے عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم ان کی آواز گونج رہی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے 22 مئی  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ آئی ایس او نظام امامت و ولایت سے وابستہ پاکیزہ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ ولی خدا کی اطاعت کرتے ہوئے باطل طاغوتی و شیطانی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کی۔ اسے امامیہ جوانوں کی خوش نصیبی کہا جائے کہ انہیں قائد شہید علامہ عارف الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسے عاشقان خدا کی صحبت اور رہنمائی حاصل رہی اور وہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے راستے کے راہی ہیں جو صراط مستقیم ہے۔ ظلم و استبداد اور تاریکی سے بھری اس دنیا میں ان خوش قسمت انسانوں کو اپنے مقدر پر ناز کرنا چاہیے جنہیں تلوار سے تیز اور بال سے باریک صراط مستقیم پر چلنے کے لئے خمینی بت شکن جیسا پیر کامل اور ولی خدا میسر آیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے آئی ایس او نعمت خداوندی ہے نوجوانوں کو اس الہی انقلابی تحریک کا حصہ بن کر خود سازی اور معاشرہ سازی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار اور دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود اس الہی تحریک کا پچاسواں یوم تاسیس منانا عنایت خداوندی ہے خدا ان کے ساتھ ہے جو خدا کے ساتھ ہوں۔ آئی ایس او کے بہادر جوانوں کو پچاسواں یوم تاسیس مبارک ہو۔

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی گولڈن جبلی کے موقع پر تمام پیروان ولایت و امامت کو مبارکباد پیش کرتے ہوے دختر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ امامیہ طلباء و طالبات کے کاروان الہی نے پچاس سالہ حماسی ، روحانی اور تربیتی سفر میں جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں اور ملک و ملت کی ہر مذہبی و قومی ایشو پر جو خدمت کی ہے اسے کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا ، شہداء کے لہو سے سینچے گئے اس پاکیزہ شجر نے ہر دور میں افراد کی روحانی و اخلاقی تربیت کی انہیں جدوجہد اور مزاحمت کا راستہ دکھایا۔

 انہوں نے کہا آئی ایس او ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ جب کبھی ملت پر کوئی مشکل وقت آیا ھے تو اس تنظیم کے جوان ملت کی امید بن کر میدان میں اترتے ہیں اپنے پچاس سالہ دور میں شاندار کامیابیاں سمیٹنے والی اس تنظیم نے بے شمار مشکلات اور نا مساعد حالات کا سامنا کیا ، کئیں طوفان اور تلاطم آئے اور چلے گئے لیکن  امامیہ طلباء و طالبات کے حوصلے پست نہ ہوئے اور انہوں نے ہر قسم کے حالات اور مشکلات کا ڈٹ کر سامنا کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے تربیت یافتہ جوان عالمی حالات و واقعات ، سیاست اور دشمن کی سازشوں کو سب سے بہتر انداز میں سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر زمانے میں اس پلیٹ فارم سے امت مسلمہ کے مسائل چاہے وہ فلسطین و کشمیر ہو یا یمن و بحرین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی داستان آئی ایس او نے سب سے آگے بڑھتے ہوئے استعماری طاقتوں کے مظالم اور تجاوز کے خلاف آواز بلند کی اور فکر امام خمینی کا عکس ثابت ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن شہیدوں کی یادگار ہے اور قوم کی امید ہے کہ یہ نوجوان طلباء و طالبات تقوی ، تربیت نفس ، عمدہ اخلاق اور علم و عمل کیساتھ اس کاروان کو آگے لے کر چلیں گے قوم میں وحدت اور یکجہتی قائم کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک مثبت کردار ادا کریں گے دعا ہے اور یقین ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اپنے دستور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، جہد مسلسل اور عزم و ہمت کے اس سفر میں کاروان امام مھدی عج سے منسلک ہوگئی۔ ان شاء اللہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree