Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ اثنا عشری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے  یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم نثار فیضی کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے یاسین ملک کو سزا سنا کر عدل و انصاف کے تقاضوں کی بدترین پامالی کی ہے۔ ریاستی جبر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔

 علامہ علی اکبر کاظمی نے احتجاج سے خطاب میں کہا کہ یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو سختی سےمسترد کرتے ہیں۔بھارت حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈے کو بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لیے  مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہو گا۔کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔انہوں نے  مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی عدالت کے متصبانہ فیصلے کے خلاف جمعہ کے روز مرکزی امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے یاسین ملک کی سزا کے خلاف سفارتی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا۔

 احتجاج سے خطاب کرے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لیے بھارت کے ریاستی ادارے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے یاسین ملک کو سزا سنا کر عدل و انصاف کے تقاضوں کی بدترین پامالی کی ہے۔ ریاستی جبر کشمیری قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا۔

سلیم عباس صدیقی نے احتجاج سے خطاب میں کہا کہ یاسین ملک پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اور معاونت کے بھارتی الزام کو سختی سےمسترد کرتے ہیں۔بھارت حریت پسندوں کے خلاف خودساختہ پروپیگنڈے کو بند کرے۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ہندوستان کے ریاستی ادارے کشمیریوں کی تحریک جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی روح فرسا داستانیں رقم کر رہے ہیں۔کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا سکوت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا یاسین ملک ایک حریت رہنما ہیں ان کی رہائی کے لیے مسلم حکمرانوں کو بھارت پر زور دینا ہو گا۔کشمیر کی آزادی تحریک پاکستان کا حصہ ہے۔اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نظریہ پاکستان سے غداری تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مسلم ممالک سے یاسین ملک کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ریلی سے مولانا غلام جعفر انصاری،محمد رضا مومن، مظہر کات اور دیگر نے خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے رہنماء ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں نوجوانوں کو تعلیم کی طرف توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور حاضر میں تعلیم یافتہ نوجوان قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم کی طرف آنا ہوگا، تاکہ وہ قوم کی نجات کا باعث بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید سائنسی تعلیم اور مذہبی تعلیمات سمیت ہر شعبہ میں مہارت حاصل کرنی ہوگی۔ تعلیم ہی شعور حاصل کرنے کا آسان اور تیز ترین ذریعہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوان کبھی بھی کسی قوم یا مذہب کے جذبات کو نشانہ بنا کر دوسری کی دل آزاری کا سبب نہیں بنتا ہے۔ ہم ہر شخص کی قوم اور مذہب کے احترام کے قائل ہیں۔ کسی کے جذبات کو مجروح کرنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مختلف امور پر مہارت حاصل کرکے تخلیق کاری اور نظم و ضبط پر مزید کام کرنا چاہئے۔ نوجوان نسل میں وہ صلاحیت موجود ہے، جس سے پوری دنیا پر فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے بلدیہ ٹاون یونٹ تشکیل دیا گیا علاقے کی خواتین کی جانب سے منعقدہ دعائیہ پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی صدر محترمہ معصومہ ممتاز ، سیکرٹری روابط محترمہ سلمی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ ام البنین نے شرکت کی۔

 پروگرام کے آغاز میں محترمہ ام البنین نے دعائے توسل کی تلاوت کی اس موقع پر خواہران نے تنظیم کے مقاصد اور اہداف سے متعلق خطاب کیا  تمام متفقہ آرا ءسے محترمہ قراۃ العین بلدیہ ٹاون یونٹ کی صدر جبکہ محترمہ یاسمین نائب صدر منتخب ہوئیں نو منتخب اراکین نے اس الہی پلیٹ فارم سے دینی و ملی خدمات انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف نئی دلی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا کر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے، علامہ مقصود ڈومکیمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے ہم جنس پرستی کی حمایت میں میں بیان انتہائی شرمناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ امریکن سفارتخانے کا یہ بیان پاکستانی قوم کی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دینی اقدار اور شرافت سے عاری امریکی مسلم ممالک میں بے حیائی فحاشی اور عریانی کی ترویج چاہتے ہیں۔ الحمدللہ پاکستان کے عوام دین مقدس اسلام اور اس کی عظیم و لازوال تعلیمات کی روشنی میں بدکاری اور ہم جنس پرستی کو سنگین جرم سمجھتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت علمائے کرام اور عوام کو امریکہ کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور شرمناک بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف نئی دلی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنا کر ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انڈیا کشمیر کی تحریکِ آزادی کی جدوجہد پر دھشت گردی کا لیبل لگا کر دنیا کو دھوکا نہیں دے سکتا۔ ھندوستان اگر یہ سمجھتا ہے کہ جبر و تشدد کے ذریعے آزادی کشمیر کی آواز کو دبا دے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔ شہدائے کشمیر کا پاکیزہ خون اور مجاہدین کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور خدا کی عنایت سے کشمیر عنقریب آزاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائے۔ ترکی کے وزیر خارجہ کا غاصب اسرائیل کا دورہِ تحریک آزادی فلسطین کی پشت میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ مسلم حکمرانوں کو کشمیر اور فلسطین سے خیانت کا حساب دینا ہوگا۔

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع شکار پور کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر برادر اصغر علی سیٹھار کی زیر صدارت وحدت ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کونسلر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار شریک ہوئے۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہیں۔ سرداروں وڈیروں اور جاگیرداروں کی بجائے ہم ایوانوں میں معاشرے کے غریب اور نچلے طبقات کے نمائندگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ معاشرے کے مستضعف اور محروم طبقات کو آگے لانا ان کے درد کو اپنا درد سمجھنا ہمارے بنیادی اھداف میں شامل ہے۔ آیت اللہ شہید محمد حسین حسینی بہشتی فرماتے ہیں کہ جنہوں نے غربت کو فقط کتابوں میں پڑھا ہو وہ غربت بھوک اور افلاس کا درد نہیں سمجھ سکتے۔ اور جنہوں نے گرمی اور سردی کو شیشے کے اندر بیٹھ کر پر آسائش گھر میں سے مشاہدہ کیا ہو وہ گرمی اور سردی کی تکلیف کو محسوس نہیں کر سکتے۔ اور شہید بہشتی ہی نے کہا تھا کہ ہم خدمت خلق کے مشتاق ہیں اقتدار کے حریص نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ہے ہم ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے علمبردار ہیں۔ ایسا آزاد وطن جس کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہوتے ہوں۔ ہم امریکہ کے غلام نہیں امریکہ ہوتا کون ہے ایک آزاد اور خودمختار ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنے والا ؟ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات برادر مشتاق حسین اور ضلع صدر برادر اصغر علی سیٹھار نے بھی خطاب کیا اس موقع پر بلدیاتی امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree