
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عمران خان کےحقیقی آزادی مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ اور آزاد خارجہ پالیسی شہید قائد عارف حسین الحسینی کی آواز تھی جس کی گونج ملک کے کونے کونے تک پھیلی۔انہوں نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد کو تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کے لیے روانہ کیا۔ان کے ہمراہ اسدعباس نقوی ، محسن شہریار ، ملک اقرارحسین، نثار فیضی، علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ضیغم عباس و دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان بڑی تعداد شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارض پاک ایک خودمختار ریاست ہے اس میں سے بیرونی مداخلت کے خاتمے کی ہر کوشش کی مکمل حمایت کی جائے گی. جو قوتیں ملک میں امریکی تسلط کو برقرار دیکھنا چاہتی ہیں وہی تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔ ملک کے ہر خوددار، باشعور اور باضمیر شہری کاامریکہ کے خلاف کھل کر نفرت کا اظہار وطن سے محبت کی علامت ہے۔مختلف شہروں میں پُرامن احتجاج پر پولیس کے وحشیانہ تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔عوام سے ان کے احتجاج کا آئینی حق چھیننے کی حکومت کوشش انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔امریکی اجارہ داری کا ملک سے خاتمہ ہر محب وطن کی اولین آرزو ہے جس کے لیے مجلس وحدت مسلمین اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حقیقی آزادی مارچ کے پرامن شرکاء پر بدترین ریاستی ظلم وتشدد کی بھرپورمذمت کی ہے ۔
میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے امپورٹڈ حکومت کےظالمانہ روئیے کو آمرنہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور انداز میں اپ نے گھروں سے نکلیں اور امریکی تسلط اور غلامی سے نجات کی اس تحریک کا حصہ بنیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے امریکی مداخلت کا خاتمہ شہید قائد کی آواز تھی، احتجاج میں رکاوٹ عوام کا آئینی حق چھیننے کے مترادف ہے، احتجاج میں رکاوٹ بننے والے ملک سے امریکی تسلط کا خاتمہ نہیں چاہتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی مداخلت کے خاتمے کے لیے خودار اور باشعور شہری لانگ مارچ میں بھرپوراندازمیں شریک ہوں، یہ پاکستان کو امریکی استعماری شکنجے سے آزادی دلانے کی قومی تحریک ہے جس میں قوم کے جوانوں، بزرگوں، بچوں ، ماؤں ، بہنوں کا اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کے اہم اجلاس میں آزادی مارچ کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کا اعلیٰ سطح وفد کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ آزادی مارچ میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکا ہے، وفد کی قیادت علامہ احمد اقبال رضوی کررہے ہیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ڈی سی روڈ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم نے ہمیں یہود و نصاری کے ساتھ دوستی کرنے اور ان کی ولایت کو تسلیم کرنے سے روکا ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ مسلم حکمران خصوصاً عرب حکمران یہود و نصاری کی ولایت کو تسلیم کرچکے ہیں۔ قرآن کریم کی روشنی میں یہود و نصاری کی ولایت کو تسلیم کرنا حرام اور گناہ ہے۔ مگر آج دنیائے اسلام خصوصاً حکمران طبقہ یہود و نصاری کی اطاعت میں غلامی کی ساری حدیں کراس کر چکا ہے۔ امریکہ و اسرائیل کی غلامی امت کے زوال ذلت اور تحقیر کا باعث ہے۔ اور یہ قرآن کریم کی تعلیمات سے بغاوت کا نتیجہ ہے۔ قرآن کریم کے مطابق امت مسلمہ کو آزاد اور خودمختار قوم کی طرح اپنی داخلی اور خارجی پالیسی مرتب کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ان خائن حکمرانوں سے جواب طلبی کرنی چاہیے جو یہود و نصاری کی پیروی کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصی اور فلسطین کا سودا کر چکے ہیں جنہوں نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ خیانت کی ان کا محاسبہ بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ ایک محب وطن ملت ہے جس نے ہمیشہ وطن عزیز پاکستان کی عزت اور سربلندی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو ماورائے آئین اور قانون مسنگ کرنا کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں ہے اگر کسی انسان نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ حیرت کی بات ہے کہ ریاستی اداروں کو اپنی ہی عدلیہ پر اعتماد نہیں ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون نافذ کرنے والوں کو یہ بات سوچنی ہوگی کہ اگر ریاستی ادارے ہی لا قانونیت کا راستہ اختیار کریں گے تو پھر کس طرح ملک میں امن اور استحکام قائم ہو سکتا ہے۔
امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کے لئےجاری تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے،ممبر جی بی اسمبلی کنیز فاطمہ
وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں و صوبائی صدرمجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں ملک بچانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔پاکستان کے استحکام اور قوم کی ترقی و فلا ح وبہبود کے لیے امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا اب ضروری ہے۔ملک عزیز پاکستان کو ہم نے لاکھوں لوگوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے آج اس ملک کو ہماری ضرورت ہے لہذا پوری قوم کو متحد ہو کر امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کے لئے جو تحریک جاری ہے اس کا بھرپور ساتھ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی صورت میں غلامانہ ذہنیت قوم پر مسلط کر دی گئی ہے اس کا خاتمہ اب ضروری ہے کیونکہ ہم ایک آزاد قوم ہے کسی کی غلامی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ہمیں حضرت علامہ اقبال رح اور حضرت قائد اعظم رح کا پاکستان چاہیے۔ جس کے لیے ضروری ہے کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر موجودہ امریکہ کے مسلط کردہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی صوبائی و ضلعی کابینہ کا اجلاس آج صوبائی صدر آغا علی رضوی کی صدارت میں ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ سکردو میں منعقد ہوا- اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی , بم دھماکے اور شیعہ جوانوں کی ماورا ئےعدالت جبری گمشدگیوں کی نئی لہر کو بیرونی مداخلت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا-
شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر وطن عزیز میں امریکی مداخلت, شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی ,گلگت بلتستان میں عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کے خلاف اور سانحہ اٹھاسی سے لیکر سانحہ پشاور تک بے گناہ شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے 12 جون 2022 کو یادگار شہداء پہ استحکام پاکستان اور عظمت شہداء کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا-
صوبائی اور ضلعی کابینہ نے نو منتخب چیئر مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کو مبارک باد دی اور بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی بابصیرت قیادت میں منظم ہوکر چلنے کا تجدید عہد کیا-22 مئی یوم تاسیس امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مناسبت سے شوریٰ عالی کے رکن کاچو زاہد علی خان نے آئی ایس او کی تاریخ اور قومی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی -شرکاء نے امامیہ طلباء کو جدوجہد کے پچاس سال مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی- شہید ڈاکٹر محمد نقوی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا-
شرکاء اجلاس نے صوبائی کابینہ کے رکن فدا حسین شمیم کو ان کی والدہ گرامی کی رحلت پہ تعزیت پیش کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی- آخر میں سابق وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی-
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کا مرکزی راہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات۔
وفد نے ان کے غیر قانونی گرفتاری کو حکومتی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے مذمت کی،اور ان کیساتھ ساتھ بھرپور ہمدردی کا اظہار کیا علامہ احمد اقبال رضوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
انہوں نے شیری مزاری صاحبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپکی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور امریکی سامراج سے آزادی کی جدوجہد میں آپکے ساتھ ہیں ۔ وفد میں سید اسد عباس نقوی،علامہ شیر علی انصاری، ملک اقرار حسین،سید محسن شہریار ،مظاہر شگری شامل تھے۔