
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(گلگت )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی ترجمان مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک وفاقی مخلوط حکومتی پارٹی کے رہنما کی ایما پر گندم سبسڈی کے مد میں چار ارب کی کٹوتی کی جا رہی ہے یہ بلیک میلنگ کا غلیظ انداز ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے وہ باسی جو وزیر اعلی جی بی کے خلاف پنجاب حکومت کی ایف آئی آر کی حمایت کرتے ہیں ان کی ذہنی پستی پر ترس آتا ہے، اپوزیشن اراکین اسمبلی میں قومی غیرت کا بھی مظاہرہ ہونا چاہیے۔
وحدت نیوز(پشاور) پشاور میں گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر زراعت اور صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی بی کے صوبائی وزیر زراعت اور صوبائی رہنماء مجلس وحدت مسلمین محمد کاظم میثم نے جی بی ایس او کی پشاور میں جاری فعالیت کو سراہا اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کراچی)تھانہ ملیر سٹی کراچی میں کئی ہفتوں سے کوئی SHO تعینات نہیں علاقے میں اسٹریٹ کرمنلز بےلگام گھوم رہے ہیں، راہ گیر خواتین مسلسل زیورات اور نقدی سے محروم ہورہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں ، شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، آئی جی سندھ فوری نوٹس لیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نےوحدت ہاؤس ملیر میں اسٹریٹ کرائم کے متاثرہ علاقہ مکینوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ اوز کی تبدیلی اور موثر سکیورٹی انتظامات کے فقدان کے سبب اسٹریٹ کرمنلز شیر ہوچکے ہیں، دن دہاڑے شہریوں خصوصاً خواتین کے ساتھ لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، مخصوص گروہ خواتین سے فقط زیورات کا مطالبہ کررہاہے اور زبردستی زیورات اترواکر فرار ہوجاتا ہے۔
انہوںنے آئی جی سندھ ، ڈئی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ملیر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کسی فرض شناس اور بہادر پولیس آفیسر کو تھانہ ملیر سٹی میں ایس ایچ او تعینات کیا جائے، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے، خصوصاً ماسک پہن کر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر گھومنے والے مشکوک افراد کی تلاشی کو یقینی بنایا جائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مسلم امہ میں ارض پاک کو قائدانہ مقام حاصل ہے۔ہمیں امت مسلمہ کے وقار کو ہر حال میں مقدم رکھنا ہو گا۔اسرائیل ایک غاصب صہونی ریاست ہے جس کے ہاتھ ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اس نے عالم اسلام کے قبلہ اول پر ناجائز تسلط جما رکھا ہے۔اسرائیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مسلمان حکمران خیانت کار ہیں۔پاکستان کی سرزمین سے مختلف افراد کے دورہ اسرائیل نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی سے صحافی احمد قریشی کی برطرفی کافی نہیں بلکہ اس سے دورہ اسرائیل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔غیر ملکی ادارے پاکستان میں کیا کھیل رہے ہیں اور اس میں کون کون شریک ہے۔اس وفد کے دورہ اسرائیل کے کیا پس پردہ مقاصد تھے۔قوم ان سارے سوالوں کے جواب چاہتی ہے۔
انہوں نے کہ فلسطین کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ اصولی موقف ہے جس کا اظہار قیام پاکستان سے قبل بارہا کیا گیا۔اسرائیل اور امریکہ عالم اسلام کے بدترین دشمن ہیں انہوں نے ہمیشہ دوستی کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ان سے دور رہنا ہی ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے دورہ اسرائیل، فلسطینی مسلمان کے لیے یقیناً اضطراب کا باعث بن سکتا ہے۔برادر اسلامی ممالک کی ناراضگی مول لینا کسی بھی اعتبار سے درست نہیں۔
وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما ومجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی ہر کوشش قابل مذمت اور قائد و اقبال کے افکار سے انحراف ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیل جانے والے پاکستانیوں کو قانون کے مطابق سزا ہونی چاہئے انہوں نے پاکستانی پاسپورٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرکے قانون شکنی کی ہے جس کی انہیں سزا ملنی چاہئے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت بنے۔ انہوں نے کہا اسرائیل جانے والوں نے پاکستانی قوم کے وقار کو مجروح کیا اور مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔
انہوں نے کہا اسرائیل کی ناجائز ریاست عالمی قوانین، عرف، اخلاق اور انسانی کرامت کے لیے ایک مسلسل خطرہ ہے جس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی بات کرنے والے امت مسلمہ کے مجرم ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کی خاموشی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایک سرکاری ادارے (پاکستان ٹیلی ویژن) کا ملازم بھی اس وفد میں شامل ہے جسے فوری طور پر برطرف کیا جانا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا پاکستان کے مقامی ٹی وی چینلز پر اسرائیل جانے والے وفد کو باقاعدہ ائر ٹائم دیا جارہا اور اسرائیل کے حق میں ایک فضا بنائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کسی صورت قبول نہیں اور پاکستانی قوم اسرائیل کے حوالے سے کسی قسم کے سمجھوتے کو تسلیم نہیں کرے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی صدر کی طرف سے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف سے خیانت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر کی اجازت نہیں۔مذکورہ وفد کو غاصب اسرائیل کا دورہ کرنے کی اجازت کیوں اور کس کے ایما پر ملی۔دفتر خارجہ کو صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے دورے پر قوم کے سامنے وضاحت کرنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر آگ وبارود برسانے والوں سے دوستی دین اسلام سے غداری ہے۔امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہے۔حکومت ہوشمندی کا مظاہرہ کرے۔اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی غاصب اسرائیل کے لیے معمولی سی لچک کشمیر پر ہمارے موقف کو کمزور کر دے گی۔اسرائیل کے معاملے میں ہمارا دو ٹوک اور سخت موقف ہی خطے کے امن اور سلامتی کی ضمانت سمجھا جائے گا۔