Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور ہوشربا مہنگائی کو عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل معاشی انقلاب کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی امپورٹڈ حکومت کی صلاحیتیں ایک ماہ کے اندر ہی سب پر واضح ہو چکی ہیں۔جو حکومت اپنے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے معاشی استحصال کو ملکی ترقی کا زینہ قرار دے اس کی اہلیت پر سوائے افسوس کے اور کیا کیا جا سکتا ہے۔حکومت نے ملک کے انتظامی معاملات کی بجائے انتقامی معاملات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کا ہدف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کی بجائے سابق دور حکومت کے اقدامات کو نشانہ بنانا ہے۔عوام کو درپیش اذیت کا خاتمہ محض زبانی دعووں سے ممکن نہیں۔غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے خود کشی کا بڑھتے ہوئے رجحان کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہیں اپنی شاہ خرچیوں سے فرصت نہیں۔ اگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پر قابو پا کر انہیں معمول پر نہ لایا گیا تو پھر عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے سیکوئی نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔اشرافیہ کو پیٹرول کی مد میں جو مراعات دی جارہی ہیں ان کافوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کا صوبائی دو روزہ تنظیمی کنونشن بنام راہیان کربلا کراچی گلستان سو سائٹی میں شروع ہوگیا ہے۔ہفتہ چار جون صبح سے شروع ہونے والے کنونشن میں وحدت کانفرنس و دیگر پروگرامات سمیت انٹرا پارٹی الیکشن بروزاتوارکو منعقد کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ترجما ن علامہ مبشر حسن نے کراچی صوبائی دفتر وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے منعقدہ صوبائی کنونشن میں سندھ کے تمام ڈویثرن واضلاع  کے تنظیمی نمائندگان شریک ہورہے ہیں اورضلعی صدوراور نمائندے اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اگلے تین سال کیلئے سندھ کے نئے صوبائی صدر کا انتخاب کریں گے۔

اس موقع پر پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی خصوصی شرکت اور کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی کنونشن میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علماء کرام و زاکرین شخصیات سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہونگے۔

وحدت نیوز(پشاور) سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کے حکومتی اراکین کا مشترکہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سمیت مجلس وحدت مسلمین کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے ممبران اسمبلی صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم،پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمٹ شیخ اکبر رجائی اورپارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ بھی شریک تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ اتحادی حکومت خطے کے مسائل کے حل کیلئے آپ کے مشن کے مطابق کوشاں ہے

وحدت نیوز(سکرد) صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم بلتستان میں صوبائی اور ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں , ضلع سکردو , ضلع شگر ,ضلع کھرمنگ اور روندو کی ضلعی کابینہ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی-

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے 12 جون کو یادگار شہداء پہ تکریم شہداء اور استحکام پاکستان کے عنوان  سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا-  اجلاس میں شریک علماء کرام نے برسی امام راحل خمینی بت شکن کی مناسبت سے آپ کے کردار پہ سیر حاصل گفتگو کی- تنظیمی کارکنان کا جزبہ انتہائی دیدنی تھا-

 علماء کرام , نوجوانان اور تنظیمی عہدہ داران نے مجاہد ملت سے تجدید عہد کرتے ہوئے آپ کی والہانہ قیادت میں ہمیشہ کی طرح ہر قسم کی ظلم , ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا- جامعہ بلتستان کے نااہل وی سی کے حوالے سے آغا علی رضوی کے موقف کی بھر پور تائید کرتے ہوئے  متنازعہ وی سی کی دوبارہ ممکنہ تعیناتی کو مسترد کیا اور ایک قابل اور دیانت دار وی سی کی تعیناتی تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا-

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور و دعا کمیٹی لاہور کے زیر اہتمام برسی امام خمینی (ر) کی مناسبت سے قومی مرکز شادمان لاہور میں پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز برادر کاظم کربلائی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ممبر دعا کیمٹی لاہور  برادر سبط محمد نے دعائے توسل اور قاسم مہندی سے منقبت خوانی کی۔مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کیا۔

پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے کارکنان کی کثیر تعداد سمیت ماتمی دستہ وحدت ،ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ، خطیب جمعہ و جماعت جامعہ مسجد امامیہ سمن آباد علامہ سید امتیاز کاظمی ، خطیب مسجد شاہ کاظمین اقبال ٹاؤن نیلم بلاک علامہ سید بشیر رضوی اور سابق چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن افسر رضا خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کو ایم ڈبلیو ایم کا وائس چیئرمین مقررکر لیا ہے۔اس سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ علامہ احمد اقبال رضوی ایک باعمل عالم دین ہیں اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے انفرادی شناخت رکھتے ہیں۔وہ جماعت کے بانی اراکین میں شامل ہیں جبکہ اس سے قبل وہ مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ، صوبائی اور ضلعی عہدیداروں نے اس فیصلے کو تنظیم کی ترقی و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت اور لائق تحسین اقدام قرار دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree