Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یاد گار شہداء سکردو پر تکریم شہداء و خوددار پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ضلع سکردو بھرسے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،شرکاء نے ہاتھوں میں قومی وپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فضاء پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے ، امریکا مردہ باد اسرائیل نامنظور ، امریکی غلامی نامنظور جیسے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی، جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ شہید انسانی معاشرے کو حیات دیتا ہے ، شہید کے لہو کے رنگ کو کوئی نہیں مٹا سکتا ،آج کایہ اجتماع شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہے،پاکستان میں تکفیریت کو امپورٹ کیا گیا ، پاکستان کو درندوں اور بھیڑیوں کے حوالے کر دیا گیا، وطن کے بے گناہ بیٹوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ، ہم نے کہا ہم داخلی خود مختاری چاہتے ہیں ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں واشنگٹن میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو پاکستان سے وفاداری کے صلے میں صرف جھوٹے وعدے، دھوکا اور محرومیاں دی گئیں ،اس خطے کے بہادر عوام کو اپنے حق کے لئے میدان میں ثابت قدم رہنا ہو گا ، یہاں عوام کو حقیقی مسائل سے ہٹا کر غیر ضروری مسائل میں الجھایا جاتا ہے ،گلگت بلتستان پاکستان کا سر ہے بغیر سر کے دھڑ باقی نہیں رہ سکتا ،یہ جنت نظیر علاقہ اب تک محرومیوں کا شکار ہے ،گلگت بلتستان کے جائز آئینی حقوق کی جدوجہد کے لئے متحد ہونا ہو گا۔آئین پاکستان میں واضح ہے کہ کسی کے عقیدے کے بر خلاف تعلیمی نصاب نہیں پڑھایا جا سکتا، موجودہ نصاب تعلیم تنازعات سے بھرا ہوا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں، نصاب کے مسئلے پر ہمارے اکابرین نےماضی میں بھی طویل جدوجہد کی ہےشہیدآغا ضیاء الدین شہید ِ نصاب ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطےمیں اس وقت شفٹ آف پاور کے عمل جاری ہےجبکہ پاکستان بھی تاریخ کے نازک ترین دورسے گذر رہا ہے، امریکی مداخلت ایک منتخب حکومت کے خاتمے کا سبب بنی، ملک عدم استحکام کا شکار ہے، معیشت تباہ اور خزانہ خالی ہے، آئی ایم ایف نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچادیا ہے ۔ حکمرانوں نے ہوش مندی کا مظاہرہ اور معاشی استحکام کیلئے جرات مندانہ اقدامات نہ کیئے تو خانہ جنگی کا اندیشہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی ، گیس اور اشیائے خوردونوش کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے غریب کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ ہم پاکستان کو امریکی غلامی کا شکار نہیں بننے دیں گے ، خودداری کا درس قائد اعظم محمد علی جناح اورعلامہ محمد اقبال نے قوم کو دیا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)بھارت میں رسول اکرم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف شیعہ سنی علماء متحدہوگئے، کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہاکہ ھندوستان کی حکمران انتہا پسند جماعت بی جے پی کا دور اقتدار مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ طرز حکومت پر مبنی ہے۔ مسلمان خواتین سے پردہ چھیننا اور ھندوستانی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ قابل مذمت ہے۔

پریس کانفرنس سے علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان،مولانا عبد الحق ہاشمی امیر جماعت اسلامی بلوچستان و صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل،پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی صوبائی امیر جماعت اھل سنت بلوچستان،معراج خان کاکڑ چیئرمین پاکستان پیٹریاٹک یوتھ،عبدالہادی کاکڑ چیئرمین گرین پاکستان پارٹی،علامہ شیخ ولایت حسین جعفری صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان،علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم،ڈاکٹر عطاء الرحمٰن صوبائی صدر جمعیت اتحاد العلماء بلوچستان،علامہ سید رضا اخلاقی صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل بلوچستان،علامہ ذوالفقار علی سعیدی صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم،نبیل خان گرین پاکستان پارٹی،محمد یونس ضلعی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم،مولانا فضل ربی صوبائی صدر جماعت غرباء اھل حدیث،اقتدار احمد خان ناظم دعوت تنظیم اسلامی پاکستان و تحریک خلافت نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ ہر کچھ عرصے کے بعد مختلف ممالک میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت اسلام دشمن عناصر پیغمبر اسلام سید الانبیاء محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم کی ذات گرامی کی اہانت کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کے مرتکب ہوتے ہیں۔اسلام دشمن سامراجی قوتیں چاروں طرف سے مسلمانوں پر حملہ آور ہیں کیونکہ وہ یہ بات اچھی طرح سمجھتی ہیں کہ دین مقدس اسلام ان کے شیطانی استکباری اور استعماری عزائم کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس لئے وہ دین اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف چاروں طرف سے حملہ آور ہیں ایک طرف سے وہ دین اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو پالتے ہیں ان کی ٹریننگ کرتے ہیں ان کو سرمایہ دیتے ہیں اور وہ دہشت گرد عالمی استکبار اور سامراجی قوتوں کی سرپرستی میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہاتے ہیں مگر اس سب کے باوجود اس سب کا الزام مسلمانوں پر ہی لگایا جاتا ہے۔

دوسری طرف سے پوری دنیا کے اندر اسلامو فوبیا کے ذریعے لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کی مہم جاری ہے۔ حالانکہ مسلمان کشمیر فلسطین روہنگیا برما سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے نشانے پر ہیں اور یہ دہشت گردی کسی اور کی طرف سے نہیں بلکہ عالمی استکبار خصوصاً امریکہ اسرائیل اور انڈیا کی سرپرستی میں جاری ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں غاصب اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لئے سازشوں کا آغاز ہوچکا ہے مگر پاکستان کے غیرتمند مسلمان کبھی بھی کشمیر اور فلسطین سے غداری نہیں کریں گے اور نہ ان غداروں کو معاف کریں گے جو تحریک آزادی فلسطین و کشمیر کی پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہیں۔ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے کہا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے دل میں خنجر کی مانند ہے۔ پاکستان کی ریاست اور عوام اسرائیل کو ایک غاصب اور ناجائز ریاست سمجھتے ہیں۔ شیطان بزرگ امریکہ اور ان کے غلاموں کی جانب سے پاکستان پر اسرائیل غاصب کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دباؤ قابل مذمت اور شرمناک حرکت ہے۔ پاکستانی قوم قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہر قدم پر ساتھ ساتھ رہے گی۔

آخر میں ہم اسرائیل اور صیہونی لابی کی جانب سے فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ فلم عنکبوت مقدس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی استکبار اور سامراجی قوتوں کی شیطنت سمجھتے ہیں۔ امت مسلمہ کی دین مقدس اسلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اھل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت کو اسلام دشمن قوتیں کبھی بھی کم نہیں کر سکتیں۔ دنیا بھر کے مسلمان اپنے اتحاد و وحدت اور اسلامی اخوت کے ذریعے اسلام دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ تمام مسلمان شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سب مل کر قبلہ اول بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رہنماو بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی سفر زیارات کی غرض سے مشہد مقدس پہنچے، بعدازاں علامہ حسن ظفر نقوی نے مشہد مقدس میں واقع ایم ڈبلیو ایم کے دفتر موسسہ شہید عارف الحسینی کا دورہ کیا۔ جہاں مسئول مشہد مقدس حجتہ الاسلام آقائے عقیل حسین خان نے اُن کا استقبال کیا۔

حجتہ الاسلام آقائے عقیل حسین خان نے بزرگ عالم دین کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سالانہ پروگرامزکی رپورٹ پیش کی۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے شعبے کی فعالیتی رپورٹ کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اہم نکات کی جانب اشارہ کیا۔

ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنما حجتہ الاسلام آقائے آزاد حسین، حجتہ الاسلام آقائے عارف حسین، حجتہ الاسلام آقائے الفت حسین جوئیہ، محمد عمران نجمی، سید عون نقوی، سید شاہد شیرازی، ہادی حسین، ملک ربنواز، ساجد حسین، سید حسنین خادم اور ظفر عباس معصومی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حکمران سٹینڈ لیں اور مودی کو پیغام پہنچائیں کہ ناموس رسالت کا معاملہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا معاملہ ہے، اس لیے ہم کبھی بھی گستاخی برداشت نہیں کرینگے۔ سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مداخلت کا گندا کھیل ختم ہونا چاہیے، ہمارے ملک کی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہ ہو، پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہ بنے، گلگت بلتستان کی سرزمین کو بے آئین رکھنا حکمرانوں پر بدنما داغ ہے، یہ اس سرزمین کے مخلص ترین لوگوں کیساتھ خیانت ہے۔

ناموس رسالت پر کوئی کمپرومائز نہیں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ناموس رسالت بہت اہمیت کی حامل ہے، ہر غیرت مند ناموس کی حفاظت کرتا ہے، انڈر کے اندر ناموس رسالت کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، ہم جانتے ہیں کہ مودی سرکار وحشی اور درندہ صفت سرکار ہے جس کی تاریخ قتل و غارت گری سے بھری ہوئی ہے۔ کشمیر میں مظلوموں پر ظلم اور پورے انڈیا میں دوسرے مکاتب فکر کے لوگوں پر ظلم سب پر عیاں ہے جس کیخلاف پوری دنیا اور پاکستان میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران سٹینڈ لیں اور مودی کو پیغام دیں کہ یہ مسئلہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کا مسئلہ ہے اس لیے ہم کبھی برداشت نہیں کرینگے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکی مداخلت کا گندا کھیل ختم ہونا چاہیے۔ کوئی بھی غیرت مند آدمی اپنے گھر میں کسی غیر کی مداخلت کو برداشت نہیں کرتا، پاکستان ہمارا مادر وطن ہے، ہمارا گھر ہے، ہمارے موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے تسلیم کیا کہ امریکہ نے ہمارے معاملات میں مداخلت کی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ ڈرٹی گیم ختم ہونا چاہیے جو امریکہ نے پوری دنیا میں شروع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تاریخ قتل و غارت گری سے عبارت ہے، ہم جانتے ہیں کہ جاپان پر جب امریکہ نے ایٹم بم مارا تو اس سے پہلے ہی جاپان جنگ بندی کی بات کر چکا تھا، ہٹلر کا خاتمہ ہو چکا تھا، جنگ ختم ہو رہی تھی لیکن اس کے بائوجود امریکہ نے جاپان پر ایٹم بم مارا۔

یہ قاتل امریکی اسٹیبلشمنٹ ہے جو ہمیشہ قاتل پالتی ہے۔ وہ چاہے اسرائیل کی شکل میں ہو، دہشتگردوں کی شکل میں ہو یا داعش کی شکل میں۔ لہٰذا پاکستان کے معاملات میں امریکی مداخلت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں عوام مداخلت کو ہرگز قبول نہیں کرینگے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے فیصلے آزاد ہو، لندن اور واشنگٹن میں نہ ہو۔ خارجہ پالیسی آزاد ہو، داخلی خودمختاری ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی سرزمین کسی بھی ملک کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہ بنے۔

گھر میں سانپ کے بچے پالے گئے
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ موجودہ حالات کے اندر پاکستان کو قومی وحدت بچا سکتی ہے، پاکستان کے عوام اس بیانیے پر اکھٹے ہیں کہ ہم غلامی ہرگز قبول نہیں کرینگے۔ اگر ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہوتی تو پاکستان دہشتگردی کی بھینٹ نہ چڑھتا، پوری دنیا سے دہشتگردوں کو یہاں لا کر نہ بسایا جاتا، گھر میں سانپ کے بچے پالے گئے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو نشان عبرت بنائیں گے
پریس کانفرنس کے دوران سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔ یہ ہماری ریڈ لائن ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر اسرائیل بنانے کی مذمت کی تھی، قرآن کی رو سے بھی یہ بات واضح ہوتی ہے کہ کبھی بھی ہم ان صیہونستوں کو قبول نہیں کر سکتے۔ لہذا فلسطین فلسطینوں کا ہے۔ ہم دو ریاستی نظریے کو بھی نہیں مانتے، ایسا نہیں ہو سکتا ہے کہ فلسطین کا ایک حصہ ان ڈاکوں کو دیا جائے جنہوں نے قبضہ کیا۔ جو بھی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کریگی عوام اسے نشان عبرت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حیرانی ہے کہ جہاں ایک طرف گریٹر اسرائیل کا نظریہ ناکام ہو چکا ہے دوسری طرف آپ ان سے ملنے کیلئے جا رہے ہیں، جو وفد بھیجا گیا ہے یہ ایک خیانت ہے، حکمرانوں کو اس پر واضح سٹینڈ لینا چاہیے۔

سرزمین بے آئین
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو سرزمین بے آئین رکھنا حکمرانوں پر بدنما داغ ہے، مخلص ترین لوگوں کو بے آئین رکھا گیا پھر خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں آج تک آپ نے اجازت نہیں دی کہ کوئی غیر مقامی وہاں زمین خریدے لیکن گلگت بلتستان کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کیلئے آپ نے اس کی اجازت کیوں دی؟ اس سرزمین کو بے آئین رکھا ایک خیانت ہے اور لوگوں کی وفاداری کو ٹھکرانے کے مترادف ہے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سربراہ سید علی رضوی، شیخ نیئر عباس مصطفوی و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین شعبہ خواتین کےزیر اہتمام حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل طلبا اور طالبات میں علامہ مقصود علی ڈومکی کے ہاتھوں خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے۔ جشن میلاد امام علی رضا علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ آل رسول نے اپنے پاکیزہ اخلاق اور اعلیٰ کردار سے دین اسلام کی تبلیغ کی اور بنی عباس کی منافقت اور اسلام دشمن کردار کو بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار کی جانب سے دین اسلام اور امت مسلمہ کے خلاف سازشیں جاری ہیں اس حوالے سے حال ہی میں مشہد مقدس اور روضہ پاک حضرت امام رضا علیہ السلام کی توہین پر مبنی فلم عنکبوت مقدس جاری کر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔ اسلام دشمنوں کی جانب سے دین مقدس اسلام قرآن کریم پیغمبر اسلام اور اہل بیت کی توہین کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے جو کہ سامراجی سازش اور اسلام دشمنی کا حصہ ہے۔ انڈین حکمران جماعت کی ترجمان کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین شرمناک حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام نے ادیان عالم کے علماء اور نمائندوں سے جو علمی مناظرے کئے ہیں وہ آج بھی  دین اسلام کی حقانیت و صداقت کی بہترین دلیل ہیں۔ دین اسلام علم و حکمت اور حضرت محمد و آل محمد کے اخلاق کریمہ کے ذریعے دنیا میں پھیلا ہے۔ اس موقع پر مدرسہ کی طالبات نے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شان میں منقبت پیش کی اور گروہ تواشیح نے حضرت حجت خدا امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں سلام فرماندہ کے عنوان سے منقبت پیش کی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام راہیان کربلا صوبائی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی،رکن مرکزی تنظیم سازی کونسل آصف ایڈوکیٹ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی،نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نئیر عباس مصطفوی،ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری سمیت صوبائی رہنماؤں اور ضلعی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شہدا ءکی یاد منانا اور ان کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے کیونکہ شہداء نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کیا اور اسلامی نظریات، ملکی حفاظت اور ناموس وعزت وآبرو کےلیے اپنی جانوں کو قربان کیا،شہداء کی قربانیوں کا صلہ ہے کہ ہم آج آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔ شہداء اللہ کے ہاں سے رزق پارہے ہیں اس لئے انہیں مردہ نہ کہو۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں رجیم چینج کے نام پر امریکی غلامی کو قبول کیا جارہا ہے اس کی ہر سطح پر مخالفت کریں گے اورہم امریکی غلاموں سے کسی قسم کا کوئی تعلقات نہیں رکھیں گے۔ کانفرنس کے آخر میں انٹرا پارٹی الیکشن منعقد ہوا جس میں علامہ آغا علی رضوی بھاری اکثریت کے ساتھ صوبائی صدر منتخب ہوئے۔

 آغا علی رضوی کو دوبارہ صوبائی صدر منتخب ہونے پر پارٹی کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے مبارکبادی، آغا علی رضوی نے کہا کہ میں اراکین صوبائی شوریٰ کا شکریہ ادا کرتا ہیں کہ انہوں نے مجھے دوبارہ صوبائی صدر منتخب کیا ،میں اپنی بساط کے مطابق اپنے فرائض منصبی سےعہدہ براہ ہونے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree