Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں امام خمینیؒ کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران علامہ صادق جعفری نے کہا کہ مسلمان ذلت و رسوائی سے بچنے کیلئے امام خمینیؒ کے افکار و نظریات کی پیروی کریں لیکن آج مسلمان خصوصاً عرب دنیا کی سوچ اس کے برعکس نظر آتی ہے اور دین کے دشمن جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور امریکی اسلام پر عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں کسی بھی قسم کی ایسی فکر کا کوئی وجود نہیں جس میں اسلامی تعلیمات سے تضاد ہو۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ نظام الٰہی کی پیروی کریں اور اسلام کے حقیقی اصولوں کو سمجھا جائے کیونکہ آج امریکہ اسرائیل کی جانب سے مسلم دنیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے خاتمے کیلئے ہمارے حکمرانوں کو جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس موقع پر نوید قمر زیدی، افسر علی رضوی، شاہد حسین زیدی، ناصر حسین زیدی، ذاکر حسین سید، ضرغام حیدر، یاسین علی جعفری اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام بھارتی چینل پر حضرت محمد (ص) کی شان میں ہونے والی گستاخی کیخلاف نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم و ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت، بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا، سرکار اور بی جے پی مسلمان اور اسلام دشمنی میں حد سے زیادہ بڑھ چکے ہیں، پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ عالمی سطح پر بھارتی ہرزہ سرائیوں کو بے نقاب کرے، او آئی سی اور اقوام متحدہ اسلام مخالف اقدامات کا نوٹس لیں، بھارتی جنتا پارٹی کا ماضی اسلام دشمنی سے بھرا پڑا ہے۔

علامہ نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالم اسلام کے دل زخمی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کوئی بھی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا، ہماری جانیں حرمت رسول پر قربان ہیں، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، ریلی سے مولانا عمران ظفر، سید قمر عباس نقوی، عاطف حسین، سید ندیم عباس کاظمی، نعیم عباس کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلا م آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بجٹ 2022-23 کو عوام دشمن  قرار دے دیا ہے ۔ اپنےمذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔حکومت کی طرح بجٹ بھی امپورٹڈ ہے۔آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کی بجائے اس کے چنگل میں خود کو مزید پھنسا لیا گیا۔وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن واضح ہے۔بجٹ عوام کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ ہے۔ غریب کی زندگی اذیت ناک ہو گی،  پینشرز کے لیے پانچ فیصد اضافے کا اعلان کر کے ان بزرگ طبقے کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا،عوام مزید ٹیکسوں کے  بوجھ کے متحمل نہیں،وفاقی بجٹ متوسط طبقے کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوگا۔حکومت کے پاس مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ زرعی اصلاحات لائی جاتیں تو ملک میں ہر سال گندم امپورٹ نہ کرنی پڑتی،عام آدمی کے لیے یہ بجٹ کسی بھی اعتبار سے حوصلہ افزاء  نہیں، بدترین مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ظلم ہے۔وزیر اعظم اور وزراء کے شاہانہ اخراجات میں کمی اور مراعات کا مکمل خاتمہ کر کے ملکی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا تھا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں شامل تمام اسلامی مکاتب فکر سے تعلق رکھتے والی جماعتوں کے مرکزی نمائندگان کی اسلامی یکجہتی میں اضافہ  کے لئے جاری کوششوں کے تسلسل میں اسلامی ممالک کے سفراء سے ملاقات کے پہلے مرحلے میں جمہوری اسلامی ایران کے اسلام آباد سفارت خانہ میں آمد۔

سفیر محترم جناب سید محمد علی حسینی سے ملاقات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔اس موقع پر مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل جناب ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے بھی اظہار خیال کیا ۔دیگر شرکاء میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، جے یو پی کے راہنما پیر صفدر گیلانی ،جمعیت اہلحدیث کے راہنما بھی شامل تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیراہتمام عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا علیہ الصلاۃ و السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ تصویری نمائش کا افتتاح سابقہ صوبائی وزیر صحت اور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ نے کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خاص معروف دانشور اور مصنف آغا گل تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اہل بیت رسول سے عشق اور محبت ایمان کا تقاضا ہے۔ آل رسول کا پاکیزہ و بے عیب کردار عالم انسانیت کے لئے قابل تقلید ہے۔ بشر کی ہدایت دین اسلام کی سربلندی اور باطل طاغوتی قوتوں کے مقابل اھل بیت علیھم السلام کی عظیم جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اپنے پاکیزہ گفتار اور پاکیزہ صفات کے باعث تمام مکاتب فکر کے مسلمان بلکہ مختلف ادیان کے پیروکاروں کے نزدیک آل رسول قابل صد احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈین بی جے پی کی جانب سے توہین رسالت ناقابل معافی جرم ہے۔ جان بوجھ کر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابقہ صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچوں کی تاریخ رسول اللہ اور اہل بیت پیغمبر سے محبت اور عقیدت سے عبارت ہے۔ بلوچستان میں بسنے والے مختلف مکاتب فکر کے درمیان محبت اور احترام کا رشتہ موجود ہے۔ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت پر تصویری نمائش کا انعقاد بہترین قدم ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور اور مصنف آغا گل نے کہا کہ مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام سے عشق اور محبت ایمان کا تقاضا ہے فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذات گرامی فضائل و کمالات کا مجموعہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری نشر واشاعت مولانا ذولفقار علی سعیدی نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام کو امام رؤوف کہا جاتا ہے۔ آج بھی آپ کا روضہ انور لاکھوں کروڑوں انسانوں کی عقیدت اور محبت کا مرکز ہے۔اس موقع پر مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کی طالبات نے بارگاہ امامت میں منقبت پیش کی آخر میں معزز مہمانوں کو بلوچ تاریخ اور عقیدہ ظہور مہدی علیہ السلام کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے بھارت کی حکمران سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان کی طرف سے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخانہ کلمات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو بھارت کے ساتھ تجارتی و سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرکے ختمی مرتبت حضرت محمدؐ سے اپنے عشق و مودت کو واضح کرنا ہوگا، مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والی بھارتی حکومت نے اب دین اسلام اوراس کی بنیادوں پر حملہ کرنا شروع کردیا ہے، اگر دنیا بھر کے مسلمان بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں تو بہت مودی حکومت کی تباہی کا آغاز بھارت کے اندر سے شروع ہوجائے گا، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں۔

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ متعصبانہ سوچ کی بنیاد پر تاریخ کو مسخ اور باعظمت شخصیات کی توہین کرنے کی کسی کو قطعاََ اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کی طرح اس کی جماعت کے اراکین بھی بیمار ذہنیت کے حامل ہیں، مسلم ممالک کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر موثر انداز میں اپنی آواز بلند کریں اور اس کا معاشی مقاطعہ کرکے سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی بھارت کا ناقابل معافی جرم ہے، ہر کلمہ گو پر واجب ہے کہ وہ بھارت سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اس کی سزا میں اپنا حصہ ڈالے۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ بھارت سے سفارتی سطح پر اس واقع کی سرزنش کی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree