
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کمزور اور طاقت ورکیلئے یکساں نظام انصاف پر عمل پیرا ہو، ایک ڈرائیور کی بیوی اور شیرخوار بچی کیلئے انصاف کے تقاضےالگ ہیں اور ایک سارٹیفائڈ چور کی بیٹی کیلئے الگ، یہ دہرا معیار انصاف وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔اعلیٰ عدلیہ پر سے عام شہری کا اعتماد ختم ہورہا ہے۔ شہباز گل کا ڈرائیور مجرم ہے تو سزا اس کی بیوی اور معصوم بچی کو کیوں دی جارہی ہے۔ حکمران خوف خدا کریں اور آخرت سے ڈریں ، مولا علیؑ کا فرمان ہے حکومتیں کفر سے تو چل سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کے تمام قائدین اعلیٰ عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں لیکن قانون اس کے سامنے اندھا ، بہرااور گونگا ہوجاتا ہے، علاج کے نام پر جھوٹ بول کر ایک جماعت کا قائد بیرون ملک فرار ہوجاتا ہے اور اس کے ضمانتی وزیر اعظم بنادیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا کہ جہاں محب وطن شہری جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور چور لٹیرے مسند اقتدار پر براجمان ہوں ۔
وحدت نیوز(گلگت) یوم علی اصغرؑ کی مجالس ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے مختلف مقامات پر عقیدت و احترام سے منعقد کی گئیں (حیدر پورہ)امام بارگاہ قصر زہرہؑ میں یوم علی اصغرؑ کی مجلس سے ذاکرہ اہلیبیت محترمہ سیدہ رباب رضوی نے خطاب فرمایا، برمس پائن امام بارگاہ میں یوم علی اصضر سےپرنسپل جامعہ خدیجتہ الکبری محترمہ خانم رباب نے خطاب فرمایا۔
انہوں نے تعمیر معاشرہ میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ایم ڈبلیو ایم رہنما شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے سیینئرخواہران ایم ڈبلیو ایم گلگت شعبہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کے زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا مقصد امر بالمعروف اور نھی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ھدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔انہوں نے ریاستی اداروں کو بھی تنبیہ کی کے بے جا گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جائے اور اصل ہاتھ کو پکڑا جائے مجلس کے اختتام پر شبیہ جھولا علی اصغرؑ برآمد کیا گیا مجلس وحدت کی سینئر خواہران کی جانب سے نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی)المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کی جانب سےدوران عشرہ محرم الحرام شہر بھرمیں سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن سید زین رضوی کے مطابق اے ڈی ایم سی نے مرکزی جلوس عاشورہ میں سبیل ٹرک کا اہتمام کیا جہاں سے عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔
9 محرم الحرام نیوکراچی کے مرکزی جلوس عزا امام بارگاہ ابوتراب سیکٹر فائیوجی نیوکراچی اور بزم حسینی سیکٹر فائیو ای سے برآمد ہوئے اور مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئےا امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی میں اختتام پزیر ہوئے۔ جس میں عزاداران امام مظلوم کے لئے سبیل کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ہزاروں عزاداروں کو شربت کی سبیل سے سیراب کیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع ملیر میں مسجد وامام بارگاہ حسینی ماوری ٹاؤن قائد آباد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور چوکنڈی میں امام بارگاہ علی ابن ابی طالبؑ میں بھی جلوس عاشورہ کےدوران سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔ زین رضوی کے مطابق ضلع غربی 06 جگہوں پر، 01 روز حیدری یونٹ، سادات کواٹر حسین آباد، سرجانی ،گہرام گوٹھ ،عبدالرحیم گوٹھ،پاور ہاوس چورنگی نارتھ کراچی،امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی ،العباس لاسی گوٹھ،جامع مسجد نورایمان ناظم آباد،جامع مسجد سکینہ امام بارگاہ شاہ کاظمین،مرکزی جلوس 9 محرم،پہلی محرم سے دس محرم UC:10کورنگی ،8,9 محرم جے ون کورنگی میں بھی دوران جلوس و مجالس سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی یاد میں مقتل شہداء کوئٹہ روڈ پر شمعیں روشن کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ، ایس ایس پی سمیر نور چنہ ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی، انجمن سپاہ علی اکبر کے چیئرمین سید احسان شاہ بخاری، وارثان شہدا اور سانحہ شب عاشور کے زخمیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شب عاشور سانحے کے شہدا نے راہ خدا اور حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ملک بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کو روکے جو آج بھی ملک میں کفر اور شرک کے فتوے لگا کر نفرتوں کو ہوا دے رہی ہیں۔ شہدائے شب عاشور میں شیعہ سنی مسلک کے جوان اور بچوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ یہاں شیعہ سنی مسلک کے لوگوں میں محبت اور اخوت کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سانحہ شب عاشور کے شہداء کی یادگار تعمیر کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے سندھ حکومت کو یاداشت پیش کریں اور یادگار شہداء کی تعمیر کے حوالے سے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ایس ایس پی نے شہدائے شب عاشور کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہداء کسی ایک مسلک اور مذہب کے نہیں بلکہ تمام شہر اور شہریوں کے لئے یکساں قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے ضلع خیرپور کے علاقے لقمان میں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جانب سے لگائی گئی سبیل پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی جانب سےحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے عشرہ محرم الحرام کے پر امن اختتام پر کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کی ریلی کی اجازت دینا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں مختلف سبیلوں اور گھروں پر پھتراو کرنا اور پولیس کی جانب سے الٹا سبیلوں اور عزاداروں کے گھروں پر شیلنگ کرنا خیرپور میں امن و امان خراب کرنے باقائدہ سازش ہے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے وزیر اعلی سندھ وآئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کے وہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خیرپور کی ضلعی انتظامیہ اور کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت کے کارندوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید الشہداء علیہ السلام نے عاشورہ کے دن اپنی قربانی کے ذریعے دین اسلام کو بچایا۔ اگر انکی قربانیاں نہ ہوتیں، تو دین، اسلام، شریعت، حلال و حرام، نکاح و پاک دامنی، عدل و انصاف اور انسانیت ختم ہوجاتیں۔ کیونکہ جب یزید نے شام میں سید الشہداء کے سر مبارک کو اپنے سامنے رکھا تھا اور یزید کے ناپاک ہاتھ میں ایک لاٹھی تھی جو وہ سیدالشہداء کے مبارک دانتوں پر مار رہا تھا، اس وقت اس نے اپنی ناپاک زبان سے جہالت کے دور کا یہ شعر پڑھا "ﻟﻌﺒﺖ ﻫﺎﺷﻢ ﺑﺎﻟﻤﻠﻚ ﻓﻼ۔ ﺧﺒﺮ ﺟﺎﺀ ﻭﻻ ﻭﺣﻰ ﻧﺰﻝ" جسکا مطلب یہ تھا کہ بنی ہاشم نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے ایک ڈرامہ رچایا، نہ کوئی وحی نازل ہوئی، نہ کوئی دین آیا۔ یعنی یزید اگر باقی رہتا اور سیداشہداء علیہ السلام کی مقاومت و قربانی نہ ہوتیں، تو یزید دین و شریعت کا خاتمہ کر دیتا۔ کفر، خواہشات نفسانی، جرم، کرپشن، دھوکہ، فریب اور دیگر جرائم انسانوں میں عام ہو جاتا اور انسانیت کا نام و نشان باقی نہ رہتا۔
علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ سیدالشہداء علیہ السلام کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے جو جلوس نکلتا ہے اورعزاداری ہوتی ہے یہ در حقیقت اسی پیغام کو بچانے اور سیدالشہداءؑ کی قربانی کو یاد کرنے کیلئے کی جاتی ہے۔ جس سے ایک مرتبہ پھر انسانیت کے کان میں توحید رسالت، نبوت، شریعت، عدل و انصاف، پاک دامنی زندہ ہوجاتی ہیں۔ معاشرہ میں انسانی اقدار کے زندہ رہنے کیلئے ایسے مجالس و جلوس کا ہونا لازمی ہے۔ ہم جو جلوس نکالتے ہیں، اسکا بھی یہی مقصد ہے۔ البتہ مجالس پڑھنے والے افراد پر لازم ہے کہ قرآن کا بغور مطالعہ کرے، رسول ص، احادیث رسول ص، سیرت رسول ص و سیرت معصومینؑ و احادیث معصومینؑ سے سیدالشہداءؑ کے مقاصد کو واضح کریں۔ آفاقی پیغامات کو نئی نسل کے سامنے رکھیں، تاکہ یہ تمام باتیں اور خوبیاں کربلاء کے ذریعے پوری دنیا تک پہنچے۔ پوری دنیا میں انسانیت کی اصلاح ہوتی رہے اور ظہور امام زمانہ (عج) عام ہوتا رہے۔ تاکہ امام (عج) تشریف لاکر پوری دنیا کو سیدالشہداءؑ کی قربانیوں سے آگاہ، امن و امان، انسانیت اور دوستی فراہم کرے۔