
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے ایک مرتبہ پھر نہتے نمازیوں پر حملہ کر کے اپنی سفاکیت دکھائی ہے ۔ انتہائی سکیورٹی کے انتظامات والے علاقے میں ایسا دھماکہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ جنہوں نے عوام کو تحفظ دینا ہے وہ سیاست اور حکومت کے کھیل میں مشغول ہیں۔ شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت زخمیوں کی جلد شفا یابی کے لئے دعا گو ہوں۔
وحدت نیوز(ہری پور) ماہِ رجب کو پورے ملک میں مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی کے طور پر منایا جا رہا ہے اسی سلسلے میں ہریپور میں بھی تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں کچھ دن پہلے ہریپور کی تحصیل غازی میں تنظیم سازی کی گئی اب ضلع ہریپور کے لئے دورہ جات شروع کیے گئے ہیں اسی سلسلے میں عزاداری سیل کے صوبائی چیرمین نیر عباس جعفری اور ضلع آبیٹ آباد کے صدر شجر علی کاظمی نے ہریپور کے گاؤں مانکراے کا دورہ کیا ہے اور پہلی دفعہ شعیہ عوام سے براہ راست گفتگو کی اور لوگوں کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور مانکراے میں یونت سازی کے حوالے سے بات کی ہے جو انشاءاللہ جلد ہی مانکراے میں یونٹ بنایا جائے گا عوام کے مشورہ سے محمد اسحاق حیدری کو ضلعی کوآرڈینٹر بنایا گیا ہے سب نے کہا کہ محمد اسحاق حیدری کے پاس لوگوں کے رابطے نمبر موجود ہیں وہ ضلعی تنظیم کے بنانے میں اپ کا مددگار ثابت ہو گا اسی لیے محمد اسحاق حیدری کو ضلعی کوآرڈینٹر مقرر کیا گیا ہے اسی تنظیم سازی کے حوالے سے 29 جنوری کو انشاءاللہ کوہمل سیداں. کریکی. جبری کا دورہ کیا جائے گا اس دفعہ انشاءاللہ کاغذی کاروائی نہیں ہو گی۔
وحدت نیوز(جھل مگسی) ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر اسٹڈی سرکل کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نے ضلع جھل مگسی میں مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں منعقد ہونے والے اسٹڈی سرکل سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی بلوچستان میں انعقاد ہونے والا اسٹڈی سرکل قائد وحدت حجة الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ہوا ہے۔
آئندہ بھی باقائدگی سے اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسٹڈی سرکل کی صدارت ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، حبیب اللہ دھکڑ، یوتھ کے ڈویژنل صدر سید وفا عباس شاہ نقوی، ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، گہنور خان نجف، تحصیل گنداواہ کے صدر سید زاہد حسین شاہ حسینی، غلام محمد شیرازی اور یونٹ حسینی کے کارکنان نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021 اور اور حکومت وقت کی جانب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ممکنہ گرفتاری کے عزائم کے خلاف میزان بینک چوک سے احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج ریلی میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی محمودالحسن اور ضلعی رہنماؤں اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان نے شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرے کو خطاب کرتے محمودالحسن او ضلعی رہنما مولانہ کاظم مطہری نے کہا کہ سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی نے کروڑوں مسلمانوں کے احساسات مجروح کیے ہیں اور ایذاء رسانی کی گئی ہے۔ کتاب مقدس کی توہیں دراصل یورپ کی اسلام فوبیا کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے، یہ فسادات برپا کرنے کی عالمی صہیونی سازش ہے۔
مقررین نے مزید خطاب کرتے کہا کہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل 2021 ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کے مترادف ہے۔ بھائی کو بھائی سے لڑانے کے لیے ملک کے اس بحران میں بل پیش کر کے فرقہ واریت کو ہوا دی گئی ہے اور اس بل کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لولی لنگڑی حکومت نے اگر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خلاف کو کوئی قدم اٹھایا تو ملک کو جام کر دیں گے اور حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) بے حس حکمرانوں نے عوام پر ایک مرتبہ پھر سے پیٹرول بم گرا کر بے حسی کی انتہا کردی جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی سخت مہنگائی کے عذاب سے دوچار ہے، آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا، ایک زرعی ملک میں غریب عوام 170 روپے کلو آٹا خریدنے پر مجبور ہیں ، خواتین اور مرد آٹے کے حصول کے لیے لائنوں میں خوار ہو رہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی،بے حسی کی انتہا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ نااہل حکمرانوں سے ملک کا نظم ونسق کنٹرول نہیں ہو رہا لیکن اس کے باوجود وہ اقتدار کی ہڈی کو منہ سے نکالنے پر تیار نظر نہیں آتے، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں لیکن امپورٹڈ حکمرانوں کے پاس سوائے پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سوا اور کوئی حل نہیں ہے،ڈالر ملکی تاریخ کی سب سے اونچی اڑان بھر رہا ہے جس کا نتیجہ مہنگائی کی شکل میں عوام کو بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نو ماہ کے دوران چھ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے لیکن حالات ہیں کہ سنبھل ہی نہیں رہے جس سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ان ناعاقبت اندیش حکمرانوں میں سے کوئی بھی ملک کی خستہ حالی کا ذمہ قبول نہیں کر رہا بلکہ جونک کی طرح ملک کا خون چوس رہے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع غربی کراچی کا ہنگامی اجلاس ضلعی صدر سید کلیم رضا کی زیر صدارت مرکزی امام بارگاہ حیدر کرار اورنگی ٹاون میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈویژنل صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے موجود ملکی اور عالم اسلام کی حالات پر گفتگو کی اور ہنگامی صورت حال میں تمام کارکنان کو تیار رہنے پر زور دیا ۔
اس موقعے پر ڈویژنل رہنماسید سبط اصغر زیدی، ضلعی صدر سید کلیم رضا نے بھی تنظیمی ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کی اضلاع کے یونٹ اور ضلعی کابینہ نے اس بات کا عہد کیا ،مرکزی صوبائی ڈویژنل قیادت ہماری ریڈ لائن ہے اور اپنی قیادت تحفظ کیلئے کسی حد تک جائینگے۔