
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(پشاور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب جعفری نے پشاور بم دھمکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے اور اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی انکا مقدر ٹھہرے گی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے قانون نافذ کرنیوالے ادارے سخت کاروائی کریں اور ان ملک دشمن عناصر کے سروں کو سختی سے کچل دینے میں ہی عافیت ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے خیبرپختونخواہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے لہذا وقت آن پہنچا ہے کہ ایک منظم حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے عفریت کو ختم کر دینا چاہیے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت،انہوں کہا کہ پشاور مسجد میں دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔متاثرہ خاندانوں کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے امن کو خراب کرنا چاہتا ہے ۔ ہمیں متحد ہونا ہو گا اور ملکر دشمن کا مقابلہ کرنا پڑے گا ۔ داعش کا دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا مقصدوطن عزیز پاکستان کے خلاف دوبارہ دہشت گردی مسلط کرنے کا بہانہ ہے ۔ داعش جیسے دہشت گروہ سے مرعوب ہونے کی بجائے اس کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ جتنی بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں ان کے خلاف متحد ہو کر ایک لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔ ان دہشت گردوں کو مزید موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ آسانی سے ہمارے ملک میں اس طرح کی مذموم کاروائیاں کرتے رہیں ۔ ہم سب پاکستانی متحد ہیں ۔ ان شاءاللہ ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ آسان لیا گیا اگر حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتی تو اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوتے ۔ ابھی بھی حکومت وقت وقت ضائع کیے بغیر ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروئی کرے جنہوں یہ مذموم کاروائی کی ہے ۔ اور بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے ۔ وہ اللہ کے گھر میں ۔ امید ہے حکومت سنجیدگی کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کی آواز بن کر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے گی ۔
وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی ایران سے واپسی پر لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی تحصیل صدور سے ملاقات کی جس میں انہیں ایام بیض کے اعتکاف کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
محترمہ معصومہ نقوی کو بتایا گیا کہ خواتین کی بھرپور آمادگی کے اظہار پر اس سال لاہور میں تین جگہوں پر اعمال ام داود کا اہتمام کیا جا رہا ہے ان شاء اللہ ان ایام بیض و اعتکاف میں خواتین کی بھرپور شرکت ہوگی۔
وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب برادر شیخ عمران علی کی زیر صدارت صوبہ پنجاب کی فلاح وبہبود کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں برادر خاور صاحب ،برادر ضیغم صاحب ،برادر صفدر صاحب ،برادر کاظم نقوی ،برادر شبیر شاہ ،برادر علی رضا کاظمی ودیگران نے شرکت فرمائی ۔ عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ ماہ رجب المرجب اور شعبان المعظم میں فعالیت پو فوکس کیا گیا تاکہ ماہ رمضان المبارک میں اس فعالیت کے نتائج حاصل کیے جائیں ۔ ان شاءاللہ جلد ہی فلاح وبہبود کونسل کی اگلی میٹنگ بلائی جائے گی جس میں مزید ممبران کا اضافہ کیا جائے گا ۔
وحدت نیوز(پشاور) شبیر حسین ساجدی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ نے پشاور خود کش دھماکے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے عوام چیخ رہی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کو ایک بار پھر سازش کے تحت تختہ مشق بنایا جارہا ہے ۔ ریاستی ادارے ناکام ہوتے جارہے ہیں یا مذموم سازش کا حصہ بنتے جارہے ہیں ۔ خیبر پختون خواہ پولیس کو ناکام بنایا جارہا ہے جس سے عوام کے اندر بے چینی اور عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور مسجد خود کش دھماکہ ظلم کی انتہا ہے ۔ بے گناہ نمازیوں کا خون دہشت گردوں کیلیے نابودی کا باعث بنے گا۔ سیکیورٹی فورسز اور ادارے سنجیدہ ہوتے اور کما حقہ ذمہ داری پوری کرتے تو اج اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ مقتدرہ حلقے ملک کے اندر بڑھتی ہوئی انتہا پسندی دہشت گردی اور خون خرابے پر قابو پانے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔ دہشتگرد قاتل پولیس لائینز جیسے حساس مقام پر خودکش دھماکہ کرسکتے ہیں ۔ باقی شاہراہیں سکول کالجز یونیورسٹیز مساجد امام بارگاہیں مسجد مندر اور بازار کیسے محفوظ ہونگے ۔ صوبایی جنرل سیکرٹری نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ دہشت گردی کی اس ظالمانہ لہر کا مقابلہ کرنے لیئے متحد ہو جاییں۔ اور سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کردار ادا کرتے ہوئے کے پی کے کو دہشت گردی کے چنگل سے ازاد کروائیں۔ ریاست کو چاہیے کہ وہ عوام کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے اور دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وحدت نیوز(سکردو) رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت سوز اقدام میں ملوث دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔دھماکے میں شھید شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی بحران کے ساتھ دہشتگردی میں بھی خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ملک میں بد نظمی پھیلانے والے عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے،وفاقی و صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے پس پردہ قوتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشگردوں کے خلاف قوم متحد و یک رائے ہے۔شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔