
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صدرعلامہ باقر عباس زیدی نے پشاور سول لائنز مسجد میں دہشتگردی کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید نمازیوں کا پاک خون ریاست کی گردن پر ہے، پشاور اس قبل بھی نمازیوں کو چن چن کر دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا دہشتگردی کے سدباب میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام نظر آتے ہیں ملک میں عبادت کرنا جرم بن گیا ملکی عوام نے اسلام و ملکی سالمیت کے خاطر بڑی عظیم قربانیاں دی دہشتگردی کسی واقعہ سے ہمارے حوصلہ پست نہیں ہو سکتے صوبہ میں ممکنہ دہشتگردی کے خطرہ کے باوجود دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے گئے،سیاسی جماعتیں اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں عوام کی جان مال کا تحفظ ان کی ترجیحات میں نہیں، کالعدم جماعتیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی چھتری تلے نمازیوں کے قتل عام میں مصروف ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پشاورمیں بے گناہ نمازیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا کر شہید کرنے والے یزید کے پیرو کار ہیں، پاکستان میں تکفیریت کا اسلام سے تعلق نہیں ایسی تکفیری سوچ کے خلاف منظم حکمت عملی مرتب نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگرد وں کاکوئی دین مذہب نہیں یہ تمام کاروائیاں مملکت خدادا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے دوسری جانب وفاقی ودیگر صوبائی حکومتیں کالعدم تکفیری سپاہوں اور لشکروں کے خلاف کوئی ٹھوس اور موثر اقدام اٹھانے میں یکسر ناکام نظر آتی ہے ایسے میں عوام کی نظریں اور امیدیں پاک افواج سے ہیں عوام کا سوال آرمی چیف عاصم منیر سے ہے کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے چہرہ مکمل سامنے آگیا ہے آخر ان دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کب شروع کیا جائے گا، انہوں نے سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لوحقین کو تعزیت پیش کی زخمی افراد کیلئے خصوصی دعا کی اور زخمیوں کی جلد صیحتیابی کیلئے عوام سے دعاکی اپیل کی۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے کے پانچ یو نٹس کی تنظیم نومورخہ 29جنوری 2023 بروز اتوار کو ضلع فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ کی پانچ یونین کونسل میں یونٹس کی تشکیل و تنظیم نومکمل ہوئی ۔ جس میں ضلع فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر مولانا گلزار احمد جعفری نے تنظیم کی افادیت؛ضرورت اور اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور نومنتخب صدور سے حلف لیا۔ اس تنظیمی فعالیت اور کوشش میں تحصیل جڑانوالہ کے صدر ڈاکٹر ظفر عباس اور نائب صدر رائے شہباز نے بھرپور کردار ادا کیا۔
نئے صدور کی درج ذیل فہرست ہے ۔ 1.ڈاکٹر اختر حسین صدریونین کونسل چک نمبر 381گ ب اولکھ ۔۔۔۔2.مولانا سید اقرار الحسن کاظمی صدر یونین کونسل حماد دا چک 378 گ ب ۔۔۔۔۔3.رائے نوید احمد خان کھرل صدر یونین کونسل دلچیہ وریڑو شریف۔۔۔4. رائے سیفل الملوک صدر یونین کونسل لنڈیانوالہ ۔۔۔۔5. محترم تنویر عباس صدر یونین کونسل دو چک ۔۔۔۔ تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد ۔۔۔ اس پروگرام میں بچوں اور نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے اور ملک وملت کی ترقی و پیشرفت کے لیے دعائیں کی گئیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے پشاور دھماکے کی مذمت اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان میں دہائیوں سے دہشتگردی کے واقعات میں معصوم عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہی ہے ایک طرف دہشتگرد بزدلانہ کاروائیوں سے اس ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں تو دوسری جانب ہمارے حکمران ہمیشہ سے خواب غفلت میں پڑے رہنے کے باعث ملک کو ترقی و خوشحالی کے بجائے تنزلی و بحرانوں میں غرق کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کے موجودہ حالات میں ملک دشمن عناصر سوچی سمجھی سازش کے تحت اسے نقصان پہنچا رہے ہیں ملک اس وقت اندرونی و بیرونی دشمنوں میں گھرا ہوا ہے ایسے میں مقتدر حلقوں اور قانون کے رکھوالوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک و عوام کی فکر کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا عوام کو ملک کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنانا ہے ہمیں دہشتگردی اور ہر تکفیری سوچ کے خلاف اتحاد قائم کرتے ہوئے ملک میں انارکی پھیلانے والوں اور عوام میں اختلافات کے بیج بونے والوں کی بیخ کنی کرنی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) سینیئر رہنما مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ زہرا نقوی نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ شہر پشاور میں نمازیوں پر خود خش حملے معمول بنتا جا رہا ہے ،ملک ایک طرف معاشی بحران کا شکار ہے تو دوسری جانب عوام میں جان و مال کے عدم تحفظ کا خوف پھیلتا جا رہا ہے ان دہشتگردانہ کاروائیوں کے خلاف اگر ٹھوس اقدامات لیے جاتے تو آج بے گناہوں کا خون اس بے دردی سے نہ بہایا جاتا۔
انہوں نے کہا وطن عزیز تاریخ کے مشکل ترین دوراہے پر کھڑا ہے سیاستدانوں اور حکمرانوں کی عدم توجہی اور غیر سنجیدہ طرز حکومت نے ملکی نظام کو تباہ کر دیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مضبوط و موثر لائحہ عمل بنانا ہوگا۔
ان کامزید کہنا تھا ریاست و حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں فقط مذمتی بیانات دینے سے ان کی ذمہ داری ادا نہیں ہوتی ۔اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرماے اور لواحقین کو اس کٹھن گھڑی میں صبر عطا فرماے اور تمام زخمیوں کو صحت و سلامتی عطا کرے۔
وحدت نیوز(قم) پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے ہمیں بھرپور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امور خارجہ کے مرکزی سیکریٹری حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں، دہشت گرد فعال ہیں اور شدت پسندی و تکفیری سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک کے قانون ساز اداروں میں فرقہ وارانہ اور انسان کش بل پاس کئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم علامہ اقبال اور جناح کے وارث ہیں ہم ملک کو انسان کشی اور تکفیریت کا گڑھ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے حالیہ دھماکے میں شہید و زخمی ہونے والوں کیلئے انتہائی ہمدردانہ جذبات کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے کہا کہ یہ ساری قوم آپ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان شاءاللہ ظالموں کو دنیا و آخرت میں ذلت نصیب ہو گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اور سیکورٹی ادارے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا حکومت اور متعلقہ ادارے ہوش کے ناخن لیں دہشتگرد ایک دفعہ پھر سر اٹھا چکے ہیں، کھبی خودکش دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے زریعے عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچاتے ہیں تو کھبی مختلف بل کو پاس کرا کر امن و سلامتی کی فضاء کو پارہ پارہ کر دیتے ہیں۔ لہذا ایک طرف دہشتگردی کی لہر ہے اور دوسری جانب سیاسی و معاشی عدم استحکام، ان حالات میں ہمیں اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان دشمن عناصر کو شکست دے سکیں۔