
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سابق صدر وجاہت علی مرزا کی والدہ ماجدہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری ناصرشیرازی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی ، جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدارحسین نقوی ، ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی سمیت دیگر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ والدہ کا وجود انسان کے لئےشجر سایہ دار کی مانند ہوتا ہے، ماں ہی وہ ہستی ہے جو اپنی دعاؤں کے حصار سے انسان کو آفات ارضی وسماوی سے محفوظ رکھتی ہے ، والدہ کا وصال ایک ایسا نہ پر ہونے والا خلاءہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ خداوند متعال مرحومہ کو جوارآئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(کراچی)شیعہ علماء کمیٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر پریس گانفرنس سےشیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ حیدر عبّاس عابدی،علامہ صادق جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شد ید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں مسجد میں خودکش حملہ کر نا اور نمازیوں کو خون میں نہلا دینا یہ عمل کسی مسلمان اور انسان کا نہیں ہو سکتا ایسی دہشت گردانہ کاروائی کر نے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ دہشت گرد ہیں پاکستان 75سالہ تاریخ میں ان بحرانوں سے نہیں گزرا جن سے آج گزر رہا ہے پاکستان کے اندر گز شتہ کئی سالوں سے سیاسی پنجہ آزمائی و سیاسی عدم استحکام کا کھیل ہورہا ہے اور سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے سوا کچھ نہیں کر رہے یہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں کئی سالہ سیاسی پنجہ آزمائی کا نتیجہ یہ نکلاکہ ہمارا ملک سیاسی بحران سے نکل کر اب معاشی بحران میں مبتلا ہو گیا اور اب اس ملک کی معاشی صورتحال یہ ہے کہ ڈالر ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چُکا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر دیا گیا اب خوردونوش کی اشیاء بھی عوام کی خرید سے باہر ہو چکی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسی صورتحال میں حکمرانوں اور سیاسیدانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے لوگ خودکشی کر نے پر مجبور ہو چکے ہیں اسٹریٹ کرائم کی ورداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ابھی یہ معاملات پاکستان میں حل نہیں ہوئے تھے کہ اس صورتحال میں پاکستان کو ایک بار پھر فر قہ واریت میں دھکیلنے کی شازش شروع کر دی گئی اور ایک متنازعہ بل کے زر یعے ملت جعفر یہ کو دیوار سے لگانے کی کو شیش کی گئی اور ایک ایسا متازعہ بل جس پر نہ مشاورت ہوئی نہ ملت جعفر یہ کو اعتماد میں لیا گیا اور اس بل کو رات کی تاریخی میں اسمبلی سے پاس کراکے دہشت گردی کا بازار گرم کر نے کی کو شیش کی گئی اور حالیہ واقعات ان ہی چیزوں کا تسلسل ہے۔
ایم ڈبلیو یم کے رہنما صادق جعفری کا کہنا تھا اب دہشت گردی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا کچھ دن قبل ڈیڑھ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور کل پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والا دھماکہ اس بات کی عکاسی کر تے ہیں کہ پاکستان کو اس وقت بڑی منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردی کی طرف دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے ہم سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس وقت ملک کو دہشت گردی سے ایک بار پھر پاک کر نے کے لئے فی الفور اقدامات کریں اور دہشت گردو کو اُن کے منطقی انجام تک پہنچائے پریس کانفرنس سے علامہ ملک عباس،علامہ سجاد رضوی و دیگر علماء نے بھی نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(خانپور) شہدائے شکار پور کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین خان پور اور تحصیل گڑھی یاسین کے زیر اہتمام لبیک یا زینب پیدل مارچ ہوا۔ پیدل مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندھ حکومت نے وارثان شہداء کے ساتھ جو 21 نکاتی تحریری معاہدہ کیا اس پر عمل درآمد سندھ میں امن کی ضمانت ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں جاری ہیں جنہیں روکنے کے لئے ریاستی ادارے غیر سنجیدہ ہیں ریاستی اداروں کے پروٹوکول میں کالعدم دہشت گرد گروہ کے جلسے جلوس اور ریلیاں آئین و قانون سے مذاق ہے۔ سانحہ شکار پور کے مرکزی مجرم اورنگزیب فاروقی کو عدالت عالیہ سے عمرقید کی سزا ہو چکی ہے جس پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں نے بار بار دعوے کیے تھے کہ ہم نے دھشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے کیا دھشتگردوں نے ٹوٹی کمر کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں وارداتیں کیں۔ آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد سے زیادہ موثر انداز سے دھشتگردوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں دھشت گردی کے سانحات ریاستی اداروں کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔ گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کے چکر سے نکل کر ملک کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔لبیک یا زینب پیدل مارچ سے مجلس وحدت مسلمین شکار پور کے ضلع صدر اصغر علی سیٹھار و دیگر نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے چیئرمین سینیٹر تاج حیدر سے ملاقات، متنازعہ ترمیمی بل 2021ء کے حوالے سے ملت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
ملاقات میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ یہ متنازعہ بل ملک میں فرقہ وارانہ انتشار کا باعث بنے گا ہم ملک میں فرقہ وارنہ بنیادوں پر قانوں سازی کو مسترد کرتے ہیں، اس قانون سازی سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی مجموعی فضاء خراب ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں لہذا گزارش کرتے ہیں دونوں معزز ایونوں کے ممبران اس بل کے زریعے کی جانے والی قانون سازی پر تمام مسالک کو پہلے اعتماد میں لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر متنازعہ ترمیمی بل میں ترامیم اس ضمن کی جاتیں کہ جس سے اس کے ناجائز استعمال کے راستے مسدود ہوتے تو ملک کے لیے یہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا چہ جائیکہ اس میں ترامیم کر کے سزاؤں میں اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ اس بل کے غلط استعمال کی راہ مزید ہموار کرنے کے مترادف ہے جس میں توہین اور صحابی کی واضح تعریف اور حدود وقیود کو بھی مشخص نہیں کیا گیا۔
گفتگو میں ملت جعفریہ پاکستان کے ملک میں اتحاد و وحدت کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی جسے سینیٹر تاج حیدر کی طرف سے سراہتے ہوئے اس حوالے سے اپنے مکمل تعاون اور کردار ادا کرنے کی یقین دہائی کرائی گئی۔ وفد نے فوجداری ترمیمی بل کے حوالے سے سینیٹر تاج حیدر کو چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری کا خصوصی خط بھی پہنچایا۔ وفد میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی شامل تھے۔
وحدت نیوز(شکارپور) شہداء کربلا معلی' شکارپور کی آٹھ ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی کی قیادت میں ڈکھن بس اسٹینڈ سے شکارپور تک 40 کلومیٹر پیادل لبیک یا زینب س ریلی نکالی گئی جو مختلف علاقوں چوکوں چوراہوں سے ہوکر 30 جنوری کو شکارپور لکھیدر چوک پر پہنچی جہاں شہداء کربلا معلی' شکارپور کو عقیدت کا سلام پیش کیا، پیادل لبیک یا زینب س ریلی 29 جنوری کو ڈکھن سٹی سے نکلی، لاشاری اسٹاپ، علی خان، فقير گوٹھ، ڈری جاکھری، واصل، ابن ادھو، درڑی اسٹاپ، اگن کھکھرانی، سون واہ، کھیلتھرکینال، استقبالیہ کیمپوں سے ہوکر گڑھی یاسین سٹی میں داخل ہوئی قافلہ رات کو گڑھی یاسین میں ٹھہرا، صبح 30 جنوری کی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا مختلف استقبالیہ کیمپوں سے ہوکر شکارپور کے مرکزی اجتماع میں پہنچے۔
جبکہ اس موقع پر پیادل ریلی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصودڈومکی، شیعہ علماء کونسل ڈویژن جنرل سیکرٹری، علی احمد برڑو، شیعہ علماء کونسل، ضلع شکارپور صدر میر شفقت حسين جتوئی، سید عطاء حسين شاھ، زوار غوث بخش شیخ، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور صدر اصغر علی سیٹھار، صوبائی رہنما فدا عباس لاڑک، دولھ دريا خان جتوئی، ضلعی نائب، رتوديرو مرکزی علم پاک کے بانی سید شاہد عباس شاہ نقوی، انجمن لشکر عباس پیرچنڈام، سمیت سینکڑوں عاشقان حسینی نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ماویٰ ٹرسٹ پاکستان کے زیر اہتمام خود روزگار بلا سود قرضہ سکیم کے تحت 20 افراد کو کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کی تقریب شاندیز ریسٹورنٹ میںمنعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی، مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان و چئیرمین المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین دین ہے ۔معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقات کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔اہل بیت اطہار ؑ کی زندگی محرومین کی خدمت کے حوالے سے بھی مشعل راہ ہے ۔مجلس وحدت مسلمین بھی اسی تناظر میں ملی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے ۔ ادارہ ماویٰ ایک ملی سرمایہ ہے ۔خودروزگار اسکیم ملت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی بہترین کوشش ہے ۔نیکی اور خیر کے کاموں میں تعاون کے قرآنی حکم کے مصداق اس ادارہ سے تعاون کریں گے ۔
اس موقع پر انہوں نے بعض افراد میں قرض کی فائلز بھی تقسیم کیں ۔انہوں نے چیئرمین ماوی ٰٹرسٹ سید امتیاز حسین رضوی کو ان کی کاوشوں پر خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ٹرسٹ کے روح رواں برادر اقرار حسین اور بزرگ بانی راہنما ملک اعجاز حسین کی نمایاں خدمات کو سراہا اور ادارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔