
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے زیر اہتمام شہدائے شکار پور کی آٹھویں برسی کا عظیم الشان اجتماع لکھیدر چوک شکار پور میں منعقد ہوا، اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی ،مرکزی سیکرٹری تنظیم و شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی ،آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر حسن عارف، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر مصور مہدی ،ذاکر اہل بیت سید توقیر عباس شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔
شہدائے شکار پور کی برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہداء کی وراثت کا مطلب ہے ہم شجاع ہوں عقل مند اور سمجھدار ہوں اچھی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں حاضر ہوں۔ حق کے ساتھ اور باطل کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔اب دشمن پاکستان پر حملہ آور ہےدشمن اسلامی ممالک کی تقسیم چاہتے ہیں کویت جیسے چھوٹے چھوٹے ممالک بنانا چاہتے ہیں ایسے کمزور ممالک جو امریکہ کے غلام رہیں۔ پاکستان میں یہ بزدل حکمران زبردستی عوام پر مسلط کئے گئے ہیں عوام سے مینڈیٹ نہیں لیتے ہیں یہ حکمران اس قوم میں اجنبی ہیں ان کے پاس قوم کا مینڈیٹ نہیں ہے یہ غاصب ہیں امریکی آشیرباد سے آئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ مہنگائی کا بم عوام پر گرتا ہے دھشت گردی کا شکار ہم ہوتے ہیںیہ قاتل اور ظالم حکمران ہم پر مسلط ہیں ہمیں اس نظام کو ڈھانا ہوگا اور کوئی راستہ نہیں ہے اس وطن کو بچانے کایہ کرپٹ سسٹم ہے اسے بدلنا ہوگا۔یہ عوام سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ دنیا میں جہاں بھی بحران آتے ہیں الیکشن کے ذریعے سے عوام سے مینڈیٹ لیا جاتا ہےمگر یہ حکمران الیکشن سےخوفزدہ ہیں۔پشاور بم دھماکہ قابل مذمت ہے، قوم کو بتایا جائے کہ دھشت گرد کس نے پالے انہیں ٹریننگ کس نے دی۔
وحدت نیوز(سکھر)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کی کابینہ کے تعارفی تربیتی و توسیع تنظیم کےلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہا ہے، وطن دشمنوں نے نااہل، گھس بیٹھئے اور بزدل حکمران ہم پر مسلط کردیئے ہیں، دہشت گردی اور معاشی قتل عام پاکستان کے عوام کا مقدر بنادیا گیا ہے، بیرونی دشمنوں نے اندرونی ایجنٹوں کی مدد سے مادر وطن کو فرقہ واریت کی آگ میں جھونکنے کیلئے متنازعہ بل منظور کیئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ علامہ سید باقر زیدی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا توہین صحابہ و اہل بیت مکمل طور پر بدنیتی پر مبنی ہے، اس کے علاوہ توسیع تنظیم، تنظیم کی فعالیت و تربیتی لیکچرز کے مطلق گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اظھر حسن جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ نے کہا کہ حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پرملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں.ضلعی صدر برادر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے کہا کہ انسانیت کےدشمن تکفیری دہشت گردوں نے وطن عزیز کا امن وسکون برباد کردیا ہے، پولیس لائن پشاور کی مسجد میں بے گناہ نمازیوں کا قتل عام شیعہ مساجد و امام بارگاہوں پر حملوں کا تسلسل ہے۔حکومت پاکستان لوگوں کی جانوں کی حفاظت کرنے میں ناکام کام ھو چکی ھے ۔ حکومت پاکستان کی کمزوری کی وجہ سے دھشتگرد پھر اپنی بلوں سے باھر نکل آئے ھیں ۔ انسان قتل ھو رہے ھیں اور حکومت چپ کے دیکھ رہی ھے دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا جانا ۔ ھم مطالبہ کرتے ھیں کہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے ۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں انکا کسی بھی مذہب اور مسلک سے تعلق نہیں یہ وحشی درندے ہیں انسانیت سوز اقدام میں ملوث دہشت گرد جو بے گناہ انسانوں کا خون بہاتے ہیں ایسے درندہ صفت انسان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔
علامہ ڈاکٹر سید یاسرعباس سبزواری نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کو جو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ھے اب اسے دشت گردی کی چکی میں پیسنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ھے اب حکومت کو سنجیدگی سے فوجداری ترمیمی بل کے بارے سوچنے کی ضرورت ھے یہ بل پاس کر کے ایسے درندہ صفت انسانوں کے لیے راستہ نہ کھولیں یہ امن کو برباد کرنے والا گروہ ہے ہم پاکستان کے استحکام اور امن کے لیے قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں حاضر رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو ہر طرح سے کمزور بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے دشمن مختلف طریقے استعمال کر رہا ہے کبھی سیاسی عدم استحکام کبھی معاشی برہان اور کبھی بدامنی لھذا وقت کا تقاضا ہے کہ تمام پاکستانی قوم کو متحد ہو کر پاکستان کے دشمن کو ناکام بنانا ہو گا ورنہ کبھی مسجد میں دھماکا کبھی بازار میں دھماکا ہر جگہ کو یہ دشمن عناصر ناامن بناہیں گے آخر میں دھماکے میں شھید شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)علامہ سید تصوو حسین نقوی الجوادی ممبر علماء و مشائخ کونسل حکومت آزادکشمیر و رکن مرکزی نظارت مجلس علماء شیعہ پاکستان نے پشاور پولیس لائن مسجد میں دوران نماز دھماکہ پر افسوس کا اظہار کیا اور دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حساس اور ہائی سیکیورٹی زون میں دہشتگردی کا یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے دہشتگرد عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ آزادانہ کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائیں کہ پولیس لائن جیسے حساس علاقہ میں نمازیوں اور پولیس پر یہ حملہ، ماضی میں کی جانے والی قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور عوام کے اندر خوف و حراس پھیلانے کا باعث کیوں بنا؟ وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ کی نگران حکومت حملہ آوروں کے نیٹ ورک کو بےنقاب کرنے اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے میں فوری کردار ادا کریں۔ علامہ جوادی نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا حکومت دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کے معالجے کہ لیے فوری طور پر ہر ممکن اقدام کرے۔
وحدت نیوز(کراچی) حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی حفظہ اللہ کی وادی حسینؑ میں علماء ،شہداء ودیگر مومنین کی قبور پر حاضری اور فاتحہ خوانی،وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے مفسر قرآن علامہ طالب جوہری،مولانا سید محمد عون نقوی،علامہ سید علی کرار نقوی،ڈاکٹر ریحان اعظمی،شہید استاد سبط جعفر،شہید سید سلیمان حیدر رضوی، شہید سید حسیب عباس زیدی، شہید سید علی رضا تقوی، شہید آفتاب حیدر جعفری، سید سلمان حیدر نقوی اور دیگر شہداء و مومنین کو قبور پر فاتحہ خوانی کی۔