
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) غزہ پر امریکی سرپرستی میں غاصب اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف اپنے بیان میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ غزہ میں بہتا ہوا بے گناہ مسلمانوں کا خون، چیخیں مارتی ماں، معصوم بچوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے دبے خواب، یہ سب صرف ایک خطے کا المیہ نہیں، یہ پوری مسلم امہ کے ضمیر پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہر دن ایک قیامت ہے جو فلسطینی مسلمانوں پر ٹوٹتی ہے، اور ہر رات ایک اندھیرا ہے جو ہماری بے حسی کو مزید عیاں کرتا ہے۔
لیکن سب سے زیادہ تکلیف دہ منظر وہ نہیں جو غزہ میں ہے، بلکہ وہ خاموشی ہے جو مسلم وعرب حکمرانوں کے محلات میں گونج رہی ہے۔ وہ زبانیں جو کبھی اسلام کے دفاع کی بات کرتی تھیں، آج سامراجی طاقتوں کے تلوے چاٹنے میں مصروف ہیں۔ وہ ہاتھ جو مظلوم کی مدد کے لیے اٹھنے چاہیے تھے، آج صرف کاروباری معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے حرکت میں آتے ہیں۔
اے مسلم و عرب حکمرانو! تم وہ ہو جن کے پاس دولت ہے، وسائل ہیں، اثر ہے، لیکن تمہارے دل مر چکے ہیں۔ تمہاری آنکھیں بند ہیں، تمہاری زبانیں گنگ ہیں، اور تمہاری غیرت دفن ہو چکی ہے۔ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ ظالموں کے ساتھ نہیں ہوتا؟ کیا تم بھول گئے کہ خاموشی بھی ظلم کا حصہ ہوتی ہے؟ تمہاری یہ خاموشی اللہ کے غضب کو دعوت دے رہی ہے۔
قرآن ہمیں بار بار یاد دلاتا ہے:
“وَلاَ تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلاً عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ”
(اللہ کو ظالموں کے اعمال سے غافل نہ سمجھو)
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام خان بگٹی کے گھر پر چھاپے اور انکی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکمران عوامی تحریکوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ بلوچستان کی سیاسی قائدین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے جاری کردہ بیان کہا گیا کہ سابقہ صوبائی وزیر نوابزادہ گہرام بگٹی کو پرامن لانگ مارچ کی کال دینے کی پاداش میں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرنا سیاسی آزادی اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی شہری کا جمہوری حق ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نوابزادہ گوہرام بگٹی سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب اکبر بگٹی کا پوتا سابق صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے گہرام بگٹی کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کی کال اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے سیاسی رفیق سے کہا کہ حقوق سے محروم گلگت بلتستان کے عوام بلوچستان کی محرومیوں کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ بلوچستان ہو یا گلگت بلتستان، کراچی ہو یا خیبر پختوانخواہ موجودہ فاشسٹ رجیم کے ظلم کی چکی میں پس رہا ہے۔ ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں۔ گہرام بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ہماری ماوں بہنوں کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے لیکن اسے بھی روکنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ بلوچستان کے عوام کے مینڈینٹ کو جب تک واپس نہیں کیا جائے گا نہ سیاسی استحکام آسکتا ہے اور نہ معاشی۔
انہوں نے مشکل وقت میں حمایت پر اپوزیشن لیڈر اور گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دونوں سروں پر موجود گلگت بلتستان اور بلوچستان کے عوام کی محرومی نکتہ اشتراک ہے۔ ہم ایک دوسرے کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ گہرام بگٹی نے لانگ مارچ کے لیے 72 گھنٹوں کا وقت دیا تھا بلوچستان حکومت نے انہیں لانگ مارچ سے قبل گرفتار کر لیا ہے۔ بلوچ خواتین کی رہائی انکا پہلا مطالبہ تھا۔ ان کی گرفتاری کی اپوزیشن لیڈر نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری جدوجہد کو روکنے کے بھیانک نتائج آئیں گے۔ لانگ مارچ اور احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے۔ گہرام بگٹی اور دیگر گرفتار سیاسی رہنماوں کو رہا کیا جائے۔ بلوچستان کے حقوق کے لیے جمہوری اور عوامی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ نہ روکا جائے بلخصوص ماہ رنگ جو کہ بلوچستان کی بیٹی ہیں انہیں رہا کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ بلوچستان میں بدامنی عروج پر ہے، یہاں کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ بلوچستان کے حالات پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ ریلوے ٹریک، روڈ راستے سبھی غیر محفوظ بن چکے ہیں۔ آئے روز مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت پرامن احتجاج سے خائف ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل کے پرامن احتجاج کے راستے میں رکاؤٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنماء نوابزادہ گہرام خان بگٹی کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کی مقتدر قوتوں کو اب یہ بات سمجھ جانی چاہئے کہ جعلی مینڈٹ کے حامل مصنوعی لیڈروں کے پاس ملک و قوم کی قیادت کرنے کی صلاحیت اور اہلیت نہیں ہے۔ نا قوم ان پر اعتماد کرتی ہے نا ہی وہ قوم کی ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی امن و امان کی ابتر صورتحال اغواء برائے تاوان چوری اور ڈاکے سے تنگ آ کر ہزاروں ہندو خاندان پچھلے چھ ماہ میں نقل مکانی کرکے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ وسیع پیمانے پر ہندو تاجروں کا ملک چھوڑ کر جانا افسوسناک ہے۔
وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام طلاب کے لیے ایک روحانی و تفریحی دورہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے امام زادہ سید محمد (فرزند سید زید شہید) کے روضہ مبارک اور شہید محسن حججی کے مرقد پر حاضری دی۔
دورے کے آغاز میں شرکاء نے خمینی شہر میں واقع امام زادہ سید محمد کے روضہ مبارک کی زیارت کی، جس کے بعد شہید جاویدان محسن حججی کے نورانی مرقد پر فاتحہ خوانی کی گئی۔
تقریب کے دوران برادر غلام علی بلتستانی نے شہداء کی عظمت پر ایک ترانہ پیش کیا، جبکہ سید اسرار عباس نقوی اور برادر نبیل حسین نے شہداء کے مقام اور ان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے اپنے بیانات میں کہا کہ شہداء کی وجہ سے ہی آج ہم محفوظ ہیں اور انہوں نے وحدت اسلامی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی اور استکباری قوتیں نہ صرف اسلام بلکہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں، جو مسلمانوں میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین عسکری نے بھی طلاب سے ملاقات کی اور انہیں وعظ و نصیحت فرمائی۔ آخر میں شرکاء نے ایک پارک میں دوپہر کے کھانے سے لطف اندوز ہونے کے بعد تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور ہاسٹل واپس آگئے۔ یہ دورہ طلاب کے لیے روحانی تربیت اور تفریح کا ایک بہترین موقع ثابت ہوا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی کی جانب سے مرکزی سیکریٹری یوتھ ونگ علامہ اعجاز حسین بہشتی کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں اراکین شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی،نثار علی فیضی ،مرکزی مسول دفتر ارشاد بنگش ،مجلس علما اہلبیت کی مرکزی کابینہ کے اراکین علامہ اصغر عسکری، علامہ سید ثمر علی نقوی اور ملک خاور بھی شریک ہوئے۔
مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی رفاہی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں "ذوالفقار حیدری" ایوارڈ دیا۔
شرکاء محفل نے علامہ شیخ اعجاز بہشتی کی طویل جدوجہد اور قومی و ملی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں علامہ شیخ اعجاز بہشتی کی آمد پہ انہیں پھولوںکا گلدستہ پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا،تقریب کے آخر میں علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے عزاداری ونگ کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے اختتام پہ پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔