
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی)مجلس و حدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کاڈویژنل صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباددکادورہ، ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائم خانی، عبدالوسیم،رکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، رکن مسعود محموداور رکن علماء کمیٹی زہیر عابدی ودیگر سے ملاقات۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد میں صدر عزاداری کونسل کراچی ڈویژن رضی حیدر رضوی،ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، سیکریٹری نشرواشاعت معمبر رضا، رکن پولیٹیکل کونسل فرحت عباس، رکن پولیٹیکل کونسل و صدر ضلع ملیر احسن عباس رضوی ،اطہر حسین جعفری اور محمد کاشان شامل تھے۔
اس موقع پردونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا نیز ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ایم ڈبلیوایم وفد نے ساتویں مردم شماری کے انعقاد اور درست گنتی کیلئے بھرپور آواز اٹھانے پر ایم کیوایم کی کوششوں کو سراہا،اراکین رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے مطالبے پر ایم این ایز و ایم پی ایز کو محرم الحرام سے قبل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا ۔
آخر میں علامہ صادق جعفری نے ملکی سلامتی وترقی ، بھائی چارگی اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئے خصوصی دعا کروائی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)آسمان عصمت و طہارت کے گیارھویں درخشاں ستارے اور نویں امام حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کی شہادت کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام مومنین کرام اور باالخصوص اپنے وقت کے امام حضرت ولی العصر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے کندھوں پر کم سنی میں ہی امامت کی عظیم اور بھاری زمہ داری آن پڑی، جسے آپ کی ذاتِ اقدس نے باطریق احسن نبھایا،حضرت امام محمد تقی علیہ السّلام کو کمسنی ہی میں مصائب اور پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہونا پڑا، آپ کو بہت کم ہی اطمینان اور سکون کے لمحات میں باپ کی محبت ، شفقت اور تربیت کے سائے میں زندگی گزارنے کا موقع مل سکا، آپ اخلاق و کردار کی عالی ترین مثال تھے۔
انہوں نے کہا کہ کم سن ہونے کے باوجود علم وفضل، جود و سخا اور معرفت و بُردباری میں تمام اہلِ فضل سے ممتاز ہیں، آپ علمی فضائل و کمالات میں اپنے دور کے تمام علماء وفقہاء پر نمایاں ہو چکے تھے، تفسیر قرآن اور علم الکلام پر اس قدر دسترس حاصل تھی کہ سب معترف نظر آتے تھے اور آپ کے علمی کمال و وجاہت سے سب علماء و فضلاء مبہوت تھے، آپ کی ذاتِ مبارکہ کے پاکیزہ اوصاف و کردار پر عمل پیرا ہو کر ہم آج بھی اپنی انفرادی واجتماعی زندگی کو بہترین راستے پر گامزن کر سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد، جس میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان گلگت بلتستان کی شرکت۔
کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام خمینی ہمارے لیے اہم ہیں، انہوں نے وقت کی استبدادی و طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دی، ہم انکی فکر کے مطابق مظلومین جہاں کے حامی و مددگار ہیں اور مظلوموں، محروموں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے، ہم نے 20 ہزار سے زائد شہید دیے کسی ایک قاتل کو بھی سزا نہیں دی گئی، 70 ہزار پاکستانیوں کا قاتل احسان اللہ احسان کیسے سرنگ سے نکال دیا گیا، ہم نے الحمدللّٰہ وطن عزیز میں شیعہ سنی وحدت کو فروغ دیا، پاکستان کی بقاء کی ضمانت مسلم پاکستان ہے، مسلکی پاکستان بنانے والے وطن عزیز کے اصل دشمن ہیں، ملک میں مسلکی، لسانی اور علاقائی تقسیم کی گئی تاکہ پاکستانی غیور عوام ایک قوم نہ بننے پائے، یہ تقسیم دو قومی نظریہ، قائد اعظم اور علامہ اقبال کی سوچ کے خلاف ہے، گلگت بلتستان کے لوگ انتہائی باوفا اور وطن کے مخلص بیٹے ہیں، جی بی کے بغیر یہ ملک ایک دن بھی نہیں چل سکتا، انکو آج تک آئینی شناخت نہیں دی گئی ایسا کب تک چلے گا، گلگت بلتستان کے غیور عوام جیسا محب وطن کوئی نہیں، یہ وطن کے وہ باوفا بیٹے ہیں، جو ستر سال سے پاکستان کا آئینی حصہ بننے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالسی، داخلی خودمختاری اور ہمارے فیصلے اسلام آباد میں ہوں، ہمیں غلامی منظور نہیں یہ ہر غیرتمند پاکستانی کی آرزو ہے اور ہمارے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کا راستہ اور نعرہ ہے، یہ ہمارے شہداء کا راستہ ہے اور یہی پاکستان کو بچانے کا راستہ ہے، ہم کسی یزید وقت کے جبر تشدد کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خدا پر ایمان و توکل بہت قوی ہے، ہم وطن کی خاطر انکے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، میڈیا پر مودی اور نتن یاہو کا نام لیا جا سکتا ہے لیکن وطن کے بیٹے اور ہیرو عمران خان کا نام کیوں نہیں لیا جا سکتا، عورتوں کی توہین کرنا، گھروں میں گھسنا اور انسانی حقوق کی پامالی کہاں کا انصاف ہے، کوئی بھی طاقت اپنی عوام سے نہیں جیت سکتی، آئین وقانون پر عمل کرنا میرے اوپر قانوناً اور شرعاً واجب ہے اور جو آئین وقانون کی شکنی کرے گا ہم اس کے ہمیشہ مخالف ہونگے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان علامہ سید علی رضوی نے کہا شہدا ملت کی تکریم کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں اس وطن عزیز کی بنیادیں مظبوط رکھنے میں شہدا کا لہو شامل ہے۔ پاکستان کو تجربہ گاہ نا بنایا جائے، ملک میں جاری فسطائیت اور ظلم کو مسترد کرتے ہیں ، یہ جو سانحات ہوتے ہیں ہمارے ضمیروں کو جھنجھوڑنے کے لئے ہوتے ہیں، شہداء نے استحکام پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں، پی ڈی ایم نے ہمارے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ دو، ہم کبھی کسی لالچ یا خوف سے اپنی اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹنے والے، ہمارے لئے عمران خان کا وطن کی خاطر دیا گیا نظریہ اہم ہے، ہم شخصیت پرستی کا شکار نہیں ہم اصولوں اور نظریات کی سیاست پر ایمان رکھتے ہیں۔ جو بھی ملت کے حقوق کی بات کرتا ہے اسے لاپتہ کر دیا جاتا ہے،ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے ہم راجہ ناصر عباس جعفری پر اپنی جانیں نچھاور کر دیں گے۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی منسٹر ایگریکلچر میثیم کاظم نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارے عظیم شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، گلگت بلتستان کے جائز حقوق کے لئے ہر جگہ آواز بلند کرتے رہیں گے، ہم اصولی سیاست سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، گلگت بلتستان میں بھی رجیم چینج کی کوشش کی گئی، گلگت بلتستان اسمبلی کے نمائندے بھیڑ بکریاں نہیں، ہمارا این ایف سی ایورڈ کا حصہ دو، خطہ گلگت بلتستان کے ساتھ سوتیلاسلوک بند کیا جائے۔ اپنے شہداء اور قومی سانحات کے لیے ہم بار بار احتجاج کے لیے بیٹھتے ہیں، ہم نے عمران خان کے ساتھ اصولوں کی بنیاد پر اتحاد کیا تھا، ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت چھوڑ دیں لیکن ہم کربلا کے ماننے والے ہیں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتے اور اپنی اصولی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کانفرنس سے علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ صادق جعفری اور مولانا کاظم شگری نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)کانفرنس ہال امام بارگاہ غازی عباس علیہ السلام گرین ٹاؤن میں زیر انتظام متولی امام بارگاہ سید صابر حسین بخاری عزاداری کانفرنس ہوئی جس میں مہمان خصوصی آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین لاہور نے شرکتِ کی اور ان کے علاؤہ سید عمار حیدر نقوی ممبر ڈویژن امن کمیٹی لاہور اور سید علی نقی ممبر ایگزیکٹو امن کمیٹی لاہور اور علماء کرام عزاداران اور بانیان لائسنس ہولڈرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین لاہور نے اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری نواسہ رسول اللہ امام حسین علیہ السلام ہماری زندگیوں سے زیادہ عزیز ہے اس پر کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ملک پاکستان کے اندر جتنا محبان اہلِ بیت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے پوری دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ہم اپنے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت اور ان کے حکم کے مطابق اور بطورِ محبان اہلِ بیت آپ کے ساتھ ایک ایک لمحہ کھڑے ہیں اور ہمیں اپنی مجالس کو آل محمد علیہم السلام کے ذکر سے منور کرنا ہوگا اور ہمارے منبروں سے فروغِ عزاداری کے عنوان سے بیداری امت کیلئے مجالس برپا کرنی ہونگی کیونکہ کچھ نام نہاد لوگوں نے ذکر امام عالی مقام علیہ السلام کو بھی اپنی گھٹیا سوچ کے ذریعے مذہبی منافرت کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز ہماری مجالس جو کہ خالصتاً ذکر آل محمد علیہم السلام سے مزین ہوتی ہیں ان پر بے جا پابندیاں لگائی جارہی ہیں اور ان میں حکومت وقت بھی ان ملک دشمن شر پسند عناصر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے ملک دشمن عناصر کو تقویت مل رہی ہے یہ لوگ ملک پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کے فروغ میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر میں آپ تمام دوستوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ اپنی ملت اور ملک کے ساتھ وفادار رہیں عزاداری امام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کا کمپرومائز نا کریں اس موقع پر میں اپنی ملت کے اکابرین سے گزارش کرونگا اور ایک اہم اطلاع بھی آپ تک پہچانا چاہتا ہوں کہ ابھی تک امام زمانہ علیہ السلام کا گستاخ گرفتار کرنے میں حکومت بلکل ناکام رہی ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ یہ کام وہ باعزت طریقے سے کرے گئی ہم منگل کو ایک اہم ترین پریس کانفرنس کرینگے اس میں تمام احباب شرکت کریں اور اس گستاخ کو گرفتار کروا امام وقت سے اپنی محبت کا ثبوت دیں۔
اس موقع پر سید عمار حیدر نقوی ممبر ڈویژن امن کمیٹی لاہور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری اور عزاداران کے تحفظ کے لیے آپ تمام احباب کے ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں اور جن احباب کے عزاداری کے حوالے سے انتظامیہ پولیس اور حکومت سے کوئی تحفظات ہیں وہ ہمیں بتائیں ہم اولین ترجیح پر ان کو حل کروائیں گے۔
ان کے علاؤہ سید علی مہدی ممبر ایگزیکٹو امن کمیٹی لاہور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مکمل اپنی حمایت کا یقین دلایا ، آخر میں سید صابر حسین بخاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انھوں تمام احباب خصوصا آغا علی شیر جنرل سیکرٹری عزاداری کا شکریہ ادا کیا اور انھوں نے کہا کہ آپ جیسے نوجوان جس قوم کے رکھوالے ہوں ان اقوام کو اپنے مستقبل کے بارے فکر کرنے کی ضرورت نہیں اور ہمیں ہمیشہ کی طرح آپ پر اعتماد اور یقین ہے کہ آپ اپنی مصروفیات عزاداری اور عزاداران کے تحفظ کے لیے وقف فرمائیں گے اور ہمیں اپنی مجالس کے شیڈول میں ٹائمنگ کے حوالے سے کچھ مسائل کا سامنا ہے مہربانی فرمائیں ان کو پولیس انتظامیہ اور حکومت نمائندگان سے مل کر حل کروائیں