
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کھرمنگ)ممبر گلگت بلتستان کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری کا ضلع کھرمنگ اخوندی ہاؤس میں ایک نشست منعقد ہوئی۔جس میں ایم ڈبلیو ایم تنظیم سازی کے حوالے سے ایک نشست منعقد ہوئے۔جس میں علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کے عمائدین نے شرکت کی۔
ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونٹ سازی کا مقصد یہ ہے کہ علاقے میں عبادت سازی اور خدمت خلق دونوں کے لیے بہترین ضمیمہ فراہم کر سکیں۔ ہمیں مسائل میں اس قدر جھکڑا ہوا ہے کہ مادیت کو معنویت پر حاوی کی جارہی اور سب سے بڑھ کر استعمار اور دیگر گروہ ہمیں تقسیم کیا ہوا ہے۔ کسی لیڈر کو اس وجہ سے سازش کا شکار کر کے حکومت سے ہٹایا جاتا ہے کہ کیونکہ وہ مسائل کو حل کر رہا ہوتا ہے۔ملت پاکستان کو بنانے میں سب زیادہ کردار اہل تشیع اور بریلوی فرقے کے پیروکاروں نے ہی ادا کیا۔ بہترین لیڈر وہ ہے جو مادیت پرستی سے زیادہ انسانیت اور خدمت خلق کو ترجیح دیتے ہیں۔
نشست میں موجود علاقے کی نمائندے نے کہا کہ علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کے سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کریں اور کلاس دہم تک آڑس اور سائنس کو کلاسس کو فوراً شروع کیا جائے اور علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا جس پر کونسل ممبر شیخ احمد علی نوری نے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی اور آخر میں ایم ڈبلیو ایم کھرمنگ سادات گوہری میں میر عظیم الدین یونٹ تشکیل دی گئی۔ جس کے نو منتخب صدر سید عارف کاظمی سے رکن گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں اور اہلِ اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن سارے عالم اسلام کے لیے متبرک اور سعادتوں بھرا دن ہے، برکتوں بھرا یہ یوم عظیم قربانی، ایثار، اخلاص اور محبت کا تہوار ہے، عید قربان ایام حج میں تعظیم اسلام کی نمایاں ترین نشانی ہے، یہ ایسی عید ہے جس میں تمام مسلمان عبودیت اور بندگی کے سایہ میں فرمان خدا وند متعال کی اطاعت کرتے ہیں، قرب خداوندی کا تقاضا اور ہمارا اخلاقی و دینی فریضہ ہے کہ ہم محروم و ضرورت مند طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹیں، بالخصوص ملک وملت کے شہداء کو خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور انکے خانوادہ کے ساتھ اپنی خوشیاں شیئر کریں۔
انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ اطاعت خداوندی اور تسلیم ورضا کی بے مثال یادگار ہے، جسے مسلمین جہان ہر سال مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں، اس قربانی کی اہمیت اور کیا ہو گی کہ جس کی وسعت میں ہر سال زیادہ اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں اس لازوال قربانی کے پیش نظر تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایثار کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے، اس عظیم الشان دن کے صدقے میں دعا گو ہیں کہ خداوند متعال ہم سب کو حقیقی معنوں میں اپنے رب العالمین کو راضی کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہم سب مسلمانوں کو حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور راہ خدا میں سب کی قربانیوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ترقی واستحکام عطا فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہیدِ منیٰ سابق سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم قم المقدس، مجاہد ومبارز عالم دین علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدینؒ کے آٹھویں یوم شہادت کےموقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ
شہیدِ منیٰ حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخر الدینؒ ہمارے بہترین ساتھیوں میں سے تھے، ایک بہترین معلم، مربی، مجاہد ،مبارز اور درد قوم وملت رکھنے والے بابصیرت عالم دین تھے ۔آپ دوران حج بمقام منیٰ سینکڑوں حجاج کرام کے ہمراہ شہادت کے درجے پر فائز ہوئے، آپ کے بلندی درجات کے لئے تمام احباب سے سورۃ الفاتحہ کی گزارش کرتا ہوں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سفیر ِ امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ حضرت جناب امیر مسلم بن عقیل علیہ السلام کی کوفہ میں مظلومانہ شہادت کے پر درد موقع پر اپنے وقت کے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت مسلم بن عقیل ؑ نے امام وقتؑ کے حکم کی تعمیل کیلئے اپنی جان کی پروا کیئے بغیر کوفہ کا پرخطر سفر اختیار کیا، انہوں نے پیغام الہیٰ باطل کے ایوان تک پہنچایا اور حق وحقانیت امامت سے اہل کوفہ کو روشناس کیا ، حضرت مسلم ؑ نے راہ اسلام میں نا فقط اپنے قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا بلکہ اپنی 6 اولادوں کو بھی راہ ولایت پر قربان کرکے تاریخ اسلام میں اپنا اور اہل عیال کا ذکر ہمیشہ کیلئے سنہری حروف میں لکھوادیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان احیاء مساجد کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔ مسجد معاشرے کی دینی تعلیم و تربیت اور ہدایت کا مرکز ہے۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں بن قاسم ضلع ملیر کے یوسف عارفانی گوٹھ کے دورے کے موقع پر مسجد و امام بارگاہ میں امام جماعت مولانا حسن رضا غدیری، متولی مسجد و امام بارگاہ اور مومنین سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر کہا کہ مسجد معاشرے کی دینی تعلیم و تربیت اور ہدایت کا مرکز ہے۔
مساجد کے ذریعے فلاح انسانیت اور خدمتِ انسانیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان احیاء مساجد کے ذریعے اصلاح معاشرہ کا ہدف حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو درس قرآن کریم کے ساتھ ساتھ قرآن فہمی پر توجہ دینی چاہئے۔ کیونکہ قرآن کریم سے نزدیکی باعث ہدایت جبکہ قرآن مجید سے دوری گمراہی کا سبب ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ نشان حیدر ساجدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملت کے حقوق کے لئے قابل قدر جدوجہد کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نے مسجد کی اہمیت کے پیش نظر محروم علاقوں میں تعمیر مساجد کو اہمیت دی ہے۔ اس موقع پر مولانا حسن رضا غدیری نے مسجد میں روزانہ درس قرآن کریم اور نماز باجماعت کے علاؤہ عشرہ محرم الحرام کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چینیوٹ سانگڑہ سادات کی جانب سے پانچ روزہ معرفت امام زمانہ عج تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
تفسیر القرآن، درس احکام اور معرفت امام زمان عج کے موضوعات پر مشتمل اس ورکشاپ میں بچیوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔
محترمہ مہک اور محترمہ حنفیہ ناز نے تدریس کے فرائض انجام دیے تربیتی ورکشاپ کے آخری روز نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ضلعی جنرل سیکرٹری محترمہ حنفیہ ناز نے انعامات تقسیم کیے۔