Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع اٹک کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اٹک کیمل پور کی جامع مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع اٹک کے ضلعی صدر جناب سید نیاز حسین بخاری اور ان کی ٹیم کی سربراہی میں یہ مظاہرہ منعقد ہوا ۔

 مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی  اپنے وفد کے ہمراہ اس مظاہرے میں پہنچے ۔ مقررین  نے مظاہرے سے خطاب کیا ایڈووکیٹ احسن الدین ، کرنل سجاد نقوی ،علامہ نیاز حسین بخاری ، عارف بخاری، سابقین امامیہ نے پرجوش خطابات کیے اور مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے رہے ۔

 آخری خطاب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب نے کیا ۔ عوام کی کثیر تعداد مظاہرے میں موجود تھی ۔ مظاہرے میں موجود سب نے علامہ علی اکبر کاظمی صاحب کے خطاب کا پرجوش نعروں سے جواب دیا ۔ علامہ صاحب چونکہ بہترین خطیب اور مقرر ہیں لہذا انہوں اس مظاہرے میں اپنی خطابت کا حق ادا کردیا ۔ فلسطین کے مظلومین کی آواز بن کر خطابت کرتے نظر آئے اور اسرائیل اور امریکہ کے مظالم سے عوام کو آگاہ کیا ۔ قرآن پاک  کی آیات ،آخری زمانے کی متعلق احادیث مبارکہ اور آخری زمانے کی نشانیوں کو ملاکر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کے فرامین کی روشنی میں ایسے حقائق بیان کیے کہ ہر آدمی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا ۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل ،امریکہ کے خلاف نعرے درج تھےساتھ ہی ان  پلے کارڈز پر حماس اور حزب اللہ سے ہمدردی اور ہمبستگی کا اظہار کیا گیاتھا ۔یہ مظاہرہ اٹک کی تاریخ کا بہترین مظاہرہ تھا جس میں ہر مکتب فکر کی نمائندگی شامل تھی ۔

وحدت نیوز (سکردو) صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی نے اخباری نمائندےسے گفتگو میں کہا کہ شغرتھنگ روڈ پر مزید سازش برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت مزید عوام دشمنی سے باز رہے۔ جب سے رجیم چینج آپریشن ہوا ہے وفاق نے بلتستان کے لیے ایک سکیم بھی نہیں دی ہے۔ یہ حکومت مزید سکیم لا نہیں سکتی ہے تو پرانی سکیموں کے خلاف سازش تو نہ کرے۔ شغرتھنگ روڈ کے خلاف سازش بلتستان کے خلاف سازش اور بلتستان دشمنی ہے۔ لگتا ہے عوام کو سڑکوں پر لاکر یادگار سجائے بغیر یہ حکومت کوئی کام کر نہیں سکتی۔ بلتستان ریجن سے حکومتی اراکین حیلے بہانے اور صفائیاں دینے کی بجائے اس خطے کا وفادار بنیں اور ڈٹ جائیں۔ ہمیں معلوم ہے کن وجوہات کی بنیاد پر پہلے معطل ہوا اور اب ری ٹینڈر کی طرف لے جانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ حساس ادارے لکیر پیٹنے کی بجائے بروقت خطے کے خلاف ذاتی مفاد کی خاطر عوامی سکیموں کی گنگا میں ہاتھ دھونے والوں کا رستہ روکیں۔ اصل خطہ دشمنی ایسے منصوبوں کے ساتھ کھیلنا ہے۔ ہم جب بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دیں تو شکایت نہ کرنا۔ ہمیں پورے خطے میں عوامی احتجاج پر مجبور نہ کریں۔

 آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو گرفتار کرکے یہ نہ سوچیں کہ حقوق کے لیے آواز بند ہوجائے گی۔ پہلے آغا نذر کاظمی اور اب شبیر مایار پر ہاتھ ڈال کر عوام میں بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔ شبیر مایار کو فورا رہا کیا جائے۔ عوامی حقوق کے لیے جمہوری جدوجہد کرنے والوں پر پابندی عائد کرنا نئے بحران کا سبب بن سکتا ہے۔ لوگوں کو جمہوری اور عوامی جدوجہد کرنے دیں ورنہ جدوجہد کا نیا انداز شروع ہوسکتا ہے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو چین سے رہنے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تو صوبائی حکومت واضح کرے۔ انہیں سبق سکھانے کا ہزار طریقہ عوام کے پاس موجود ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بحران پیدا کرنا ہے کہ حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی نوعیت کے اس معاملے کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ابتدا میں یہ کہہ کر معطل کیا کہ زیادہ سے زیادہ کمپنیوں کو شامل کرانے کے لیے معطل کی ہے۔ نہایت افسوس کی بات ہے کہ حکومت کو اور ذمہ داران کو اس خطے کے عوام سے زیادہ اس بات کی فکر لگی ہوئی تھی کہ کمپنیاں زیادہ شریک ہوں۔ ہماری مخالفت کے باوجود معطل کیا گیا اور معزز عدالت کے فیصلے پر دوبارہ ٹینڈر ہوا تھا۔ اب پیپرا رول کا حوالہ دیکر اسے دوبارہ منسوخ کرنا اس خطے کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ ہم اپنی قیادت کی سربراہی میں تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر احتجاج کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔ لگتا ہے عوام کو سڑکوں پر لائے بنا اس حکومت نے کوئی کام کرنا نہیں ہے۔ کورٹ کے فیصلے کے باوجود منسوخ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ توہین عدالت سے بچنے کا ایک ہی رستہ ہے کہ میرٹ پہ آنے والی کمپنی کو ایوارڈ کیا جائے۔

 ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بار بار کی منسوخی سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ جو لوگ من پسند کمپنی کو دلانے کے لیے اس پروجیکٹ کو متنازعہ کر رہا ہے ان سے کمپنی کا نام لیں اور بغیر ٹینڈر ڈرامہ کے نوازا جائے تاکہ کام تو شروع ہو۔ کسی چیز بھی حد ہوتی ہے عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ ایک طرف عوامی نوعیت کے منصوبوں کے ساتھ چند مفادپرست لوگ کھیل رہے تو دوسری طرف عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں بلخصوص شبیر مایار سے فرصت ملی ہے یہ ادارے اس پروجیکٹ کے ساتھ فٹ بال کھیلنے والوں پر نظر رکھیں اور یہ پروجیکٹ کامیاب ہوجائے تو خطے کی ترقی یقینی ہوجائے گی۔ اس پروجیکٹ کو ذاتی مفاد کی خاطر کھٹائی میں پڑ گیا وہ عوامی ردعمل آئے گا کہ کسی کی سوچ ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبیر مایار کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عوامی حقوق کے لیے لوگوں کو جمہوری انداز میں جدوجہد کرنے سے نہ روکا جائے۔  اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت شغرتھنگ روڈ کے ساتھ مزید نہ کھلیں اور عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس پروجیکٹ پر کام کا آغاز کرائے۔

وحدت نیوز(گلگت) مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف اراکین گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری(پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)،اقبال نصیر،سید شبیہ الحسنین،حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہیں۔اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ ہے کہ او آئی سی کا سربراہی اجلاس فوری طلب کیا جائے اور امت مسلمہ کا مشترکہ و متفقہ موقف اختیار کرتے ہوئے  فلسطینی حریت پسندوں کی تحریک آزادی کی حمایت کروائی جائے ۔ اقوام متحدہ  و دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارم سے بھی  مظلوم فلسطینیوں کی  اخلاقی و سیاسی مدد کے ساتھ مالی مددبھی فراہم کروائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین پر معصوم بچوں،خواتین اور شہریوں حتی کہ ہسپتال پر بھی اسرائیلی بمباری قابل مذمت ہے اور مطالبہ کرتے ہے کہ اسلامی دنیا متحد ہو کر اس ظلم کو روکنے میں فوری کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس علماءمکتب اہلبیت کے زیر اہتمام حمایت فلسطین مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک خطے پر مسلسل مظالم ڈھائے جائیں بمباری کی جائے محاصرہ کیا جائے اگر اس کا جواب دیا جائے تو یہ ان کا قانونی حق ہے دنیا کا قانون آپ کو دفاع کا حق دیتا ہے . فلسطینیوں کے پاس اب مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا وہ اپنے وطن کا دفاع کررہےہیں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہے ہیں، فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی طاقت کا پول کھول دیا ہے، ہمارا سلام ہو فلسطین مجاہدوں پر ان کی مزاحمت پر، حماس اسلام کے غیرت مند بیٹے ہیں فلسطین کے مجاہدین ہمارے سروں کا تاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں نے ڈیل آف سنچری کو  ناکام بنایا اوراب نارملائزیش کی کوششوں کو بھی ناکام بنائیںگے، اسلامی دنیا کس منہ سے ایک قاتل قابض رجیم سے تعلقات بنانا چاہتی ہے جو بچوں کے ہسپتالوں پر حملے کر رہے ہیں یورپ امریکہ کی اسٹبلشمنٹ اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کر رہی ہیں ۔جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپین کہلوانے والے امریکہ نے جنگ بندی کی قراراد کو دو مرتبہ ویٹو کیا ہے.عالمی استعماریت نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دے دیا ہے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس دشتی ھاؤس روجھان جمالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تھے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ تحصیل کابینہ اور یونٹس شریک ہوئے۔

اجلاس میںمجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس دشتی ھاؤس روجھان جمالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدرعلامہ سید ظفر عباس شمسی تھے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ تحصیل کابینہ اور یونٹس شریک ہوئے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے علم اور فہم دین کی اہمیت قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میںجبکہ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے فروع دین میں نماز کی اہمیت کے موضوع پر درس دیا۔ضلعی شوریٰ اجلاس کے موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری برکت علی لاشاری نے ضلع کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر یونٹ تاج پور جمالی یونٹ ھجوانی جمالی یونٹ روجھان جمالی یونٹ سٹی ڈیرہ اللہ یار یونٹ دشتی گوٹھ یونٹ اور تحصیل کابینہ جھٹ پٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع اور تحصیل کو کتاب رہنمائے مسئولین کا تحفہ پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرے۔ دو ریاستی حل قبول نہیں ہم فلسطین کی دھرتی ایک انچ بھی غاصب اسرائیل کو دینے کے لئے تیار نہیں۔اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تمام یونٹس نو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ فعال یونٹس تنظیم کی فعالیت میں اضافے کا باعث ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree