Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور)علامہ ظہیر الحسن کربلائی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے وفد کی جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام (لبیک اقصی آل پارٹی کانفرنس) ملک بھر کی دینی وسیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت ،اجلاس جمعیت علمائے پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر کی زیر صدارت اور سید محمد صفدر شاہ گیلانی کی نظامت میں منعقدہ ہوا۔علامہ ظہیر کربلائی کی سربراہی میں وفد میں برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی بھی شامل تھے ۔ تمام جماعتوں کے سربراہوں نے خطابات کیے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ظہیر کربلائی نے خطاب کیااور مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

وحدت نیوز(قم)حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اعزاز میں عشائیہ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورخارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے پاکستان کی معروف خطیب اور مذہبی و سماجی شخصیت علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی موسسہ باقرالعلوم قم المقدس میں ملاقات اور سربراہ امور خارجہ کی طرف سے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مسئول حجتہ الاسلام سید شیدا حسین جعفری اور انکی کابینہ کے ساتھ ساتھ شعبہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم کےمعاونین انکے علاوہ موسسہ باقرالعلوم کے مسئول حجتہ الاسلام علامہ فدا علی حلیمی و موسسہ کے دیگر مدرسین بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے  والی اس  ملاقات میں قومی و ملی امور زیر بحث آئے اور ملت تشیع پاکستان کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان کے موجودہ سیاسی و قومی معاملات جیسا توہین صحابہ بل، متنازعہ تعلیمی نصاب، پارہ چنار کے مسائل و ملک گیر شیعہ دشمن پالیسی کے حوالے سے باہمی مشاورت ہوئی۔ سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے فلسطین میں جاری طوفان الاقصی آپریشن کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال سے آگاہی دی گئی۔ اور ملت تشیع پاکستان کے تمام پلیٹ فارمز سے فلسطینیوں کی بھرپور اخلاقی و مالی معاونت کا اعادہ کیا گیا۔

وحدت نیوز(بھٹ شاہ)اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے موقع پر یوم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت رسول اللہ کی حیات طیبہ ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کو بڑے اور عظیم کام پسند ہیں اور وہ پست اور چھوٹے کاموں کو نا پسند کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہی لوگ دنیا میں عظیم کارنامے انجام دیتے ہیں اور تاریخ انسانی پر نقش چھوڑتے ہیں جن کے اھداف عظیم ہوتے ہیں۔ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے عظیم اھداف کے لئے جدوجہد کی نصرت الہی ان کے ساتھ رہی۔ فلسطینی مجاہدین نے بے سر و سامانی کے عالم میں ناقابل تسخیر اسرائیل کو قابل تسخیر مکڑی کا جالا بنا دیا۔ یہ کام ان کی بلند ہمتی اور عظیم ارادوں کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجاہدین کو بیٹھے رہنے والوں پر فضیلت عطا کی ہے۔ مسلم دنیا کے حکمران خاموش تماشائی بننے کی بجائے فلسطینی عوام اور مجاہدین فلسطین کی مدد کریں۔ مسلم حکمران امریکی غلامی سے نجات حاصل کریں اور اپنے عوام کی ترجمانی کریں۔ پاکستانی قوم کے تمام طبقات مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)یکم نومبر کا دن گلگت بلتستان کی تاریخ کا جرائت مندانہ اور روشن باب ہے،پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیوایم وقائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم نومبر 1948 گلگت بلتستان کی تاریخ کا جرائت مندانہ اور روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آباو اجداد کی جرائت و شجاعت کی تاریخ کو یاد رکھنا ہی کسی قوم کی ارتقا کا باعث ہے۔ جنگ آزادی گلگت بلتستان کے تمام مجاہدین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ڈوگروں سے آزادی حاصل کی اور نظریاتی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق کی۔ لیکن ان 75 سالوں نے وفاقی سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان کی وفاداریوں کا صلہ محرومیوں اور مایوسی کی صورت میں دیا۔

آئین پاکستان کا حصہ بننے کے خواب دیکھتی تین نسلیں گزر گئیں لیکن وفاقی جماعتوں نے کبھی ایف سی آر، کبھی ایل ایف اور آرڈرز کے ذریعے اس خطے کے ساتھ سوتیلانا سلوک کیا۔ کبھی وفاقی حکومتوں کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ یہاں کی عوام کے امنگوں کے مطابق کوئی سیٹ اپ دینے کی بات کرے۔ ہمیشہ آرڈرز یا وقتی حل کے سبب احساس محرومی میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے۔ اب بھی یہاں کے عوام کی مرضی کے بنا کوئی سیٹ اپ دینے کی بازگشت چل رہی ہے۔ یہاں کی مرضی کے بغیر کسی بھی سیٹ اپ کو قبول نہیں کریں گے۔ سیاسی جماعتیں سہولت کاری کرنے کی بجائے یہاں کے عوام کی نمائندگی کریں۔

بڑی سیاسی جماعتیں اپنی وفاق جماعت سے زیادہ اس خطے سے مخلص ہوجائیں۔ وفاقی جماعتوں نے مزید گلگت بلتستان سے کوئی مس ایڈونچر کیا تو گلگت بلتستان سے وفاقی سیاسی جماعتوں کا بوریا بسترا گول ہوجائے گا۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ مارشل لاء کی ایکسٹینشن ہو، رجیم چینج آپریشن ہو یا کوئی اور عوام مخالف عمل گلگت بلتستان کو ہی تختہ مشق بنایا جاتا رہا ہے۔ عوام مخالف فیصلوں کے سبب عوام کا اعتماد سیاسی لارڈ اور اداروں سے اٹھتا جا رہا ہے۔ آئندہ نسل جو کہ جوانوں پر مشتمل ہے انکو سنبھالنا یا خوف دلاکر خاموش کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ دوسری طرف اس خطے کی حساسیت کے پیش نظر بھی پیش بندیاں کرنی ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ماضی میں یکم نومبر منانے والوں پر غداری کے مقدمے ہوئے تھے اب اس دن کو سرکاری سطح پر منایا جانا قابل تحسین اور اس بات کا اعتراف ہے کہ اس خطے کے عوام کے بارے میں رویے درست نہیں رہے ہیں۔ اب بھی یہاں زبردستی کے فیصلے تھوپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس خطے کے عوام کو کوئی حب الوطنی کا سبق نہ سکھائے۔ ہم ان کے سپوت ہیں جنہوں نے مسلح جنگ کرکے اس خطے کو آزاد کرکے پاکستان کی جھولی میں ڈال دیا تھا اگر کہیں کمی کوتاہی ہے تو کوشش کرکے اس خطے کے عوام کو مشکوک کرنے والوں کی طرف سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول فور یا غداری کے الزامات سے یہاں کے عوام کے جذبات مجروح ہیں۔ حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور جمہوری جدوجہد کرنا آئین پاکستان حق دیتا ہے۔ کرگل لداخ روڈ کی واگزاری کے لیے مطالبہ کو بھی دشمن سے ملایا جاتا ہے جبکہ واہگہ کشمیر یا دیگر بارڈر کی واگزاری عین حب الوطنی کہلاتی ہے۔ یہ تفریق ختم کرکے عدل و انصاف کی بالادستی قائم کرکے اور جمہوری اقدار کے فروغ سے ہی خطے کے عوام میں موجود غم و غصہ کم کیا جاسکتا ہے۔ 75 سالوں سے یہاں کے عوام پاکستان کا آئینی حصہ بننے کی راہ تک رہے ہیں۔ آج کا دن شہدائے جنگ آزادی اور مجاہدین سے تجدید عہد کا دن ہے۔ ہم نے ہر صورت میں اس خطے کو پاکستان کا آئینی حصہ بناکر دم لینا ہے۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان)مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام فلسطینی اور پاراچنار کے مظلومین کے حق میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی حسینیہ چوک سے برآمد ہوئی اور فوارہ چوک سرکلر روڈ پہنچی۔ اس احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر مولانا سید غضنفر علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا کہ متحد ہو کر ظالم صیہونی ریاست اسرائیل کا مقابلہ کریں اور نہتے فلسطینی عوام کا ساتھ دیں۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ کئی دہائیوں سے پاراچنار کے مظلوموں پر مسلسل ظلم اور جبر ہو رہا ہے۔ آج غزہ کی طرح پاکستان کے علاقے پاراچنار کے بھی تمام راستے بند ہیں اور کئی افراد شہید ہو چکے ہیں اور اشیاء خورد و نوش کی کمی سے اموات کا خدشہ ہے، مگر صوبائی اور وفاقی حکومت کو کوئی پروا نہیں۔

وحدت نیوز(گجرانوالہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی  نے اپنے وفد کے ہمراہ چوہدری سہیل احمد چٹھہ یونٹ صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان یونین کونسل کوٹ بھاگا ضلع وزیر آباد کی زوجہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی برادر سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم، برادر سید منتظر مھدی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،صوبائی آفس سیکریٹری مولانا ظہیر کربلائی، سید مشر زیدی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع گوجرانوالہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چوھدری سہیل احمد اور ان کی فیملی ممبران نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ چوھدری سہیل احمد کے ڈیرے پر کافی دیر تک علمی محفل منعقد ہوئی جہاں انہوں کہا کہ ہم سب قبلہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب کی با بصیرت قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور ہمیشہ ان کے دعا گو ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree