Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دشمن اعلان کر رہا ہے کہ پارہ چنار کو غزہ بنا ئیں گے۔

پاراچنار کو غزہ بنانے کا خواب دیکھنے والوں کی آرزوئیں خاک میں مل جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارہ چنار غزہ بنا تو فر قہ واریت اور دہشت گرد وں کا مقبرہ بنے گا۔

غزہ  تو اسرائیل اور اس کے حامیوں اور انکی منحوس آرزوں کی خاک میں ملنے کی جگہ بنے گی۔

ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارہ چنار کے راستوں کو کھولا جائے۔

بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکا جائے۔ہمار املک ایسی بد امنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

جتنا بھی ظلم ہوجائے ہم پاکستان کے عوام کو شیعہ سنی فساد کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔

ہمارے احتجاج کا رخ امریکی واسرائیلی مظالم کو آشکارکرنے کی جانب رہے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام کتاب رہنمائے مسئولین کے مطالعے اور اسٹڈی سرکل کے اعلان پر ملک بھر کے مختلف مقامات پر اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان سندھ کے پی کے سینٹرل پنجاب جنوبی پنجاب اور ریاست کشمیر کے مختلف اضلاع میں اسٹڈی سرکلز کے پروگرامز منعقد ہوئے۔ ضلعی دفتر ہزارہ ٹاؤن اور مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں اسٹڈی سرکل کے پروگرامز میں صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدور علامہ شیخ ولایت حسین جعفری برادر عیوض علی ہزارہ اور صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی و دیگر شریک ہوئے۔

 ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین ضلع شکار پور کے اسٹڈی سرکل میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان اور تحصیل صدر سید نوید حسین شاہ جبکہ مسجد نبوی جیکب آباد کے اسٹڈی سرکل میں مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ضلعی صدر نذیر حسین جعفری اور برادر اللہ بخش میرالی شریک ہوئے۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی دفتر لاہور میں کتاب رہنمائے مسئولین کے اسٹڈی سرکل پروگرام میں صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی جنرل سیکریٹری و اراکین صوبائی کابینہ شریک ہوئے۔ ضلع ٹنڈو محمد خان کے زیر اہتمام منعقدہ اسٹڈی سرکل میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر محمود الحسن و دیگر شریک ہوئے۔اس کے علاؤہ ضلع جعفر آباد نصیر آباد شکار پور چنیوٹ راجن پور خانیوال مظفر آباد و دیگر مقامات پر اسٹڈی سرکلز کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد راولپنڈی کے تحت بچوں اور خواتین پر مشتمل پرشکوہ حمایت مظلومین فلسطین و غزہ احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

 اس موقع پر خواتین نے چھوٹے چھوٹے کفن ہاتھ میں اٹھا کر اور بچوں کو کفن پہنا کر فلسطین پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کی منظر کشی کرنے کی کوشش کی ۔

ریلی میں شامل خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے مظلومین فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی جارحیت و درندگی کے خلاف نعروں پر مشتمل پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے  شرکائے ریلی نے جوش و جزبے کے ساتھ فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

 ریلی کی قیادت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ سینیئر رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ نرگس سجاد نے بھی شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں اور معصوم بچوں پر ظلم و استبداد کی بھیانک تاریخ رقم کر رہا ہے وہ دن دور نہیں جب خون ناحق کا یہ سیلاب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا اسلامی ممالک کے حکمران اپنے مفادات کی غرض سے اس انسانی المیے پر بے بسی کی تصویر بنے ہیں اور مظلومین کی داد رسی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرتے دکھائی نہیں دے رہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے مظلوم شہدائے فلسطین کی یاد میں لبرٹی چوک لاہور پر اجتماعی قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب ۔ نماز مغربین باجماعت جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔

احتجاج میں جناب علامہ سید حسن ہمدانی نائب صدر مجلس مکتب علمائے اہلبیت پنجاب ،جناب سید علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، جناب علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب سیدنجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم پنجاب ، جناب نجم عباس خان ضلعی صدر لاہور، برادر آفتاب ہاشمی ضلعی نائب صدر لاہور ،راناکاظم ضلعی نائب صدر لاہور ،سید فخر حسنین رضوی ضلعی صدر عزاداری ونگ لاہور ، سید کاظم نقوی ودیگران نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر بزرگ عالم دین علامہ سید نیاز حسین نقویؒ کی تیسری برسی کی تقریب میں شرکت ۔

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علالت کے باعث قاضی نیاز حسین کی تیسری برسی میں شریک نہ ہوسکے ۔جامعہ المنتظر کے علمائے کرام کی جانب سے اسٹیج سیکریٹری نےمجلس وحدت مسلمین کے وفد کا قاضی صاحب مرحوم کی برسی میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں جناب علامہ سید حسن ہمدانی نائب صدر مجلس مکتب علمائے اہلبیت پنجاب ،جناب سید علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، جناب علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب سیدنجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم پنجاب شامل تھے ۔

 آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹررضا امیری مقدم، سید مہدی نقوی، مولاناسید افتخارحسین نقوی، مفتی شبیر عثمانی، مفتی گلزار احمدنعیمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ایرانی سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے برسی کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہر طرح سے فلسطین کی مدد کی ہے، صفحہ ہستی سے فلسطین نہیں، اسرائیل ختم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالم کفر متحد ہو چکا ہے، مسلمانوں کو متحد ہو کر فلسطین کے پیچھے کھڑے ہونے کی ضرورت ہے، ایران، یمن، لبنان اور عراق سے فلسطینیوں کی مدد کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اگر اسرائیل کی سرپرستی نہ کرتا تو یہ بہت پہلے ختم ہو چکا ہوتااسرائیل کا وسیع انٹیلیجنس نیٹ ورک ہونے کے باوجود اسےسات اکتوبر کے حماس کی طرف سے حملے کی خبر تک نہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایران فلسطینی بھائیوں کیساتھ ہر طرح سے کھڑا ہے اور ہم ان کی مدد جاری رکھیں گے، اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے، اسے ہر صورت ختم ہونا ہے ان شاءاللہ، ایران حماس کی مدد کر رہا ہے، فیصلے وہ خود کرتے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی کا کہنا تھا کہ علامہ سید نیازحسین نقوی مرحوم جامعہ المنتظر کے تربیت یافتہ تھے، علامہ سید نیاز حسین نقوی مرحوم وحدت اسلامی پر یقین رکھتے تھے، علامہ سید نیاز حسین نقوی نے 17 سال جامعۃ المنتظر میں گزارے اور 14 اسلامی مراکز قائم کیے، تمام اسلامی مراکز کے انتظامی و مالی امور کا انتظام وہ اپنی زندگی میں ہی کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم  حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کی جرات رکھتے تھے۔

 مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم کا کہنا تھا کہ علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم  اتحاد امت کا نمایاں کردار تھے، علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم نے مختلف مکاتب فکر کو جوڑنے کیلئے توانائیاں صرف کیں، علامہ سیدنیاز حسین نقوی مرحوم  اتحاد امت اور ملت تشیع کی مضبوط آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فلسطین کی پشتی بانی کرنی چاہیے، آج امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو اگر فلسطین کی باری ہے تو کل باقی ممالک بھی نشانہ ہوں گے۔

مفتی شبیر عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعۃ المنتظر سے ہمیشہ اتحاد امت اور محبت کا پیغام گیا ہے، فلسطین کی حمایت میں سب سے پہلے ایران اور اہل تشیع کی طرف سے آواز بلند ہوئی ہے، تمام مسلمانوں کو ایران کی طرح فلسطین کیساتھ کھڑا ہو جانا چاہیے۔

 علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ ہم فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ حمایت کا اعلان کرتے ہیں، مراج عظام مجتہدین کی طرف سے حکم آیا تو فلسطین کی حمایت میں نکلنے والے ہراول دستہ ہم ہوں گے۔

برسی کی تقریب میں جناب علامہ سید حسن ہمدانی نائب صدر مجلس مکتب علمائے اہلبیت پنجاب ،جناب سید علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب، جناب علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب سید اقبال حسین شاہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب سیدنجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم پنجاب مولانا افضل حیدری، مولانا سید افتخارحسین نقوی، مولانا کرم علی حیدری، حافظ کاظم رضا نقوی، اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدرعلامہ جہانزیب جعفری نے دیگر صوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارہ چنار ضلع کرم کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے، ریاست کئی روز سے جاری اس خطرناک لڑائی کو روکنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، بلکہ یوں کہا جائے کہ مقامی انتظامیہ نے متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے روزانہ بے گناہ افراد قتل ہو رہے ہیں، پارہ چنار پاکستان کا بارڈر ایریا اور حساس ترین علاقہ ہے جس پر سرحد پار سے کئی مرتبہ لشکر کشی اور میزائلوں کے حملے ہو چکے ہیں، اس وقت بھی چاروں اطراف سے پارہ چنار محاصرے میں ہے،حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو کنٹرول کرنے کے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کے محب وطن پاکستانی عوام آخر کب تک اس وحشیانہ دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ بنتے رہیں گے, تری منگل سکول میں قتل کیئے گئے اساتذہ کے قاتلوں کو اب گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، علاقے میں شر پسندی اور تعصبات کو ہوا دینے والے شریر عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں پس وپیش سے کام کیوں لیا جاتا ہے، ٹل پارہ چنار روڈ پارہ چنار کے پرامن عوام کے لیے واحد راستہ ہے جسے مزیدچیک پوسٹوں کے ذریعے محفوظ بنانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری بنتی ہے، تکفیری سوچ پر مبنی ملک دشمن اور علاقے کے پر امن فضاء کو سبوثاز کرنے والوں کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree