
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد صاحب الزمانؑ اسلام پورہ سے نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے "حمایت فلسطین ریلی" نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین لاہور نجم عباس خان نے کی۔ جبکہ علامہ ظہیرالحسن، آفتاب علی ہاشمی، حسن رضا نقوی، اخلاق جعفری اور آئی ایس او کے رہنما ارتضیٰ باقر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں اسرائیلی جارحیت اور مسلم حکمرانوں کی شرمناک خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے، ہم نے نبی کریم(ص) کی حدیث کو فراموش کر دیا جس میں آپ (ص) نے امت کو جسد واحد قرار دیا تھا، آج مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور ہمارے حکمران مذمت تک نہیں کرتے، بلکہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنیوالوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اپنی رپورٹس ہیں کہ ہر چند منٹس میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے اور اب شہداء کی تعداد گنتی سے بھی باہر ہوتی جا رہی ہے، تباہی اور بربادی کے مناظر دیکھے نہیں جا سکتے۔ مگر افسوس خود غرض و مفادات میں جکڑی عالمی دنیا کو ظلم کی یہ تاریک رات نظر نہیں آتی، جبکہ دوسری طرف مختلف تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور گروہوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کیلئے الگ الگ سیمینار ز و ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس کیساتھ حکمرانوں سے مطالبات اور کوسنے بھی جاری ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہو کر ایک آواز ہو کر جب تک مسئلہ فلسطین پر تمام جماعتیں، تنظیمیں اور گروہ متفق نہیں ہونگے پراثر احتجاج نہیں ہوگا۔ رہنماوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے کی بجائے فلسطینی مظلوموں کیلئے یک آواز ہوکر پُرامن انداز میں بھرپور صدائے احتجاج بلند کی گئی تو نہ صرف یہ پُراثر ہوگی بلکہ اس کے مثبت اثرات و نتائج بھی برآمد ہونگے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع ہزارہ ٹاون کی جانب سے عوامی رابطہ مہم و یونٹ سازی مہم کا سلسلہ جاری ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری کردار سازی سید عباس موسوی وضلعی صدر سید مہدی آغا کی قیادت میں ضلعی کابینہ کے عہدیداروں کا ہزارہ ٹاون میں عوامی رابطہ مہم و یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں مختلف یونٹس اور وارڈز کا دورہ واجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عوامی رابطہ مہم کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے منشور سے اتفاق کرتے ہوۓ شمولیت اختیار کر رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک گیر تنظیم ہے وہمیشہ لوگوں کے درمیان رہی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے ہمیشہ کوشیاں رہی ہے مجلس وحدت مسلمین ناصرف پاکستان کے مظلوموں بلکہ دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہے MWM ہی ملک وملت کو مسائل و بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
وحدت نیوز(خانیوال)خانیوال کے علاقے مخدوم پور پہوڑاں میں دہشتگردی کا واقعہ، شیعہ نوجوان عمیر علی دن دیہاڑے قتل، دہشتگرد گرفتار، لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے قائدین کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات، رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس، نماز جنازہ آج سہہ پہر 3 بجے مخدوم پور پہوڑاں میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے مخدوم پور پہوڑاں میں دن دیہاڑے دہشتگردی کا واقعہ پیش آیا جہاں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے طاہر نے شیعہ نوجوان عمیر علی کو گھر کے سامنے قتل کر دیا، ذرائع کے مطابق قاتل کو مقامی لوگوں نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ محرم میں اسی شیعہ نوجوان کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ بھی درج کرایا گیا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما و صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، صوبائی سیکرٹری روابط سید غدیر عباس شیرازی وفد کے ساتھ وکلاء پینل کے ہمراہ شہید کے گھر پہنچے، قائدِ وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شہید کے خانوادے سے اظہار تعزیت کیا گیا۔
بعد ازاں رہنماؤں نے ہسپتال پہنچ کر تمام قانونی کارروائی کا خود جائزہ لیا، ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے صوبائی صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر خانیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اس دہشتگردانہ واقعہ پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا، اور اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے فوری ایف آئی آر درج کروائی۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال نے اس واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
وحدت نیوز(قم)پاراچنارکے شہریوں پر دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی صدر ایم ڈبلیو ایم برطانیہ ، قم المقدسہ میں جامع بعثت میں ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام مولانا ابرار حسینی کو عشائیہ دیا گیا ۔ پروگرام میں سربراہ جامع بعثت حجت الاسلام مولانا اقای عمران حیدر صاحب اور اساتید جامع کے علاوہ پارا چنار کے طلبا سے خصوصی ملاقات کی گئی ۔ جس میں پارا چنار کے شہریوں سے مکمل ہم اہنگی کا اظہار کیا گیا۔
جامع بعثت قم میں پارا چنار کے طلبا سے خصوصی ملاقات میں صدر ایم ڈبلیو ایم نے اپنی گفتگو میں پارا چنار کے شہریوں پر ہونے والے ظلم پر میڈیا اور اداروں کی مکمل خاموشی کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور مزید فرمایا کہ آج کئی دنوں سے پارا چنار کے نہتے شہریوں پر حملہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔حکومتی اداروں کو اس دہشت گردی کا جلد از جلد نوٹس لینا چاہیے۔ آخر میں تمام شھدائے پارا چناراور فلسطین کیلے اجتماعی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام امریکی سفارتخانے تک آزادی فلسطین مارچ کی تیاریاں جاری، ملک بھر سے لاکھوں عاشقان بیت المقدس مارچ میں شرکت کیلئے آمادہ وتیار،مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی کی زیر صدارت انتظامی کمیٹیوں کا اہم اجلاس، عوامی رابطہ، تشہیری مہم کا جائزہ۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین اسلام آبادمیں سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت آزادی فلسطین مارچ کی انتظامی کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی ، مرکزی سیکرٹری تعلم عارف علیجانی ،صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری اور شعبہ سیاسی ،امور خارجہ و یوتھ کے نمائندگان سمیت ضلع اسلام آباد راولپنڈی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(ڈکھن)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈکھن پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کی کابینہ سے ملاقات کی۔ نشست میں تحصیل صدر ایم ڈبلیو ایم گڑھی یاسین برادر سید نوید حسین شاہ ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان وحدت یوتھ کے برادر مستنصر مہدی و تحصیل کابینہ کے تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈکھن سٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکن اور سماجی رہنما ربنواز علی منگی سے ملاقات، کی۔ کچھ دن پہلے ان کی دکان پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈکیتی کے اس واقعے کی ان سے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں شکار پور ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے سندھ حکومت پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف جس آپریشن کا اعلان کیا تھا اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے کیونکہ عوام اس وقت بھی بدامنی کا عذاب جھیل رہے ہیں۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیر چنڈام پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر مستنصر مہدی ابڑو کو ان کی شادی پر ھار پہنا کر مبارک باد پیش کی۔