
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 23 اکتوبر برسی شہداء جیکب آباد کے سلسلے میں تحصیل لکھی غلام شاہ کے شہر چک کھاہی عبدو لکھی کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد مہر اور شہید پولیس کانسٹیبل الہی بخش ھکڑو کے ورثاء سے تعزیت کی۔اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار تحصیل صدر فہیم حیدر سومرو عبدالعلی کھوہارو نظام الدین انقلابی تحصیل صدر و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں اور نام نہاد اسلامی فوج کی خاموشی شرمناک ہے اگر دنیا بھر کے مسلمان متحد ہوکر فلسطین کی مدد کریں تو اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔
انہوں نے کہا کہ بدین کے مومنین کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں مگر سندھ حکومت اور بدین انتظامیہ شرپسند ملا آغا جان سرھندی کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔ ہم بدین کے مومنین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے پارا چنار تری مینگل کے شہید اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتل دھشتگردوں کی گرفتاری کیلئے پارا چنار کے مومنین کے احتجاج کی حمایت کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور امن و امان کی ابتر صورتحال اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف جمعرات 26 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر رہی ہے۔ جس میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے سدباب کے لئے حکمت عملی پر غور ہوگا۔
وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی سندھ کے زیر 19 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت قباء آڈیٹوریم کراچی میں غزہ کی صورتحال پر فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ایم ڈبلیو ایم کےرہنما علامہ مبشرحسن ،علامہ حیات عباس نجفی اوردیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع مظفرآباد کابینہ کی حلف برداری کا اجلاس مورخہ 17 اکتوبر 2023 بمقام کاظمی ہاؤس نزد مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری رح مظفرآباد منعقد ہوا جس میں سید غفران علی کاظمی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی صدر عزاداری ونگ ابرار حسین بخاری سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔
اجلاس میں ضلعی صدر ابرار حسین بخاری نے اپنی کابینہ میں شامل ہونے والے ممبران مختیار حسین بھٹی سینئر نائب صدر، سید محسن علی رضا بخاری نائب صدر، راجہ سجاد حسین نائب صدر، سید امجد شاہ فاطمی جنرل سیکرٹری، سید فرقان علی نقوی پریس سیکرٹری سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اجلاس میں صدر عزاداری ونگ آزاد کشمیر سید غفران علی کاظمی نے تمام ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عزاداری کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مل کر اقدامات کرنے ہونگے ہمارا مقصد خوشنودی محمد و ال محمد ص ہے ۔ عزاداری ہماری بقاء ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اجلاس کے اختتام پر علامہ سید تصور نقوی الجوادی سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر، سید طالب حسین ہمدانی سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر و علامہ یاسر سبزواری صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی تائی محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) اسرائیل جارحیت غزہ میں اسپتال اور حماس قیادت کے گھروں پر حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے محفل شاہ خراساں سے نمائش چورنگی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ باقرعباس زدی نے جبکہ ریلی میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ ملک عباس، ناصر الحسینی سمیت بڑی تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل ، امریکہ اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
نمائش چورنگی شرکاء سے خطاب میں علامہ باقرعباس زیدی کا کہنا تھا کہ غاصب اسرائیل نے اسپتال پر حملہ کر کے عالمی انسانی حقوق اور جنگی قوانین کی بدترین پامالی کی ہے غزہ سمیت فلسطین کے دیگر شہروں میں گزشتہ 10 روز سے مسلسل وحشیانہ بمباری ہورہی جس میں بے گناہ بچے، عورتیں ، بزرگ اور جوان بے دردی سے شہید ہورہے ہیں اور عالمی امن کی تنظیمیں اور اقوام عالم خاموش ہے اسرائیلی بربریت میں امریکہ اور اس کے حواری برابر کے مجرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے انہیں کس بات کا خوف ہے۔غیرت مند پاکستانی کسی صورت میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے ۔گزشتہ روز اسپتال حملے میں ایک ہزار سے زائد شہداء کا خون اسرائیل و عرب حکمرانوں کے گلے پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشہ 75 سالوں فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم کا شکار ہیں ہزاروں بچے، بہنیں اور بیٹیاں امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک یک جان ہو کر فلسطینیوں کی امداد کو پہنچیں۔حکومت پاکستان بے گناہ عوام کے قتل عام پر تین روزہ سوگ کا سرکاری سطح پر اعلان کرے۔ریلی کے اختتام پر مظاہرین نے اسرائیل و امریکہ کے پرچم نظر آتش کئے۔واضح رہے گزشتہ روز غزہ اسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں بے گناہ عوام کی شہادت پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 3 روزہ ملک گیر یوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔
وحدت نیوز(پاراچنار)پاراچنار ضلع کرم میں تری منگل ہائی سکول واقعے میں ملوث قاتلین کی عدم گرفتاری کے خلاف مجلس وحدت مسلمین، صدائے مظلومین،انجمن حسینیہ، تحریک حسینی سمیت پاراچنار کے مختلف تنظیموں طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا آج چوتھا دن ہے،جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ جوق درجوق حصہ لے رہے ہیں اور حکومتی نااہلی اور خاموشی پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
اگر حکومت نے قاتلین کو جلد گرفتار نہیں کیاگیا تو یہ احتجاج دھرنے کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور ملک بھر میں پھر ان دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ کیمپ میں موجود شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی بھی پرزور مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کو جلد از جلد بند کیا جائے۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)ایک اور قدم ہوگئے ظہور کے نذدیک ،ایران میں پہلی بار روضہ اقدس مولا امام علی رضا علیہ السلام پر ایام اعزاء نا ہونے کے باوجود سیاہ پرچم لہرادیا گیاہےاور اوپر پہلی بار یہ لکھا ہے "نصر من اللہ فتح قریب"۔ انشاء اللہ یہ اقصیٰ کی آخری جنگ ہوگی اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوگی ❤️
دوسری جانب قم میں موجود مسجد مقدس جمکران کے گنبد پر سرخ رنگ کا پرچم لہرادیا گیاہے جس پریا لثارت الحسینؑ درج ہے،
مزمل حاتمی محقق دفاعی امور برائے مشرق وسطی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے دوران یہ اقدام انتہائی قابل اہمیت ہے۔
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :" تَخْرُجُ مِنْ خُرَاسَانَ رَايَاتٌ سُودٌ، لَا يَرُدُّهَا شَيْءٌ حَتَّى تُنْصَبَ بِإِيلِيَاءَ ۔
ترجمہ: رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
"خراسان سے سیاہ جھنڈے نکلیں گے انہیں کوئی نہیں روک سکے گا یہاں تک کہ انہیں بیت المقدس میں نصب کیاجائے گا۔( سنن ترمذی، حدیث نمبر :2269) "
ایک اور روایت :
"جب تم دیکھو کہ خراسان کی جانب سے سیاہ جھنڈے نکل آئے تو اس لشکر میں شامل ہوجاؤچاہے تمھیں اس کے لیے برف پر گھسٹ کر (رگڑتے ہوئے) کیوں نہ جانا پڑے کہ اس لشکر میں اللہ کے آخری خلیفہ حضرت امام مہدی ع ہوں گے"
ص35۔36واللفظ لہ بحوالہ الفتن النعیم بن حماد 896)
آج ایران کے صوبہ خراسان کے شہر مشہد میں واقع امام رضا علیہ السلام کے روضے پر سیاہ پرچم تاریخ میں پہلی بار ( ایام عزا کے علاوہ ) نصب کردیا گیا ہے ۔