Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں ناجائز کینالوں کے خلاف جاری پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر سندھ پولیس نے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوامی احتجاج کو دبانے کی کوششوں سے باز رہے۔

علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں نے بھی پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کنالوں کے مسئلے پر منافقت بند کرے اور سندھ کے عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کا حصول لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا ہے، ہم وطن عزیز کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان کی حفاظت ہمارا مذہبی و قومی فریضہ ہے، پڑوسی ممالک کی گیڈر بھبکیاں کوئی نئی بات نہیں، بھارتی حکومت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستانی قوم کی دھمکیوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا، ملکی عوام بیدار اور یکجان ہیں اپنا بھرپور دفاع کرنا جانتے ہیں، پاکستان کے عوام بیدار اور عالمی سازشوں سے آگاہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھارت کشمیر میں اور غاصب صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل فلسطین میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں کا ارتکاب کر رہے ہیں، اہل حکمت و بصیرت یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی سنگین صورتحال پیدا کرنے کا مقصد اہم ترین عالمی ایشوز سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانا تو نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی سازش، کوئی دھمکی اور کوئی چال ہمیں وطن عزیز کے دفاع سے ایک لحظہ کے لیے بھی غافل نہیں کر سکتی، ہم محب وطن قوم ہیں، وطن سے محبت ہمارے خون میں شامل اور ہماری تربیت کا حصہ ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاراچنار ، ضلع کرم کے  محاصرےکو سات ماہ ہوچکے ہیں، ابھی تک راستے مکمل طور پر کھل نہ سکے۔ اس دوران ہم نے یہ دیکھا کہ ادویات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچوں کی جانیں گئیں، درجنوں شہریوں کے گلے کاٹے گئے، قتل کیا گیا اور یہاں تک کہ امدادی قافلوں کی لوٹ مار کے ساتھ حکومتی وسرکاری مشینری، افسران اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں  پر بھی حملے ہوئے لیکن صوبائی و وفاقی حکومت اور سیکیورٹی ادارے ٹس سے مس نہ ہوئے۔ آج اسلام آباد میں اہلِ پاراچنار نے ایک مرتبہ پھر امن کی صدا دی ہے۔

 امن کو پکارا ہے اور گفتگو، بحث و مباحثہ، مکالمہ اور جرگے کے راستے کو ہی اپنایا ہے۔ اہلِ کرم کے صبر ، حوصلے اور حب الوطنی کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی۔ اسلام آباد میں کرم امن کنونشن کے تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امن کی جانب اٹھنے والے ہر قدم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اب ریاست کا امتحان ہے کہ وہ امن کی دعوت  اور پکار پر کیسے ردعمل دیں گے؟

وحدت نیوز(اسلام آباد) کرم کے مشران اور پاراچنار یوتھ راولپنڈی و اسلام آباد کے زیر اہتمام "کرم امن کنونشن" کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام، صحافی حضرات، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور خطاب فرمایا۔

کنونشن کا آغاز انجمن حسینیہ کے رکن علامہ سید تجمل حسین فخری کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کرم کے عوام کو درپیش مشکلات اور بدامنی کو حکومتی بے حسی کا نتیجہ قرار دیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران جو صورتحال کرم کے غیور عوام نے جھیلی ہے، وہ کسی دشمن پر بھی نہ گزرے۔ اس وقت پاراچنار پاکستان کا غزہ بن چکا ہے، جس پر چاروں طرف سے یلغار ہو رہی ہے، مگر ریاستی محافظ ان کے دفاع میں مکمل طور پر ناکام نظر آتے ہیں۔

جماعت اہلِ حرم کے سربراہ، مفتی گلزار نعیمی نے بھی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاراچنار میں جاری بدامنی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی، سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پاراچنار گزشتہ سات ماہ سے محاصرے کی حالت میں ہے۔ سینکڑوں افراد قتل ہو چکے ہیں اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ پاراچنار سے دلخراش خبر موصول نہ ہو۔ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پاراچنار کے مسائل حل نہیں ہو جاتے۔

سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، نیئر بخاری نے کہا کہ ایک عرصے سے ضلع کرم میں بدامنی اور قتل عام جاری ہے۔ جب تک ہم آپس میں بات چیت نہیں کریں گے، امن قائم ہونا ناممکن ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر، جناب حمید حسین طوری نے کہا کہ اگر پاراچنار کا مسئلہ پاکستان کی عدالتوں میں حل نہ ہوا تو ہم اسے بین الاقوامی عدالت میں لے جائیں گے، کیونکہ حکومتی نااہلی کے باعث کھربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، جس کا حساب دینا ہوگا۔

ایم پی اے علی ہادی نے خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے کرم میں بدامنی اور سڑکوں کی بندش پیدا ہوئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین، علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاراچنار کی سڑکیں سات ماہ سے بند ہیں اور سینکڑوں جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ حکومت اور ریاستی ادارے اس صورتحال پر شرم سے ڈوب مریں۔

اس موقع پر ہرمیت سنگھ نے پاراچنار کے محاصرے اور قتل عام کو پشتون روایات کے منافی قرار دیا۔ جرگہ ممبر حسین علی حسینی نے حکومت کی عدم توجہی کو پاراچنار میں بدامنی کا سبب ٹھہرایا۔

آئی ڈی سی کی چیئرپرسن گل زہرا نے کہا کہ پاراچنار کے نوجوانوں کا قتل عام حکومت پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند سو تکفیری دہشتگردوں کا خاتمہ نہ کر سکنے سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہو۔

کنونشن سے معروف صحافی صدیق جان، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری، علامہ سید سبطین حسینی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور پاراچنار کی ابتر صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ پاراچنار کا محاصرہ فی الفور ختم کیا جائے، ٹل-پاراچنار روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولا جائے اور دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں منعقدہ کرم پیس کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سات ماہ سے کرم کے راستوں کی بندش کو سکیورٹی فیلئر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فیڈریشن شہریوں کو جینے کا حق دیں، آزادی اظہار رائے کا حق دیں، شہریوں کو فری موومنٹ کا حق دیں۔ سات ماہ سے محصور کرم حکمرانوں کے منہ پر اور جھوٹے دعوں پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کرم کے حق میں آواز بلند کرنے کو بھی جرم بنایا گیا تھا۔ کرم کے مظلوموں نے آواز بلند کی تو پورا پاکستان باہر آیا۔ سکردو گلگت سے کراچی اور کوئٹہ سے لاہور تک ہم آواز ہوئے لیکن افسوس ہوا سندھ میں ہمارے قائدین پر اور علما پر حملے کیے۔ دہشتگردی کی دفعات عائد کی۔ سندھ حکومت نے یہاں تک کہا کہ گلگت بلتستان والوں کو سندھ میں احتجاج کا کوئی حق نہیں۔ کہا گیا پاراچنار کا مسئلہ صرف پارا چنار کا مسئلہ ہے جبکہ یہ مسئلہ انسانی مسئلہ تھا۔ ہم نے ہمیشہ اتحاد کے لیے آواز بلند کی۔ ہم کسی بھی ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ مظلوم کرم کے ہوں، کے پی کے ہوں، کوئٹہ کے ہوں اور گلگت بلتستان کے ہوں۔ عدل و انصاف کی بالادستی اور ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے معدنی وسائل پر غیرآئینی قبضے کی کوششوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔ بدقسمتی سے مسلط حکمرانوں کے غیردانشمندانہ اور غیر شفاف فیصلے پاکستان کو اندرونی تصادم کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

ریاست کی یہ پالیسی کہ ایک جانب گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی، سیاسی اور انسانی حقوق سے محروم رکھا جائے اور دوسری جانب ان کی سرزمین کے قیمتی وسائل کو عوامی رضامندی کے بغیر ہتھیانے کی کوشش کی جائے، شدید عوامی غم و غصے کو جنم دے رہی ہے۔

یہ حقیقت تسلیم کرنی ہوگی کہ اب وہ دور گزر چکا ہے جب طاقت یا چالاکی سے عوامی حقوق کو دبا لیا جاتا تھا۔ آج کے باشعور عوام اپنے وسائل، شناخت اور حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اگر مقتدر حلقے یہ سمجھتے ہیں کہ عوام کی شرکت اور رضامندی کے بغیر صرف طاقت کے بل بوتے پر گلگت بلتستان کے معدنی وسائل پر قبضہ کر لیا جائے گا تو یہ ایک بہت بڑی بھول ہے۔

Page 42 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree