Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن اہلِ بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کے لیے غم و الم کا دن ہے۔‏وہ عظیم المرتبت ہستی، جو علم و حلم کا پیکر، جود و سخا کا منبع، اور صبر و اخلاص کی مجسم تصویر تھی — جس کا نام مدینہ کے افق پر آج بھی جگمگا رہا ہے، آج ہم اس کی شہادت کی المناک یاد منا رہے ہیں۔‏امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنے علم، کردار اور سیرتِ طیبہ سے انسانیت کو سچائی، صبر اور معرفت کا ابدی درس عطا فرمایا۔

 آپ کی حیاتِ مبارکہ ہر متلاشیِ حق کے لیے تا قیامت چراغِ ہدایت ہے۔‏میں اس پُرملال اور سوگوار موقع پر بارگاہِ امامِ زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم مدظلہ العالی، اور تمام مؤمنین و مؤمنات کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں دست بدعا ہوں کہ ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستے پر ثابت قدمی سے چلنے اور سچائی و ولایت کے پرچم کو تھامے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الٰہی آمین

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مجلس وحدت پاکستان کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونا ملت جعفریہ سے وفاداری کا صلہ ہے۔

ناصر شیرازی اور انکی ٹیم اور مرکزی صدر عزداری ونگ ملک اقرار علوی کی دن رات کی محنت، کوشش اور کاوشوں کی بدولت پاکستان بھر سے گلگت  بلتستان آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں اور اضلاع نے بھر پور شرکت کی۔

کنوشن میں کامیاب عزاداری کانفرنس فلسطین کانفرنس اور انتخابات کا شفاف عمل ناصر شیرازی کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 


وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم جو مولائے کائنات امام علی علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کے راستے کے پیروکار ہیں، اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے منتظر کہلاتے ہیں، ہمارا یہ عقیدہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں، چاہے ان کا تعلق بلوچستان سے ہو، سندھ سے، پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر یا گلگت بلتستان سے۔ آج سندھ کے عوام پانی کے بحران پر سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بلوچستان میں ظلم اپنی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے وسائل پر ناجائز قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انسانی حقوق مسلسل پامال ہو رہے ہیں۔ ہم سب پر فرض ہے کہ مظلوموں کی آواز بنیں، ظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، اور ہر محاذ پر مظلوم کا ساتھ دیں۔ یہی حسینی راستہ ہے، یہی امامِ وقت کی سچّی نصرت ہے۔

وحدت نیوز(ببرلو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پانی زندگی ہے اور اس کی منصفانہ تقسیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1991 کے پانی کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے کینالز کی تعمیر قابل مذمت ہے اور سندھ کے عوام اسے کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ببرلو بائی پاس پر دریائے سندھ پر غیر قانونی نہروں کی تعمیر کے خلاف وکلاء اور سندھ کے باشعور عوام کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور اس کے بہادر قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہم سندھ کے عوام کے پانی کے حق کا بھرپور دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈال کر اسے کربلا بنانے والے سن لیں کہ سندھ کے حسینی اپنے دریا کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے مزید کہا کہ سندھ کا وسیع رقبہ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے، اور غیر قانونی کینالز کی زبردستی تعمیر ایک کھلی زیادتی ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ہونے والا یہ ظلم دراصل وفاق کو کمزور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے اپنا واضح ریفرنڈم دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی زبردستی، جبر اور غیر آئینی فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ہر محاذ پر شریک رہے گی۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء ایڈووکیٹ مظہر حسین منگریو، رحمدل ٹالانی، میر مظفر ٹالانی، زوار دلدار حسین گولاٹو، منصب علی ڈومکی، میر منیر ڈومکی، قمر دین شیخ، بخت علی ٹالانی، ریاض علی اور دیگر رہنماء وفد کی صورت میں موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری صاحب کی پارلیمانی امور کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت۔

آج مورخہ 24 اپریل 2025 کو قومی اسمبلی کی پارلیمانی امور کی قائمہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حلقہ NA-37 ضلع کرم کے معزز رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری صاحب نے نہایت سنجیدہ نوعیت کے آئینی خدشات کمیٹی کے سامنے رکھے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے حلقہ انتخاب ضلع کرم میں گزشتہ سات ماہ سے آئین پاکستان کے درج ذیل آرٹیکلز کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں:

1. آرٹیکل 7 – ریاست کی تعریف:
یہ آرٹیکل واضح کرتا ہے کہ ریاست میں وفاقی، صوبائی، ضلعی اور بلدیاتی ادارے شامل ہیں، اور یہ تمام ادارے آئین کے تابع ہیں۔
2. آرٹیکل 8 – بنیادی حقوق کا تحفظ:
اس آرٹیکل کے تحت کوئی بھی قانون یا عمل جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہو، کالعدم سمجھا جائے گا۔ ریاست ان حقوق کو ختم یا محدود نہیں کر سکتی۔
3. آرٹیکل 14 – عزت نفس اور نجی زندگی کا تحفظ:
ہر شہری کی عزت نفس اور انسانی وقار کو مقدم تصور کیا جاتا ہے، اور اس کے رہائش گاہ کی حرمت کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔
4. آرٹیکل 15 – نقل و حرکت کی آزادی:
ہر پاکستانی شہری کو ملک کے اندر آزادانہ گھومنے پھرنے، رہائش اختیار کرنے، اور کسی بھی جگہ جانے کا حق حاصل ہے۔
انجینئر حمید حسین نے ان آئینی خلاف ورزیوں پر قومی اسمبلی کے فلور پر بھی کئی بار آواز بلند کی، تاہم تاحال ان معاملات پر کوئی عملی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔

اجلاس میں اراکین کمیٹی نے ان خدشات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے درج ذیل سفارشات پیش کیں
1. ان آئینی معاملات کو پارلیمانی یقین دہانیوں  Parlimentary Assurance Comette قائمہ کمیٹی کے سامنے رکھا جائے تاکہ ان پر اعلیٰ سطح پر کارروائی کی جا سکے۔
2. حلقہ NA-37 ضلع کرم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کو داخلہ کی قائمہ کمیٹی Interior Standing Committee کی رکنیت دی جائے تاکہ وہ ان معاملات کو مؤثر طور پر فالو اپ کر سکیں۔

اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ آئینی تقاضوں کی خلاف ورزیوں کا فوری تدارک ضروری ہے تاکہ ریاستی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو، اور شہریوں کے بنیادی حقوق کو مکمل تحفظ ملے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی دومکی نے بلوچستان کے ممتاز عالم دین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی سعودی عرب میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جید اور باوقار عالم دین کی بلاجواز گرفتاری افسوسناک اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خطرناک عمل ہے۔ ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو فوری طور پر رہا کرے۔ انہوں نے اپنے جاری بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی وزارت خارجہ فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ کرے اور اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھاتے ہوئے سفارتی ذرائع سے علامہ وجدانی کی رہائی یقینی بنائے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سعودی حکومت واضح کرے کہ علامہ غلام حسنین وجدانی کو کس الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اگر کوئی قانونی مسئلہ ہے تو اسے شفاف طریقے سے بیان کیا جائے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ، علامہ وجدانی کی رہائی کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مذہبی شخصیات کا احترام اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کا تقاضا ہے۔ علامہ وجدانی کو بغیر واضح وجہ کے حراست میں رکھنا ان اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سے مذہبی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔ سعودی عرب میں اہل تشیع کے ساتھ امتیازی سلوک کی مسلسل شکایت رہی ہے۔ سعودی حکومت کو چاہیے کہ وہ اتحاد اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے واقعات کی روک تھام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس افسوسناک واقعے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین علامہ غلام حسنین وجدانی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ ہم ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کریں گے۔ ہم حقوق انسانی کی تنظیموں سے تقاضا کرتے ہیں کہ علامہ وجدانی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔ اگر کوئی غلط فہمی ہے تو انہیں فوری رہا کیا جائے۔ اگر کوئی قانونی کارروائی درکار ہے تو انہیں دفاع کا مکمل موقع دیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔ انہوں نے دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ علامہ غلام حسنین وجدانی کی حفاظت فرمائے، ان کی عزت و حرمت میں اضافہ فرمائے اور جلد از جلد رہائی عطا فرمائے۔

Page 44 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree