Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(فیصل آباد) فیصل آباد کی فضاؤں میں وحدت کی بازگشت مدینہ ٹاؤن فیصل آباد کی پرُنور گلیوں میں، زیڈ بلاک کی علی مسجد و امام بارگاہ ایک بار پھر اخوت و وحدت کے چراغ سے روشن ہوئی، جہاں مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس تزکیۂ نیت، اخلاصِ عمل اور عزمِ نو کے ساتھ منعقد ہوا۔

اس روح پرور محفل میں شہر بھر سے تنظیمی کارکنان نے شرکت کی، گویا وفا کے قافلے ایک مرکز پر جا ٹھہرے ہوں۔ اجلاس کی سب سے اہم بات انٹرا پارٹی الیکشن تھا، جس میں اتفاقِ رائے اور اصولوں کی روشنی میں جناب جواد رضا ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ ان کی جیت، درحقیقت عوامی اعتماد، اصولی کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف تھی، جو محبت و یقین کے ووٹ سے مہر بند ہوئی۔

اس اجتماع کو مزید وقار اُس وقت حاصل ہوا جب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی (وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان) اور علامہ سید علی اکبر کاظمی (صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب) بنفس نفیس شریک ہوئے۔ ان بزرگوں کی موجودگی اجلاس کے لیے روحانی خوشبو کی مانند تھی، جس نے فضا کو تقدس اور حوصلے سے بھر دیا۔پانچ تحصیلوں اور اٹھارہ یونٹس کی بھرپور شرکت، اس عمل کی شفافیت، وسعت اور تنظیمی ہم آہنگی کی گواہی دے رہی تھی۔ ایک ایسی ہم آہنگی جس کی بنیاد خلوص پر استوار ہے اور جس کی چھاؤں میں ملت کے مستقبل کی امیدیں سانس لیتی ہیں۔

اس موقع پر جناب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، جنہوں نے پس پردہ رہ کر اس پورے عمل کو سرپرستی، شفقت اور اخلاص سے کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔ ان کا کردار خاموش لیکن اثر انگیز تھا، جیسے کسی باغ میں چھپی ہوا پھولوں کو کھلنے کی اجازت دیتی ہے۔یقیناً یہ دن فیصل آباد کی تاریخ میں ایک روشن باب کے طور پر محفوظ ہوگا، جہاں وحدت کے علَم کو تھامے، کاروانِ اخلاص نے ایک نیا سفر شروع کیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور دفاع پر پوری قوم متحد ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک اسلام دشمن سوچ کا حامل شخص ہے، جسے دنیا گجرات کے قصائی کے نام سے جانتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، قتل عام اور انسانی حقوق کی پامالی ایک طویل عرصے سے جاری ہے، جسے دنیا دیکھ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومکی قبیلے کے معززین اور جیکب آباد یوتھ کی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے پہلگام میں ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، جس میں 26 بے گناہ انسان جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے۔ ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ معصوم شہریوں کا قتل کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحے کو جواز بنا کر بھارت کی جانب سے پاکستان پر بلا ثبوت الزامات اور جنگی دھمکیاں دینا نہایت غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ بھارت اب تک اس واقعے کا کوئی ٹھوس ثبوت یا شواہد پیش نہیں کر سکا، جبکہ غیر جانبدار ذرائع بھی بھارتی مؤقف کو مشکوک قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر مودی حکومت نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی، تو پوری قوم منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ ہم اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے، یہ ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ اگرچہ ہمیں فارم 47 کے نتیجے میں قائم جعلی حکومت اور ان کے سرپرستوں سے سو اختلافات ہیں، اور ہم عوامی مینڈیٹ کے چوروں اور ان کے سرپرستوں کو تسلیم نہیں کرتے، لیکن جب بات وطن کی سالمیت اور قومی وقار کی ہو، تو ہم سب سے پہلے میدان عمل میں ہوں گے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے کے امن و استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کی جنگی جنونیت اور الزام تراشی کا نوٹس لے اور جنوبی ایشیا کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔ ایک بیان میں آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی پیدا کر رہی ہے۔ ہم بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ان اشتعال انگیز حرکات کا سفارتی سطح پر سخت نوٹس لے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس بارے میں مؤثر طریقے سے آگاہ کرے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورا ریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن کھولیں۔ مودی اور نیتن یاہو کے نظریات اور اقدام میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ نیتن یاہو توسیع کے خواب میں اسرائیل کو عالمی برادری کی نگاہ میں خونین اور پست ثابت کرنے کے علاوہ مسلسل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے اور مودی موجودہ بھارت کے کئی حصے کرکے دم لے گا۔ پاکستان کی موجودہ اندرونی صورتحال اور کیفیت کو درست کر کے قومی یکجہتی کی فضاء بنانے کی ضرورت ہے۔ عوامی پشت پناہی، اتحاد اور ثابت قدمی ہی دشمن کو شکست دے سکتی ہے۔ ہم خطے میں نئی جنگ دیکھ رہے ہیں جس کے آثار گلگت بلتستان پر چڑھائی کرنے کے متعلق رواں سال مودی کے بیانات اور انڈین آرمی چیف کے بیانات سے مل رہے تھے۔ لہذا یہ وقت ہم آہنگی اور باہمی اختلاف کو ختم کرنے کا ہے۔ اپنی توانائی اپنے عوام پر صرف کرنے کی بجائے دشمن کے خلاف استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی واضح کرتے ہیں کہ عوامی طاقت کو تسلیم کریں اور خطے کے استحکام و حفاظت کے لیے کمربستہ ہو جائیں۔ شاید ہمارے نااہل حکمران امریکہ پر تکیہ کرکے بیٹھے ہوں۔ ان پر اعتماد کیا تو ہمارے ساتھ وہی ہونا ہے جو اکہتر میں ہوا تھا۔ امریکی بیڑے کا انتظار کرنے کی بجائے اپنے قدموں پر کھڑے ہو جائیں اور عوامی پشت پناہی سے قیام کریں۔ ہم کچھ بھی کریں عالمی برادری کے لیے اور امریکہ کے لیے انڈیا بہت بڑی مارکیٹ ہے اور ان کے درمیان تزویراتی معاہدے اور تعلقات گہرے ہیں۔ اسی طرح عرب ممالک کے تعلقات بھی ہم سے زیادہ انڈیا کے ساتھ ہیں۔ لہذا کسی غلط فہمی میں مبتلا ہوئے بغیر توکل رکھیں اور مستعد و تیار رہیں۔ عالمی طاقتیں پاکستان کے موجودہ نقشے میں تبدیلی اور سی پیک کے خاتمے کا خواہاں ہیں۔ یہ ہمارا ہنر ہے کہ کس طرح ان سازشوں کا مقابلہ کر سکیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ معزز اراکینِ کابینہ نے شرکت فرمائی۔ اس اہم اجلاس میں متعدد قابلِ قدر فیصلے کیے گئے جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔

 اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی نمائندگان شرکت کریں گے اور اپنے جمہوری حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے۔انتخابات کے اس دو روزہ عمل میں، ہر ضلع کی سطح سے ایک نام بطور ضلعی نمائندہ پیش کیا جائے گا جبکہ دو امیدواران کے نام صوبائی کابینہ کی جانب سے مرکزی کمیٹی کو ارسال کیے جائیں گے۔ انہی امیدواروں کے درمیان صوبائی صدارت کے لیے انتخاب ہوگا، اور اکثریتی ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار آئندہ تین برسوں کے لیے صوبہ پنجاب کی صدارت کا منصب سنبھالے گا۔یہ انتخابی عمل نہ صرف داخلی جمہوریت کے تسلسل کی علامت ہے بلکہ مجلس وحدت مسلمین کے تنظیمی وقار اور اتحاد کی روشن مثال بھی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی آر ایس ایس کا پروردہ اور گجرات کا قاتل ہے، جس کے ہاتھ ہزاروں معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ حالیہ واقعے میں بھی کوئی شک باقی نہیں رہا کہ یہ سازش اسی ہندوتوا ذہنیت کی پیداوار ہے، جس کی قیادت مودی جیسے درندہ صفت شخص کے ہاتھ میں ہے، جو ہٹلر کی سوچ کو آج کے ہندوستان میں زندہ کر رہا ہے۔

‏مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔ ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت بھر میں مسلمانوں پر ظلم و جبر، قتل و غارت اور عبادت گاہوں کی بےحرمتی کا سلسلہ جاری ہے، جس کی سرپرستی براہِ راست مودی اور اس کی فاشسٹ حکومت کر رہی ہے۔

‏پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنی سرزمین کا دفاع جان سے بڑھ کر فرض سمجھتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارے آپس کے اختلافات اور سیاسی مسائل ہمارے گھر کی بات ہیں، لیکن جب وطنِ عزیز پر بیرونی جارحیت یا سازش کی بات آئے گی، تو پوری قوم اختلافات بھلا کر ایک صف میں کھڑی ہوگی۔

‏کسی دشمن کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ اگر کسی نے ایسی جسارت کی، تو ہم ان آنکھوں کو پھوڑ دیں گے اور ان ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں گے، جو وطنِ عزیز کی طرف بڑھیں گے۔

‏ہم عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

‏یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہی اس کے محافظ ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری  نے بھارت کی جانب سے دے جانے والی دھمکیوں اور جارحانہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ ان کی مکروہ عزائم کو بھی بے نقاب کرتے ہیں۔

علامہ صادق جعفری نے مزید کہا کہ بھارت کی موجودہ حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں اور انتہاپسند پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں اشتعال انگیزی پیدا کر رہی ہے۔ ہم بھارت کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی ان اشتعال انگیز حرکات کا سفارتی سطح پر سخت نوٹس لے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو اس بارے میں مؤثر طریقے سے آگاہ کرے۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے عالمی سامراج اور استعمار کا لانچنگ پیڈ رہا ہے۔ عالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پورےریجن میں جنگ چھڑ جائے اور نیا یوکرائن بنایا جائے۔

Page 43 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree