The Latest

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے شہریوں کو کورونا وائرس جیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئےمہم تیزی سے جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان کے مختلف مقامات پر ڈیٹول سینیٹائزر سے لوگوں کے ہاتھ دہلوائے گئے اور مسجد میں ماسک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ضلعی سیکرٹری سیاسیات اور انچارج انٹی کرونا مہم ایم ڈبلیوایم ملتان برادر حسنین کربلائی کا کہنا تھا کہ قائد وحدت ناصرِ ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہدایت پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی بھر پور آگاہی مہم جاری ہے ۔جس کے تحت ملتان بھر کی مسجد میں اسپرے کے ساتھ ساتھ ماسک کی تقسیم اور ڈیٹول اور سینیٹائزر سے چوکوں پر لوگوں کے ہاتھ دہلوانےکاسلسلہ بھی جاری ہے اورعوام کو ہاتھ بار بار دھونے کی ترغیب بھی دلائی جا رہی ہے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ پانچویں روز میں داخل ہو گیا، کیمپ کے پانچویں روز بھی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور وحدت یوتھ کے برادران کیمپ میں موجود رہے، پانچویں روز بھی ہزاروں روپے کی اشیائے ضرورت زائرین میں تقسیم کی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ملتان نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے انتظامات اور اقدام کو سراہا۔

کیمپ انچارج ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی نے ''وحدت نیوز''کو بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم روزانہ کی بنیاد پر زائرین اور طلاب کو جن چیزوں ضرورت ہوتی ہے اُن تک پہنچانے کی کوشش کررہی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ امدادی کیمپ میں وحدت یوتھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کے اسکائوٹس بھی موجود ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر زائرین کے لواحقین کو گائیڈ کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سنٹر کے اندر پیش آنے والی صورتحال کو بھی مانیٹر کررہے ہیں۔

وحدت نیوز(ڈی جی خان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی ملتان کے بعد ڈیرہ غازیخان پہنچ گئے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید ندیم عباس کاظمی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔قبل ازیںایم ڈبلیوایم ڈی جی خان نے قرنطینہ میں موجود 800زائرین کیلئے کھانے پینے کا سامان اور ضروری اشیاءڈپٹی کمشنرآفس کے حوالے کیا گیا۔

 ایم ڈبلیو ایم ڈی جی خان کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی اور زوار جہانزیب حیدر نےعلامہ اقتدار حسین نقوی کو ڈی جی خان میں جاری زائرین کے لیے امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی، انعام حیدر زیدی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں 800 زائرین کو تین الگ الگ مقامات پر رکھا گیا، ان میں الغازی یونیورسٹی، چاکر خان یونیورسٹی اور دانش سکول شامل ہے۔

 انعام حیدر زیدی کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر زائرین کو ضرورت کی چیزیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر کرونا وائرس سے بچاو کے لیے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، زائرین کے لواحقین کی جانب سے موصول ہونے والی اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کمشنر ہائوس میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور انہیں خوش آئند قرار دیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایات پر جنوبی پنجاب کے دو قرنطینہ سنٹر میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت ایک منظم سازش کے تحت صرف زائرین کو تختہ مشق بنایا جا رہا ہے، ہم اپنے زائرین کی صحت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کسی بھی سستی اور نااہلی برداشت نہیں کریں گے، ایسے تمام افراد جن کے کرونا رزلٹ پازیٹو آئے ہیں، ان کو علیحدہ رکھا جائے لیکن ڈی جی خان انتظامیہ اس حوالے سے سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسے تمام افراد کو ایک ہی کمرے میں رکھا جا رہا ہے، جس سے کسی بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔

وحدت نیوز (نیوزڈیسک) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ہفتہ ماحولیات اور شجر کاری کے دن کی مناسبت سے دو پودے زمین میں کاشت کئے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس کے بعد اپنے خطاب میں درخت لگانے کے عمل کو بابرکت عمل قراردیا اور ملک میں کورونا وائرس کی بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ جیسا کہ میں پہلے بھی ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کے اہلکاروں کی خدمات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرچکا ہوں، میں ایک بار پھر اللہ تعالی کی راہ میں جہاد اور تلاش و کوشش کرنے والے ان زحمتکش اہلکاروں کا دل کی گہرائی سے شکریہ اداکرتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بیماروں کے علاج کے سلسلے میں طبی عملے کی خدمات ، فداکاری، ایثار اور سبق آموز نمونوں کو طبی عملے کے انسانی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہونے کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: میں ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کے اہلخانہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو صبر و تحمل  کے ساتھ اپنے عزیزوں کی دن رات کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بیماروں کی صحت و سلامتی اور شفا کے لئے دعا اور اس بیماری کے نتیجے میں وفات پانے والے افراد کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت اور ان کے پسماندگار کے لئے صبر اور سکون طلب کیا اور اس سلسلے میں چند اہم نکات کی طرف عوام کی توجہ مبذول فرمائی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بیماری کی روک تھام اورمتعلقہ حکام کے دستوارات اور سفارشات پرخاص توجہ دینے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایاکہ حکام کے دستورات اور سفارشات کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے ، کیونہ اللہ تعالی نے ہمیں اپنی سلامتی اور دوسروں کی سلامتی کے سلسلے میں پابند بنایا ہے ہمیں اپنی اور دوسروں کی سلامتی کے بارے میں ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔

 لہذا جو عمل اس بیماری کی روک تھام میں مددگار اور معاون ثابت ہوگا وہ عمل نیک عمل ہے اور جو عمل اس بیماری کے پھیلنے کا باعث ہوگا، وہ گناہ ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سبھی کو اللہ تعالی کی ذات پرتوجہ،  توکل اور اعتماد کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: البتہ یہ بیماری اتنی بڑی بیماری نہیں ہے اس سے بھی بڑی بیماریاں گزری ہیں  لیکن میں پرہیزگار افراد اور مؤمن جوانوں کے دلوں کی گہرائی سے نکلنے والی دعاؤں سے بہت بڑی بلاؤں کے دور ہونے کی امید رکھتا ہوں، کیونکہ اللہ تعالی کی بارکاء میں توسل اور پیغمبر اکرم اور آئمہ معصومین (ع) کی شفاعت سے بہت سی مشکلات بر طرف ہوسکتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا بہت ہی اچھی دعا اور بہترین مضمون پر مشتمل ہے اس دعا کے الفاظ اور ان کے معانی پر توجہ رکھ کر اللہ تعالی کی بارگاہ میں راز و نیاز کیا جاسکتا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی طرح ملک کے تمام اداروں کو وزارت صحت کے ساتھ تعاون اور اس کی ضروریات کو پورا کرنے کا پابند بناتے ہوئے فرمایاکہ وزارت صحت اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فرنٹ لائن پر ہے ۔ مسلح افواج اور دفتر رہبری سے منسلک ادارے بھی  وزارت صحت کے ساتھ تعاون کرنے کے پابند ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بیماری میں بہت سے ممالک کے مبتلا ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمارے حکام نے اس بیماری کے آغاز سے ہی صداقت ، سچائی اور شفاف طریقہ سے اطلاعات فراہم کیں اور عوام کو اس خطرے سے بر وقت آگاہ کیا، لیکن بعض دیگرممالک نے اس بیماری کو چھپانے کی کوشش کی جبکہ وہاں یہ بیماری شدید اور ہمہ گیرہے البتہ ہم ان بیماروں کے لئے بھی اللہ تعالی کی بارگاہ سے شفا اور عافیت طلب کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے موجودہ بیماری کو عارضی اور معمولی مسئلہ قراردیتے ہوئے فرمایاکہ البتہ میں اس مسئلہ کو بہت ہی چھوٹا مسئلہ نہیں سمجھتا ہوں ، لیکن ہمیں اس کو بہت بڑا مسئلہ بھی نہیں بنانا چاہیے، یہ مسئلہ ملک میں کچھ مدت تک جاری رہےگا اور پھر اس کا خاتمہ ہوجائےگا ، لیکن اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں جو تجربات حاصل ہوئے ہیں وہ ایک عام مشق کے برابر ہیں جو باقی رہیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک بعض شہریوں کیطرف سے امدادی کاموں میں حصہ لینے ، امداد فراہم کرنے اور طبی وسائل کی تقسیم کو پسندیدہ اقدام قراردیتے ہوئے فرمایاکہ یہ کام بہت ہی پسندیدہ اور اچھا کام ہیں اور اس کے نتائج کے تحفظ سے بلا کو نعمت اور خطرے کو فرصت میں بدلنے کا موقع ملےگا۔اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی قوم کی کامل سلامتی اور عافیت کا دن قریب ہونے کی امید ہے ۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے کورونا وائرس کے حوالے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ اس بلا کی دوری کے لئے اللہ تعالی کی درگاہ میں راز و نیاز اور دعا کریں امید ہے کہ مومنین کی دعا اللہ کے حضور موجب اجابت واقع ہوجائے۔دوم: حفظان صحت کے اصولوں کی حدالامکان رعایت کریں۔ سوم: اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لئے دوسروں کی مدد کریں اور ممکن ہو تو اس میں مبتلا افراد کی مدد کریں تاکہ وہ اس سے نجات پاسکیں۔البتہ آخری دو صورتیں بعض حالات میں واجب ہونگی۔

ڈاکٹرزکی ہدایات پر عمل درآمد نا کرنے والوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے فرمایا کہ اگر کورونا میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہو یا مبتلا ہونے کی صورت میں مرنے کا یا شدید صدمہ پہنچنے کا احتمال دے تو  ایسی صورت میں حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت  لازمی ہے۔اور اگر رعایت نہ کرے اور جو احتمال دے رہا تھا وہ محقق ہوگیا تو شرعی طور پر وہ شخص معذور نہیں ہوگا۔اور اگر کوئی شخص اس بیماری میں مبتلا ہے اور دوسروں سے ملتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت نہیں کی اور دوسرے شخص کو  بھی اس شخص کا کورونا میں مبتلا ہونے کے بارے میں آگاہی نہ ہو تو اس پر آنے والے نقصان کا ضامن ہوگا، اور موت واقع ہونے کی صورت میں دیت دینا ہوگا۔ اور اگر کوئی مزدور جو مزدوری کر کے اپنا رزق کماتا ہے تو علاج کے دوران جو کام کرنے سے عاجز رہا ہے اس کی اجرت المثل کا بھی ضامن ہوگا۔

کورونا وائرس کی وباء کے باعث متاثرہ مریضوں اور دیگر شہریوں کی معاشی مشکلات کے حوالے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے فرمایا کہ موجودہ حالات کے نتیجے میں نقصان اٹھانے والے خاندانوں تک ضروری امداد پہنچانا ابتدائی طور پر تو حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔لیکن اگر حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہ کرے (یا نہ کر سکے) تو ایسی صورت میں صاحب استطاعت مخیر حضرات کی طرف رجوع کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے تاکہ وہ اس خیر کے کام میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ اس معاملے میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لئے چند گرہوں کا آپس میں گہرے رابطے کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

1.اھل خیر حضرات اپنی گنجائش کے مطابق اس کار خیر میں حصہ لیں اور اگر وہ چاہے تو جو کچھ وہ اس سلسلے میں خرچ کرے اسے وجوہات شرعیہ میں حساب بھی کر سکتے ہیں ، اگر مقررہ ضوابط کا خیال رکھ کر خرچ کرے تو ۔

2. تاجر حضرات اپنے پاس موجود غذائی اشیاء فروخت کے لئے پیش کرے اور ان کی قیمتوں میں اضافہ نہ کریں بلکہ قیمتوں میں ممکن حد تک کمی کریں ۔

3. صالح جوانوں کی رضاکار کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو مختلف علاقوں میں موجود ایسے سفید پوش ضرورت مندوں کی تشخیص دے کر ان تک ضروری مواد پہنچائیں ، البتہ یہ کام کرفیو والے علاقوں میں انتظامیہ سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ نیز مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ یہ جوان خود اس وبا سے بچے رہیں ۔

4. مواکب کے مسؤلین کہ جنہوں نے داعش کے خلاف جنگ کے دوران مجاھدین کے لئے انتہائی قابل فخر انداز میں ضرویات فراہم کئے وہ ایک دفعہ پھر اس مشکل وقت میں متاثرین کی خدمت کے لئے آگے بڑھیں اور ضروری احتیاط تدابير کا لحاظ کرتے ہوئے اپنی خدمات اس سلسلے میں پیش کریں ۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو خیر وعافیت عطا کرے اور دنیا سے اس بلا کا خاتمی ہو ، بتحقیق خدا بڑا رؤف و رحیم ہے ۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نےکہا کہ بعثت سید الانبیاء ص کا مقصد عالم انسانیت کو گمراہی کی تاریکی سے نکال کر نور ھدایت کی جانب لانا تھا پانچ سو سال کے وقفے اور فترت کے بعد اللہ رب العزت کا بشریت سے کلام اھل ایمان کے لئے حقیقی عید ہے لہذٰا عید مبعث عالم انسانیت کی عظیم عید ہے۔

انہوں نےکہا کہ آج کی انسانیت کا سب بڑا مسئلہ پیغام وحی اور مقصد بعثت سے روگردانی ہے۔ وحی الہی اور ھدایت انبیاء کی روشنی میں آج بھی ایک صالح متدین اور ترقی یافتہ معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نےکہا کہ سید الانبیاء ص نے ایمان و معنویت عدل و انصاف علم و معرفت اخوت و بھائی چارگی اور اعلی انسانی اقدار پر مبنی جو اسلامی معاشرہ قائم کیا وہ آج بھی اقوام عالم خصوصا امت مسلمہ کے لئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نےکہا کہ کرونا کی عالمی وبا کی روک تھام کے لئے حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عوام اور حکومت مل کر وبا سے مقابلہ کریں اور نجات حاصل کریں۔ لاک ڈاؤن کے سبب غریب شہریوں اور مزدور طبقے کو جن مشکل حالات کا سامنا ہے اس کے لئے پوری قوم خصوصا اھل خیر توجہ دیں حکومت غریب شہریوں کے لئے راشن کا اہتمام کرے۔ اور راشن کی فراہمی کو با اثر لوگوں کی کرپشن اور خرد برد سے بچایا جائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کےرکن شوریٰ عالی اور سابق وزیر قانون آغا سید محمد رضا کی کوششوں سے کوئٹہ قرنطینہ سینٹر میں داخل زائرین کے اہل خانہ کیلئے PDMAکی جانب سے راشن کو بندوبست کیا گیا ہےجوکہ آج زائرین کے اہل خانہ میں تقسیم کیاجائے گا۔راش کا یہ ٹرک کل رات تقریباً ایک بجے آغا رضا صاحب دیگر پارٹی کارکنان کے ہمراہ وصول کیا۔ واضح رہے کہ یہ راشن بیگز ان زائرین کے اہل خانہ میں تقسیم کیا جائے گاجنہوں نے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی آغا رضا کے پاس جمع کروائی ہیں، زائرین کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے حکومت بلوچستان، آغا رضا صاحب سابقہ وزیر قانون و رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ممکنہ اقدام کرنے کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے سکھر قرنطینہ سینٹرسے گھروں کو لوٹنے والے زائرین اور مسافرین کو مبارک باد پیش کی ہے، صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22کروڑپاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔جس طرح سخت مشکلات ، طولانی سفر اور آئسولیشن کے عمل سے گذرکرتحمل مزاجی اور برداشت کے مظاہرہ کیا وہ پوری پاکستانی قوم کیلئے قابل تقلید ہے۔

علامہ باقرعباس زیدی نے مزیدکہاکہ سکھر قرنطینہ مرکز میں انتظامیہ کے ساتھ خدمات میں مصروف ایم ڈبلیوایم اور وحدت یوتھ کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مختلف شیعہ ملی تنظیمات اور فلاحی داروں کے رضاکاروں نے بھی شب وروز جس جاں فشانی اورجان پرواکیئے بغیر اپنی خدمات پیش کی وہ قابل ستائش ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ملتان قرنطینہ سنٹر کے باہر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے جانے والے امدادی کیمپ میں پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی سے ملاقات کی۔

ڈپٹی کمشنر نے مجلس وحدت مسلمین کی زائرین کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور ملتان انتظامیہ کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کی زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔

علامہ اقتدار نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف مسائل کی جانب متوجہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے قرنطینہ سنٹر کے باہر امدادی کیمپ لگایا گیا ہے۔

وحدت نیوز (سکھر) سکھر قرنطینہ سینٹرمیں640مسافرزائرین کی جانچ کاعمل مکمل کرلیا گیا۔سکھر قرنطینہ میں 640مسافروں کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ،کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے کے بعد640مسافروں کو ان کے گھروں کو روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، اس موقع پر وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل اور سکھرقرنطینہ سینٹر میں جاری فلاحی خدمات کی نگرانی مصروف عمل چوہدری اظہر حسن نے کہا کہ سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈرسےمنتقل کیئے گئے 640زائرین کی رپورٹ کلیئر آجانے کے انہیں گھروں کو روانہ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جبکہ مزید 200سے 300زائرین کی کل تک واپسی متوقع ہے،انہوںنے کہاکہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گذارا ۔قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22کروڑپاکستانیوںسے کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔

 دوسری ضلعی انتظامیہ نے فہرستیں مرتب کرلیں، نام پکار کراور دستخط لیکر بسوں میں سوار کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سکھر کے مطابق ڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی دستخط شدہ فہرستیں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی صاحبان کو ارسال کردی جائیں گی ۔سکھر قرنطینہ سے ڈسچارج ہونے والے کسی بھی مسافرکو آئندہ تنگ نہیں کیا جائے گا۔سکھر قرنطینہ سےڈسچارج ہونے والے تمام مسافروں کی سات سے دس روز تک فون کرکے طبیعت کا احوال معلوم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تمام مسافروں نے طویل زحمت کا سامنا کیا اور مشکل وقت گذارا ۔قرنطینہ کےعمل سے گذرنے والے زائرین نے 22کروڑپاکستانیوں کی جان کے تحفظ کے ضامن بنے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree