The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کےسینئیررہنما ڈاکٹر علی گوہر مختصر علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے، مرحوم کا تعلق اسقرداس نگر سے تھا آپ قوم کے بہترین اثاثہ تھے ،مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، جی بی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ آغاسید علی رضوی اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی افسوس اور رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم قائدین نے مرحوم ڈاکٹر علی گوہر کی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی رحلت کو ایک بڑا نقصان قرار دیاہے۔ مرحوم زمانہ طالب علمی میں آئی ایس او سے وابستہ رہے اور ایم ڈبلیوایم کے قیام سے لیکر تادم مرگ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے قومی خدمات کو جاری رکھا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی ہے اور کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہل خانہ کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔

وحدت نیوز (حافظ آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی جانب سے مختلف اضلاع میں رابطے مہم کے سلسلہ میں دورہ جات جاری ہیں۔ اس حوالے سے علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع حافظ آباد کی کابینہ کیساتھ ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ آباد کی ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم بھرپور حصہ لے گی، اس حوالے سے ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ سے وحدت کی بات کی ہے، اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار بلاتفریق مذہب و مسلک عوام کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے ضلعی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن کیلئے ابھی سے عوام رابطہ مہم  شروع کر دیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے حوالے سے علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی طور بھی اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کرے گا۔ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، جسے کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور قاتل ریاست ہے، اسرائیل کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے ہاتھوں سے رنگے ہوئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ طاغوت و استعمار کیلئے سب سے بڑا خطرہ کشمیر، فلسطین اور مشرقی وسطیٰ میں انقلابی و مقاومتی تحریکیں ہیں، ایشیا میں امریکہ مخالف قوتوں کی مضبوطی خطے سے امریکی مداخلت کے مکمل خاتمے کا سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدم استحکام عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت کی منتقلی کو روکنے کیلئے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے، ملک میں فرقہ واریت کا فروغ اور سیاسی و معاشی بحران کھڑا کرنے کا مقصد منتخب جمہوری حکومت کو مفلوج کرنا ہے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی)امید سحر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ڈیرہ مراد جمالی میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی رکن صوبائی اسمبلی میر سکندر خان عمرانی ڈپٹی کمشنر نصیر آباد فلاحی تنظیم امید سحر کے صدر سید یار محمد شاہ سابقہ چیئرمین ڈیرہ مراد جمالی میر غلام نبی عمرانی سابقہ وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ غیر شادی شدہ جوانوں کے لئے نکاح اور شادی کا اہتمام کرنا عظیم عبادت ہے۔ نکاح ایک مقدس رشتہ ہے جو حیاء عفت اور نسل انسانی کی بقا کا سبب ہے۔ اہل خیر حضرات کو اس کار خیر میں آگے بڑھ کر تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی شدہ شخص کی ایک رکعت نماز 70 رکات نماز کے برابر ہے۔

 اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ امید سحر فاؤنڈیشن نے بلوچستان کے اندر اجتماعی شادی کا اہتمام کر کے بہترین کارنامہ انجام دیا ہے دین اسلام میں حیا عفت اور پاکدامنی کی تاکید کی گئی ہے جس کا ذریعہ نکاح ہے۔ اس موقع پر تقریب سے کمشنر نصیرآباد ڈویژن جناب عابد سلیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح کے ذریعے مقدس اور مبارک رشتوں کی تشکیل ہوتی ہے آج بیوی اورشوہر کا رشتہ کل باپ اور ماں کے مقدس رشتے میں تبدیل ہو جاتا ہے جنہوں نے آئندہ نسل کی تعلیم تربیت اور پرورش کی ذمہ داری سنبھالنی ہوتی ہے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)تحریک منہاج القرآن ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام جوبلی ہال میں عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت تحریک منہاج القرآن صوبہ سندھ کے صدر مخدوم پیر نوید احمد ہاشمی نے کی جبکہ کانفرنس کے مہمان خاص مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور حضرت پیر سید عبدالرحمن شاہ جیلانی سجادہ نشین درگاہ شہباز پور شریف تھے۔

کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علامہ وقاص علی خالد نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں آیت تطہیر اور آیت مباہلہ نازل ہوئی جو آپ کے عظیم مرتبے کی دلیل ہے سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کے احترام میں کھڑے ہو جاتے اور آپ سے فرماتے کہ اے فاطمہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہو جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو خطاکار کہنے والے ہیں خود خطا پر ہیں۔ کیونکہ آل نبی کا گھرانہ خطا والا نہیں بلکہ عطا والا گھرانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حدیث ثقلین کی روشنی میں حضور سید الانبیاء نے اپنے بعد قرآن اور اہل بیت کو چھوڑا اور قرآن اور اہل بیت ہی سے متمسک رھنے کا حکم دیا۔

کانفرنس کے موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے صوبائی صدر مخدوم پیر نوید احمد ہاشمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد دھرنے میں ساتھ دیا اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد لائق صد تحسین اقدام ہے۔ آل رسول کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی اہل سنت کے علماء نے کھل کر مذمت کی اور شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیدہ کائنات السیف الجلی علی منکر ولایت علی اعلان غدیر اور حضرت امام مہدی ع کی شان میں القول المعتبر فی الامام المنتظر جیسی عظیم کتابیں لکھ کر انتہائی قابل تعریف اقدامات کئے۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان اتحاد اور اخوت کا مقصد ملک کے اندر فرقہ واریت اور نفرتوں کا خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کا فروغ ہے  اور ہم مل کر اس ملک میں میں عشق رسول اور عشق آل رسول کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں سید طاہر رسول شاہ طفیل احمد قادری بیدار بخت و دیگر نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور بارگاہ سیدہ کائنات میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں حاجی محمد پنہل میاں جاوید لاشاری و دیگر شریک ہوئے۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین)شکاپور کی تحصیل گڑھی یاسین کے شیعہ رہنما سینئر صحافی سعید احمد خروس نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار اور تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر اصغر علی سیٹھار نے سعید احمد خروس کو تہہ دل سے ویلکم کیا اور مبارکباد دی ۔

 مستنصر مہدی ابڑو نے کہا کہ سعید احمد خروس کی تحصیل گڑھی یاسین کے اندر مذہبی خدمات قابل تحسین ہیں مذہبی خدمات سرانجام دینے کے لئے جذبہ رکھنے والے معزز دوست پر فخر ہے امید ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے خدمات سرانجام دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ اس موقع پر سعید احمد خروس نے مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اور تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں مذہبی تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی جبکہ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شاکر حسین سومرو، تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری تنظيم سازی مدثر علی میمن، مولانا محبوب علی ابڑو، بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(سکردو)ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین محترمہ کبریٰ خانم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے خواھران کی کابینہ میں شمولیت،یونٹ سازی،ایام فاطمیہ،تربیتی پروگرامز کے بارے میں سیر حاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ 20 جمادی الثانی کو یوم مادر کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کی خواہران سمیت ضلعی مسئوولئن،مدرسہ صادقیہ ڑگیول،مدرسہ زینبیہ گلشن خمینی،مدرسہ معصومین حوطو،اور مدرسہ زہرا سلام اللہ علیہا قمراہ سے معلمات نے شرکت کی۔اجلاس کی دوسری نشست میں تنظیم کی افادیت اور تنظیمی آداب پر مرکزی معاون سیکریٹری تربیت شیخ محمد جان حیدری،ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ فدا ذیشان نے درس دیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) اسرائیل کا ناپاک وجود تسلیم کرنے والے عربوں نے مظلوم فلسطینیوں سے خیانت کی ہے اسرائیل کا فلسطینیوں کی زمین پر ایسا قبضہ ہے جسے چھڑوانا ہر ایک مسلمان پر واجب ہےخاص کر قبلہ اوّل بیت المقدس جو فلسطین میں ہے اور وہ اس وقت اسرائیل کے قبضے میں ہے جہاں پر آذان و نماز تک کی آزادی میسر نہیں ہے۔ ان حالات میں بعض عرب ممالک خاص کر متحدہ عرب امارات ،بحرین ، سعودی عرب اور بعض دیگر مسلم ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور اسی طرح ترکی کی طرف سے اسرائیل میں دوبارہ اپنا سفارت خانہ کھولا جانا قابل مزمت ہےـان خیالات کا اظہار علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے مقامی صحافیوں کے وفد سے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح رحمۃ اللّٰہ علیہ نے کہا تھا ہم کسی صورت غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کر سکتے چونکہ اس نے فلسطین کی زمین پر قبضہ کیا ہے لہذا پاکستان میں اب جبکہ مسئلہ کشمیر انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہےاور تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت ملی ہے ان حالات میں پاکستان کے اندر اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کی بحث قابل مزمت اور قابل افسوس ہےـ علامہ تصور  جوادی نے مزید کہا پاکستان میں بعض صحافی حضرات اس کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ وہ ایسی بات اپنے مقالات، مضامین و بیانات کے زریعے پاکستانی قوم کو باور کرائیں کہ اگر ہم نے اسرائیل کو تسلیم نہ کیا تو خدانخواستہ ملک کسی بڑے خطرے سے دو چار ہو جائے گا جبکہ ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے اسرائیل خود ایک غاصب ریاست ہے جو دنیا بھر سے یہودیوں کو لا کے 1948 میں فلسطین کی زمین پر آباد کیا گیا اور ہزاروں فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کیا جو اب دنیا کے مختلف ممالک میں پناہ گزینوں کی زندگی گزار رہے ہیں لہذا پاکستان کے اندر اگر اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کی کسی بھی کوشش و کاوش کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کےواضح موقف کے بعد کہ ہمارے اسرائیل کے ساتھ نہ کسی حد تک تعلقات ہیں نہ قائم ہو سکتے ہیں اب اس بحث کو ختم ہو جانا چاہیے لیکن یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ امت مسلمہ کے مزکز ومحور حجاز مقدس کی سرزمین پر آباد سعودی شہنشاہوں نےبھی غاصب اسرائیل سے اپنے تعلقات کے تانے بانے جوڑ لیے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں تو باقائدہ یہودی مشن سکول کا افتتاح ہو چکا ہے جہاں پر اسرائیل سے ٹیچر لائے گئے ہیں جو مسلمان بچوں کو یہودیت کی تعلیم دیں گے اسی طرح بعض دیگر عرب ممالک بھی اپنی خیانت کاری کے زریعے ایک طرف تو اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں اور دوسری طرف وہ بھارت کو خوش کر کے بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات مظبوط کر کے مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ دنوں ہندوستان کے آرمی چیف کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پہلا باضابطہ دورہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ایک طرف اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری طرف ھندوستان کے ساتھ دفاعی، اقتصادی و فوجی تعلقات بڑھائے جائیں تاکہ پاکستان کو دباؤ میں لایا جا سکے تا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خاطر اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کیا جاسکے ہم دنیابھر کے مظلوم مسلمانوں خاص کرمظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ان کے ساتھ ہیں اور کشمیری بھائیوں کی حق آزادی کے لیے جدوجہد انشاءاللہ جاری رہے گی۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام نے میدان میں حاضر رہ کر ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں محرم اور صفر میں بالخصوص نواسہ رسول اکرم (ص) امام حسین علیہ السلامُ کے چہلم کے اجتماعات کا انعقاد کرنے والے کارکنوں اور اربعین کمیٹی کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس دوران ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری تنظیم سازی مولانا علی انور جعفری اور سیکرٹری یوتھ اسد عباس بھی موجود تھے۔ علامہ باقر زیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی قوتیں مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام اور مسلمان اقوام کے اذہان سے نکال دینا چاہتے ہیں اس کام کے لئے پہلے فرقہ واریت کا بیج بویا گیا اور اب صحافتی برادری میں موجود کالی بھیڑوں کو پانچ سو ملین ڈالر کی رقوم تقسیم کی جانے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونزم کو شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں بد ترین شکست کا سامنا ہوا ہے۔

 علامہ باقر زیدی نے مجاہد اسلام اور شہید القدس جنرل قاسم سلیمانی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی ایک ایسی عظیم شخصیت تھے کہ جنہوں نے اپنے مقدس وجود سے شام و عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت کی اور عالمی استعمار اور صہیونزم کے ناپاک ارادوں کو دفن کر دیا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل جب ان سے مقابلہ میں شکست کھا گئے تو پھر ایک دہشتگردانہ کاروائی میں ان کو شہید کر دیا لیکن قاسم سلیمانی اور کمانڈر ابو مہدی مہندس آج بھی دنیا بھر کے اقوام کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطین میں مزاحمت کو مضبوط کی، لبنان شام اور عراق سمیت ہر اس سرزمین پر مزاحمت کو کھڑا کیا جہاں شیطان بزرگ امریکہ تسلط قائم کرنا چاہتا تھا۔


 انہوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن کی کوشش ہے کہ شام سے شروع ہونے والے داعش کے منصوبہ کی شکست کے بعد اب پاکستان سے اس ناپاک منصوبہ کو شروع کریں ۔ ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور دشمن کی سازشوں کو باہمی اتحاد سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

 علامہ باقر زیدی کاکہنا تھاکہ دشمن چاہتا تھا امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو محدود کردے لیکن امام حسین علیہ السلام کا آفاقی پیغام اربعین کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا کے گلی کوچوں میں پہنچ گیا۔ اس موقع پرانہوں نے اربعین کمیٹی کے اراکین اور ذمہ داروں سمیت تنظیمی عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب کے اضلاع کی تائیدو مشاورت سے سیاسی حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ یہ فیصلہ مجلس وحدت مسلمین کی ترجیحات کی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب پولیٹیکل کونسل کا اجلاس وحدت ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان اسد نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں اراکین کی باہمی مشاورت کے بعد بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور بتایاگیا کہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی نے  بلدیاتی انتخابات کیلئے لاہور، شیخوپورہ، گجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور راولپنڈی کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سر فہرست دورہ جات فائنل کرکے اضلاع کی تائید کے ساتھ سیاسی حکمت عملی مرتب کر دی ہے۔اجلاس کے بعد علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصّہ لیں گے۔ اجلاس میں پولیٹیکل کونسل ممبران سید حسن رضا کاظمی، رائے ناصر علی، سید حسین زیدی، رانا عقیل اور سید سجاد نقوی نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کے یونٹ ٹاون شپ کی جانب سے دوسری تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ لاہور محترمہ حنا تقوی نے درس اخلاق دیتے ہوۓ خواتین سے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہاکہ جھوٹ کو ہر مذہب کے پیروکار برا سمجھتے ہیں اور دین اسلام میں جھوٹ بولنا گناہ کبیرہ اور تمام برائیوں اور فساد کی جڑ ھے۔ انھوں نے کہا کہ جھوٹا انسان اپنا اعتبار کھو بیٹھتا ھے اور کوئی اس کے سچ پر بھی یقین نہیں کرتا درس اخلاق میں یونٹ ممبران کے علاوہ علاقے کی دیگر خواتین نے بھی شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree