The Latest

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع حیدر آباد کی جانب سے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ عظمیٰ تقوی کی سربراہی میں سنٹ فرانسس زاویئر چرچ حیدر آباد کا دورہ کیا وفد نے فادر جیمز سے ملاقات کی اور کرسمس یوم مسیح کی مناسبت سے مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کیے گئے اپنے دورے میں محترمہ عظمی تقوی نے کہاکہ دنیا اس وقت مشکل دور اور مختلف بحرانوں سے گزر رہی ہے بالخصوص کرونا جیسی وبا نے پوری دنیا کو سیاسی ، معاشی اور اقتصادی طور پر ہلا کر رکھ دیا ھے ایسے وقت میں ہمیں تما تر اختلافات بالاے طاق رکھتے ہوے امن و رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

 انھوں نے کہا کہ جناب مریم سلام اللہ علیھا اور جناب عیسی علیہ سلام کے لیے دنیا بھر کے مسلمان اور مسیحی برادری خاص احترام کے قائل ہیں جناب عیسی ع کی تعلیمات امن اور احترام پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر فادر جیمز نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ کرسمس کا پیغام اس بات کی امید رکھنا ہے کہ ایک دن پوری دنیا میں خدا کی حکومت ہوگی اور خدائی نظام نافذ ہوگا فادر جیمز نے وفد کو تحفے کے طور پر کیک اور کتاب پیش کی۔

وحدت نیوز(شگر)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی زیر صدارت شگر کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکشن کے بعد کی صورتحال اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آغا علی رضوی نے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے متفقہ امیدوار راجہ اعظم خان کا بھرپور ساتھ دے کر کامیاب کرانے پر ایم ڈبلیو ایم ضلع شگر کے مسئولین کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفت و شنید ہوئی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر شیخ اشرف شگری، شیخ زکاوت، شیخ کاظم ذاکری، شیخ اسماعیل، اخوند ظہیر اور دیگر رہنماء شریک تھے۔ اجلاس کے آخر میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنما ڈاکٹر علی گوھر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وحدت نیوز(شگر) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے شگر کے مختلف مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ہنگامی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی تاکید کی۔

 اس موقع پر ڈی سی شگر نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو مسائل مل کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وحدت مسلمین کے وفد میں ضلعی سیکرٹری جنرل شیخ اشرف شگری، شیخ زکاوت، اخوند ظہیر، ایڈووکیٹ عقیل احمد و دیگر رہنما شامل تھے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات سید علی حسین نقوی نے ملک کے مایہ ناز صحافی PFUJ کے سابق سیکریٹری جنرل اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکریٹری مظہر عباس کی اہلیہ ارم عباس کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیاہے ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحومہ ارم عباس کی وفات پر مظہر عباس اور انکے خانوادہ کو اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں۔اللہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصولوںپر قائم رہنے کے لیے تجدید عہد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔بانی پاکستان نے قیام پاکستان کے لیے جن بنیادوں پر جدوجہد کی انہیں فراموش کیا جا رہا ہے۔محمد علی جناح نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کر کے اپنی قوم کو باوقار زندگی بسر کرنے کا عظیم درس دیا ہے۔جس آزادی کے حصول کے لیے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان و مال اورعزت کی قربانی دی ہے آج اسے بیرونی دباؤ اور داخلی وخارجی معاملات میں مداخلت کر کے سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایک آزاد و خودمختار ریاست کے فیصلہ بھی آزاد رہ کر کیے جانے چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ارض پاک کا استحکام قائد کے فرمودات پر عمل کے بغیر ممکن نہیں۔ جب تک بانی پاکستان کے زریں اور رہنما اصولوں کو اپنے اوپر لاگو نہیں کیا جاتا تب تک کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ استعماری و طاغوتی قوتیں صورتیں بدل بدل کر ملک وقوم کی سلامتی و امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔تاریخ شاہد ہے کہ مقتدر قوتوں کے غیر دانشمندانہ فیصلے ملک و قوم کی سالمیت و بقاکو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔عالمی تعلقات کے حوالے سے بانی پاکستان کا دوٹوک موقف ناقابل تردید حقیقت ہے۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے قائداعظم کا فرمان ہر پاکستانی کے دل و دماغ پر نقش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو مسلم ممالک یہود ونصاری سے دوستی کو اہم سمجھتے ہیں ان کے پیش نظر تجارتی مقاصد اور غیر معمولی مفادات کا حصول ہے ۔لیکن ہمارے نزدیک اللہ تعالی کے حکم اور قائد اعظم کے فرمان کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے۔ہم نے پاکستان اور قائد کے اصولوں کا ہر پلیٹ فارم پر دفاع کرنا ہے۔انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) ایل او سی پر UN آبزرور کی گاڑی پر حملہ انتہائی تشویشناک ہے،امن برقرار رکھنے والوں پر فائرنگ بہت بڑا جرم ہے، بھارت مسلسل سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ امن برقرار رہے اور خطے کی صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا نہ ہو، ان خیالات کا اظہار سیدفدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر نے وحدت ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت ایسی حرکتیں کر رہا ہے جس سے خطے کا امن تباہ ہو بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے بھارت بہانہ بنا کر کوئی سرجیکل اسٹرائیک کرسکتا ہے بھارت نے کوئی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی تو اسے پاک فوج کی طرف سے بروقت اور مناسب جواب ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنےہمسایہ ممالک سے معاشی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

بھارت کے اندر اس وقت جو احتجاج کی تحریکیں جاری ہیں جن میں کسان تحریک، خالصتان تحریک یا دیگر تحریکیں چل رہی ہیں بھارت ان اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے آئے روز مقبوضہ وادی کے اندر کشمیریوں کا عرصہ حیات تنگ کیا ہوئے ہے اور سیز فائر لائن کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں کئی نہتے شہری اس کا نشانہ بن چکے ہیں اسی طرح اقوام متحدہ کے مبصرین کی گاڑی پر حملہ کیایہ بات بھارت کی بھوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ بھارت خطے میں بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت نے کوئی حرکت کی تو اسے پاک فوج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی سیکرٹری جنرل محترمہ مسرت صفدر نے ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا اور تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا اس موقع پر محترمہ بلقیس اسدی کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع خیرپور میرس کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ۔

خواتین سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ مسرت صفدر نے خواتین کے اجتماعی  اور معاشرے کی اصلاح میں ان کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا اور ایک الہی جماعت کے پلیٹ فارم سے خواتین کی سیاسی اور فکری تربیت کیسے کی جائے اس موضوع روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں  شالیمار ٹاون کے دو یونٹس کی تنظیم نو کی گئی جس میں مومن پورہ یونٹ کی سیکرٹری جنرل انجم عرفان جبکہ  داروغہ والا یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ ضرغام نامزد ہوئیں اس موقع پر محترمہ حنا تقوی نے دونوں مسئولین سے حلف لیا تنظیم نو کے اجلاس میں شالیمار کے دیگر سات یونٹس کی عہدیداران نے بھی شرکت کی علاوہ ازیں ضلعی کابینہ کی ممبران محترمہ عندلیب سیدہ اور محترمہ رضوانہ بتول بھی اس موقع پر موجود تھیں اجلاس میں علاقے  اور ضلعی سطح پر فلاحی امور کو جاری رکھنے اور غریب خاندانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی کے انعقاد کے سلسلے میں مشاورت کی گئی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ان کی رہائش گاہ پر خواجہ عقیل احمد لون مرکزی صدر تحریک بحالی بلدیاتی انتخابات آزاد کشمیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہم سماجی و سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔ خواجہ عقیل احمد لون نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں جنرل الیکشن سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں تاکہ جو لوکل گورنمنٹ کے فنڈ ضائع ہو رہے ہیں وہ اپنے مقام پر لگ سکیں۔

 علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے اُن کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کا جمہوریت میں کوئی نعم البدل نہیں ہے، بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نیچے منتقل ہوتے ہیں اور وارڈ، کلسٹر و یونین کونسل لیول تک کام ہوتا ہے۔ نیز اس طرح جو لوکل گورنمنٹ کے فنڈ  ہیں وہ ضائع ہونے کا اندیشہ کم ہوجاتا ہے۔ چونکہ فنڈ لوکل پارٹیز کے نمائندگان کے ہاتھوں میں ہوتے ہیں وہ اسے اپنے اپنے وارڈ اور یونین کونسل کی سطح پر درست استعمال کرتے ہیں لہذا ہمارا مؤقف یہ ہے کہ جنرل الیکشن سے پہلے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے اور اس کے لیے لائحہ عمل وضع کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے بلدیاتی ادارے بحال ہو سکیں گے اور لوگوں کو انکے حقوق انکی دہلیز تک میسر ہو سکیں گے۔ حکمران اپنی خیانت کاریوں کو چھپانے اور فنڈز ہڑپ کرنے کی خاطر بلدیاتی انتحابات کروانے میں پس و پیش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں تحریک بحالی بلدیاتی انتخابات ایک کل جماعتی کانفرنس بلائے اس کے زریعے حکومت پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کروائے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے زریعے ادارے وجود میں آ سکیں اور اس کے بعد جنرل الیکشن کروائے جائیں۔

خواجہ عقیل لون نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے جاتے تو آزاد کشمیر کے جوان مایوس ہو جائیں گے، پھر اپنے حلقوں میں ہم آزاد امیدوار کھڑے کریں گے، جس کے لیے محتلف جماعتوں سے ہمیں تعاون و تائید کی ضرورت ہوگی تاکہ ہم اپنا امیدوار اسمبلی میں پہنچا سکیں اور وہ اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے حقوق و بحالی کی بات کریں۔ آج تک تو سیاسی جماعتیں باریاں لے رہی ہیں۔ اس موقع پر عقیل احمد لون کے ہمراہ ارسلان میررہنماء تحریک بحالی بلدیاتی انتخابات بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ مراد جمالی میں میں کربلا امام بارگاہ کا دورہ کیا اور امام بارگاہ کے متولی اور مومنین سے ملاقات کی۔ انہوں نے انجمن تاجران ڈیرہ مراد جمالی کی دعوت پر معززین اور مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کچھی کینال سے ہزاروں ایکڑ بنجر زمین آباد ہو گی جس سے زرعی انقلاب بپا ہوگا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ مگر افسوس یہ اہم منصوبہ حکومت کی عدم توجہ کے باعث گذشتہ کئی سالوں سے نامکمل ہے۔ وفاقی حکومت کچھی کینال کی تعمیر کا کام جلد مکمل کرے اور پٹ فیڈر کینال کی توسیع پر بھی توجہ دے۔

انہوں نے کہا کہ اچ پاور پراجیکٹ سے ڈیرہ مراد جمالی کو بجلی فراہم کی جائے اور ان منصوبوں میں مقامی لوگوں کو ملازمتیں دی جائیں۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈیرہ اللہ یار میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری سے ملاقات کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ظالم ریاست ہے پاکستان کے اسے تسلیم کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree