The Latest

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین مظفرگڑھ کے عمائدین کا اجلاس امام بارگاہ مہاجرین میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مظفرگڑھ علی رضا طوری اور شفقت کاظمی سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر شفقت کاظمی کو ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کا نیا سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔ نامزد سیکرٹری جنرل شفقت کاظمی نے کہا کہ انشاء اللہ ایک نئے عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کے لیے میدان میں حاضر ہیں، آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کے تمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلوں گا، بہت جلد اپنی ضلعی کابینہ کا اعلان کروں گا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے اس سال بھی کراچی سمیت  سندھ کے مختلف اضلاع بالخصوص دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں نادار وضرورت مند گھرانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کیلئے اجتماعی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیااس سلسلے میں درجنوں، اونٹ،گائے اور بکرے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے راہ خدا میں قربان کیئے گئے۔

کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ماتلی، تلہار، بدین، دادو، جامشورو، شکارپور ، کشمور،سانگھڑاور خصوصاً سندھ کے سب سے پسماندہ علاقے تھرپارکر میں کئی من قربانی کا گوشت سینکڑوں گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔ ضرورت مندوں نے گوشت کی تقسیم پر ایم ڈبلیوایم کےفلاحی شعبے کا شکریہ ادا کیااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کے موقع پر ان کے عظیم اھداف سے تجدید عہد کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں قائد شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ فرزند خمینی علامہ سید عارف حسین الحسینی وطن عزیز پاکستان میں سامراج مخالف جدوجہد کی علامت اور اسلام ناب محمدی کے علمبردار تھے۔ آپ نے بہ یک وقت باطل یزیدی قوتوں کے خلاف چومکھی لڑائی لڑی ایک طرف شیطان بزرگ امریکہ کے انسان دشمن سامراجی عزائم کے خلاف آپ نے عوام میں شعور بیدار کیا تو دوسری طرف نام نہاد خادم الحرمین الشریفین کے اسلام دشمن منافقانہ کردار کو بے نقاب کیا۔

ضیائی آمریت اور اس کے جھوٹے وعدوں کی مخالفت کرتے ہوئے آپ نے ضیاء الباطل کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ قائد شہید ؛ نائب امام ولی فقیہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے باوفا ساتھی تھے آپ نے دانا دشمن اور نادان دوستوں کی سازشوں اور حماقتوں کے باوجود صراط مستقیم یعنی خط خمینی پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ آپ نے دین اسلام اور نظام ولایت کی راہ میں اپنے پاکیزہ خون کا نذرانہ پیش کیا اور آپ نے اپنی صداقت کی گواہی شہادت کی صورت میں اپنے خون سے دی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید کے پاکیزہ افکار اور اعلیٰ اقدار کی امین ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام قائد شہید کی 33 ویں برسی کے موقع قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ملت کو در پیش مسائل کے حل کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان شاءاللہ یکم اگست قائد شہید کی برسی کا اجتماع حسینیوں کی عزت و سربلندی اور قومی بیداری کا دن ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے ملک کے مختلف اضلاع میں قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ، جنوبی پنجاب ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قربانی کے جانور ذبح کرکے ان کا گوشت ہزاروں ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔

اے ڈی ایم سی کے مرکزی آفس سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں گائے اور بکروں کی قربانی کی گئی جبکہ لاہور، اسلام آباد ،  کوئٹہ، پشاور ، سکردو، گلگت، شور کوٹ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سانگھڑ، نواب شاہ، گھوٹگی، شکارپور، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، کشمور، جیکب آباد، حیدرآباد،جامشورو، بدین، ماتلی،ٹنڈو الہیار،،دادو، جعفرآباد، نصیر آباد سمیت دیگر اضلاع میں بکروں اور دنبوں کی قربانی کی گئی ۔

اجتماعی قربانی برائے مستحقین کی مدمیں حاصل شدہ ہزاروں ٹن گوشت ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اصل روح کو برقرار رکھا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے کراچی میں اس برس بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر مستحقین میں 20 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ اے ڈی ایم سی کے سیکریٹری زین رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس برس بھی کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ملیر، لانڈھی، بن قاسم، سولجر بازار، محمود آباد، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے تقریباً 500 سے زائد گھرانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ضلع ملیر کے مختلف علاقوں جعفرطیار، غازی ٹاؤن، جوگی موڑ کے 75 خاندانوں میں 4 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اسی طرح ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سولجر بازار، محمود آباد، سلطان آباد اور دیگر علاقوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا جبکہ ضلع وسطی میں عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے روز سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، لاسی گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے 250 مستحق گھرانوں، یتیموں اور بے سہارا افراد میں 15 بکروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وافر مقدار میں عطیہ کیا گیا گائے کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان کے سینئر نامور صحافی ،کالم نگار اور تجزیہ کار عارف نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ معروف صحافی عارف نظامی مرحوم نے شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں،نظریاتی صحافت کی پاسداری میں نظامی خاندان کو منفرد مقام حاصل تھا۔ شعبہ صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبے میں ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

وحدت نیوز(ملتان)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی رہنما و سابق ڈویژنل صدر ملتان عاطف سرانی نے باقاعدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کر لی، ذرائع کے مطابق عاطف سرانی جو ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں نوجوانوں میں خاصے مقبول ہیں اُنہیں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا صوبائی سیکرٹری اُمور جوان مقرر کیا گیا ہے۔ عاطف سرانی کی حلف برداری آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ عاطف سرانی دوران تعلیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے وابستہ رہے اور یونٹ سے لے کر مرکز تک مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔

وحدت نیوز(چکوال)برسی شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) و قرآن و اہلبیت علیہم السلام کانفرنس راولپنڈی کی دعوتی اور تشہیر مہم کے سلسلہ میں مرکزی کنوینیئر و مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی کا وفد کے ہمراہ ضلع چکوال کادورہ ۔مولانا سید اعجاز حسین نقوی ضلعی سیکرٹری جنرل اور چکوال شہر کے معززین شہر نے مرکزی وفد کا استقبال کیا ۔

 ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وفد کی عمائدین ملت زعمائے قوم کے علاوہ علمائے کرام سےملاقاتیں اور قرآن و اہلبیت علیہم السلام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی عمائدین علاقہ نے یقین دلایا کہ چکوال سے حسب سابق عوامی شرکت بھرپور ہوگی۔

 ملاقات میں علاقے کے معززین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تبلیغات وتربیت اور شعبہ خواتین اس علاقے میں سال بھر وزٹ اور فعالیت کریں تو یہ علاقہ پہلے کی نسبت بہتر فعال ہو سکتا ہے۔ وفد میں مولانا شریف نفیس معاون سیکریٹری شعبہ وحدت یوتھ اور مولانا ظہیر کربلائی کوارڈینیٹر شعبہ تربیت بھی ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(باغ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے آزاد کشمیر ضلع باغ کا دورہ کیا اور وہاں کی فعال خواتین سے ملاقات کی اس دوران خواتین کی بھرپور آمادگی پر ضلع باغ میں تنظیم سازی کرتے ہوئے ضلعی کابینہ تشکیل دی جس میں محترمہ نادیہ بتول کو سیکرٹری جنرل ، محترمہ سیمہ حسن ، ریحانہ یاسمین اور نسیم طارق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، محترمہ زہرہ بتول سیکرٹری تبلیغات ، سیکرٹری امور تربیت محترمہ رباب ، سیکرٹری تعلیم محترمہ انیقہ بٹ ، سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ نصرت فاطمہ ، سیکرٹری سیاسیات محترمہ نازیہ بلال ، سیکرٹری مالیات محترمہ فرخندہ اور سیکرٹری اطلاعات محترمہ سندس کو نامزد کیا گیا۔

 اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ نرگس سجاد نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان مظلوموں اور پسماندہ طبقوں کی مذہبی و سیاسی جماعت ہے جو کہ در حقیقت آئمہ معصومین علیھم السلام کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد ملت تشیع  پاکستان کے حقوق کا تحفظ ، ملکی سالمیت و ترقی میں بہترین کردار ادا کرنا اور مظلوموں اور محروموں کی آواز بن کر ان کی نمائندگی کرنا ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور)عید الاضحٰی کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالاے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی و اخروی سعادتوں سے نوازے۔

 انہوں نے مزید کہا وطن عزیز کو دہشتگردی اور قدرتی آفات سمیت کئ مسائل کا سامنا ہے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں جزبہ ایثار و قربانی ، اخوت و بھائی چارہ ،ہمدردی و مذہبی رواداری ،امن و آشتی اور پیار محبت کے پرچار اور اعلی اخلاقی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں ذیادہ ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree