The Latest

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ شہید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر ہم ان سے اظہار عقیدت کرتے ہیں، شہید کی راہ پر چلتے ہوئےعلمی زندگی میں ان کی سیرت کو نمونہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، شہید عارف الحسینیؒ ایک ہمہ جانبہ شخصیت کےحامل تھے، ہمیشہ مظلوم طبقات کے مسائل کے حل کیلئے کھڑا ہونا ان کا شیوا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ شہید عارف الحسینیؒ نےکا یہ خاصہ تھا کہ انہوں نے شیعہ مکتب کو عملی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار کیا۔ شہید نے شیعہ مذہب کو مسجد ومحراب سے نکال کر ایوانوں کا راستہ دکھایا۔ مجلس وحدت مسلمین نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے خواب کو عملی جامہ پہنایا اور آج الحمد اللہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کے وژن کے مطابق عملی سیاست میں اپنا بھرپورکردار ادا کررہی ہے، ہم صوبائی حکومت کا اہم حصہ ہیں اور اپنے مکتب کی تعلیمات کی روشنی میں ملک وقوم کی خدمت میں کوشاں ہیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک اہل حرم پاکستان مفتی گلزار حسین نعیمی نے کہا کہ آج یہ اجتماع جو قرآن واہل بیت ؑ کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے میں اس اجتماع میں شرکت کو اپنے لیئے سعادت سمجھتا ہوں ، جنہوںنے دین متین کیلئے طاغوت کے آگےسر نہیں جھکایا اور اپنی جانیں قربان کیں ان کا ذکر میرے لیئے باعث برکت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو قرآن و اہل بیت ؑ کے ساتھ محبت اللہ کی طرف سے فرض اور حکم ہے، جو قرآن سےمحبت کرے اور اہل بیتؑ سے محبت نہ کرے اس کی محبت ادہوری ہے، اہل بیتؑ سے محبت اللہ کی جانب سے عائد کردہ فرائض میں شامل ہے، نماز بھی محبت و ذکر اہل بیتؑ کےبغیر قبول نہیں، آج شہید علامہ عارف الحسینیؒؒ صرف اہل تشیع نہیں بلکہ ہر اہل حق لیئے عظیم رہنما ہیں، طاغوتی قوتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ شہید عارف حسینی،شہید حسن جان، شہید سرفراز نعیمی کو شہید کرکے بھی تم ناکام رہے ہم ان شہداء کے مشن کے ساتھ میدان میں حاضر ہیں اور حق وسچ گوئی سے دستبردار نہیں ہوسکتے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی برسی میں ملک بھر سے شریک مومنین ومومنات کو سلام پیش کرتاہوں جو 33 سال گزرجانے کے باوجود شہید کے راستے کو نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن نے گواہی دی ہے کہ راہ خدا میں مارے جانے والے زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں، شہید قائد نے پاکستان کے شیعہ سنی کو ایک لڑی میں پرویا، اس اسٹیج پر موجود شیعہ سنی علماء کی بھرپور شرکت شہید قائد کی عظیم تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے ، دشمن نے سمجھا تھا کہ وہ شہید کو ہم سے چھین کر ان کے راستے کو مٹا دے گا لیکن جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے شہید کی یاد میں اور نکھار آرہا ہے ، مجلس وحدت مسلمین اور اس کی قیادت خصوصاً علامہ راجہ ناصرعباس جعفری شہید قائد کے افکار کے مطابق اپنے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم شہید اور اسیر ہوتے رہیں گے لیکن شہید قائد کا یہ راستہ آگے بڑھتا رہے گا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی )پیر صفدر گیلانی پیر صفدر گیلانی نے کہا کہ ملت شیعہ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہورہی ہے ، یہ پیغام ہے استعماری قوتوں کے لئےکہ اب وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

ان کاکہنا تھاکہ شہید عارف حسینیؒ کے بارے میں جو میں نے پڑھا ہے اس کے بعد تین باتیں میرے زہن میں بیٹھیں وہ یہ تھیں کہ جس شخصیت نے ملت شیعہ سے ملت اسلامیہ بننے کا سفر اتحاد بین المسلمین کا پرچم تھام کر شروع کیا وہ شخصیت علامہ عارف حسین الحسینی تھے ۔انہوںنے شیعہ سنی مکاتب کے درمیان اتحاد ویکجہتی کیلئے شب وروز جدوجہد کی ، انہوں نے سیاسی کردار ادا کرنے کااعلان کرکے شیعہ قوم کو قومی سیاسی دہارے میں شامل کیا، انہوں نے امام خمینیؒ کے افکار کی روشنی میں قوم کو امریکا کے مکروہ چہرے سے روشناس کروایا ۔

علامہ عارف حسینیؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کا جائز انداز یہی ہے کہ ہم ان کی راستے کو زندہ رکھیں، انشاءاللہ اہل سنت شہید عارف حسینی ؒ کے اتحاد المسلمین کے پرچم کو گرنے نہیں دیں گے ہم اہل تشیع کے شانہ بشانہ شہید عارف حسینیؒ کے راستے پر گامزن رہیں گے ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کےمرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کہا کہ پاراچنار کی سرزمین سے اٹھنے والے مرد مجاہد شہید عارف حسین الحسینیؒ کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ وہ عظیم شخصیت ہے جسے امام خمینیؒ نےفخر سے اپنا بیٹا کہا شہید کے خون کی پاکیزگی کی علامت ہے کہ آج شیعہ سنی علماء لیاقت باغ میں اکھٹا ہیں، کربلا سے جاری ہونے والا پیغام آج بھی ہمارے لیئے راہ نما ہے کہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے ، شہید قائد نے بھی ذلت کی زندگی پر عزت کی موت کو ترجیح دی ۔

وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ امام خمینی ؒ نے پوری میں حقیقی اسلام کا چہرہ پیش کیا، ہمارا سلام ہو شہید عارف حسین الحسینی ؒ پر جنہوںنے امام خمینیؒ کی انقلابی جدوجہد کو ملت پاکستان کے سامنے مترف کروایا۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جوانان امامیہ کو امام خمینیؒ اور شہید حسینیؒ کے راستے پر گامزن رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں مختلف مسائل کا سامنا ہے، شہید حسینیؒ کا راستہ آپسی اختلافات کو ختم کرنا ہے،ہمیں تشیع کے خلاف ہونے والی سازشوں کے مقابل متحد ہونا ہوگا یہی شہید حسینیؒ کی خواہش تھی، عزاداری سید الشہداء کے خلاف پابندی لگائی جارہی ہیں۔شہید حسینی ؒ کے پیروکاروں پر واجب ہے کہ وہ ان سازشوں کے مقابل اکھٹا ہوجائیں،عزاداری کی بقاء کی خاطرعلماء وزعمائے ملت سے اپیل کرتا ہوں کہ قوم وملت کو متحد کرنے کی کوشش کریں، علماء و ذاکرین ، ماتمی ونمازی اختلاف کو کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والا محرم الحرام بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ، ہمیں بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے، امریکی واستعماری سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے میدان میں حاضر رہنا ہوگا، ہم محب وطن قوم ہیں ، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور تمام کارکنان کو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی پراس عظیم الشان اجتماع کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس اجتماع کے توسط سے ملک بھر کے عزاداروں، بانیان مجالس و جلوس ، علماء وذاکرین کو پیغام دیتا ہوں کے مل کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تعلیم و چیئرمین کانفرنس نثارعلی فیضی نے کہا کہ ہمارا سلام ہو شہدائے اسلام ، شہدائے ملت پر ہمارا سلام ہو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ پر کے جن کی شہادت کے 33سال بعد بھی ملت جعفریہ ان کی راہ پر گامزن ہے، ملت کی سربلندی کا یہ سفر شہید قائد کےراستے پر جاری ہے ، شہید کی بے مثال قیادت کے وہ چند سال مشعل راہ ہیں ، ہم آج اس عظیم اجتماع میں اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہر صورت شہید کی راہ کو زندہ رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے طول وعرض سے شہید قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس اجتماع میں تشریف لانے والے تمام عاشقان شہید حسینیؒ کوسلام پیش کرتے ہیں، قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس میں شیعہ سنی علماء کی شرکت اس بات دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی میں کوئی اختلاف نہیں ان مخصوص فسادی ٹولا پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپہ ہے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہا کہ شہید قائدپاکستان میں عالمی استعمار کی شناخت کا ہنررکھتے تھے ، دشمن کی سازشوں سے آگاہی اور ان کے مقابل کامیاب حکمت عملی کے حامل تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل بین المسالک ہم آہنگی کے لئے منعقدہ اجلاسوں کو صوبائی، ضلعی ، تحصیل سطح تک منعقد کرے تاکہ مسالک کے درمیان یکجہتی کی فضاء برقرار رہے، دشمن شیعہ سنی کے درمیان فتنہ ایجاد کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور آنے والا محرم الحرام اس کام کیلئے انتہائی مناسب وقت ہے جس کے سامنے رکاوٹ بننے کیلئے سنجیدہ قسم کے شیعہ سنی علماء کوسامنے آنا ہوگا، شہید قائد عارف حسین الحسینیؒ کا بھی یہی پیغام تھا کہ شیعہ اور سنی دو بازوں ہیں جنہوں نے مل کر اس وطن کی بنیاد رکھی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ پاکستان کا وہ اثاثہ تھےجنہوںنے عالمی سطح پر اسلامی تحریک کو شناخت بخشی، شہید حسینیؒ کی شخصیت نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کےلئے ابھرتا ہوا ستارہ تھا، ملت اسلامیہ کیلئے ان کی خدمات بہت زیادہ تھیں، 1973 سے آپ نے امام خمینیؒ کی شاگردی اختیار کی اور انقلاب اسلامی سے قبل بڑی بڑی علمی شخصیات کے سامنے زانوئے تلمذ طے کیئے۔

شہید حسینیؒ نے شاہ ایران کےخلاف ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی جس کے  سبب انہیں ملک بدر کیا گیا اور آپ پاکستان واپس لوٹ آئے اور وہاں اپنا وظیفہ انجام دینا شروع کیا، آپ امام خمینیؒ کے بہت قریبی اور محبوب انسان تھے اور یہ قرب طبعی تھاکیوں کے آپ ابتدا ء ہی سے امام خمینیؒ کے لائق ترین شاگرد بھی تھے اورتمام جہات میں امام ہی سے رہنمائی لیتے تھے ، آپ ایسے عالم تھے کہ سیاسی فقہی اجتماعی اخلاقی حوالے سے نمونہ سمجھے جاتے تھے بلکہ واقعا ً اس امت اور قوم کے لئے ایک رول ماڈل شخصیت تھے، 1988 میں انہیں اس لئے قتل کیا گیا اور ان کے قتل اس بات کی دلیل ہے کہ دشمن ان کی شخصیت اور موثرفعالیت کو برداشت نہیں کرپا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم شہید کی برسی منا رہے ہیں ، میں شکریہ ادا کرتا ہوں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا جنہوں نے شہید کی عظیم الشان برسی کا اہتمام فرمایا، بالخصوص سیکریٹری جنرل الشیخ راجا ناصرعباس جعفری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس قسم کے پروگراموں کا انعقادآپ کی طاقت میں اضافے کا سبب بنے گانہ صرف آپ کی طاقت بلکہ پاکستان کی مضبوطی اور اسلام کے استحکام کا سبب بنے گا۔آپ نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کیلئے خدمات انجام دیں،اور اسی اتحاد ووحدت کے نتیجے میں ہم نے دنیا بھرمیں نصرت پائی ہے ، پاکستان میں بھی اتحاد ووحدت کے ذریعے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ، خدا آپ کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے ۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے بذریعہ ملٹی میڈیا خطاب کرتے ہوئے مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ الشیخ حمام حمودی نے کہا کہ آج ہم اس شخصیت کو یاد کررہے ہیں جس نے اپنے خدا سے کیئے ہوئے وعدے کو پورا کردیا ، وہ فنا فی اللہ کی منزل پر فائز تھے، وہ عاشق قرآن تھے، وہ مکتب اہل بیت ؑ کے عظیم فرزند تھا، وہ سید الشہداء ؑ کا سچا عاشق تھا، لوگ امام حسین ؑ کی زیارت کیلئے تین تین روز کا سفر کرتے ہیں لیکن یہ ایسا عاشق حسینؑ تھا جو اپنے معشوق کی زیارت کی خاطر یہ سفر ایک ہی دن میں طے کرتا تھا، یہ وہ شخصیت تھی جس نے پاکستان کی سرزمین پر امت مسلمہ کے درمیان اتحاد یکجہتی کیلئے عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید عارف حسینی ؒ امام خمینی کے سچے عاشق تھے جنہوں نے انقلاب کے پیغام کی ترویج کیلئے بڑی مشکلات کا سامنا کیا، ان کے قتل میں وہی عالمی استکبار ملوث تھا کہ جس کے اشارے پر آج بھی کئی حکومتیں ناچتی ہیں، جنہوںنے عراق کےمجاہد فرزند علامہ باقر الحکیم کے خون سےاپنے ہاتھ رنگے ہیںبلکہ وہی ہاتھ شہید عارف حسینی کے قتل میں ملوث ہیں جن کا کینہ بغض مکتب اہل بیت کے تمام فرزندوں کیلئے ایک جیسا ہے مگر ہم نے اتحاد وحدت کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنا ہے ، مجلس وحدت مسلمین اور اس کی مجاہد قیادت الشیخ راجاناصرعباس جعفری کو اس عظیم شخصیت کی یاد میں اس پرشکوہ اجتماع کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس عظیم کی پاک دوح کی شادمانی کیلئے دعا گو ہوں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree