The Latest
وحدت نیوز (لاہور) کراچی میں گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کا لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں شدید گرمی سے روزے دار بے حال ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنی زندگیوں سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں جبکہ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سانحہ کے بعد حکومتی عہدیداروں کی جانب سے فقط مذمت اور افسوس کے بیانات سامنے آتے ہیں، مگر عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے دعوؤں کے مطابق بجلی کا بحران ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارادوں سے ایسا معلوم نہیں ہوتا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بھی بجلی کے بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں اور جدہ میں پڑی دولت کو واپس لا کر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے، تاکہ بجلی کے اس شدید بحران پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے کراچی میں ہونیوالی ہلاکتوں کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی جائے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر و بالخصوص شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام الناس مر رہی ہے اور نااہل حکمران اپنے پروٹوکول میں مصروف ہیں۔ سندھ حکومت کی نااہلی پہلے تھر اور اب کراچی میں کھل کے واضح ہوگئی ہے۔ پہلے لوگ بھوک سے مر رہے تھے اور اب بجلی کے تعطل سے مر رہے ہیں۔ پی پی پی کے قائدین کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی سے اگر فرصت مل جائے تو ایک نظر سندھ کی غریب عوام پر بھی ڈال لیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو ذرا فکر نہیں ہے۔ مسلسل کئی سالوں سے سندھ میں ایک ہی حکومت چلتی آرہی ہے، اس کے باوجود اب تک سندھ کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ کاش یہ حکمران کوئی عوام دوست پالیسی بنائیں، جس سے صحیح معنوں میں عوام کو ریلیف ملے۔ بدقسمتی سے یہاں پر ہر پالیسی حکمرانوں کے ذاتی مفادات کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جب بے رحم اور ظالم حکمران عوام پر اپنا تسلط جما لیتے ہیں تو عذاب الہی نازل ہوتا ہے۔ پاکستان بھر کے عوام اور بالخصوص سندھ کے پسے ہوئے محروم اور مظلوم عوام کو اٹھنا ہوگا، اربوں کھربوں کی مالیت کی سمگلنگ، بھتہ خوری و ٹارگٹ کلنگ کرنے والے سرمایہ داروں سے حساب لینا ہوگا، حقیقی عوامی درد رکھنے والے اور وطن دوست لیڈرشپ کا ساتھ دینا ہوگا۔ ہم اس مصیبت اور غم کے موقع پر ہونے والی ناگہانی اموات میں لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور خداوند متعال سے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف ہونے والا آپریشن بلاول ہاؤس تک محدود نہیں رہنا چاہئے ملکی دولت لوٹنے میں آصف علی زرداری کیساتھ میاں برادران بھی کبھی پیچھے نہیں رہے۔انہوں نے کہاکہ بھتہ خور اگر پیسہ بلاول ہاؤس پہنچاتے تھے مسلم لیگ ن کے رہنماء کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو تحفظ دینے میں پیش پیش رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے فوج کے خلاف بیان کو نظر انداز نہ کیا جائے اور اس کے جواب میں کراچی میں ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ مفاہمت کی سیاست کا مقصد ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالنا تھا۔ اب فوج اور رینجرز کو پیچھے ہٹایا گیا توآئند ہ آنے والے دنوں میں کراچی سے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ناممکن ہو جائے گا، دہشت گردوں اور کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب فوجی عدالتوں میں ہی ممکن ہے۔فوجی عدالتوں کے خلاف ایک باقاعدہ سازش کے تحت بیانات دیے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام موثر ہوتا توسینکڑوں دہشت گرد اس کمزور نظام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضمانت پر آزادی حاصل نہ کرتے اور ملک میں ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور کرپشن کا بازار گرم نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور حملہ کے بعد فوجہ عدالتوں کا قیام نا گزیر تھا۔ فوجی عدالتوں کو عدل کا متوازی نظام کہنے کی بجائے وقت کی اہم ضرورت کہاجائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ملک دشمن عناصر کی جانب ملک کے معتبر ادارے فوج کو ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور جو شخصیات اب فوجی عدالتوں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں ان کا ماضی قوم کے سامنے ہیں، ملک میں دہشت کے خلاف کامیاب فوجی آپریشن فوجی عدالتوں کی مدد سے ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔ اگر ان عدالتوں کے خلاف کوئی فیصلہ کیا گیا تو یہ ملک میں دہشت گردوں کی جیت ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ جب تک ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوجاتا فوجی عدالتوں کو اپنا کام جاری رکھنا چاہئے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے، کسی صورت ن لیگ کےساتھ اتحاد ممکن نہیں،ان کامزید کہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئےاپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی، انہوں نے کہا کہ مضبوط اپوزیشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں ۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ سید ساجد شیرازی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کے نام پر بجلی کی مسلسل بندش نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی کرنے والی حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ پچاس ارب روپے ایک میٹرو پروجیکٹ پر خرچ کرنے کی بجائے بجلی میں اضافے کے منصوبے پر خرچ کیے جاتے تو آج ہمیں اس اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔اس ملک کے لوگوں کو پُرآسائش سفر کی بجائے بنیادی سہولتوں کی زیادہ ضرورت ہے۔ پانی بجلی اور گیس کی جیسی سہولیات کی عدم دستیابی عوام کے دلوں میں حکومت کے خلاف نفرت کا باعث بن رہی ہے۔ سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حکومتی اعلان پر بھی بجا طور پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کی سہولت کے لیے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جائے تا کہ اس ماہ مقدس میں عبادات کے دوران پیدا ہونے والے خلل کو دور کیا جا سکے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری مالیات اور کونسلر حلقہ 12کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہی بجلی کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ بحران پر قابو پانے کے لیے جس حکمت عملی کی ضرورت ہے حکومتی سطح پر اس کا فقدان نظر آ رہے ہیں۔ ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حکومتی دعوے ہو ا کی نظر ہو گئے۔ ہزارہ ٹاون ، کیرانی اور ملحقہ علاقوں میں کافی عرصے سے بجلی کا بحران چلا آرہاہے۔ لیکن واپڈا حکام لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔ جس کی وجہ بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون اور ملحقہ علاقوں کے تین لاکھ نفوس بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو اس مشکل سے نجات دلائی جائے، ورنہ عوام شدید احتجاج پر ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور واپڈا احکام پر ہوگی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی ، صوبائی سیکریٹری سیاسیات گلگت بلتستان غلام عباس ، سیکریٹری سیاسیات بلتستان ڈویژن محمد علی اور ہنزہ نگر حلقہ 5 میں مرحوم کو شکست دینے والے ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان علی نے پاکستان تحریک انصاف گلگت کے سنیئر رہنما، سابق ممبر جی بی اسمبلی و نامور سیاستدان مرزا حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار علاقے کی ہر دلعزیز شخصیات میں ہوتا تھا ۔وہ اپنے ملنساری کے سبب عوامی حلقوں میں بے حد مقبول تھے۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین اور پاکستان تحریک انصاف سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کا ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم راولپنڈی کے سرپرست علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت ڈھوک رتہ میں ہوا ۔اجلاس میں تنظیمی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہمیں تنظیمی امور کو مربوط اورمزید فعال کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔ جن یونین کونسلز میں ابھی تک یونٹ سازی مکمل نہیں کی جا سکی وہاں فوری طور پر دورہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا ماہ صیام میں سیکورٹی کے امور پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔اس سلسلے میں انتظامیہ کو چاہیے کہ تمام مساجد و امام بارگاہوں کو سیکورٹی میں اضافہ کرے اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔ایم ڈبلیوایم کےضلعی جنرل سیکریٹری علامہ ساجد شیرازی نے کہا کہ ہرشخص کا یہ شرعی فریضہ ہے کہ وہ اپنی مذہبی ذمہ داریوں کا ادارک کرے اور انہیں احسن انداز میں ادا کرے۔انہوں نے کہا تنظیم کی فعالیت میں احساس ذمہ داری شرط ہے۔ تنظیم سے وابستہ ہر فرد کو چاہیے کو کہ وہ تنظیمی امور کے لیے ایک مخصوص وقت مختص کرے اور پھر متعین ذمہ داریوں کو ادا کرے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں سید اسد عباس نقوی و دیگر رہنماوُں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چنیوٹ سے حالیہ دنوں گرفتار کیے جانے والے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا جائے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن شیرازی اور سید عاشق بخاری کو محض سیاسی بنیادوں پر گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے، پنجاب میں ن لیگ کی جانب سے ملت جعفریہ کو چن چن کر انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی مقبولیت عوام میں دن بدن کم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں میٹرو ٹرین چلانے کے لئے مومن پورہ کے قدیمی قبرستان کومسمار کرنے کی تیاری کی جارہی جس کو شیعہ قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہاکہ مومن پورہ قبرستان آٹھ سو سال پرانا قبرستان ہے جس میں فقہ جعفریہ تعلق رکھنے والے بڑے بڑے علماء دفن ہیں اور سانحہ مومن پورہ کے شہداء کو بھی یہیں دفن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے روٹ میں ردو بدل کیا جائے کہ شہباز شریف اپنا شوق پوراکرنے کے لئے ایک تاریخی جگہ کو ہی مسمار کردیں۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کور کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم تمام تر سازشوں کے باوجود دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے انہوں نے کہ ایک ابھی مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی سفر کا آغاز ہے وہ وقت دور انہیں جب ان تمام سیاسی لٹیروں کا احتساب کیا جائے گا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ کو کیفرکردارتک پہنچانے اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مظلومین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات و ترجمان سید مہدی عابدی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ڈی جی رینجرزکی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا رینجرز کی جانب سے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں شہر بھر میں جرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئی لہذا اس رپورٹ پر سنجیدگی سے کام کیا جائے اور ملک و قوم کی نقصان پہچانے والوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے گزشتہ 14سالوں س سندھ میں کرپشن کے بادل چھائے ہوئے ہیں وزرا ء اپنی جیبیں بھر رہیں ہیں عوام بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے سندھ کے کچھ وزیروں پر تو روزانہ کی بینادوں پر رشوت کے الزامات ہیں عوام بھی ان وزراء کو مسترد کر چکی ہے اگر حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارں نے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی نہیں کی تو قومی دولت غیر ملکی اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی چلی جائے گی ۔رینجرز کی جانب سے230ارب روپے سالانہ وصولی کی رپورٹ کو اگر سیاست کی بھیٹ چڑیا گیا تویہ ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے ۔اس معاشی دہشتگردی کے خلاف اب قومی سلامتی کے اداروں کو ہی الیکشن لینے کی ضرورت ہے ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے بیان میں سیدمہدی عابدی نے کہاکہ سندھ کی موجودہ صورتحال میں بجٹ عوام دوست ہے تو صوبائی اداروں میں وہی کرپٹ افراد کیوں موجود ہیں جن پر کرپشن کے کئی مقدمات قائم ہیں ٹیکسس میں مذید اضافہ کیا جانا عوام دوستی نہیں سندھ میں بر سر اقتدار حکمران جماعت کی 14سالہ کار کر دگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبہ میں بے روزگاری سمیت کرپشن کی شرع میں مذید اضافہ ہو گیا ہے این ایف سی ایوارڈ کے 3,800ارب روپے کے بجٹ کے باوجود کوئی میگا پروجیکٹ کو شروع نہیں کیاگیاجو در اصل صوبائی حکومت میں شامل وزراء کی کر پشن کی نظر ہو گیا صوبہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آئے دن سکینڈل زرائع ابلاغ میں شائع کئے جاتے ہیں دوسری جانب شہر میں پانی و بجلی بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے سندھ حکومت ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں یرغمالی کا ڈامہ بھی بند کر دے عوام کی بوندھ بوندھ پانی سے محروم کرنے والے بھی ایسی حکومت کے وزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھاڑی کی صورتحال سے عوام آشنہ ہے صوبائی حکومت میں شامل وزرا ء بھی ہزاروں ایکڑز زمین ہٹرپ چکے ہیں لینڈ فافیا کی جانب سے بھی اس شہر کے امن کو بڑا خطرہ لاحق ہے سید مہدی عابدی نے قومی سلامتی کے اداروں اور ایپکس کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے ملکی دولت ان سے نکلوایا جائے اور کسی سیاسی مصلحت کی خاطر ان مجرموں کو نہیں بخشہ جائے۔