وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں 4 جون کو بلتستان اور 5 جون کو گلگت میں تاریخی انتخابی جلسہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی پوری مرکزی قیادت اس وقت جی بی الیکشن کے سلسلے میں ہر حلقے میں زبرست انتخابی مہم چلا رہی ہے اور لوگوں کو اپنے منشور اور پارٹی کی طرف متوجہ کر رہی ہے۔وحدت نیوز کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی نے بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور مجلس کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 6 جون کی شام تک ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی مہم چلے گی، اس سلسلے کے آخری دو بڑے جلسے ہوں گے، جس کیساتھ ہی انتخابی مہم الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت روک دی جائیگی۔ مہدی عابدی نے بتایا کہ 4 جون کو بلتستان میں سیاسی قوت کا اظہار کیا جائیگا اور 5 جون کو گلگت شہر میں اپنی طاقت کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پہلی بار گلگت بلتستان کے الیکشن میں جا رہی ہے اور عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ اگر عوام نے مجلس پر اعتماد کا اظہار کیا تو اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے غیورعوام کبھی بھی کسی ظالم و جابر کو ووٹ نہیںدے گی، اس خطہ کے حقوق کی جنگ کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ 5 کھرمنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظالم کی مخالفت میں اپنی جدوجہد کو جاری رکھا اور انشاء اللہ مظلوم کی حمایت کے اس سفر کو ہمیشہ جاری رکھیں گے، گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ ملی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے ظالم کے خلاف تحریک میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور انشاء اللہ عوام کبھی ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔ علامہ علی رضوی کا کہنا تھا کہ وفاقی جماعتوں نے ہمیشہ اس خطے کے مظلوم عوام کا استحصال کیا اور ہمیشہ عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیتے رہے،اب الحمداللہ یہاں کے عوام بیدار ہیں،اور کسی ظالم کو اس جنت نظیر خطے سے زیادتی کی اجازت نہیں دینگے،علامہ سید علی رضوی نے الیکشن میں دھاندلی کی صورت میں مسلم لیگ ن کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں دھاندلی اگر ہوئی تو ن لیگ کے لئے پورے ملک میں مشکلات پیدا ہونگے اور یہ پر امن خطہ عدم استحکام کا شکار ہوگا،شگر میں دھاندلی کی تیاریاں ن لیگ کی مکمل ہے،ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسے کسی غلطی سے حکمران اجتناب کریں جس سے علاقے اور خطے کو نقصان ہو،عوامی رائے پر قدغن کو کوئی بھی ذی شعور برادشت نہیں کریگا،آغا علی رضوی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو انتظامیہ نے ہر ضابطہ اخلاق سے مثتثیٰ قرار دیا ہے،ائر پورٹ کے احاطے میں ن لیگی کارکنوں کو کھلے عام شور غوغا کی اجازت دے کر ضابظہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی ہے دوسری طرف بلا جواز ایم ڈبلیوایم کے امیدواروں کو نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں ہم آئین و قانون کے بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،ہم اس دوہرے معیار کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ جیتنے اور علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مظلوموں کو طاقتور بننا ہو گا اگر شفاف ماضی اور با کردار شخصیت کے حامل افراد الیکشن میں جیتیں گے تو عوام کی خدمت زیادہ بہتر ہو سکے گی کوئٹہ میں جب عوام نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ کو جتوایا تو کچھ ہی عرصے میں حلقہ میں 2 ارب روپے سے زیادہ کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہمیں اپنے ووٹ مفاد پرستوں ،کرپٹ اور دھوکے باز امیدواروں کو نہیں دینا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خاندانی،علاقائی اور ذاتی مصلحت سے کام نہیں لینا ہو گا ایم ڈبلیو ایم نے پورے ملک میں مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکھٹا کیا ہے گلگت بلتستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ہی ہم اسماعیلی اور نور بخشی کمیونٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد کر رہے ہیں ہم جیتیں یا ہاریں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نلتر نومل گلگت میں ایک عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثار علی فیضی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم الیکشن جیت کر گلگت بلتستان کو ماڈل صوبہ بنائے گی اسوقت بھی محدود وسائل کے باوجود پورے ملک میں بالعموم اور جی بی میں بالخصوص مساجد، طبی مراکز ،فراہمی آب پروجیکٹ،کفالت ایتام ،اور نادار غریب لوگوں کے لیے رہائشی منصوبے مکمل کر کے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے ہماری جماعت اپنے منشور اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اہلیت رکھتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی محرومی وپسماندگی کو مکمل دور کرے الیکشن میں ہمارے امیدوار تعلیم، شخصیت اور خدمت کے اعتبار سے عوام کے لیے بہترین آپشن ہیں امید ہے کہ 8 جون کو پورے خطے میں عوام خیمے پر مہر لگا کر اپنی قسمت بدلنے کا آغاز کرینگے جلسے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صو بائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی،مرکزی سیکر ٹری یوتھ فضل عباس نقوی اور علاقے کے پیش امام شیخ انصار حسین نے بھی خطاب کیا ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ نوازلیگ کی حکومت تکفیری دہشت گردوں کی سرپرست ہے، کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردوں کیخلاف پورے ملک میں آپریشن ضرب عضب کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کی جانب سے یادگار شہداء سکردو میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے اصل ذمہ دار وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے طالبان سے مذاکرات کے نام پر ملک کو دہشت گردوں کے آگے ڈالنے کی کوشش کی گئی، لیکن ملت جعفریہ کی استقامت نے ان عناصرکی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تمام پارلیمانی جماعتیں طالبان سے مذاکرات کیلئے نواز لیگ کو مینڈیٹ دے کر آئیں تھیں تب واحد جماعت مجلس وحدت مسلمین تھی کہ جس نے طالبان سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا اور آج پورے پاکستان سمیت پاک افواج نے بھی مجلس وحدت مسلمین کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا ہے، لیکن اس آپریشن کو پورے ملک میں کرنے کی ضرورت ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم نے شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے تمام تکفیری دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کردیا ہے اور انشاء اللہ وحدت کے اس سفر کے ذریعے پاکستان امن کی وادی بنانے کی تحریک جاریرکھیں گے۔
وحدت نیوز (کھرمنگ) میوزکل شو کرکے کھرمنگ کی عوام کو خوشحالی کے خواب دکھانے والے ایک دن بعد پانچ سال کے لئے غائب ہو جائیں گے،سادہ لوح عوام کو ہر دور کے سیاست دانوں نے دھوکے دیئے،اب یہاں کے عوام باشعور اور بیدار ہیں،کوئی بھی بلتستان کے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ نہیں لے سکتا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم نے حلقہ 5میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،انشااللہ ہم عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم آپ سے خیانت نہیں کریں گے،مجلس وحدت مسلمین مستضعفین کی جماعت ہے،اور ہمارے قائدین کی استقامت اور شجاعت کا ثمر ہے کہ ملک بھر کی بڑی پارٹیاں اس عوامی جماعت کی سیاسی طاقت دیکھ کر خوفزدہ ہیں،ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام ہے،عوامی لوگ میوزکل شو اور سبز باغ نہیں دکھاتے وہ عوام کے لئے کام کرتے ہیں،انشااللہ بلتستان کے عوام بیدار ہیں اور وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حکومت پاکستان میں آل سعود کی نمائندہ حکومت ہے، گلگت بلتستان کو رائیونڈ سمجھنے والوں کو 8 جون کو بھرپور جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب یادگار شہداء سکردو پر کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام یہ بات جان چکی ہے،کہ جن کے مفادات وطن عزیز کے ازلی دشمن انڈیا کے ساتھ وابستہ ہوں وہ کبھی بھی اس خطے کی ترقی کے لئے کام نہیں کریں گے،ضلع کے نام پر ہنزہ،کھرمنگ اور شگر کے عوام کو بیووقف بنایا گیا،انشااللہ گندم سبسڈی کی طرح آئینی حقوق اور اضلاع عوام طاقت سے چھین کر لیں گے،ہم بائی چانس پاکستانی نہیں بلکہ بائی چوائس پاکستانی ہے،ملت جعفریہ اور گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے،ملک دشمن دہشت گردوں کا نشانہ یا تو ملت جعفریہ ہے یا پاکستان کے افواج کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان دونوںکو نقصان پہنچائے بغیر ان کے مذموم عزائم کی کامیابی ممکن نہیں،آج سن لیں پاکستان کے دشمن ہم وطن عزیز پر کے لئے اپنی جانوں کی قربانی کو عین عبادت سمجھتے ہیں،لیکن ہم اس دہشت گردی کے ناسور کو اور ان کے سہولت کاروں کو بخوبی جانتے ہیں ان کو بے نقاب کرکے دم لیں گے تاکہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائے۔