وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین روائتی سیاسی نعروں کی بجائے دیرینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ایک قابل عمل وژن اور اسی حوالے سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کا ثبوت ہماری آٹھ سالہ قومی و ملی مسائل و چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے عملی جدوجہد اور تاریخی کردار سے عیاں ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے برمس بالا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جتنی بھی حکومتیں آئیں اور جن جن سیاسی جماعتوں نے حکومتیں بنائیں وہ یہاں کے عوام کے دیرینہ آئینی ،سیاسی اور معاشی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئیں ہیں اور ان جماعتوں نے عوام کو حقوق کے نام پر ان کا استحصال کیا ہے ،یہی وجہ ہے آج پبلک میں ان جماعتوں کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اب ماضی کے آزمائے ہوئے اقتدار کے بھوکی سیاسی جماعتوں سے خطے کے پیچیدہ مسائل کے حل کی توقع رکھنا عبث ہی نہیں بلکہ خود فریبی کے مترادف ہے۔ مجلس وحدت مسلمین ملک عزیز میں بسنے والے تمام مظلوم طبقوں کے اجتماعی مسائل اور بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں نہ صرف مکمل آگاہ ہے بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں موجود رہی ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام کو مفاد پرست حکمرانوں کی زیادتیوں سے نجات دلانے کیلئے مجلس وحدت مسلمین کا رول تمام جماعتوں سے نمایاں اور واضح ہے ،آج جو جماعتیں لوگوں کو ان کے مسائل حل کرنے کے پرفریب خواب دکھاکر ایک بار پھر اقتدار میں آنا چاہتی ہیں ان سے ہم یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے طویل اقتدار میں ان مسائل کے حل کی جانب کیوں توجہ نہیں دی بلکہ ان کی توجہ اقتدار کے مزے لوٹنے ،کرپشن میں حصہ ڈالنے کے سوا کچھ بھی نہیں رہا۔ ان سیاسی مداریوں نے لوگوں کو سبز باغ دکھاکر خطے کی محرومیوں کو ختم کرنے اور عوام کو سیاسی،معاشی طور پر مستحکم کرنے کی بجائے ذاتی تجوریاں بھریں ہیں۔ آج گلگت بلتستان میں جہاں ہر طرف دریا بہتے ہیں لیکن شہر اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔تعلیم، صحت اور دیگر تمام شعبے زبوں حالی کا شکار ہیں ،امن وامان جیسے مسائل بھی جوں کے توں ہیں،جیلیں ٹوٹیں مگر حکومت کے کان میں جوں نہ رینگی لہٰذا مستقبل میں ایسی کمزور اور ذاتی مفادات کی تجارت کرنے والی سیاسی جماعتوں سے مسائل کے حل کی امید رکھنا فضول ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کاہدف اقتدار نہیں بلکہ اقتدار کے حقیقی وارث غریب عوام کو شریک اقتدار کرنا ہے تاکہ علاقے کی ترقی و خوشحالی اور پائیدار امن کی ضامن ہے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ دس سال تک حرملہ کا تیر کہہ کر عوام کو بیوقوف بنانے والے آج اس ہی تیر کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں، شگر کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس کے ایک ایک حرف پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہیں، جلس وحدت مسلمین شگر کے عوام کی آرزو ہے، انشا اللہ 8 جون کو شگر کے عوام سیاسی فرعونوں، معاشی قارونوں اور عوام کو بیوقوف بنانے والے ہر غدار کو شکست دیں گے، نواز لیگ میں شمولیت کا معنی خوبصورت گلاب کو خون سے بھرے جگ میں ڈالنے کے مترادف ہے، گلاب کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں شک نہیں ، لیکن خون کی ملاوٹ کے بعد گلاب اپنی حیثیت کو کھو بیٹھنا ہے، مجھے یقین کامل ہے انشا اللہ 8 جون کو شگر کے عوام روایتی سیاستدانوں اور جاگیرداروں کو بدترین شکست دیں گے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں حلقہ 6 شگر میں تین امیدوار مقابلے میں ہیں جن میں ن لیگ نے راجہ اعظم خان، پیپلز پارٹی کے عمران ندیم اور مجلس وحدت مسلمین کے فدا علی شگری کے درمیان مقابلہ ہے۔ خیال یہ کیا جارہا ہے کہ اصل مقابلہ عمران ندیم اور فدا علی شگری کے درمیان ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) دستبرداری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسلامی تحریک سے اتحاد قوم کے وسیع تر مفاد کے لئے ہوا ہے، حلقہ 3 سے میری دستبرداری کی جھوٹی خبر مخالفین کی بدنیتی کی عکاسی کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین حلقہ 3 کے امیدوار علامہ نئیر عباس مصطفوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان سے اتحاد ضرور ہوا ہے مگر کسی بھی امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسی خبریں پھیلا کر چند لوگ اپنی ذاتی مفاد کے لئے ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ متفقہ امیدوار کا حتمی فیصلہ آغا راحت حسین الحسینی کرینگے ایم ڈبلیو ایم نے فیصلے کا حق آغا کو دیا ہے، اگر وہ حکم دیں تو ہم جان بھی دے سکتے ہیں، لیکن دوسرے لوگ بھی آغا راحت کے فیصلے کو حتمی سمجھیں۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین کا کسی سیاسی جماعت سے اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنت کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ،کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنی انتخابی مہم زور و شور سے چلائیں۔ اسلامی تحریک سے ہنزہ نگر حلقہ 4 اور گلگت حلقہ 3 میں مجلس وحدت کے امیدواروں کو بٹھانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے کارکن محض افواہیں پھیلاکر کارکنوں کے درمیان مایوسی پھیلانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں فی الحال ان افواہوں کی کوئی صداقت نہیں۔ کارکن مجلس کے امیدواروں کی کمپین جاری رکھیں اگر کسی انتخابی حلقے کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا تو ہماری قیادت کی جانب سے باقاعداعلان کیاجائیگا۔مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے سید راحت حسین کے ہرحکم پرغیرمشروط لبیک کہنے کا اعلان کیا ہے اور سید محترم کی خواہش پرکسی ممکنہ اتحاد تک پہنچنے کیلئے مشاورت جاری ہے ۔ انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے افواہوں پر رد عمل نہ دکھائیں۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کا گلگت بلتستان میں وجود خطے کے عوام کے لئے نعمت سے کم نہیں،اتحاد بین المسلمین ہو یا عوامی حقوق کے لئے جدو جہد ایم ڈبلیو ایم نے قومی امور میں ہر وقت کلیدی کردار ادا کیا،یہ وہ قومی جماعت ہے جس نے تمام مکاتب فکر کے مظلومین کے لئے آواز بلند کی،آج جس طرح عوام نے اس قومی جماعت کو عزت دی ہے،اس سے باقی جماعتوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئیے،بلکہ دیگر جماعتیں بھی ایم ڈبلیوایم کی تقلید کرتے ہوئے انسانیت اور ملکی بقا کے لئے کام کریں تاکہ وہ بھی عوام کے دلوں میں جگہ بنا سکے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے چندا اور کچورا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین رواداری اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھنے والی جماعت ہے،اس جماعت کی ماضی گواہ ہے کہ ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہے چاہے اس کی جتنی بھی قیمت ادا کرنی پڑے،یہ وہ جماعت ہے جہاں شخصیت کو معیار قرار نہیں دیتے بلکہ خوشنودی خدا کو عین معیار سمجھتے ہیں،آج خطے میں عوامی حقوق کے لئے مخلصانہ کردار ادا کرنے والی اگر کوئی جماعت ہے تو اس کا نام مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہے،ہماری قیادت نے عوام کے درمیان رہ کر عوامی حقوق کے لئے جدو جہد کی،یہی وجہ ہے جی بی کے عوام اس جماعت کو اپنے لئے نجات دہندہ قرار دیتی ہے،نہایت افسوس کی بات ہے کہ بلتستان کے عوام کو پھر سے کچھ لوگ مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے درپے ہیں،ہم مذہب کے نام پر ووٹ لینے کے خلاف ہیں،ہم عوام سے کارکردگی کے بنیاد پر حمایت چاہتے ہیں،علامہ فخرالدین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے الیکشن مہم میں اہلسنت 30 سے زائد جماعتوں پر مشتمل سب سے بڑی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بذات خود حصہ لے رہے ہیں،اور یہ اس بات کی غمازی ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے علمبرادار اور اداعی جماعت ہے،میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آزمائے ہووُں کو آزامانے کی پھر سے غلطی نہ کریں،ورنہ یہ اقتدار کے بھوکے آپ کو پھرسے پتھروں کے دور میں دھلیک دیں گے۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی شوریٰ کااجلاس مورخہ 31مئی 2015ء مدرسہ باب الرضا (ع) کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر ظفر عباس چشتی اور صوبائی سیکرٹری روابط برادر علی رضا طوری موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھر سے یونٹس کے نمائندگان علماء کرام اور سینئر تنظیمی برادران نے شرکت کی۔اجلاس میں سید غلام سرور شاہ کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جن سے علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف وفاداری لیا۔اس موقع پر علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصہ میں اپنی خدمات اور مسلسل جدوجہد سے ملت جعفریہ میں پذیرائی حاصل کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھری ہے۔ ضلعی شوریٰ کاآئندہ اجلاس 26جولائی کو طلب کیا جائے گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اس فیصلہ کا باقاعدہ اعلان صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی نے کیا، جسے تمام شرکائے اجلاس نے قبول کیا، علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم کو تنظیمی طور پر تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا، اور بعدازاں علامہ منظر عباس سے تحصیل چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree