وحدت نیوز(سکردو) وائس آف شہدائے پاکستان کے ترجمان سید فیصل رضا عابدی نے اسکردو میں الیکشن کمپین کے سلسلے میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ ہم پاکستان کی گلی گلی میں لڑیں گے اور حقوق دے کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بتاو کہ اگر سپریم کورٹ ہمیں 80 ہزار لاشوں پر بھی انصاف نہ دے سکے تو میں کہاں جاوں، انصاف کے طلب گار کدھر جائیں، سانحہ پشاور کے قاتلوں کو ملٹری کورٹس کے ذریعے سزائیں دینے سے روک کر جمہوریت کی چمپئن نواز شریف نے آئین پاکستان کی تذلیل کی ہے، اگر گلگت بلتستان کے عوام طالبان کے سرپرستوں کو انتخابات میں ووٹ دیں تو کراچی کے عوام کو جا کر کیا بتاوں۔ میں گلگت بلتستان کی عوام کو خوشخبری دینے آیا ہوں کہ یہ الیکشن گلگت بلتستان کا آخری الیکشن ہوگا، آئندہ الیکشن سینٹ کا ہوگا، گلگت بلتستان میں آئندہ الیکشن پارلیمنٹ کا ہوگا، اب کوئی ظالم حکمران اس قوم کو آئینی حق سے محروم نہیں رہ سکے گا، کیونکہ اب گلگت بلتستان والے تنہا نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے حقوق کی جنگ میں، صاحبزادہ اور آپکی قیادت مل کر لڑے گی اور یہ جنگ پاکستان کی گلی گلی میں لڑی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گمبہ اسکردو میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ 80 ہزار شہداء کے وارثین نے گلگت بلتستان کے عوام کو پیغام دے بھیجا ہے کہ جب جی بی کے بے گناہوں پر ظلم ڈھائے گئے تو ہم کراچی سے لے کر کوئٹہ تک آپ کے ساتھ کھڑے رہے، ہم نے سڑکوں پر آپ کے لئے دھرنے دیئے۔ ان شہداء کے لواحقین نے گلگت بلتستان کے عوام سے سوال کیا ہے کہ وہ سیاسی قائدین بشمول نواز شریف کے کہاں تھے جب یہاں کے عوام کو شہید کر دیا گیا اور آج اسکردو کی گلی گلی میں گھوم رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کبھی کسی زخمی کے علاج کے لئے مدد نہیں کی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہمیشہ طالبان جماعتوں کو پروٹول دیئے، یہ وہ لوگ ہیں جو افواج پاکستان کے شہداء کا مذاق اڑاتے ہیں، یہ لوگ ہیں جنہوں نے دہشتگرد جماعتوں کو اپنی حفاظت پر لگا رکھا ہے، تو گلگت بلتستان والو! کیا آپ اپنے 82 ہزار شہیدوں کے قاتلوں کو ووٹ دیں گے، اگر ایسا ہے تو میں کراچی کے عوام کو کیا جواب دوں۔ یہ سیاست نہیں بلکہ پاکستان اور دین بچانے کا وقت ہے۔
سید فیصل رضا عابدی نے کہا کہ اگر کسی نے آپ لوگوں کی خدمت کی ہے تو ان کو ووٹ دو، اگر نواز شریف کسی شہید کے گھر آئے ہیں تو انکو بھی ووٹ دو، اگر نواز شریف نے کسی شہید کے لواحقین کی مدد کی ہے تو انکو ووٹ دو، اگر ایسا نہیں تو یاد رکھنا تاریخ میں غداروں میں تمہارا نام ہوگا۔ یہ جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ گلگت بلتستان مضبوط ہوگا تو انڈیا ختم ہوجائے گا، پاک ایران گیس لائن، اقتصادی کوریڈور بن جائے تو انڈیا ختم ہوجائے گا۔ میں نے سینیٹ، پارلیمنٹ اور کرسی کو چھوڑا، تاکہ پاکستان کی حفاظت کی جنگ لڑ سکوں۔ میں نے پاکستان کی بقاء کی خاطر سینیٹ کی کرسی کو جوتے کی نوک پر رکھا ہے اور اب عوام کے ساتھ مل کر ان دہشتگردوں اور قاتلوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی راہدری کے منصوبے کی مخالفت کر کے اپنی پاکستان دشمن ذہنیت کا کھل کر اظہار کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوتلیہ چانکیہ کے ان پیروکاروں پر اعتماد خود کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہے۔دنیا کا کوئی سفارتی قانون کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔بھارت کا یہ رویہ سفارتی آداب کے منافی اور ناقابل قبول ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا تعصب ان کے لب ولہجہ سے عیاں ہونا شروع ہو گیا ہے۔ کسی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنا اقتصادی راہدری وطن عزیز کے لیے ترقی و خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے۔بھارت خطے میں ہمیں مضبوط ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا اس لیے اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ بھارت روز اول سے ہی پاکستان دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہے۔پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پس پردہ بھارتی ہاتھ کھل کر سامنے آ گیا ہے۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی ان سرگرمیوں کا سخت جواب دیتے ہوئے اس دشمن ملک سے سفارتی تعلقات کا ازسر نو جائزہ لے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ چین سے ہمارے تعلقات دیرینہ اور گہرے ہیں۔بھارت کی کوئی سازش انہیں متاثر نہیں کرسکتی۔اقتصادی راہدری کا منصوبہ انشا اللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور کسی کو اس کی راہ میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں ہو گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا ہے برما کے مظلوم مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ۔خواتین ، بچوں اور بوڑھوں پر وحشیانہ مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ امت مسلمہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس بربریت کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔برما دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کی حکومت نے مسلمانوں کو جبراََ بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود مذہبی تنظیموں کواس پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کو برما بھیجیں تاکہ اقوام عالم کو وہاں کی صورتحال اور حقائق سے آگاہی ہو۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سربراہ امورخارجہ نے گلگت بلتستان الیکشن کے دوران حلقہ نمبر 3 میں جشن امام مہدی عجل اللہ فرجہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے تمام انبیاء کرام کو عدل کے قیام اور ظلم کے خاتمہ کے لئے بھیجا لیکن سب انبیاء کا یہ خواب ظہور حجت خدا کے بعد پورا ہوگا۔ مہدویت ظالم و جابر اور کرپٹ نظاموں سے ٹکرا جانے کا نام ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موجودہ حکومت سے اختلاف ہی یہی ہے کہ وہ ظلم کرتے ہیں اور پاکستانی عوام کے قاتلوں اور ظالموں کی سرپرستی کرتے ہیں۔
ہم عادلانہ نظام کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ حکومت وقت کے ہاتھ معصوم عوام کے خون سے رنگین ہیں ۔ قائد وحدت نے اتمام حجت کرتے ہوئے ن لیگ کو پیشکش کی تھی کہ اس خطے کی عوام کو آئینی حقوق دے دیں تو ہم الیکشن سے دستبردار ہو جائیں گے۔ کیونکہ ہم اقتدار کے بھوکے نہیں بلکہ مظلومین کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ نواز حکومت نے یہ آفر ٹھکرا کر اس خطے سے عدم دلچسبی یا دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے ۔ اب پھر کس منہ سے اس عوام سے ووٹ مانگتے پھر رہے ہیں۔ عوام اب انہیں پہچان چکی ہے اور 8جون کو انشاء اللہ انہیں وہ جواب ملے گا کہ ان کے ہوشش ٹھکانے آجائیں گے ۔ الیکشن کے نتائج جو بھی ہوں ایم ڈبلیو ایم کل بھی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی تھی اور آئندہ بھی لڑتی رہے گی۔
وحدت نیوز(لاہور)مرکزی کوآرڈینیٹر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نےگلگت بلتستان الیکشن کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان ملک کا انتہائی اسٹریٹجک اور اہم علاقہ ہے جو اپنے بنیادی ترین آئینی حقوق سے محروم ہے ۔گلگت بلتستان ہی وہ علاقہ ہے جو پاکستان کے لئے چین سے تجارت کی واحد راہداری اور ملک کو دریائے سندھ اور دریائے جہلم کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے ۔
گلگت بلتستان کی عوام کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین سے والہانہ محبت کرنے والے ،پرامن گلگتی اور بلتی عوام اپنے حقوق اور آئینی حق کے لئے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں۔بالخصوص مومنہ خواتین ،مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں قومی اور شرعی فریضہ سمجھ کر ووٹ کی طاقت کے ذریعہ سے اپنے حقوق کا دفاع کریں ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی تمام ذمہ دارخواتین ،الیکشن کیمپین اور ووٹ ڈالنے میں خواتین کی بھرپور معاونت کریں ۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن حلقہ ایک اور حلقہ دو کے امیدواروں کی کمپئین کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی بعنوان استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کی اعلٰی قیادت کے علاوہ وائس آف شہداء پاکستان کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سربراہ علامہ مختار امامی، ایم ڈبلیو ایم ہزارہ کے سربراہ وحید کاظمی بھی شریک تھے۔ ریلی کا آغاز مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سربراہ علامہ آغا علی رضوی کے حکم سے صبح نو بجے ہوا۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوار شریک تھے۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پرجوش شرکاء ایم ڈبلیو ایم، راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ آغا علی رضوی کے حق میں نعرے بھی لگا کر رہے تھے۔ شرکائے ریلی کے نعروں سے اسکردو کی فضا گونجتی رہی۔ ریلی بلتستان کی تاریخ کی سب سے بڑئی ریلی تھی۔ ریلی جہاں جہاں سے گزرتی بچے، بوڑھے اور خواتین استقبال کرتے رہے اور مختلف مقامات پر ریلی میں موجود مہمانوں اور قیادتوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔
ریلی صبح نو بجے کچورا سے شروع ہوئی، امامیہ چوک اسکردو، علی چوک، پریشان چوک، الڈینگ، نیا بازار سے ہوتی ہوئی جب یادگار شہداء اسکردو پر پہنچی تو وائس آف شہدائے پاکستان کے سربراہ سید فیصل رضا عابدی نے شرکاء ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان کی عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے اس پر آپ کا احسان مند ہوں اور امید کرتا ہوں کہ غیرت مند قوم 8 جون کو اپنی ٖغیرت و شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگرد جماعتوں کے سیاسی ونگ نواز لیگ کو بدترین شکست دے کر نئی تاریخ رقم کرے گی۔ انکے خطاب کے بعد ریلی امامیہ چوک اسکردو پہنچی، وہاں سے یولتر روڈ سے ہوتی ہوئی عظیم الشان ریلی گمبہ اسکردو پہنچ گئی۔ گمبہ اسکردو مالک اشتر چوک پر ریلی کے استقبال کے لئے ہزاروں کی تعداد میں مجلس وحدت مسلمین کے سپورٹر ز موجود تھے۔ انہوں نے ریلی کا پرجوش استقبال کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صرف دو حلقوں کی جانب سے نکالی گئی اس ریلی نے سیاسی مخالفین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور وہ شدید دباو کا شکار ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کی اس ریلی کو اسکردو کا ٹھنڈا موسم اور شدید بارش بھی متاثر نہ کرسکی۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود شرکائے ریلی نے مجلس وحدت مسلمین کی فتح کو یقینی بنا دیا ہے۔